Top Best Deep Sad 70+Dhoka Quotes in Urdu

Dhoka Quotes in Urdu

70+ Dhoka Quotes in Urdu – When Trust Breaks, Words Remain

 The Pain Hidden in Dhoka (Betrayal)

Betrayal or Dhoka is one of the most profound wounds that a heart can suffer.

It does not show outside, but rather it is an inward suffering.

When someone whom you trusted completely turns out to be a liar, even the silence becomes heavy.

This assortment of over 70 Dhoka Quotes in Urdu articulates that silent suffering, the suffering of being betrayed by someone you trusted.

Each quote is penned down in plain yet striking words that are easy to comprehend but hard to erase from the memory.

No matter you have been through love betrayal, friend dhoka, or the hurt of shattered trust, these Urdu dhoka quotes will resonate the feelings your heart is trying hard to put in words.

 Urdu Dhoka Quotes That Touch Every Heart

In the realm of Urdu literature, sorrow and poetry have been inseparable companions. In fact, Dhoka quotes are the one that portrays these feelings of pain, heartbreak, disappointment, and the eventual realization of betrayal in the same manner as Urdu literature does. In this compilation, you will discover:

If not more, the same emotional truth

  • Sad Urdu quotes revealing the truth about the betrayed feelings
  • Love betrayal quotes in Urdu with grief and yearning
  • Friendship Dhoka verses talking about false promises and broken trust
  • Heart-touching Urdu proverbs for the ones who have suffered tremendously

These quotes are not intended to make you feel despondent; rather, they are written for your recovery. Because at times, simply reading what you feel leads to the understanding that you are not the only one. Trust, once shattered, never comes back the way it was, but comprehending this can be a way to make you more powerful.

بس اپنے رب کے ہو کر رہیں اُسی سے محبت کریں اُسی کے قریب جانے کی کوشش کریں.

اُسی کو پسند آجائیں ایسے بنے بہت چھوٹی سی زندگی ہے. صرف اپنی آخرت کا سوچیں .

کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتاکہ آپ اُن سے کتنی محبت کرتے ہیں. دُنیا ہے ہی دھوکہ یہاں جتنا بھی

کسی کا کرلو. جتنا زیادہ آپ کسی کو مسیر ہونگے اُتنی ہی قدر کم ہوگی آپ کی.

کوئی نی سمجھتا آپ کو صرف رب کے سِوا. کسی سے ناراضگی ظاہر کر دی جائے

تو کوئی بھی نہیں مناتا . یہ ہم ہی سوچ لیتے ہیں کے ہمارا مان رکھا جائے گا

کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا آپ ناراض ہیں. بس رب ہی جو بندے سے خالص مُحبت کرتا ہے.

☺ وہی ہے جو اپنے بندے کا مان رکھ لیتا ہے. بس رب کو پسند آجائیں ایسے ہوجائیں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

دست بستوں کو اشارہ بھی تو ہو سکتا ہے

اب وہی شخص ہمارا بھی تو ہو سکتا ہے

میں یہ ایسے ہی نہیں چھان رہا ہوں اب تک

خاک میں کوئی ستارہ بھی تو ہو سکتا ہے

عین ممکن ہے کہ بینائی مجھے دھوکہ دے

یہ جو شبنم ہے شرارہ بھی تو ہو سکتا ہے

اس محبت میں ہر اک شے بھی تو لٹ سکتی ہے

اس محبت میں خسارہ بھی تو ہو سکتا ہے

گر ہے سانسوں کا تسلسل مری قسمت میں خیالؔ

پھر یہ گرداب کنارا بھی تو ہو سکتا ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

خود اپنے ساتھ دھوکہ کیوں کروں میں

کسی سائے کا پیچھا کیوں کروں میں

اسے میں بھول جانا چاہتا ہوں

مگر خود پر بھروسہ کیوں کروں میں

کبھی سوچوں کہ خود میں لوٹ آؤں

کبھی سوچوں کہ ایسا کیوں کروں میں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

کب ترے ذکر سے دل شاد نہیں

کب مرے لب پہ تری یاد نہیں

پوچھئے مجھ سے نہ حال ماضی

کیا سناؤں مجھے کچھ یاد نہیں

وہ نگاہوں کا تصادم سر راہ

مجھ کو ہے یاد تجھے یاد نہیں

عشق اور حسن حدوں میں اپنے

دونوں پابند ہیں آزاد نہیں

جس سے ظاہر نہ ہوں جذبات دل

شعر وہ مستحق داد نہیں

استقامت نہیں جس کو حاصل

وہ تو دھوکہ ہے تری یاد نہیں

گلشن علم و ادب میں اکملؔ

حضرت قدرؔ سا استاد نہیں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

بہت مشکل ہوا رستہ ہمارا

جب اس نے کھو دیا نقشہ ہمارا

ملا جب روشنی سے مدتوں بعد

لپٹ کر رو پڑا سایہ ہمارا

بہت محدود ہے دنیا ہماری

نہیں نبھ پائے گا رشتہ ہمارا

اگرچہ کوئی بھی آتا نہیں تھا

کھلا رہتا تھا دروازہ ہمارا

نہیں اس میں محبت کے سوا کچھ

بہت ہے مختصر قصہ ہمارا

ہماری کوئی قیمت ہی نہیں ہے

نہیں کر پاؤ گے سودا ہمارا

نہ جانے کون دستک دے گیا ہے

نہ جانے کون ہے اپنا ہمارا

تمہیں اپنا بنایا بول کر جھوٹ

کہو کیسا لگا دھوکہ ہمارا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

گئے گزرے دنوں کی یاد کا نشہ ابھی تک ہے

میرے پیمانۂ دل میں کوئی صہبا ابھی تک ہے

چھلک پڑتے ہیں آنسو آنکھ سے اک موڑ مڑتے ہی

پرانے گھر کی گلیوں سے مرا رشتہ ابھی تک ہے

اے کوئے یار تو شاید اسے اب بھول بیٹھی ہو

مگر تیرے سبب سے شخص اک رسوا ابھی تک ہے

تصور ہی کی دنیا تھی خیالوں ہی میں رہتے تھے

یقیں سے کم نہیں تھا جو وہی دھوکہ ابھی تک ہے

انہی آنکھوں سے گزرا ہے وہ ہر منظر جو کہتی ہیں

سراسر وہم تھا وہ سب کے جو دیکھا ابھی تک ہے

یہ گھر اس شخص کی محنت کو اب تک خرچ کرتا ہے

جو سالوں پہلے مر کر بھی کہیں زندہ ابھی تک ہے

مسائل کچھ بھی ہوں لیکن مجھے کب فکر تھی کوئی

تھے وہ بھی دن میں کہتا تھا مرا ابا ابھی تک ہے

محبت کی بھلا اس سے بڑی تصدیق کیا ہوگی

مسلمانوں کی بستی میں جو مندر تھا ابھی تک ہے

برا کہتی ہے گر دنیا ہمیں تو مسئلہ کیا ہے

ہمیں تو فکر ہے اس کی کہ جو اچھا ابھی تک ہے

ہجوم دوستاں ہر سو ہے لیکن باوجود اس کے

امرؔ کیا بات ہے آخر جو تو تنہا ابھی تک ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

کب ملتا ہے سکھ چین ہمیں کب غم سے رہائی ہوتی ہے

ہر وقت کلیجہ پھنکتا ہے لب پر جان آئی ہوتی ہے

ہر وقت ہے دل میں یاد تری نظروں میں تیرے جلوے ہیں

من مندر میں رہنے والے کب تجھ سے جدائی ہوتی ہے

چپکے سے بزم تصور میں راتوں کو کوئی آ جاتا ہے

بڑھ جاتی ہے رونق بزم دل جس دم تنہائی ہوتی ہے

تم کیا سمجھو تم کیا جانو چھلنی دل کیسے ہوتے ہیں

یہ درد محبت کیا شے ہے کیا چیز جدائی ہوتی ہے

لے دے کے فقط اک دل ہی تھا سو وہ بھی کسی نے لوٹ لیا

دنیا میں نہیں کچھ بھی اپنا ہر چیز پرائی ہوتی ہے

تپ تپ کر فکر کی بھٹی میں اشعار جو دل سے نکلتے ہیں

وہ سحر مجسم ہوتے ہیں ان میں رعنائی ہوتی ہے

جس دیش میں گنگا بہتی ہے اس دیس کے باسی پاپی ہیں

ہوتی ہے جنگ زبانوں پر مذہب پہ لڑائی ہوتی ہے

دنیا میں بہارؔ شرافت کا کوئی بھی نہیں پرساں ہوتا ہے

مکاروں دھوکہ بازوں کی اب تو شنوائی ہوتی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

ان کو خلا میں کوئی نظر آنا چاہیے

آنکھوں کو ٹوٹے خواب کا ہرجانہ چاہیے

وہ کام رہ کے شہر میں کرنا پڑا ہمیں

مجنوں کو جس کے واسطے ویرانہ چاہیے

ہے ہجر تو کباب نہ کھانے سے کیا حصول

گر عشق ہے تو کیا ہمیں مر جانا چاہیے

اس زخم دل پہ آج بھی سرخی کو دیکھ کر

اترا رہے ہیں ہم ہمیں اترانا چاہیے

دانائیاں بھی خوب ہیں لیکن اگر ملے

دھوکہ حسین سا تو اسے کھانا چاہیے

تنہائیوں پہ اپنی نظر کر ذرا کبھی

اے بےوقوف دل تجھے گھبرانا چاہیے

اس شاعری میں کچھ نہیں نقاد کے لئے

دل دار چاہیے کوئی دیوانہ چاہیے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

لفظوں میں آسانی رکھ

شعر مگر عرفانی رکھ

اتنا دھوکہ چلتا ہے

آنکھوں میں نادانی رکھ

پہلے پہل سب اچھا تھا

کچھ کچھ یاد پرانی رکھ

دھیان ہٹا اب ہونٹوں سے

قدموں پر پیشانی رکھ

کچھ بھی نہیں ہے منظر میں

آنکھوں میں حیرانی رکھ

بھوک اور پیاس نہ مٹنے پائے

اتنا دانہ پانی رکھ

سا سے کام چلا لوں گا

رے گا ما پا دھا نی رکھ

ہلکے ہلکے قدم بڑھا

سر پر بے سامانی رکھ

ہر شے میں موجود ہے جو

اس کی ایک نشانی رکھ

امتؔ بلائے وہ ہر بار

اتنی آنا کانی رکھ

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

ابھی تو اتنا اندھیرا نظر نہیں آتا

تو ساتھ کیوں میرا سایا نظر نہیں آتا

ان آنکھوں سے یہ زمانہ تو دیکھ سکتا ہوں

بس ایک اپنا ہی چہرہ نظر نہیں آتا

جب ایک اندھا اندھیرے میں دیکھ لیتا ہے

مجھے اجالوں میں کیا کیا نظر نہیں آتا

بندھی یقین کی پٹی ہماری آنکھوں پر

سو چھل فریب یا دھوکہ نظر نہیں آتا

جو دکھ رہے ہیں وہ چابی کے سب کھلونے ہیں

یہاں تو کوئی بھی زندہ نظر نہیں آتا

تراشے بت کی تو تعریف سبھی کرتے پر

ہمارے ہاتھ کا چھالا نظر نہیں آتا

ابھی تو پھیلی یہاں دھندھ اتنی نفرت کی

کسی کو پیار کا رستہ نظر نہیں آتا

انیسؔ یوں تو ہزاروں سے روز ملتا ہوں

مگر مجھے کوئی تم سا نظر نہیں آتا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

آج مجھ کو بھی مرے احباب دھوکہ دے گئے

میں توانا شخص تھا اعصاب دھوکہ دے گئے

گاؤں کی کچھ لڑکیاں اپنے گھڑے بھرنے گئیں

خشک تھا پانی وہاں تالاب دھوکہ دے گئے

جو نظر آتے تھے اکثر ان جبینوں پر تجھے

کیا کریں ماتھے کے وہ محراب دھوکہ دے گئے

اپنے ہاتھوں سے کھلاتا تھا مگر وہ اڑ گئے

آج مجھ کو وہ مرے سرخاب دھوکہ دے گئے

میں معافی چاہتا ہوں مجھ سے غلطی ہو گئی

کچھ بھی مشکل تھا نہیں اعراب دھوکہ دے گئے

آج سے میں ہجر کاٹوں گا تسلی سے سحرؔ

جو کبھی دیکھے تھے میں نے خواب دھوکہ دے گئے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

دل میں جو عشق عشق ہے شوشہ ہے عقل کا

تیری جوانی دل کی بڑھاپا ہے عقل کا

دیکھو کہ دل پذیر ہے پرکھو ہے دل شناس

وحشت جنوں کے بیچ میں پردہ ہے عقل کا

روکو اسے بتاؤ سہی راستہ کہ دل

دل کا تو ٹھیک ٹھاک ہے کچا ہے عقل کا

افسوس خود کو داؤ میں ہارے گا بد قمار

نہلے پہ تیرے دل کے یہ دہلا ہے عقل کا

مجنوں ہے تجھ میں رہتے ہیں جنات یاس کے

حاصل پے کچھ نہیں ہے تو لیلیٰ ہے عقل کا

آنکھوں کو لگ رہا ہے امیدوں کا پارجات

پانی کا ایک صحرا ہے دھوکہ ہے عقل کا

تو پھر کہاں تھا این محبت کے وقت دوست

پہلا ہی حرف ع کا حجه ہے عقل کا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

گھر کو کیسا بھی تم سجا رکھنا

کہیں غم کا بھی داخلہ رکھنا

گر کسی کو سمجھنا اپنا تم

دھوکہ کھانے کا حوصلہ رکھنا

اتنی قربت کسی سے مت رکھو

کچھ ضروری ہے فاصلہ رکھنا

ان کی ہر بات میٹھی ہوتی ہے

جھوٹی باتوں کا مت گلہ رکھنا

زندگی ایک بار ملتی ہے

اس کو جینے کا حوصلہ رکھنا

ناامیدی کو کفر کہتے ہیں

رب سے امید آصفہؔ رکھنا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

دل شکوؤں سے بھرا ہوا ہے کیا لکھوں میں

میرے پاس اب یہی بچا ہے کیا لکھوں میں

میں نے اس دن کس مشکل سے فون کیا تھا

تم نے سن کر کون کہا ہے کیا لکھوں میں

میں کیسے پہچان کراؤں پہلے جیسی

میرا بھی چہرہ بدلا ہے کیا لکھوں میں

ایک یہ ڈر کہ تم یہ رشتہ توڑ نہ ڈالو

ایک یہ غم کہ ٹوٹ گیا ہے کیا لکھوں میں

سوچا تھا وہ لکھوں گی جو سب لکھتے ہیں

پھر جانے کیا کیا سوچا ہے کیا لکھوں میں

آنسو آنکھ کنارے آکر بیٹھ گئے ہیں

ان مہمانوں کا خدشہ ہے کیا لکھوں میں

میں نے اس کو خالی پیار محبت سمجھا

سب دھوکہ ہے سب مایا ہے کیا لکھوں میں

تم لکھنا تم کیسے ہو اور سب کیسے ہیں

خط لکھنا تم کو آتا ہے کیا لکھوں میں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

عشق سے میں ڈر چکا تھا ڈر چکا تو تم ملے

دل تو کب کا مر چکا تھا مر چکا تو تم ملے

جب میں تنہا گھٹ رہا تھا تب کہاں تھی زندگی

دل بھی غم سے بھر چکا تھا بھر چکا تو تم ملے

بے قراری پھر محبت پھر سے دھوکہ اب نہیں

فیصلہ میں کر چکا تھا کر چکا تو تم ملے

میں تو سمجھا سب سے بڑھ کر مطلبی تھا میں یہاں

خود پہ تہمت دھر چکا تھا دھر چکا تو تم ملے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

وفا خلوص کا سنگار روز کرتی ہے

یوں دھیرے دھیرے مری زندگی سنورتی ہے

کوئی حیات زمانہ کو ہے عزیز بہت

کوئی حیات ہے کہ روز روز مرتی ہے

ترے چراغ کا فانوس خود ہوا ہے اور

مرے چراغ سے ظالم ہوا گزرتی ہے

تو پھر وجود امارت نظر کا ہے دھوکہ

جب اینٹ اینٹ ہی تعمیر سے مکرتی ہے

دعا یہ کیجیے یاروں کہ ہوش میں آؤں

مری نگاہ محبت تلاش کرتی ہے

نہ خود کے رہتا ہے انساں نہ دوسروں کے قریب

کوئی حسین شناسائی جب بکھرتی ہے

ستم گروں کو عبادت گزار مت جانو

خدا کی بندگی اظہرؔ خدا سے ڈرتی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

بھیڑ میں دو منٹ آنکھوں سے وہ اوجھل ہوا تو

پھر میں سمجھا کہ پریشانی کسے کہتے ہیں

کسی اپنے سے کبھی دھوکہ ملا ہے جس کو

اُس کو معلوم ہے حیرانی کسے کہتے ہیں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

ختم ہو دوسری یارو تو پہلی جاگ جاتی ہے

فنا تک کے سفر میں بھوک تو سونے نہیں دیتی

سمندر میں ڈبو کر زندگی مسرور رہتی ہے

کسی بھی ناخدا کو یہ خدا ہونے نہیں دیتی

زمانہ دے کے دھوکہ دیکھتا ہے کب میں روتا ہوں

یہ میری ماں ہے جو مجھ کو کبھی رونے نہیں دیتی

فضا عزت کے جھونکوں سے اگر شملے کو لہرائے

زمیں غیرت میں ڈھل کر ظلم کو بونے نہیں دیتی

مری یادوں کی نگری میں تری انمول سی صورت

ہمیشہ ساتھ رہتی ہے کبھی کھونے نہیں دیتی

اگر باندھے نہ پٹی آنکھوں پر انصاف کی دیوی

تو خوں مجرم کے ہاتھوں سے کبھی دھونے نہیں دیتی

اگر اولاد ہو مخلص سبھی کا مان رکھتی ہو

بڑھاپے میں بزرگوں کو وہ غم ڈھونے نہیں دیتی

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

کسی کے تلخ یا غمگین ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انسان

محبت میں دھوکہ کھا کرعشق میں ناکام ھو کرایسا کچھ لکھتا ھے۔۔۔

اکثر خوش مزاج لوگ بھی بہت تلخ باتیں کہہ اور لکھ جاتے ہیں ۔۔۔

۔کیونکہ کچھ باتیں انسان پسند کرتا ہے۔۔۔۔۔

کچھ اسکے مزاج میں ہوتی ہے۔۔۔۔۔

اور کچھ وہ زندگی ســـــــے سیکھ لیتا ہے۔۔۔۔

ہر بات کی وجہ محبت کا ہوجانا یا محبت کو کھو دینا نہیں ہوتا۔

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

محبت مان ہوتی ہے یہی ایمان ہوتی ہے

دلوں میں گر اتر جائے تو رب کی شان ہوتی ہے

نظر کو صاف رکھتی ہے دلوں کو پاک رکھتی ہے

ملاوٹ سے یقیں مانو سدا انجان ہوتی ہے

محبت روپ ہے رب کا یہ وحدت کی نشانی ہے

اگر ہو شائبہ دل میں تو بس نقصان ہوتی ہے

محبت اک کہانی ہے وفا کے سات رنگوں کی

جو دھوکہ ہو اگر اس میں تو بس بہتان ہوتی ہے

محبت سوچ کے دریا میں تنکے کا سہارا ہے

یہ اکثر ڈوبنے کے ڈر سے بھی ہلکان ہوتی ہے

محبت صبر کے پیالے سے چکھا گھونٹ ہوتا ہے

عقیدت کا یہ کلمہ ہے شکر کی جان ہوتی ہے

محبت ساز ہے من کا محبت تن کا منتر ہے

محبت بے خودی میں ڈھلنے والا دان ہوتی ہے

دلوں کے تار جڑنے سے محبت راگ بنتی ہے

محبت دل کے نغموں کی سریلی تان ہوتی ہے

محبت جگمگا کر روشنی کو نور دیتی ہے

محبت رقص کرتی تتلیوں کا تھان ہوتی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

جگر تھامو نہ تم اپنا نہ ہی زخموں کو بھرنے دو

چھپاؤ دکھ نہ آنکھوں میں اسے دنیا کو پڑھنے دو

محبت کی عبادت میں نہ چھوڑو ساتھ ساجن کا

کرو سجدے رفاقت کے دعا کو ساتھ چلنے دو

مزہ ہو یاد میں جس کی تڑپ کو زندگی کرلو

قدم روکو نہ ہجراں میں غموں کو آگے بڑھنے دو

وفا کے نام پر دھوکہ نہ دو تم اپنے ہمدم کو

نہ وعدوں کو بھلاؤ تم نہ ہی قسموں کو مرنے دو

دکھے جو وہ اچانک تو کرو تم رقص الفت کا

بہاؤ اشک وحشت میں خوشی سے دل کو جلنے دو

اجالے کو اجالے میں کہاں جانچو گے رک جاؤ

نہ پرکھو دن میں تم جگنو زرا سی شام ڈھلنے دو

بچھڑ کر تم کسی سے موت کو نامہ نہ دے ڈالو

نہ چھڑکو راکھ تم خود پر نہ خود کو لاش بننے دو

مجھے لگتا ہے فتنے ہیں مگر کیا لطف ہے ان میں

یہ نینوں کی لڑائی ہے نہ روکو ان کو لڑنے دو

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

گلہ نہیں کہ مرا آسماں پہ کوئی نہیں

زمیں ہے عشق کی عاشق یہاں پہ کوئی نہیں

یہ کس کے گھر کا پتہ دے کے تو ہوا غائب

عجب ہے بھیڑ جہاں اور وہاں پہ کوئی نہیں

وہ ساعتوں میں رکی سوچ کا مسافر ہے

سمجھ میں رہتا ہے لیکن گماں پہ کوئی نہیں

یہ فرصتوں میں ڈھلا روپ اس کا دھوکہ ہے

جو ساتھ رہتا ہے لیکن نشاں پہ کوئی نہیں

چھپا ہے کون بدن چھوڑ کر اندھیرے میں

گلی میں لاش پڑی ہے مکاں پہ کوئی نہیں

دھواں دھواں سا ہے اس کا خیال باطن میں

وہ دل میں رہتا ہے لیکن زباں پہ کوئی نہیں

عجیب وقت نے کھایا ہے پلٹا اب کے تو

مچی ہے لُوٹ یہاں اور دکاں پہ کوئی نہیں

یہ کس نے تیر چلایا ہے آفتاب میاں

لگا بھی دل کو ہے لیکن کماں پہ کوئی نہیں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

جن لوگوں سے ہمیں بہت محبّت ھو ان سے کبھی نفرت نہیں ھو سکتی …

پتہ ہے کیوں ؟؟؟

جب یہ بہت عزیز لوگ دھوکہ دیتے ہیں

تو پھر یہ دل سے نکل جاتے ہیں

اور یوں نکلتے ہیں کہ دل انکے لئے کوئی بهی جذبہ رکھنا پسند نہیں کرتا ۔۔۔۔

محبّت ، نفرت ، عزّت ، احترام کچھ بھی نہیں…!!!!

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

چاند کو توڑ کے لانے کا وہ دعوی نہ کرے

مجھ کو یہ بھی تو بہت ہے کہ وہ دھوکہ نہ کرے

میں جسے سوچ رہا ہوں اسے میں ہی سوچوں

دوسرا کوئی بھی اس شخص کو سوچا نہ کرے

بات کرتا ہے تو پھر بات سنے بھی مجھ سے

میں کروں بات تو پھر بات میں ٹوکا نہ کرے

پاس اپنے جو بٹھائے تو بٹھائے مجھ کو

مجھ سے ہٹ کے وہ کسی اور کو اپنا نہ کرے

اس کو آواز لگانا تو کبھی زیب نہیں

اٹھ کے جاتے ہوئے احباب کو روکا نہ کرے

عشق میں رنج الم کوئی نئی بات نہیں

ان مسائل کے سبب دل کو تو چھوٹا نہ کرے

ڈال دے آنکھ کے آنسو مری جھولی میں مگر

اس حسیں شخص سے کہہ دو کہ وہ رویا نہ کرے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

درد سے دل نے واسطہ رکھا

وقت بدلے گا حوصلہ رکھا

رو دئیے میرے حال پہ پنچھی

چگنے جب صرف باجرا رکھا

میں پرندہ بنا ہوں جب سے تو

سرحدوں سے نہ واسطہ رکھا

دھوکہ اکثر ملے ہے اپنوں سے

اپنوں سے تھوڑا فاصلہ رکھا

تاکہ نکلیں نہیں مرے آنسو

درد سہنے کا سلسلہ رکھا

مندروں مسجدوں میں ڈھونڈھے کون

اس لیے دل میں اک خدا رکھا

توڑ دیتے جو حوصلہ آتشؔ

ان خیالوں سے فاصلہ رکھا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

تیری خوشبو کا تراشا ہے یہ پیکر کس نے

کر دیا ہے مرا ماحول معطر کس نے

آسماں ہمت پرواز سے کچھ دور نہیں

اس تمنا کے مگر کاٹ لئے پر کس نے

نا سمجھ قطرۂ ناچیز کی وقعت کو سمجھ

تو سمندر ہے بنایا ہے سمندر کس نے

کس کی پازیب کا سنگیت ہے ہستی میری

پاؤں سے باندھ لیا میرا مقدر کس نے

پرتو حسن ہے ناہید گزر گاہ خیال

سر پہ رکھی ہے چھلکتی ہوئی گاگر کس نے

خوش نما دائرے بنتے ہی چلے جاتے ہیں

دل کے تالاب میں پھینکا ہے یہ کنکر کس نے

تو میرا دوست سہی یار مگر یہ تو بتا

وقت یہ دھوکہ دیا ہے مجھے اکثر کس نے

دفعتاً کس نے جگا دی مری سوئی قسمت

میرا منہ چوم لیا خواب میں افسرؔ کس نے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

بد نصیبی کی سولی پہ نیند آ گئی خواب دیکھا مگر خواب نے کیا دیا

خوش گمانی کی خوش رنگ قندیل نے نا مرادوں کو صحرا میں بھٹکا دیا

شامیانے میں دریاں لپیٹی گئیں دوست اٹھنے لگے کچھ نے کندھا دیا

بین کرتے ہوئی عورتیں ہٹ گئیں اور میرے جنازے کو رستہ دیا

دو گھڑی میں مری عصر ڈھلتی ہوئی اٹھ کے مغرب کی دیوار سے جا لگی

اور معدوم ہوتے ہوئے چاند نے آہ بھرتی ہوئی شب کو پرسہ دیا

میں توقف کے کونے میں گوشہ نشیں میرؔ صاحب کی تصویر تکتا رہا

شبد پردے کے پیچھے سے ظاہر ہوئے شعر نے جھک کے ہاتھوں کو بوسہ دیا

آسمانی صحیفوں کی تاریخ ہے نا شناسوں میں ہادی ستائے گئے

پاک بازوں پہ تہمت لگائی گئی پارساؤں کو دنیا نے دھوکہ دیا

جب زمانے کے ہاتھوں ستائے ہوئے چند سادات ملتان میں بس گئے

مائی دھرتی نے ماتھوں کی تعظیم کی شاہ دریا نے تلووں کو بوسہ دیا

یار احمد جہانگیرؔ جیتے رہو شہر میں خیر مقدم کا ہنگام تھا

واہ بربط کو صحرا میں پھینک آئے ہو اور مشعل کو مٹی میں دفنا دیا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

دریا میں دشت دشت میں دریا سراب ہے

اس پوری کائنات میں کتنا سراب ہے

روزانہ اک فقیر لگاتا ہے یہ صدا

دنیا سراب ہے ارے دنیا سراب ہے

موسیٰ نے ایک خواب حقیقت بنا دیا

ویسے تو گہرے پانی میں رستہ سراب ہے

پوری طرح سے ہاتھ میں آیا نہیں کبھی

وہ حسن بے مثال بھی آدھا سراب ہے

کھلتا نہیں ہے ریت ہے پانی کہ اور کچھ

میری نظر کے سامنے پہلا سراب ہے

سورج کی تیز دھوپ میں دھوکہ ہر ایک شے

کالی گھٹا سی رات میں سایہ سراب ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

دھوکہ دیتی ہے یہ محراب کی کالک اکثر

لوگ کردار سے کُھلتے ہیں جبینوں سے نہیں

مجھ سے اک پل کی بھی غفلت نہ برتنے والے

رابطہ خود سے مرا کتنے مہینوں سے نہیں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

کبھی کبھی معلوم بھی ہوتا ہے کہ سامنے والا شخص دھوکہ دے رہا ہے

لیکن اسے چھوڑا نہیں جاتا کیونکہ اس کے دھوکے سے تو جی لیں گے مگر اس کے بغیر نہیں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

مست نظروں سے اللہ بچائے مہ جمالوں سے اللہ بچائے

ہر بلا سر پہ آجائے میری حسن والوں سے اللہ بچائے

ان کی معصومیت پر نہ جانا ان کے دھوکے میں ہرگز نہ آنا

لوٹ لیتے ہیں یہ مسکرا کر ان کی چالوں سے اللہ بچائے

بھولی صورت ہے باتیں ہیں بھولی منہ میں کچھ ہے مگر دل میں کچھ

لاکھ چہرا سہی چاند جیسا دل کے کالوں سے اللہ بچائے

دل میں ہے خواہش حور وجنت اور ظاہر میں شوق عبادت

بس ہمیں شیخ جی آپ جیسے اللہ والوں سے اللہ بچائے

ان کی فطرت میں ہے بے وفائی جانتی ہے یہ ساری خدائی

اچھے اچھوں کو دیتے ہیں دھوکہ ، بھولے بھالوں سے اللہ بچائے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

سچ تو بیٹھ کے کھاتا ہے

جھوٹ کما کر لاتا ہے

جانے وہ اس چہرہ پر

کس کا دھوکہ کھاتا ہے

مشکل سن لی جاتی ہے

کوئی کرم فرماتا ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

جیسے تم نے وقت میں ہاتھ کو روکا ہو

سچ تو یہ ہے تم آنکھوں کا دھوکہ ہو

! اسی لیے تو سب سے زیادہ بھاتی ہو

کتنے سچے دل سے جھوٹی قسمیں کھاتی ہو

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

انجانے میں ہم اپنا دل گوا بیٹھے

اس پیار میں کیسا دھوکہ کھا بیٹھے

اس سے کیا گلہ کریں بھول ہماری تھی

جو بنا دل والوں سے دل لگا بیٹھے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

محبت آس کا پنچھی

محبت باس ہے تیری

محبت دل کا مندر ہے

بسا ہے روح میں میری

محبت سوچ کا دریا

محبت راگ منگتوں کا

مناتا ہوں جسے تاعمر

وہی ہےسوگ رسموں کا

محبت چاشنی رب کی

محبت بندگی سب کی

محبت فرض جیسی ہے

محبت قرض جیسی ہے

محبت آگ جسموں کی

محبت جرم قسموں کا

محبت طوق وعدوں کا

محبت موت فرقوں کی

محبت نظم فطرت کی

محبت غزل کی صورت

محبت مرثیہ شب کا

محبت مثنویِ شام

محبت شور دریا کا

محبت خواب جھیلوں سا

محبت میگھنا کا راگ

اڑاتا ہے سروں پہ خاک

محبت صوفی کی منت

محبت سنت کا پیالہ

محبت درد کا آنگن

محبت خبط کی جنت

محبت یاد ماضی کی

محبت حال کا نوحہ

محبت فلک کا دھوکہ

محبت جوگی کا چولہ

محبت راز قدرت کا

محبت خار گلشن کا

محبت آپلہ پگ کا

محبت قافلہ سگ کا

محبت سانس خوشبو کی

محبت پھانس کانٹے سی

محبت ترس تعلق کا

محبت حرس ملنے کی

محبت سراب ہے یارو

محبت ثواب ہے یارو

جو ملنے پر نہیں ملتی

اک عذاب ہے یارو

محبت نہ ملے تو پھر

ساری قاتل خدائی ہے

محبت کی سدا منزل

میری جاں بس جدائی ہے

میری جاں بس جدائی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

عشق اقرار میں ڈوبے تو کہانی مانگے

جیسے صحرا میں بھٹکتا ہوا پانی مانگے

دل فسوں ساز مہکنے کو ترستا جائے

گویا وہ عشق میں اشکوں کی روانی مانگے

حسن دھوکہ ہے کسی آنکھ کی بینائی کا

عشق دریا ہے نگلنے کو جوانی مانگے

یار کا روگ کسی یاد میں ڈھلتا جائے

یاد کا ربط وہی شوخ دوانی مانگے

ہجر مانگے ہے وہی دن جو ترے ساتھ کٹے

آنکھ غم خوار وہی شام سہانی مانگے

سوچ سولی پہ چڑھی اندھی عقیدت اکثر

جہل کردار سے عظمت کی نشانی مانگے

ہوگئ مات جسے وہ ہی تو اب ہر لمحہ

ہار سے جیت کی تربت کے معانی مانگے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

لکھ دیا اپنے در پہ کسی نے اس جگہ پیار کرنا منع ہے

پیار گر ہو بھی جائے کسی کو اس کا اظہار کرنا منع ہے

ان کی محفل میں جب کوئی جائے پہلے نظریں وہ اپنی جھکائے

وہ صنم جو خدا بن گئے ہیں ان کا دیدار کرنا منع ہے

جاگ اٹھیں گے تو آہیں بھریں گےحسن والوں کو رسوا کریں گے

سو گئے ہیں جو فرقت کے مارے ان کو بیدار کرنا منع ہے

ہم نےکی عرض اے بندہ پرور کیوں ستم ڈھا رہے ہو یہ ہم پر

بات سن کر ہماری وہ بولے ہم سے تکرار کرنا منع ہے

سامنے جو کُھلا ہے جھروکا، کھا نہ جانا قتیل ان کا دھوکہ

اب بھی اپنے لیے اس گلی میں شوقِ دیدار کرنا منع ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

میرے دل میں تم تھی

میری ہر سانس میں تم تھی

میرے جسم میں تم تھی

میری روح میں تم تھی

تم نے جو دھوکا دیا ہے مجھے

اب صرف دماغ میں ہو تم

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

اور اک وقت ایسا آتا ہے جب انسان کو صبر آجاتا ہے

کسی کی ضرورت نہیں رہتی سب کچھ جب اللّه سامنے لے آتا ہے

انسان کسی کو اپنے جذبات نہیں دیکھا سکتا جو اللّه کو دکھاتا پچھتاوا ہوتا ہے

کے ہم منافقو دھوکہ بازو کے ساتھ بی مخلص تھے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

جو آسانی سے ملے وہ ہیں ۔

دھوکہ

جو مشکل سے ملے وہ ہیں۔

⁦♥⁩عزت⁦♥


جو دل سے ملے وہ ہیں۔

⁦♥⁩پیار⁦♥


اور جو نصیب سے ملے وہ ہیں۔

⁦♥⁩دوست⁦♥⁩

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

انسان کو انسان دھوکہ نہیں دیتا ہے

بلکے انسان کو اسکی وہ امید دھوکہ دیتی ہے

جو وہ

!!دوسروں سے لگاے رہتا ہیں ۔۔۔

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

دنیا ایک دھوکہ ہے یہاں کوئی آپکا ہمدرد نہیں آپ تنہا آئے ہیں

اور تنہا ہی جانا ہے کسی سے دل لگانے سے بہتر ہے خدا سے لو لگائیں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

ہاں ہم مانتے ہیں کہ ہم نے آپ کو دھوکہ دیا

مگر یہ نہیں جانتے آپ

دھوکا دینے کی وجہ بھی آپ تھے

جیسا کہ آپ نے ہم کو کہا تھا ہم سب دکھ میں آپ کے ساتھ رہیں گے

مگر جب بات آئی تو آپ نے بھی ہم کو دھوکا دیا تھا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

نبھا نہ سگیں تاں سہارا نہ ڈیویں

کوئی خواب میکوں اُدھارا نہ ڈیویں

زمانے دے رلے جے ماریں توں پتھر

رقیباں کوں اکھ دا اشارہ نا ڈیویں

میڈا ہتھ پکڑ کے جے ول چھوڑ ڈیویں

بھنور اچ میں ٹھیک آں کنارہ نا ڈیویں

سجن تیڈی نفرت ملاوٹ تو پاک ھئے

محبت دا دھوکہ دوبارہ نا ڈیویں

عمر کھپدیں ساری گزاری اے شاکرؔ

بڈھیپے دے وچ توں کھپارا نا ڈیویں​

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

ہجر کی رت دہائی دیتی ہے

سانس جب تک رہائی دیتی ہے

وہ محبت کا نام لیتی ہے

مجھ کو وحشت سنائی دیتی ہے

درد دیتی ہے اس کی بے قدری

درد بھی انتہائی دیتی ہے

جب وہ آنکھیں چرانے لگتی ہے

مجھ کو طعنے خدائی دیتی ہے

روز کنگن پہننے لگتی ہے

روز دھوکہ کلائی دیتی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

روز اول سے اجل کھیل رہی ہے شطرنج

مجھ کو شہہ ہو بھی چکی مات ابھی باقی ہے

چاندنی پر ہے تمہیں رنگِ سحر کا دھوکہ

گل نہ کر دینا دیے رات ابھی باقی ہے

ہر غزل کی مجھے تکمیل پہ محسوس ہوا

دل میں کہنے کو کوئی بات ابھی باقی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

زندگی کا بھروسہ نہیں دنیا کا یقین کیا کرے

آج کی یاری مطلب کی کوئی کسی کیلئے کیوں مرے

بھائی بھائی سے کرے دھوکہ غیروں سے امید کیا کریں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا

ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہوگا

زندگی اب کے مرا نام نہ شامل کرنا

گر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

مجھے تو بس اپنے رب پر بھروسہ ہے

باقی دنیا میں تو دھوکہ ہی دھوکہ ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

” پہلے سفر کے واسطے صحرا دیا مُجھے

پھر خود سراب بن گیا دھوکہ دیا مُجھے

میں چاند بن کے سوچتا رہتا ہوں ساری رات

کالے گگن پہ کس لئے لٹکا دیا مُجھے

میں نے اُٹھا کے طاق سے دے مارا خاک پر

آنکھیں دکھا رہا تھا یہ جلتا دیا مُجھے “

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

کرتا ہوں ندا اشاروں سے

بات کرتا ہوں آبشاروں سے

جو خود کو کہتے تھے باوفا

دھوکہ ملا ان یاروں سے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

ہاں ہم مانتے ہیں کہ ہم نے آپ کو دھوکہ دیا

مگر یہ نہیں جانتے آپ

دھوکا دینے کی وجہ بھی آپ تھے

جیسا کہ آپ نے ہم کو کہا تھا ہم سب دکھ میں آپ کے ساتھ رہیں گے

مگر جب بات آئی تو آپ نے بھی ہم کو دھوکا دیا تھا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

نبھا نہ سگیں تاں سہارا نہ ڈیویں

کوئی خواب میکوں اُدھارا نہ ڈیویں

زمانے دے رلے جے ماریں توں پتھر

رقیباں کوں اکھ دا اشارہ نا ڈیویں

میڈا ہتھ پکڑ کے جے ول چھوڑ ڈیویں

بھنور اچ میں ٹھیک آں کنارہ نا ڈیویں

سجن تیڈی نفرت ملاوٹ تو پاک ھئے

محبت دا دھوکہ دوبارہ نا ڈیویں

عمر کھپدیں ساری گزاری اے شاکرؔ

بڈھیپے دے وچ توں کھپارا نا ڈیویں​

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

ہجر کی رت دہائی دیتی ہے

سانس جب تک رہائی دیتی ہے

وہ محبت کا نام لیتی ہے

مجھ کو وحشت سنائی دیتی ہے

درد دیتی ہے اس کی بے قدری

درد بھی انتہائی دیتی ہے

جب وہ آنکھیں چرانے لگتی ہے

مجھ کو طعنے خدائی دیتی ہے

روز کنگن پہننے لگتی ہے

روز دھوکہ کلائی دیتی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

روز اول سے اجل کھیل رہی ہے شطرنج

مجھ کو شہہ ہو بھی چکی مات ابھی باقی ہے

چاندنی پر ہے تمہیں رنگِ سحر کا دھوکہ

گل نہ کر دینا دیے رات ابھی باقی ہے

ہر غزل کی مجھے تکمیل پہ محسوس ہوا

دل میں کہنے کو کوئی بات ابھی باقی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

زندگی کا بھروسہ نہیں دنیا کا یقین کیا کرے

آج کی یاری مطلب کی کوئی کسی کیلئے کیوں مرے

بھائی بھائی سے کرے دھوکہ غیروں سے امید کیا کریں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا

ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہوگا

زندگی اب کے مرا نام نہ شامل کرنا

گر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

” پہلے سفر کے واسطے صحرا دیا مُجھے

پھر خود سراب بن گیا دھوکہ دیا مُجھے

میں چاند بن کے سوچتا رہتا ہوں ساری رات

کالے گگن پہ کس لئے لٹکا دیا مُجھے

میں نے اُٹھا کے طاق سے دے مارا خاک پر

آنکھیں دکھا رہا تھا یہ جلتا دیا مُجھے “

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

وفا خلوص کا سنگار روز کرتی ہے

یوں دھیرے دھیرے مری زندگی سنورتی ہے

کوئی حیات زمانہ کو ہے عزیز بہت

کوئی حیات ہے کہ روز روز مرتی ہے

ترے چراغ کا فانوس خود ہوا ہے اور

مرے چراغ سے ظالم ہوا گزرتی ہے

تو پھر وجود امارت نظر کا ہے دھوکہ

جب اینٹ اینٹ ہی تعمیر سے مکرتی ہے

دعا یہ کیجیے یاروں کہ ہوش میں آؤں

مری نگاہ محبت تلاش کرتی ہے

نہ خود کے رہتا ہے انساں نہ دوسروں کے قریب

کوئی حسین شناسائی جب بکھرتی ہے

ستم گروں کو عبادت گزار مت جانو

خدا کی بندگی اظہرؔ خدا سے ڈرتی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

کرتا ہوں صدا اشاروں سے

بات کرتا ہوں آبشاروں سے

جو خود کو کہتے تھے باوفا

دھوکہ ملا ان یاروں سے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

ہاں ہم مانتے ہیں کہ ہم نے آپ کو دھوکہ دیا

مگر یہ نہیں جانتے آپ

دھوکا دینے کی وجہ بھی آپ تھے

جیسا کہ آپ نے ہم کو کہا تھا ہم سب دکھ میں آپ کے ساتھ رہیں گے

مگر جب بات آئی تو آپ نے بھی ہم کو دھوکا دیا تھا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

زندگی کا بھروسہ نہیں دنیا کا یقین کیا کرے

آج کی یاری مطلب کی کوئی کسی کیلئے کیوں مرے

بھائی بھائی سے کرے دھوکہ غیروں سے امید کیا کریں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

اس کی آنکھوں میں محبت کا ستارہ ہوگا

ایک دن آئے گا وہ شخص ہمارا ہوگا

زندگی اب کے مرا نام نہ شامل کرنا

گر یہ طے ہے کہ یہی کھیل دوبارہ ہوگا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

محبت ہی محبت ہے

محبت ہی میں دھوکا ہے

محبت کرنے والوں کو ہمیشہ روتے دیکھا ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

! اہک بات بتاؤ یاروں

کبھی بھی اس انسان کے ساتھ دھوکا نہ کرنا

جو تمہارے لیے اپنے گھر تک کو چھوڑنے کے لیے مان جاے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

دھوکہ دیتی ہے یہ محراب کی کالک اکثر

لوگ کردار سے کُھلتے ہیں جبینوں سے نہیں

مجھ سے اک پل کی بھی غفلت نہ برتنے والے

رابطہ خود سے مرا کتنے مہینوں سے نہیں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

جیسے تم نے وقت میں ہاتھ کو روکا ہو

سچ تو یہ ہے تم آنکھوں کا دھوکہ ہو

! اسی لیے تو سب سے زیادہ بھاتی ہو

کتنے سچے دل سے جھوٹی قسمیں کھاتی ہو

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

انجانے میں ہم اپنا دل گوا بیٹھے

اس پیار میں کیسا دھوکہ کھا بیٹھے

اس سے کیا گلہ کریں بھول ہماری تھی

جو بنا دل والوں سے دل لگا بیٹھے

Dhoka Quotes in Urdu

تلخ حقیقت

لوگوں سے دھوکہ کھانے کے بعد بعض اوقات انسان اتنا محتاط ہوجاتا ہے

… کہ اچھے لوگوں سے بھی ڈرنے لگتا ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

بھیڑ میں دو منٹ آنکھوں سے وہ اوجھل ہوا تو

پھر میں سمجھا کہ پریشانی کسے کہتے ہیں

کسی اپنے سے کبھی دھوکہ ملا ہے جس کو

اُس کو معلوم ہے حیرانی کسے کہتے ہیں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

• وَمَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَاۤ اِلَّا مَتَاعُ الۡغُرُوۡرِ

“اور دُنیا کی زِندگی محض دھوکہ ہے”

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

خود اپنے ساتھ دھوکہ کیوں کروں میں

کسی سائے کا پیچھا کیوں کروں میں

اسے میں بھول جانا چاہتا ہوں

مگر خود پر بھروسہ کیوں کروں میں

کبھی سوچوں کہ خود میں لوٹ آؤں

کبھی سوچوں کہ ایسا کیوں کروں میں

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

لوگ دنیا کو حقیقت سمجھ بیٹھے”

“حالانکہ بنانے والے نے بتایا تھا دھوکہ ہے

کچھ مخلص اس لیے بھی ہوں کہ”

“تربیت نے دھوکہ دینا نہیں سکھایا

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

صبر میں اتنی طاقت ہوتی ہے”

“کہ دھوکہ دینے والوں کی بنیادیں ہلا دیتا ہے

فقط محبوب ہی دھوکہ نہیں دیتا ہے جناب”

“کچھ دوستوں کی مہربانیاں بھی ہوتی ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

اے قمر ہجرکی شب کٹ گئی دھوکہ ہے تمہیں”

“صبح ہوتی تو ستارے نہ درخشاں ہوتے

ھم نے دیکھا ہے زمانے بھر کو”

“اس کی آڑ میں دھوکہ چھپا ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

ہی الفت کی دنیا ہے یہاں کون کیسی کا ہوتا ہے”

“دھوکا وہی دیتا ہے جس پر بھروسہ ہوتا ہے

لوگوں سے دھوکہ کھانے کے بعد بعض اوقات انسان اتنا***

***محتاط ہوجاتا ہے کہ اچھے لوگوں سے بھی ڈرنے لگتا ہے

Dhoka Quotes in Urdu
Dhoka Quotes in Urdu

سبق اس زندگی میں بس اتنا ہی ملا ہے”

“دھوکہ بس وہ نہیں دیتا جسے موقع نہیں ملتا

__________ حروف دھوکہ۔ ****

—– تشریح

***   سب کو ملے گا


 Conclusion – Pain Teaches What Trust Couldn’t

Every Dhoka is a turning point in someone’s life. It reveals the people to trust, the things to defend, and the ways of rising.

Through these Urdu wisdoms regarding Dhoka, we are reminded that nothing is completely dark, with the advice even in suffering and endurance through betrayal.

Your tears signify that you were very much trusting; they do not make you powerless.

Yet, one day, the very same heart that has undergone a break will be healed — more insightful, more composed, and more tranquil than ever.

As one Urdu poet put it:

“Dhoka khakar bhi hum muskuraye,

Kyunke sach samajhna bhi ek naseeb hota hai.”

(Even after betrayal, we smiled — because understanding truth is also a gift.)

Thank-You Message

Your reading of our compilation of over 70 Dhoka Quotes in Urdu is highly appreciated.

Let these quotes be a reminder to you that suffering is a transitory state, teaching is permanent, and life continues, albeit with increased vigor.

In case any of the lines here resonate with you, do not hesitate to share, for your expression might sometimes turn out to be the remedy for another’s pain.

FAQs  

Q1: What are the Dhoka quotes in Urdu?  

 They are sayings in Urdu and poetry lines that show the feelings of pain, heartache, and disappointment caused by betrayal or deceit.  

Q2: Are these quotes solely focused on love betrayal?  

 No. The pain of love, friendships, and broken promises are all included in these Urdu Dhoka quotes.  

Q3: Can I post these quotes on social media?  

 Yes! These sad Urdu quotes are just what you need for your Instagram captions, WhatsApp statuses, or poetry posts.  

Q4: Are these Dhoka quotes difficult to read?  

 Yes — they’re written in easy-to-understand Urdu, thus, every reader can easily comprehend and empathize with the feelings expressed.  

Q5: Why do people enjoy reading Dhoka quotes so much?  

 Because they provide a way to articulate one’s suffering and let the emotions out, which, in turn, relates to the fact that heartbreak is a human experience.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *