Best 120+ Badnaam Quotes in Urdu|Powerful Lines Truth,Silence & Reality

continueaim.com

💔 120+ Badnaam Quotes in Urdu | Truth, Silence & Reality Words

Introduction:

In our journey through life, we encounter times when we are not understood by others. There are occasions when individuals spread rumours and try to defame us without actually knowing the truth. Such incidents cause us great emotional pain, but at the same time, they are the ones that help us develop our quality of being strong and patient.

The purpose of this compilation of more than 120 Badnaam Quotes in Urdu is to whisper for the ones who were silent, but the world was talking. These Quotes in their plainness will do the work of expressing the state of suffering, the dignity of a person, the truth, and the self-respect.

Description

Badnaam quotes talk about blame, lies, jealousy, and reality.
Many people search for:

  • Badnaam quotes in Urdu
  • kisi ko badnaam karna quotes
  • reality quotes in urdu
  • emotional badnaam shayari
  • silence and truth quotes in Urdu
  • sad badnaam lines

These Urdu quotes are short and meaningful, and easy to understand. They are perfect for WhatsApp status, Instagram captions, and Facebook posts when you want to say something strong without speaking too much.

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

پیلا تھا چاند اور شجر بے لباس تھے

تجھ سے بچھڑ کے گاؤں میں سارے اداس تھے

سوچا تو تو مگن تھا فقط میری ذات میں

دیکھا تو کتنے لوگ ترے آس پاس تھے

جب ہم نہ مل سکے تو ہمیں ماننا پڑا

بستی کے لوگ کتنے ستارہ شناس تھے

دل اس پہ مطمئن تھا کہ ہم ایک ہو گئے

لیکن کئی گماں مری سوچوں کے پاس تھے

وہ پھول ہو ستارہ ہو شبنم ہو جھیل ہو

تیری کتاب حسن کے سب اقتباس تھے

اشفاقؔ اس کو دیکھ کے ہم سے غزل ہوئی

مدت سے ورنہ ہم تو یوں ہی محو یاس تھے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

نظر نظر ہے نظر عین شین قاف نہیں

ملی ہے مجھ کو خبر عین شین قاف نہیں

یہ غین میم تو جینا محال کر دے گا

برابری میں اگر عین شین قاف نہیں

یہ لکھ کے کاٹنا خط میں اب آپ بند کریں

اگر مگر کا سفر عین شین قاف نہیں

اداسی آنسو عداوت نصیحتیں رنجش

بغیر پھل کا شجر عین شین قاف نہیں

تمہارے بعد تو کٹ مر رہے ہیں آپس میں

تمہارے بعد ادھر عین شین قاف نہیں

اداسی دیکھ کے اشرفؔ کی رب نے فرمایا

میں دل بناؤں گا پر عین شین قاف نہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

رات آنکھوں میں گزری سپنے بھیگ گئے

بارش سے کھڑکی کے شیشے بھیگ گئے

بارش کی بوچھاڑ تو اندر تک آئی

خشک تنوں کے سب اندازے بھیگ گئے

بھیگ گئے سب اپنی اپنی یادوں میں

کچھ روتے کچھ ہنستے ہنستے بھیگ گئے

بھیگ گئے سب خط رکھے الماری میں

اور ان میں سب لکھے وعدے بھیگ گئے

دیکھ دیے کی لو تو نے تو دیکھے ہیں

کتنی آنکھیں کتنے تکیے بھیگ گئے

بادل کے ہم راہ سکول سے نکلے تھے

گھر تک آتے آتے بستے بھیگ گئے

اڑتے پنچھی تیری منزل دور ہے کیا

دیکھ مسافر تیرے کپڑے بھیگ گئے

رات ستارے آنگن اور اداس آنکھیں

تیری باتیں کرتے کرتے بھیگ گئے

باہر آ کر دیکھ یہ منظر شہزادی

ہم تیری دہلیز پہ بیٹھے بھیگ گئے

جانے کیسے موسم کی یہ بارش تھی

میری آنکھیں تیرے سپنے بھیگ گئے

جس بستی میں دھوپ سا روپ چمکتا تھا

اس بستی کے سارے رستے بھیگ گئے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

شب فراق تھی خاموشی تھی اداسی تھی

یہ تین بہنیں تھیں جن میں بڑی اداسی تھی

مرے وجود سے اترا جہاں میں بار الم

مرے نصیب میں بھاگیرتھی اداسی تھی

تمہیں ہی پاس وفا تھا نہیں وگرنہ کبھی

ہمارے پاس بھی اچھی بھلی اداسی تھی

وہ مسکرا تو رہا تھا بیان کرتے ہوئے

مگر بیان میں اس کے بسی اداسی تھی

ہرا ہوا تو ہرا ہی رہا شگفتہ دل

شریر زخم تھا اندر چھپی اداسی تھی

میں اپنے شہر کا سب سے اداس لڑکا تھا

مرے قریب لڑکپن سے ہی اداسی تھی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بیٹھنا ساحل پہ دریا کی روانی دیکھنا

اور خالی وقت میں فلمیں پرانی دیکھنا

دیکھنا چاہو اداسی میں شجر ڈوبے ہوئے

تم پرندوں کی کبھی نقل مکانی دیکھنا

انتہائی سکھ کنہیں آنکھوں میں میرے خواب ہوں

انتہائی دکھ انہیں آنکھوں میں پانی دیکھنا

روز سو جانا فلک کی وسعتوں کو اوڑھ کر

روز خوابوں میں زمیں کی بے کرانی دیکھنا

طے ہوا ہے آئے گا وہ ملنے آدھی رات کو

نیم شب میں آپ نور کہکشانی دیکھنا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

روز تجھ کو یاد کرنے کی تمنا بھی نہیں

بھول جانے کا مگر ہم میں کلیجہ بھی نہیں

غیب ہی سے معجزہ ہو بات تب شاید بنے

دشت امکان میں کھڑا ہوں اور رستہ بھی نہیں

زخم بھی رستے نہیں طنز زمانہ بے اثر

ہے مرض میرا یگانہ دور ہوتا بھی نہیں

پڑ نہ جانا عشق میں تم شاعروں کے جان لو

کب غزل کر دیں یہ خارج کچھ بھروسہ بھی نہیں

نکہت گل کی طرح بکھرا دیا اس کا پتہ

منتشر ہوں عشق رکھنے کا سلیقہ بھی نہیں

ذات میں میری اداسی کا ہے نقش معتبر

ذات میں میری خوشی کا تو ٹھکانا بھی نہیں

آگ چولھے کی جلی تو خواہشیں ایندھن بنیں

راکھ ہی میں دب گیا شعلہ جو بھڑکا بھی نہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بس ایک سکے سے دھرتی خرید سکتا ہوں

میں اپنے خواب میں کچھ بھی خرید سکتا ہوں

مجھے ترے لیے خوشیاں خریدنی ہیں دوست

سو کیا میں تیری اداسی خرید سکتا ہوں

کوئی عزیز مرا پیاسا مرنے والا ہے

میں خون بیچ کے پانی خرید سکتا ہوں

کسی کی بھوک مٹا کر بھی بھوک مٹتی ہے

میں روٹی بیچ کے روٹی خرید سکتا ہوں

مری سمجھ کو سمجھنا سمجھ سے باہر ہے

جو میں نے بیچا ہے میں ہی خرید سکتا ہوں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہے غلط فہمی ہوا کی اس سے ڈر جاتا ہوں میں

حوصلہ بن کر چراغوں میں اتر جاتا ہوں میں

نیند کی آغوش میں تھک کر گروں میں جب کبھی

خواب جی اٹھتے ہیں میرے اور مر جاتا ہوں میں

گھر مکینوں سے بنا کرتا ہے پتھر سے نہیں

بس اسی امید پر ہر روز گھر جاتا ہوں میں

میں نے تجھ سے کیا کبھی پوچھا کدھر جاتی ہے تو

اے شب آوارہ تجھ کو کیا کدھر جاتا ہوں میں

میرے جانے پر نہ ہو گھر کی اداسی یوں ملول

تو اگر گھبرا گئی ہے تو ٹھہر جاتا ہوں میں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہر دم کچھ اضطراب کے ایسے بھنور میں ہوں

جیسے کسی دعائے ضرر کے اثر میں ہوں

بہہ جاؤں بن کے سیل رواں اس زمین پر

میں اک اداس شام کسی چشم تر میں ہوں

خود کی تلاش میں ہی زمانے گزر گئے

کیا اپنی جستجو ہی کے دام سحر میں ہوں

جیسے کسی اجاڑ خرابے میں گونج ہو

موجود اس طرح ترے دیوار و در میں ہوں

منزل شناس بن نہ سکا میں تو کیا ہوا

اتنا تو جانتا ہوں کہ راہ سفر میں ہوں

عاصمؔ مزاج میں ہیں تمنائیں اس طرح

جیسے میں آج تک کوئی بچہ سا گھر میں ہوں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

درمیاں فاصلہ بڑھاتے ہوئے

کتنا خوش تھا وہ دور جاتے ہوئے

خون پوروں سے ہو گیا جاری

برف سے انگلیاں ہٹاتے ہوئے

ہم کسی اور کو بھی دیکھیں کیا

آپ کو آئنہ دکھاتے ہوئے

کیا اداسی اترنے لگتی ہے

میرؔ کا شعر گنگناتے ہوتے

ایک نقطے پہ مل گئے دونوں

ہجر کا دائرہ بناتے ہوئے

جس کے درشن کو نین ترسے ہیں

کیسے دیکھیں گے اس کو جاتے ہوئے

ہم کنارے سے آ لگے عاصمؔ

آخری شخص کو بچاتے ہوئے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

یہ جسم و روح کا رشتہ بھی بوجھ لگتا ہے

خود اپنے آپ کا سایہ بھی بوجھ لگتا ہے

کسی کو چاہتے رہنا بھی بوجھ لگتا ہے

کسی کے ہجر میں رونا بھی بوجھ لگتا ہے

یہ کس مقام پہ لائی ہیں شہرتیں مجھ کو

کہ اپنے نام کا چرچا بھی بوجھ لگتا ہے

تمہارے ساتھ ہی گزری جو زندگی گزری

تمہارے بعد تو جینا بھی بوجھ لگتا ہے

کسی کو میری اداسی اداس کرتی ہے

کسی کو میرا یہ ہنسنا بھی بوجھ لگتا ہے

اب آنکھیں اس طرح بوجھل ہوئی ہیں اے عاصمؔ

کہ کوئی خواب سہانا بھی بوجھ لگتا ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

دلوں کی خاک اڑنے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے

کسی کے جینے مرنے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے

تمہارے گھر کے رستے کی اداسی ختم ہو جائے

مجھے گھر تک بلانے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے

تمہیں اچھی نہیں لگتیں مری خوشیاں بتاؤ کیوں

مرے ہنسنے ہنسانے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے

تمہیں تو چھت میسر ہے سلامت ہے تمہارا گھر

مرا گھر ڈوب جانے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے

مرے اطراف دشمن ہیں پرائے اور اپنے بھی

لڑے تنہا زمانے سے تمہیں کیا فرق پڑتا ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

میں کیا کہوں کہ یہ کیونکر اداس رہتا ہے

تمہارے بعد تو دل محو یاس رہتا ہے

میں کیا کروں گا بھلا زیست بن ترے جاناں

کہیں رہوں میں یہ دل بد حواس رہتا ہے

نہ جانے کیسے اذیت سمیٹتا ہی رہا

وفا شناس جو دل کی اساس رہتا ہے

میں کیوں کہوں کہ میں تنہا ہوں ہجر کا مارا

وہ بن کے خوشبو یہیں آس پاس رہتا ہے

میں بن کے اس کی تمنا اڑا پھروں تنہا

وہ بن کے میری وفا کا لباس رہتا ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہے مستقل یہی احساس کچھ کمی سی ہے

تلاش میں ہے نظر دل میں بیکلی سی ہے

کسی بھی کام میں لگتا نہیں ہے دل میرا

بڑے دنوں سے طبیعت بجھی بجھی سی ہے

بڑی عجیب اداسی ہے مسکراتا ہوں

جو آج کل مری حالت ہے شاعری سی ہے

گزر رہے ہیں شب و روز بے سبب میرے

یہ زندگی تو نہیں صرف زندگی سی ہے

تھکی تو ایک محبت نے موند لی آنکھیں

ہر ایک نیند سے اب میری دشمنی سی ہے

ترے بغیر کہاں ہے سکون کیا آرام

کہیں رہوں مری تکلیف بے گھری سی ہے

نہیں وہ شمع محبت رہی تو پھر عاصمؔ

یہ کس دعا سے مرے گھر میں روشنی سی ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

سنہری دھوپ سے چہرہ نکھار لیتی ہوں

اداسیوں میں بھی خود کو سنوار لیتی ہوں

مرے وجود کے اندر ہے اک قدیم مکان

جہاں سے میں یہ اداسی ادھار لیتی ہوں

کبھی کبھی مجھے خود پر یقیں نہیں ہوتا

کبھی کبھی میں خدا کو پکار لیتی ہوں

جنم جنم کی تھکاوٹ ہے میرے سینے میں

جسے میں اپنے سخن میں اتار لیتی ہوں

میں اب بھی یاد تو کرتی ہوں عاصمہ اس کو

اسی کا غم ہے جسے میں سہار لیتی ہوں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

تیری یادیں بحال رکھتی ہے

رات دل پر وبال رکھتی ہے

شب غم کی یہ راگنی بن میں

بانسری جیسی تال رکھتی ہے

دل کی وادی سے اٹھنے والی کرن

وحشتوں کو اجال رکھتی ہے

بام و در پر اترنے والی دھوپ

سبز رنگ ملال رکھتی ہے

شام کھلتی ہے تیرے آنے سے

لب پہ تیرا سوال رکھتی ہے

ایک لڑکی اداس صفحوں میں

اک جزیرہ سنبھال رکھتی ہے

آخری دیپ کی لرزتی لو

مہر و مہ سا جمال رکھتی ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

شام دل کو بجھائے جاتی ہے

تیری باتیں سنائے جاتی ہے

یہ اداسی بھی خوب صورت ہے

مجھ کو رنگیں بنائے جاتی ہے

رات کی آنکھ سے اسے دیکھو

کیسے منظر دکھائے جاتی ہے

ایک لمحے کی روشنی مجھ میں

ایک دنیا بسائے جاتی ہے

کتنی گمبھیر ہے یہ تاریکی

میرے اندر سمائے جاتی ہے

ہجر کی شب ہماری جانب کیوں

دیکھ کر مسکرائے جاتی ہے

زندگی بے وفا سہی لیکن

ساتھ پھر بھی نبھائے جاتی ہے

آپ تعبیر جانتے ہوں گے

چاندنی بوکھلائے جاتی ہے

کوئی خوشبو گریزاں ہے مجھ سے

کوئی آہٹ بلائے جاتی ہے

زندگی لاڈلی سی شہزادی

میرا آنچل اڑائے جاتی ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہماری یاد انہیں آ گئی تو کیا ہوگا

گھٹا ادھر کی ادھر چھا گئی تو کیا ہوگا

ابھی تو بزم میں قائم ہے دو دلوں کا بھرم

نظر نظر سے جو ٹکرا گئی تو کیا ہوگا

دھڑک رہا ہے سر شام ہی سے دل کم بخت

وصال یار کی صبح آ گئی تو کیا ہوگا

یہ سوچتا ہوں کہ دل کی اداس گلیوں سے

تمہاری یاد بھی کترا گئی تو کیا ہوگا

سرور آ گیا رندوں کو دیکھتے ہی سبو

جو میکدے پہ گھٹا چھا گئی تو کیا ہوگا

وہ بات جس سے دھواں اٹھ رہا ہے سینے سے

وہ بات لب پہ اگر آ گئی تو کیا ہوگا

وفا کا دم نہ بھرو دوستو تم اسلمؔ سے

تمہیں جو وقت پہ جھٹلا گئی تو کیا ہوگا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

یادوں کا لمس ذہن کو چھو کر گزر گیا

نشتر سا میرے جسم میں جیسے اتر گیا

موجوں کا شور مجھ کو ڈراتا رہا مگر

پانی میں پاؤں رکھتے ہی دریا اتر گیا

پیروں پہ ہر طرف ہی ہواؤں کا رقص تھا

اب سوچتا ہوں آج وہ منظر کدھر گیا

دو دن میں خال و خط مرے تبدیل ہو گئے

آئینہ دیکھتے ہی میں اپنے سے ڈر گیا

اپنا مکان بھی تھا اسی موڑ پر مگر

جانے میں کس خیال میں اوروں کے گھر گیا

اس دن مرا یہ دل تو بہت ہی اداس تھا

شاید سکون ہی کے لئے در بہ در گیا

میں سنگ ہوں نہ اور وہ شیشہ ہی تھا مگر

اسلمؔ جو اس کو ہاتھ لگایا بکھر گیا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کہیں پہ قرب کی لذت کا اقتباس نہیں

ترے خیال کی خوشبو بھی آس پاس نہیں

ہزار بار نگاہوں سے چوم کر دیکھا

لبوں پہ اس کے وہ پہلی سی اب مٹھاس نہیں

سجا کے بوتلیں ٹیبل پہ منتظر ہوں مگر

قریب و دور نگاہوں کے وہ گلاس نہیں

سمندروں کا یہ نمکین پانی کیسے پیوں

پیاسا ہوں مگر اتنی زیادہ پیاس نہیں

یہ اور بات کہ مجھ سے بچھڑ کے خوش ہے مگر

وہ کیسے کہہ دے کہ میں ان دنوں اداس نہیں

تمہارے کپڑے کہیں گرد میں نہ اٹ جائیں

یہ خشک پتوں کا بستر ہے سبز گھاس نہیں

بجھی بجھی سہی یہ دھوپ کم نہیں اسلمؔ

اب اس کے بعد کسی روشنی کی آس نہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہمارے ذہن کی کوئی جہت قیاسی نہ تھی

امید ساتھ تھی ہر گام پر اداسی نہ تھی

یہ سچ ہے کوچۂ جاناں سے لوٹ آئے ہم

مگر دلوں کی فضا اتنی تو سیاسی نہ تھی

حیا تھی آنکھوں میں سانسوں میں تھا وقار بہت

ہمارے عہد میں سب کچھ تھا بے لباسی نہ تھی

سمیٹ پائے نہ آپ اپنے ہی وجود کو ہم

جو بات اس نے کہی تھی ہمیں ذرا سی نہ تھی

ہمیں نے توڑ دئے آئنے گھروں کے نظرؔ

کچھ ایسی شہر نگاراں میں بد حواسی نہ تھی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اے سیم تن تجھے گل پیرہن کہا جائے

کہ آفتاب کی پہلی کرن کہا جائے

حکومتیں کہ جہاں شہ گروں کا غلبہ ہو

اس اقتدار کو دار و رسن کہا جائے

اذیتوں کا صلہ ہے مہک اٹھیں گلیاں

ہمارے زخم کو مشک ختن کہا جائے

جسے چھوا ہے نہ دیکھا نگاہ باطن نے

اسے خیال گماں یا بدن کہا جائے

یہ روشنی کا نگر صبح شام کیا معنی

برہنہ تن کو جہاں پیرہن کہا جائے

ہمارے عہد کے صیاد ہم سے چاہیں گے

کہ قتل گاہ کو اپنا چمن کہا جائے

لگا دے آگ جو خاموش آبگینوں میں

اسے ہمارا ہی طرز سخن کہا جائے

وہ جن کا قد سے بھی اونچا انا کا پیکر ہو

وہ چاہتے ہیں انہیں انجمن کہا جائے

ہزار رنگ نصیبوں میں باندھ لائے جو

اسے جہاں میں مگر کوہکن کہا جائے

وہ روشنی کی طلب میں وہاں تلک پہنچے

جہاں پہ دھوپ کو سایہ فگن کہا جائے

بجھا کے رکھ دے جو جلتے ہوئے چراغوں کو

تو کیا اسے بھی ہوا کا سخن کہا جائے

مشقتیں جو عیاں ہوں اداس آنکھوں سے

انہیں خمار کہیں یا تھکن کہا جائے

نکھر گیا ہو کوئی حسن جب پسینے میں

اسے تو صبح کی پہلی کرن کہا جائے

ہجوم فکر میں دل کو لہو لہو کر لیں

غزل میں تب کہیں رمز سخن کہا جائے

حقیقتیں کہ جو دیکھی ہیں کتنی آنکھوں نے

نظرؔ کہیں تو اسے سوئے ظن کہا جائے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

محبت کے سہارے مر گئے کیا

شب فرقت کے مارے مر گئے کیا

بھنور سے جو نکل آئے تھے بچ کر

وہ دریا کے کنارے مر گئے کیا

نظر آتی ہے ان میں کیوں اداسی

ان آنکھوں کے ستارے مر گئے کیا

نہیں ہوتی ہے دل میں کوئی ہلچل

سبھی ارماں ہمارے مر گئے کیا

خزاں کیوں سعدؔ دل پر ہے مسلط

نظر کے سب نظارے مر گئے کیا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بغور دیکھ رہا ہے ادا شناس مجھے

بس اب ذلیل نہ کر اے نگاہ یاس مجھے

یہ دل ہے شوق میں بے خود وہ آنکھ نشہ میں چور

جھکا نہ دے سوۓ ساغر بھڑکتی پیاس مجھے

ادھر ملامت دنیا ادھر ملامت نفس

بڑا عذاب ہے آئے ہوئے حواس مجھے

پلٹ دو بات نہ لو منہ سے نام رخصت کا

ابھی سے گھر نظر آنے لگا اداس مجھے

جو ملتفت ہیں یہ نظریں بدل بھی سکتی ہیں

بنا چکا ہے زمانہ ادا شناس مجھے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بچھڑ کے تجھ سے کسی دوسرے پہ مرنا ہے

یہ تجربہ بھی اسی زندگی میں کرنا ہے

ہوا درختوں سے کہتی ہے دکھ کے لہجے میں

ابھی مجھے کئی صحراؤں سے گزرنا ہے

میں منظروں کے گھنے پن سے خوف کھاتا ہوں

فنا کو دست محبت یہاں بھی دھرنا ہے

تلاش رزق میں دریا کے پنچھیوں کی طرح

تمام عمر مجھے ڈوبنا ابھرنا ہے

اداسیوں کے خد و خال سے جو واقف ہو

اک ایسے شخص کو اکثر تلاش کرنا ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

مرے لوگ خیمۂ صبر میں مرے شہر گرد ملال میں

ابھی کتنا وقت ہے اے خدا ان اداسیوں کے زوال میں

کبھی موج خواب میں کھو گیا کبھی تھک کے ریت پہ سو گیا

یوں ہی عمر ساری گزار دی فقط آرزوئے وصال میں

کہیں گردشوں کے بھنور میں ہوں کسی چاک پر میں چڑھا ہوا

کہیں میری خاک جمی ہوئی کسی دشت برف مثال میں

یہ ہوائے غم یہ فضائے نم مجھے خوف ہے کہ نہ ڈال دے

کوئی پردہ میری نگاہ پر کوئی رخنہ تیرے جمال میں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

زمیں کو آسماں لکھا گیا ہے

یقینوں کو گماں لکھا گیا ہے

جو کہنا تھا کبھی منہ سے نہ نکلا

جو لکھنا تھا کہاں لکھا گیا ہے

اداسی کا قصیدہ اس برس بھی

سر دیوار جاں لکھا گیا ہے

چراغوں کو ہواؤں کا پیمبر

خموشی کو زباں لکھا گیا ہے

مرے لفظوں سے اتنی برہمی کیوں

بہت کچھ رائیگاں لکھا گیا ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ترا وصال ہے بہتر کہ تیرا کھو جانا

نہ جاگنا ہی میسر مجھے نہ سو جانا

یہ سب فریب ہے میں کیا ہوں میری چاہت کیا

جو ہو سکے تو مری طرح تو بھی ہو جانا

ہنسی میں زخم چھپانے کا فن بھی زندہ ہے

اسی خیال سے سیکھا نہ میں نے رو جانا

اداس شہر میں زندہ دلی کی قیمت کیا

بجا ہے میری ہنسی کا غبار ہو جانا

حسین تجھ سے زیادہ بھی ہیں زمانے میں

برا ہے آنکھ کا پابند رنگ ہو جانا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

نظر اٹھا کے جو دیکھا ادھر کوئی بھی نہ تھا

سلگتی دھوپ کی سرحد پہ گھر کوئی بھی نہ تھا

ہر ایک جسم تھا اک پوسٹر شعاعوں کا

سلگتے دشت میں ٹھنڈا شجر کوئی بھی نہ تھا

چمکتے دن میں تو سب لوگ ساتھ تھے لیکن

اداس شب میں مرا ہم سفر کوئی بھی نہ تھا

ہر ایک شہر میں تھا اضطراب کا آسیب

جہاں سکون ہو ایسا نگر کوئی بھی نہ تھا

سبھی کو فن جراحت سے واقفیت تھی

ہماری طرح وہاں بے ہنر کوئی بھی نہ تھا

سب اپنے کمروں میں مستی کی نیند سوئے تھے

سیاہ شب میں سر رہ گزر کوئی بھی نہ تھا

جو تلخ شام کے سایوں کو قتل کر دیتا

تمام شہر میں اتنا نڈر کوئی بھی نہ تھا

مرے زوال کی سب کو تھی آرزو اسعدؔ

مرے کمال سے خوش دل مگر کوئی بھی نہ تھا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

جسے نہ میری اداسی کا کچھ خیال آیا

میں اس کے حسن پہ اک روز خاک ڈال آیا

یہ عشق خوب رہا باوجود ملنے کے

نہ درمیان کبھی لمحۂ وصال آیا

اشارہ کرنے لگے ہیں بھنور کے ہاتھ ہمیں

خوشا کہ پھر دل دریا میں اشتعال آیا

مروتوں کے ثمر داغ دار ہونے لگے

محبتوں کے شجر تجھ پہ کیا زوال آیا

حسین شکل کو دیکھا خدا کو یاد کیا

کسی گناہ کا دل میں کہاں خیال آیا

خدا بچائے تصوف گزیدہ لوگوں سے

کوئی جو شعر بھلا سن لیا تو حال آیا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ایک بیوہ کی آس لگتی ہے

زندگی کیوں اداس لگتی ہے

ہر طرف چھائی گھور تاریکی

روشنی کی اساس لگتی ہے

پی رہا ہوں ہنوز اشک غم

بحر غم کو بھی پیاس لگتی ہے

لاکھ پہناؤ دوستی کی قبا

دشمنی بے لباس لگتی ہے

موت کے سامنے حیات اسدؔ

صورت التماس لگتی ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کسی کسی کو ہی آتے ہیں راس افسانے

ہمیں تو کرتے ہیں اکثر اداس افسانے

نئے زمانے کے ان میں کئی اشارے ہیں

بہت پرانے ہیں گو میرے پاس افسانے

خوشی کے واسطے جس نے گلے لگایا انہیں

اسی کو چھوڑ گئے محو یاس افسانے

جنہیں شعور سے عاری قرار دیتے تھے

وہی بنے ہیں قیافہ شناس افسانے

لباس والے بھی پڑھتے ہیں ان کو چھپ چھپ کر

جو میں نے لکھے ہیں کچھ بے لباس افسانے

وہ ایک پیاسے نے خون جگر سے لکھے ہیں

جو بن گئے ہیں سمندر کی پیاس افسانے

وہ ایک پیاسے نے خون جگر سے لکھے ہیں

جو بن گئے ہیں سمندر کی پیاس افسانے

خیال و خواب کے قصے نہیں ہیں ان میں اسدؔ

ہیں عہد نو کے حقیقت شناس افسانے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

نہ آئیں گے لوٹ کر وہ پھر بھی میں عمر بھر انتظار کر لوں

ادھر تو آ اے غم محبت تجھے ہی جی بھر کے پیار کر لوں

نہ جانے کب تک ڈھلے شب غم نہ جانے صبح امید کب ہو

قدم قدم پر بچھا لوں تارے نفس نفس شعلہ بار کر لوں

کبھی عیادت ہوئی نہ اس سے کبھی کسی سے نہ حال پوچھا

مریض غم پر وہ مہرباں ہے یہ کیسے میں اعتبار کر لوں

ابھی سلامت ہے عزم محکم ابھی ہے باقی لہو رگوں میں

الٹ کے رکھ دوں نظام گلشن خزاں بہ رنگ بہار کر لوں

ذرا ٹھہر اے جنون الفت تو لے چلا ہے کہاں ابھی سے

متاع دل جب لٹا چکا ہوں تو جاں بھی ان پر نثار کر لوں

یہیں بچھڑ کے میں رو پڑا تھا یہیں ہے بھیگا زمیں کا آنچل

یہیں پھر اس سے ملن بھی ہوگا یہیں پہ میں انتظار کر لوں

نہیں ہے باقی اگر پتنگے تو رہ کے تنہا اداس ہوگی

لحد سے اٹھ کر اسیرؔ میں ہی طواف شمع مزار کر لوں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

شاید مری نگاہ میں کوئی شگاف تھا

ورنہ اداس رات کا چہرہ تو صاف تھا

اک لاش تیرتی رہی برفیلی جھیل میں

جھوٹی تسلیوں کا امیں زیر ناف تھا

بوسوں کی راکھ میں تھے سلگتے شرار لمس

چہرے کی سلوٹوں میں کوئی انکشاف تھا

دوزخ کے گرد گونگے فرشتے تھے محو رقص

اور پسلیوں کی ٹیس پہ میلا غلاف تھا

کھڑکی سے جھانکتا ہوا وہ پر غرور سر

تازہ ہوا سے اس کا کوئی اختلاف تھا

رستے فرار کے سبھی مسدود تو نہ تھے

اپنی شکست کا مجھے کیوں اعتراف تھا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

مجھے اداس بھی کرتے رہے مرے اندر

جو پھول کھل کے بکھرتے رہے مرے اندر

مجھے مٹاتی رہی میری خامشی اکثر

مرے ہی خواب بکھرتے رہے مرے اندر

میسر آیا نہ ان کو لباس صوت و صدا

مرے خیال سنورتے رہے مرے اندر

اب ان کی مار سے چہرہ بجھا بجھا ہے مرا

جو صدمے مجھ پہ گزرتے رہے مرے اندر

بڑے جتن سے جلائے تھے کچھ دئے میں نے

جو ایک جھونکے سے ڈرتے رہے مرے اندر

وہ اشک دل کی زمینوں کو کر گئے شاداب

جو قطرہ قطرہ اترتے رہے مرے اندر

مری نمو میں رکاوٹ بنے رہے عامرؔ

جو وسوسے سے ابھرتے رہے مرے اندر

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کہیں کنائے پہ رکھتی ہے آرزو مجھ کو

بہا کے دور نہ لے جائے جستجو مجھ کو

مجھے سنبھال مرے ساتھ چل مرے ساقی

کہ لے چلا ہے کہیں اور یہ سبو مجھ کو

وہ پیڑ ہوں جسے پانی نہیں ملا کب سے

مری زمیں نے ہی رکھا ہے بے نمو مجھ کو

ترے بغیر میں کیسے یہاں چلا آیا

بہت اداس کرے گی یہ ہا و ہو مجھ کو

تجھے بتاؤں محبت میں ایسا ہوتا ہے

تری خموشی بھی لگتی ہے گفتگو مجھ کو

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کہاں تک یہ ستارے در بدر پھرتے رہیں گے

تری آنکھوں میں آخر اپنی منزل ڈھونڈ لیں گے

پرانی اس کہانی پر یقیں آئے نہ آئے

مگر ہم سامری کے سحر سے کیسے بچیں گے

اداسی اس گلی میں کتنے دن تک رہ سکے گی

نئے موسم پرانے قفل آخر توڑ دیں گے

ہوائے تازہ بدلے گی فضا اس باغ کی بھی

نئی رت میں نئے پودے یہاں پھولے پھلیں گے

ترے در تک نہ پہنچیں گے بھڑکتے تیز شعلے

تو کیا اس آگ میں ہم ہی سدا جلتے رہیں گے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ذرا ذرا ہی سہی آشنا تو میں بھی ہوں

تمہارے زخم کو پہچانتا تو میں بھی ہوں

نہ جانے کون سی آنکھوں سے دیکھتے ہو مجھے

تمہاری طرح سے ٹوٹا ہوا تو میں بھی ہوں

تمہی پہ ختم نہیں مہر و ماہ کی گردش

شکست خواب کا اک سلسلہ تو میں بھی ہوں

تمہیں منانے کا مجھ کو خیال کیا آئے

کہ اپنے آپ سے روٹھا ہوا تو میں بھی ہوں

مجھے بتا کوئی تدبیر رت بدلنے کی

کہ میں اداس ہوں یہ جانتا تو میں بھی ہوں

تلاش اپنی خود اپنے وجود کو کھو کر

یہ کار عشق ہے اس میں لگا تو میں بھی ہوں

رموز حرف نہ ہاتھ آئے ورنہ اے اشفاقؔ

زمانے بھر سے الگ سوچتا تو میں بھی ہوں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

تو اب کے عجب طرح ملا ہے

چہرہ تو وہی ہے دل نیا ہے

سنتا ہی نہیں ہے ایک میری

دل تیرے مزاج پر گیا ہے

تنہا بھی نہیں مگر ترے بعد

شاموں کا اداس سلسلہ ہے

پلکوں پہ ہے کچھ نمی ادھر بھی

دل آج ادھر بھی رو دیا ہے

چمکا ہے یہ کون جس کے آگے

سورج سا چراغ بجھ گیا ہے

فرصت اسے ہو تو اس سے پوچھوں

میرے لیے اس کا حکم کیا ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

تمام رشتے اسی شاخ بے ثمر سے ہیں

تلاش انہی کو ہے گھر کی جو نکلے گھر سے ہیں

شناخت کی یہ کہانی بس ایک نسل کی ہے

پھر اس کے بعد فسانے ادھر ادھر سے ہیں

ابھی خبر نہیں نو واردان ہجرت کو

کہاں سے اٹھے ہیں بادل کہاں پہ برسے ہیں

قدم اٹھے نہیں معلوم منزلوں کی طرف

مگر اداس ہم اندیشۂ سفر سے ہیں

بس آنکھ کھلتے ہی تعبیر خواب مل جائے

یہ کس طرح کے تقاضے ہمیں سحر سے ہیں

نگاہ رکھتے ہیں سیارگاں کی نبض پہ ہم

اور اپنے چاروں طرف کتنے بے خبر سے ہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

جن دنوں ہم اداس لگتے ہیں

جانے کیا کیا قیاس لگتے ہیں

وہ اداکار ہیں خیال رہے

جو بہت غم شناس لگتے ہیں

بعض اوقات بد حواسی میں

سب کے سب بد حواس لگتے ہیں

مسکرانے کی کیا ضرورت ہے

آپ یوں بھی اداس لگتے ہیں

چند خوش فہم خوش لباسوں کو

دوسرے بے لباس لگتے ہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اسی کو دوست رکھا دوسرا بنایا نہیں

کئی بناتے ہیں میں نے خدا بنایا نہیں

یہ بستی رات کا کس طرح سامنا کرے گی

یہاں کسی نے بھی دن میں دیا بنایا نہیں

پتا کرو کہ یہ نقاش کس قبیل کا ہے

پرندہ جب بھی بنایا رہا بنایا نہیں

یہ لوگ ظلم کما کر شب ایسے سوتے ہیں

خدا نے جیسے کہ روز جزا بنایا نہیں

لہو بھی جلتا ہے جھڑتی ہے خاک بھی میری

کہ شعر اترتا ہے لیکن بنا بنایا نہیں

وہ مہرباں ہے مگر بھولتا نہیں مجھ کو

وہ ایک کام جو اس نے مرا بنایا نہیں

اداس دیکھا نہیں جاتا کوئی مجھ سے عقیلؔ

کسی کو اس لیے حال آشنا بنایا نہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

نظر اداس ہے دل موج اضطراب میں ہے

ترے بغیر مری زندگی عذاب میں ہے

جو اس کے دیدۂ بدمست میں ہے اے ساقی

کہاں وہ نشہ و مستی تری شراب میں ہے

تڑپ رہی ہے نظر جس کو دیکھنے کے لئے

وہ اپنا چہرہ چھپائے ہوئے نقاب میں ہے

بسا کے پیار کی خوشبو میں جس کو بھیجا تھا

ابھی تک آپ کا وہ خط مری کتاب میں ہے

میں حسن و عشق کی باتوں سے کیوں کروں پرہیز

مری حیات ابھی عالم شباب میں ہے

نگاہیں ان کی مرے دل پہ ہوں نہ ہوں شاطرؔ

مری غزل تو حسینوں کے انتخاب میں ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

دل کی دھڑکن بھی صدا دینے لگی برسات کو

یاد ان کی آ گئی کمرے میں آدھی رات کو

ہر طرف پورب ہو پچھم پھول سے کھلنے لگے

شیشہ و ساغر نے کل چوما تھا میرے ہات کو

دشمنوں کے درمیاں جب نام تیرا آ گیا

بھر لیا دامن میں جیسے گردش حالات کو

میں سمجھتا تھا کہ اب یہ دوریاں مٹ جائیں گی

ٹھیس پہنچاتا رہا وہ ہر گھڑی جذبات کو

تیرے جانے سے ہر اک شے پر اداسی چھا گئی

چھوڑ آیا گاؤں میں تیری ہر اک سوغات کو

سوچتا رہتا ہوں ماہرؔ آئنوں کے درمیاں

کر گیا ہے کون روشن ہجر و غم کی رات کو

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اداسی کے جزیرے پر غموں کے سائے گہرے ہیں

نگاہوں کے سمندر میں لہو رنگ اشک ٹھہرے ہیں

کہیں تنہائیوں نے وحشتوں سے دوستی کر لی

کہیں دل پر گزشتہ موسموں کے اب بھی پہرے ہیں

کہیں برکھا کی رت نے دل کی دنیا خوں میں نہلا دی

کہیں ویران راہوں پر قدم صدیوں سے ٹھہرے ہیں

سجایا ہے کہیں آنکھوں نے خود کو ماہ و انجم سے

اسی امید پر کہ آنے والے دن سنہرے ہیں

بھروسا کر تو لوں لیکن بتاؤ کس پہ کرنا ہے

کہ ہر چہرے کے پیچھے ہی نہ جانے کتنے چہرے ہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ڈھلی جو رات بہت دیر مسکرائی صبا

فضا کو دے کے گئی آج پھر بدھائی صبا

بھلے ہی آج چمن کو تو راس آئی صبا

گلوں کے لب پہ مگر ہے تری برائی صبا

اٹھا کے ہاتھ دعا مانگنے لگے ہیں چراغ

تو کر رہی ہے بھلا کیسی رہنمائی صبا

چڑھی جو دھوپ تو دامن جھٹک دیا اس نے

افق سے کرنے لگی کھل کے بے وفائی صبا

مہک اٹھی ہے تمنا بھی زخم کھانے کی

کٹار ہاتھ میں لے کر گلی میں آئی صبا

غبار ذہن جگر میں اٹھا دیا غم کا

ستم کے شہر سے سیدھے ہی دل میں آئی صبا

عجیب ڈھنگ کی مستی ہے ان پہاڑوں کی

بدن پر اوڑھ لی ہنس کر کبھی بچھائی صبا

گلاب خواب ستارے دھنک اداس چراغ

پڑی ہے فصل محبت کٹی کٹائی صبا

نہ جانے کس کے اشارے پہ رات دن ساحلؔ

سنا رہی ہے کہانی سنی سنائی صبا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

میرے ہمدم مجھے میری خوشی اور غم سے کیا مطلب

تو ایسا تیر ہے جس کو کسی مرہم سے کیا مطلب

دکھاتا ہے مجھے تو اس لئے یہ سب کی تصویریں

مجھے بس تجھ سے مطلب ہے کسی البم سے کیا مطلب

بکھرتے ہیں جو راتوں کو ہرے پتوں پہ کچھ موتی

اڑاتی ہے سحر ان کو اسے شبنم سے کیا مطلب

تمہارے چاہنے والے ہیں لاکھوں لوگ دنیا میں

تمہیں بس ان سے مطلب ہے تمہیں اب ہم سے کیا مطلب

مجھے کیا فرق پڑتا ہے دسمبر بیت جانے سے

اداسی میری فطرت ہے اسے موسم سے کیا مطلب

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

تو زمیں پر ہے کہکشاں جیسا

میں کسی قبر کے نشاں جیسا

میں نے ہر حال میں کیا ہے شکر

اس نے رکھا مجھے جہاں جیسا

ہو گئی وہ بہن بھی اب رخصت

پیار جس نے دیا تھا ماں جیسا

فاصلہ کیوں دلوں میں آیا ہے

گھر کے آنگن کے درمیاں جیسا

میرے دل کو ملا نہ لفظ کوئی

میرے اشکوں کے ترجماں جیسا

میرے اک شعر میں سمایا ہے

کرب صدیوں کی داستاں جیسا

شہر میں ایک مجھ کو دکھلا دو

تم مرے گاؤں کے جواں جیسا

جھیل سی ان اداس آنکھوں میں

عکس تھا نیلے آسماں جیسا

مجھ کو ویسا خدا ملا بالکل

میں نے عارفؔ کیا گماں جیسا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

تمہاری بزم میں جانے یہ کیسا عالم ہے

چراغ جتنے زیادہ ہیں روشنی کم ہے

روش روش پہ ہیں خوں ریزیوں کے ہنگامے

قدم قدم پہ یہاں زندگی کا ماتم ہے

چمن میں پھول کھلے ہیں مگر اداس اداس

بہار آئی ہے لیکن خزاں کا عالم ہے

وہ آنکھ آنکھ نہیں جس میں سیل اشک نہ ہو

وہ پھول خار ہے جو بے نیاز شبنم ہے

خزاں کی گود میں لٹتی رہی حیات چمن

مگر ہنوز وہی باغباں کا عالم ہے

ہیں یوں تو رونقیں محفل میں آپ کی لیکن

بہار کم ہے خوشی کم ہے دل کشی کم ہے

جدھر بھی دیکھیے انسانیت نہیں ملتی

یہ کس مقام پہ ارمانؔ ابن آدم ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کبھی تو آ کے ملو میرا حال تو پوچھو

کہ مجھ سے چھوٹ کے بھی آج کیسے زندہ ہو

جوانیوں کی یہ رت کس طرح گزرتی ہے

بس ایک بار تم اپنی نظر سے دیکھ تو لو

وہ آرزوؤں کا موسم تو کب کا بیت چکا

میں کب سے جھیل رہا ہوں دکھوں کے صحرا کو

مسرتوں کی رتیں تو تمہارے ساتھ گئیں

میں کیسے دور کروں روح کی اداسی کو

گزر نہ جاؤ سر راہ اجنبی کی طرح

تمہارا خواب ہوں میں تم تو مجھ کو پہچانو

جو جا چکے وہ مسافر نہ آئیں گے ارمان

بس اب تو دفن کرو نیم جاں امیدوں کو

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

پہلے خود اپنے سامنے تم آئنہ کرو

عیبوں پہ دوسروں کے اگر تبصرہ کرو

طے کرنا یہ محال ہے اپنے شعور سے

جو بے وفا ہے ان سے کہاں تک وفا کرو

ڈر ہے لپک نہ لے مجھے میری اداسیاں

تم مسکرا کے مجھ میں اجالا کیا کرو

اچھا نہیں کہا ہے خاموشی کو عشق میں

ہم سے کہا کرو کبھی ہم سے سنا کرو

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

مرے وہم و گماں پے رات دن چھائی اداسی ہے

پہن کر خواہشوں کا یہ بدن آئی اداسی ہے

پرندہ جسم کے پنجرے میں آیا تو بہت خوش تھا

مگر اس نے سحر سے شام تک پائی اداسی ہے

کوئی بتلائے کہ اب کس طرح پاؤں سکون دل

میرے اس جسم کے پنجرے میں در آئی اداسی ہے

چمن بے رنگ افسردہ کلی ہر پھول بے خوشبو

بہاروں کی فضا بھی اس برس لائی اداسی ہے

نظر آیا نہیں مجھ کو مرا گل رنگ چہرہ جب

کہا آئینہ نے حضرت یہ تنہائی اداسی ہے

ہر اک سو شہر دل آرام میں جشن بہاراں تھا

فضا میرے ہی گھر آنگن کی کہلائی اداسی ہے

گھٹا چھاتے ہی جیسے دھوپ چھٹ جاتی ہے آنگن کی

تجھے آتے ذرا دیکھا تو شرمائی اداسی ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

دل میں ہر وقت یاس رہتی ہے

اب طبیعت اداس رہتی ہے

ان سے ملنے کی گو نہیں صورت

ان سے ملنے کی آس رہتی ہے

موت سے کچھ نہیں خطر مجھ کو

وہ تو ہر وقت پاس رہتی ہے

آب حیواں جسے بجھا نہ سکے

زندگی کو وہ پیاس رہتی ہے

دل تو جلووں سے بد حواس ہی تھا

آنکھ بھی بد حواس رہتی ہے

ان کی صورت عجب ہے شعبدہ‌ باز

دور رہ کر بھی پاس رہتی ہے

دل کہاں عرشؔ اب تو پہلو میں

ایک تصویر یاس رہتی ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

میں اداس ہوں مرے مہرباں میں اداس ہوں

تو کہیں نہیں ہے تو ہے کہاں میں اداس ہوں

مرا شہر خواب تو ریزہ ریزہ بکھر چکا

کہیں کھو گئی مری کہکشاں میں اداس ہوں

مجھے اپنے قدموں کی خاک میں ہی پناہ دے

میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے ماں میں اداس ہوں

یہ جو جنگ ہے کسی اور وقت پہ ٹال دیں

صف دوستاں صف دشمناں میں اداس ہوں

تمہیں عمر بھر کا ہے تجربہ کوئی مشورہ

کوئی مشورہ اے شکستگاں میں اداس ہوں

میں عجیب ہوں نہیں مختلف ہاں عجیب ہوں

وہاں سارا شہر ہے خوش جہاں میں اداس ہوں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اداس رات کو مہکائیں کوئی چارا کریں

خیال یار کو خوشبو کا استعارا کریں

بلا کی تیرگی ہے چشم ماہ کو سوچیں

شعاع خواب طرح دار کو ستارا کریں

مہک رتوں کی بلائے تصرفوں کی طرف

کٹیلے تار مگر اور ہی اشارا کریں

خزاں کے دن کسی پیلے پہاڑ جیسے دن

شگفت گل تری امید پر گزارا کریں

ہمارے عشق کے سرخاب پر وہ اترائے

حواس جاں میں ہم اس کی نظر اتارا کریں

ترا ہی نام نکلتا ہے ہر طریقے سے

کسی بھی طرح محبت کا استخارا کریں

یہ دشت و خار یہ شہر و گلاب سب تیرے

شبانہ روز ترے لطف کو نہارا کریں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

تمام شہر کی آنکھوں کا ماہتاب ہوا

میں جب سے اس کی نگاہوں میں انتخاب ہوا

ہوا کے کاندھوں نے پہنچایا آسمانوں تک

میں برگ سبز تھا سوکھا تو آفتاب ہوا

پلٹ کے دیکھوں تو مجھ کو سزائیں دیتا ہے

عجب ستارہ رہ غم میں ہم رکاب ہوا

یوں قوس چشم میں آیا وہ بارشوں کی طرح

کہ حرف دید کئی رنگوں کی کتاب ہوا

پگھل کے آ گئی ساری اداسی لفظوں میں

وفور غم مرے آئینے میں حباب ہوا

میں اپنی خواہشیں گم کر کے مل گیا اس کو

خوشا وہ میری محبت میں کامیاب ہوا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کہاں کہاں سے سناؤں تمہیں فسانۂ شب

طویل گزرا ہے مجھ پر بہت زمانۂ شب

مہک رہا ہے ہمیں سے حریم گلشن روز

ہمیں سے نور فزا ہے نگار خانۂ شب

ہوا ہے حکم یہ منجانب شہ ظلمات

حدود شہر سیہ چھوڑ دے دوانۂ شب

خموش ہوتے ہیں دن کے تمام تر سکے

کھنکتا رہتا ہے کشکول دل میں آنۂ شب

ہر ایک شاخ پہ ویرانیاں مسلط ہیں

بدن درخت بھی گویا ہے آشیانۂ شب

تمام یادیں تو آ بیٹھتی ہیں شام ڈھلے

اداس رہتا ہے پھر کس لئے سرہانۂ شب

امید خاک رکھی جائے اب اجالوں کی

چراغ اوندھے پڑے ہیں بہ آستانۂ شب

حلال رزق میسر ہو کیا انہیں صارمؔ

کہ جن پرندوں کو چگنا ہے صرف دانۂ شب

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

نفرت کے اندھیروں کو مٹانے کے لئے آ

آ شمع محبت کو جلانے کے لئے آ

بے باک ہوا جاتا ہے اب درد جدائی

ابھرے ہوئے زخموں کو دبانے کے لئے آ

کب تک میں سنبھالوں تری یادوں کی امانت

یہ بار گراں دل سے ہٹانے کے لئے آ

یادوں کے دریچوں میں ترا روپ ہے لیکن

اب ہجر کا احساس بھلانے کے لئے آ

احساس کے صحرا کی اداسی نہیں جاتی

جھرنوں کی طرح گیت سنانے کے لئے آ

اک تیری محبت کا محافظ ہے مرا دل

خود اپنے لئے مجھ کو بچانے کے لئے آ

مجھ کو تو ہے منظور ترے پیار میں ارشدؔ

امرت نہ سہی زہر پلانے کے لئے آ

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اب کے تو گلستاں میں وہ دور بہار آیا

پھولوں پہ اداسی ہے کانٹوں پہ نکھار آیا

وہ اپنے مقدر پہ روتا ہی رہا برسوں

اوروں کا مقدر جو پل بھر میں سنوار آیا

کیا چال چلی تو نے کیا جال بچھایا ہے

صیاد مبارک ہو گھر بیٹھے شکار آیا

جس جیت کی خاطر میں بیدار رہا اب تک

اک لمحہ کی غفلت میں وہ جیت بھی ہار آیا

دیوانگئ دل کا کیا عرض کروں عالم

میں درد کے صحرا میں خود کو ہی پکار آیا

ہر حال میں ہے مجھ کو منظور خوشی ان کی

رسوائی ہوئی میری ان کو تو قرار آیا

افلاس میں گھٹ گھٹ کر دم توڑ دیا جس نے

آج اس پہ زمانے کی نفرت کو بھی پیار آیا

سچ کہتا ہوں میں ارشدؔ ایسا بھی ہوا اکثر

خود اپنی مسرت پہ رویا تو قرار آیا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بچ نکلنا کیا اختیار میں ہے

زندگی موت کے حصار میں ہے

آرزو اور میرے دل کی بساط

ایک شعلہ سا ریگ زار میں ہے

کتنے سورج نگل گئی ظلمت

آس کا دیپ کس شمار میں ہے

جو خزاں میں بھی مل نہیں سکتی

وہ اداسی بھری بہار میں ہے

نفرتوں کو بھی جس سے نفرت ہو

ایسی نفرت تمہارے پیار میں ہے

بے قراری میں تھا قرار مگر

آج تو بیکلی قرار میں ہے

حوصلوں کی نگاہ سے دیکھو

کامرانی کا راز ہار میں ہے

وہ بھی تم نے دیا نہیں ہم کو

جو تمہارے ہی اختیار میں ہے

نا مرادی کی حد ہے یہ ارشدؔ

جیت بھی اپنی آج ہار میں ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ان دنوں خود سے فراغت ہی فراغت ہے مجھے

عشق بھی جیسے کوئی ذہنی سہولت ہے مجھے

میں نے تجھ پر ترے ہجراں کو مقدم جانا

تیری جانب سے کسی رنج کی حسرت ہے مجھے

خود کو سمجھاؤں کہ دنیا کی خبر گیری کروں

اس محبت میں کوئی ایک مصیبت ہے مجھے

دل نہیں رکھتا کسی اور تمنا کی ہوس

ایسا ہو پائے تو کیا اس میں قباحت ہے مجھے

ایک بے نام اداسی سے بھرا بیٹھا ہوں

آج جی کھول کے رو لینے کی حاجت ہے مجھے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

چلا ہوس کے جہانوں کی سیر کرتا ہوا

میں خالی ہاتھ خزانوں کی سیر کرتا ہوا

پکارتا ہے کوئی ڈوبتا ہوا سایا

لرزتے آئینہ خانوں کی سیر کرتا ہوا

بہت اداس لگا آج زرد رو مہتاب

گلی کے بند مکانوں کی سیر کرتا ہوا

میں خود کو اپنی ہتھیلی پہ لے کے پھرتا رہا

خطر کے سرخ نشانوں کی سیر کرتا ہوا

کلام کیسا چکا چوند ہو گیا میں تو

قدیم لہجوں زبانوں کی سیر کرتا ہوا

زیادہ دور نہیں ہوں ترے زمانے سے

میں آ ملوں گا زمانوں کی سیر کرتا ہوا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

جو چند سکوں کی چاہ میں کیں وہ ہجرتیں کیا شمار کرنا

سفر میں اپنوں سے دوریوں کی اذیتیں کیا شمار کرنا

جو میرے دل کی اجاڑ بستی میں ایک موسم ٹھہر گیا ہے

بلا سے آئے بہار یا پھر خزاں رتیں کیا شمار کرنا

جو روشنی کا نگر کبھی تھا وہ آج اندھیروں میں گم ہوا ہے

اجاڑ اندھیری اداس ویراں عمارتیں کیا شمار کرنا

سمیٹ لیں گے ہم اپنے دامن میں اپنے حصے کی نفرتوں کو

نہ تھیں ہمارے نصیب میں جو وہ چاہتیں کیا شمار کرنا

منافقت کے غرض کے رشتوں میں کیوں وفا کو تلاشتی ہو

خلوص دل گر نہ ہو تو ایسی قرابتیں کیا شمار کرنا

محبتوں میں وہ بھیگے لمحے وہ گزرے پل وہ رتیں جو بیتیں

کہیں فضاؤں میں کھو گئیں جو وہ ساعتیں کیا شمار کرنا

بھلا دیں ہم نے جفائیں ساری ستم وہ سارے بھلا دئے ہیں

جو تم ہو اپنے تو اب تمہاری عداوتیں کیا شمار کرنا

لکھے تھے نام اپنے جن پہ ہم نے درخت سارے وہ کٹ چکے ہیں

مٹا دیا وقت نے جنہیں وہ عبارتیں کیا شمار کرنا

رہیں دلوں میں نہ وسعتیں اب نہ فرصتیں اب نہ چاہتیں اب

نہ اب میسر کبھی جو ہوں گی وہ صحبتیں کیا شمار کرنا

یہ سیم و زر یہ حریر و اطلس یہ جاہ و حشمت یہ اوج و ثروت

سکون دل ہی نہ دے سکیں جو وہ راحتیں کیا شمار کرنا

وہ چاہتیں ہیں جو خون بن کر رگوں میں دوران کر رہی ہیں

محبتوں سے بھرا ہو دامن تو نفرتیں کیا شمار کرنا

تری رضا پے جھکا کے سر کو جو زیر تیغ ستم کیا تھا

وہ ایک سجدہ ہے سب پہ بھاری عبادتیں کیا شمار کرنا

جو شمع بزم سخن کبھی تھے نہ کوئی اب ان کو جانتا ہے

دوام جن کو ہوا نہ حاصل وہ شہرتیں کیا شمار کرنا

نہ جانے محرومیوں کے کتنے ہی داغ دلبر سجے ہوئے ہیں

کبھی جو پوری نہ ہو سکیں گی وہ حسرتیں کیا شمار کرنا

ہو رائیگاں ہر سفر تو انجمؔ تمام رستے ہیں ایک جیسے

نہ منزلیں جب نصیب میں ہوں مسافتیں کیا شمار کرنا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

فن ہے اداس اور تماشا مزے میں ہے

موسیقی گم ہے شور شرابہ مزے میں ہے

ہے سچ کی راہ چل کے پریشان کوئی اور

لفاظی کر کے جھوٹ کا پتلا مزے میں ہے

ہر فکر صرف جاگنے والے کا ہے نصیب

جو سو رہا ہے بس وہی بندہ مزے میں ہے

لمبے سفر کے بعد بھی پہچان کھو گئی

ساگر سے مل کے کون سا دریا مزے میں ہے

ہے آرزوؔ کہ غم میں رہوں یا خوشی میں میں

ہوتا رہے یہ لوگوں میں چرچا مزے میں ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کس نے صدا لگائی کہ حیران کر دیا

مجھ سے مری رہائی کا اعلان کر دیا

وہ تو برا ہی مان گئے ہم نے جس گھڑی

ان کے دئے شراپ کو وردان کر دیا

اب تک ترے سوال سے ہوتا تھا جی اداس

اب کے مجھے جواب نے ہلکان کر دیا

بگڑے ہوئے نواب ہیں پہلے ہی دل میاں

اور تم نے ان کو عشق کا سلطان کر دیا

تیرے قیام سے رہا آباد شہر دل

ہجرت نے تیری پھر اسے ویران کر دیا

اس لا زوال حسن پہ ایمان لائے ہم

کافر کی اک نظر نے مسلمان کر دیا

یہ میرے سنگ ہونے سے پہلے کی بات ہے

پتھر کو پوج پوج کے بھگوان کر دیا

رو کر کیا وصال کو پر لطف اور پھر

خوش رہ کے ہم نے ہجر کا نقصان کر دیا

اس نے حصار شب کی بڑھائی ہے چوکسی

ہم نے بھی جگنوؤں کو نگہبان کر دیا

سرسا سی پھیلتی ہوئی آدم کی بھوک نے

جنگل مٹائے شہر بیابان کر دیا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کہا تھا تم نے ہی مجھ کو ایسا کہ ایسی شہرت بگاڑ دے گی

اب آ کے دیکھو تو پھر کہو گے کہ اتنی وحشت بگاڑ دے گی

بہت یقیں سے کہا ہے اس نے اگر کبھی ہم الگ ہوئے تو

تمہیں ہماری ہمیں تمہاری یہی ضرورت بگاڑ دے گی

ہماری قسمت میں اور کیا ہے اداس نظمیں ادھوری غزلیں

ہماری صحبت سے دور رہیے ہماری صحبت بگاڑ دے گی

اسی طرح گر تمہارے نخرے رہا اٹھاتا میں سر پے اپنے

تو ہے یہ ممکن کہ جان تم کو مری محبت بگاڑ دے گی

مجھے ہوئی ہے یہ بات معلوم بعد ملنے کے اس سے یاروں

بگاڑ دے گی بگاڑ دے گی وہ لڑکی عادت بگاڑ دے گی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہمیں کرتے تھے دن روشن تمہارا

ہمیں سے بھر گیا اب من تمہارا

اداسی آ لگے میرے گلے سے

ہو خوشیوں سے بھرا دامن تمہارا

کسی نے پوچھا تھا ہم سے خدا ہے

زباں پہ نام تھا رسماً تمہارا

دلوں کو توڑنا تم جانتے ہو

یہی تو ہے مری جاں فن تمہارا

ہیں سیتا کی طرح ہم گھر سے نکلے

تو یعنی رام سا تھا من تمہارا

اسی آنگن کے ٹکڑے کر رہے ہو

جہاں کھیلا کبھی بچپن تمہارا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

یہ ہاتھ اپنا مرے ہاتھ میں تھما دیجے

تھکا ہوا ہوں ذرا دل کو حوصلہ دیجے

بس اب ملے ہیں تو کیجے نہ آس پاس کا خوف

جو سنگ راہ ملے پاؤں سے ہٹا دیجے

یہ اور دور ہے اور سب یہاں مجھی سے ہیں

وہ کوہ کن کی حکایات سب بھلا دیجے

نہیں ہے آپ کو فرصت اگر توجہ کی

تو میں بھی لوٹتا ہوں گھر کو آ گیا دیجے

مرا وجود بھی ہے آپ کی جبین کا داغ

اسے بھی حرف غلط کی طرح مٹا دیجے

کل آپ نے جو چھڑایا تو چھٹ سکے گا نہ ہاتھ

جو الجھنیں ہیں مجھے آج ہی بتا دیجے

یہ کھیل کھیلا ہے جب پیار کا تو پھر اے دل

اب اپنے آپ کو بھی داؤ پر لگا دیجے

تمام عمر بھٹکتی رہی نظر کہ کہیں

ملے کوئی جسے نذرانہ وفا دیجے

مری تو جنبش لب بھی ہے ناخوشی کا سبب

اب آئی ہے کوئی طرز بیاں سکھا دیجے

وفا ہے جرم تو اقرار جرم ہے مجھ کو

یہ میں ہوں یہ مرا دل لیجئے سزا دیجے

وہ سہمے سہمے جدائی کے مضطرب لمحے

مری نگاہ میں اک بار پھر بسا دیجے

گیا نہیں ہے ابھی دور آپ کا انجمؔ

جو دل اداس ہو پھر سے اسے صدا دیجے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

یہ نرم ہاتھ مرے ہاتھ میں تھما دیجے

تھکا ہوا ہوں ذرا دل کو حوصلہ دیجے

بس اب ملے ہیں تو کیجے نہ آس پاس کا خوف

جو سنگ راہ ملے پاؤں سے ہٹا دیجے

یہ اور دور ہے اور سب یہاں مجھی سے ہیں

وہ کوہ کن کی حکایات اب بھلا دیجے

نہیں ہے آپ کو فرصت اگر توجہ کی

تو میں بھی لوٹتا ہوں گھر کو آگیا دیجے

وفا ہے جرم تو اقرار جرم ہے مجھ کو

یہ میں ہوں یہ مرا دل لیجئے سزا دیجے

مرا وجود بھی ہے آپ کی جبیں کا داغ

اسے بھی حرف غلط کی طرح مٹا دیجے

کل آپ نے جو چھڑایا تو چھٹ سکے گا نہ ہات

جو الجھنیں ہیں مجھے آج ہی بتا دیجے

یہ کھیل کھیلا ہے جب پیار کا تو پھر اے دل

اب اپنے آپ کو بھی داؤں پر لگا دیجے

تمام عمر بھٹکتی رہی نظر کہ کہیں

ملے کوئی جسے نذرانہ وفا دیجے

مری تو جنبش لب بھی ہے ناخوشی کا سبب

اب آپ ہی کوئی طرز بیاں سکھا دیجے

وہ سہمے سہمے جدائی کے مضطرب لمحے

مری نگاہ میں اک بار پھر بسا دیجے

گیا نہیں ہے ابھی دور آپ کا انجمؔ

جو دل اداس ہو تو پھر اسے صدا دیجے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بج رہی تھیں دور کچھ شہنائیاں کل رات کو

کروٹیں لیتی رہیں انگڑائیاں کل رات کو

آرزو کا اک سمندر چیختا ہی رہ گیا

دل کے ساحل پہ تھیں بس خاموشیاں کل رات کو

تیرگی کا درد سناٹوں کی آہٹ کرب‌ ہجر

ساتھ اپنے لائی تھیں خاموشیاں کل رات کو

شور و غل میں خود کو دفنا کر رکھا تھا دن تمام

برف سا پگھلا گئیں تنہائیاں کل رات کو

اس سے ملنا تنگ کوچے میں بڑا مہنگا پڑا

عمر بھر کی دے گیا رسوائیاں کل رات کو

اس کی یہ تعبیر ہے دامن میں ہے ساحل کی ریت

نیند میں تھیں خواب کی گہرائیاں کل رات کو

ہر طرف تھی اک اداسی چاند تھا نہ چاندنی

خواب اوڑھے سو رہی تھیں بدلیاں کل رات کو

تھک کے میرے ساتھ آخر سو گئیں پچھلے پہر

بھینی بھینی یاد کی پرچھائیاں کل رات کو

خامشی رکھتی رہی چن چن کے پلکوں پر مرے

یاد کی بکھری ہوئی کچھ کرچیاں کل رات کو

نیند کیا آتی کہ بستر بن چکا تھا خار زار

تھپکیاں دیتی رہی تھیں تلخیاں کل رات کو

موگرے کی نرم نازک پتیاں تیرے بغیر

سلوٹوں پر خار کی تھیں ٹہنیاں کل رات کو

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہوں کم نگاہی سے نالاں میں حاشیے کی طرح

نہیں میں ٹوٹ کے بکھرا ہوں حوصلے کی طرح

اب ایسے دل کا کوئی قدرداں بھی کیا ہوگا

ہزار ٹکڑوں میں بکھرا جو آئنے کی طرح

تمہاری یاد کا سایہ تھا یا کہ تھا طوفاں

اداس کر گیا سنسان راستے کی طرح

مٹے مٹے سہی کچھ نقش چھوڑ جاؤں گا

تلاش ہوگی مری گمشدہ پتے کی طرح

یہ بے وفائی بھی صحرا نہیں تو پھر کیا ہے

سمٹتی ہی نہیں بے ربط فاصلے کی طرح

کیوں جگنو آنکھ کے کونے میں آ گئے ہیں ابھی

اچھالتا ہے مجھے کون قہقہے کی طرح

بکھر نہ جائے کہیں خواب آنکھ کھلتے ہی

سنبھال کر اسے رکھنا ہے آئنے کی طرح

کوئی تو ایسی سند چھوڑ کے میں جاؤں گا

نہ بھول پائیں مجھے لوگ حادثے کی طرح

تھکن سے چور ہوں نظریں ہیں آسماں کی طرح

شکست مان نہیں سکتا حوصلے کی طرح

یہ آرزو ہے کہ حساس دل کو چھو جاؤں

مری بھی قدر ہو بے لاگ تبصرے کی طرح

برس رہا ہوں کیوں بنجر زمین پر انورؔ

برت رہا ہے مجھے کون تجربے کی طرح

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

برائے دل کشی لفظ و معانی مانگ لیتا ہے

قلم سے روز کاغذ اک کہانی مانگ لیتا ہے

شب فرقت میں جب دل ڈوب جاتا ہے اداسی میں

ترے رنگیں تصور سے جوانی مانگ لیتا ہے

بھلا دیتا ہے عظمت پیاس میں اپنی سمندر بھی

بڑھا کر ہاتھ دریاؤں سے پانی مانگ لیتا ہے

چراغ رہ گزر ہوں میں حقیقت ہے مگر یہ بھی

کبھی سورج بھی مجھ سے ضو فشانی مانگ لیتا ہے

رہے یہ بات بھی پیش نظر ظل الٰہی کے

فلک دے کر زمیں کی حکمرانی مانگ لیتا ہے

بھروسہ کیجئے کس کی عطا پر اے کمال انورؔ

خدا بھی ہم سے واپس زندگانی مانگ لیتا ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

مبتلائے ہراس لگتی ہے

زندگی بد حواس لگتی ہے

زندگی جوش سے بھری تھی کبھی

اب تو خالی گلاس لگتی ہے

کیسا گزرا ہے حادثہ جانے

ساری بستی اداس لگتی ہے

کس قدر بد نما ہے یہ دنیا

کس قدر خوش لباس لگتی ہے

بھول جاتا ہے تشنگی سب کی

جب سمندر کو پیاس لگتی ہے

گرم نظروں سے دیکھنے والے

آگ سی دل کے پاس لگتی ہے

جیب خالی ہو جب کمال انورؔ

دس کی گنتی پچاس لگتی ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

انجام عشق مانا اکثر برا ہوا ہے

بے عشق زندگی کا انجام کیا ہوا ہے

کیا حال دل سنائیں کیا وجہ غم بتائیں

بس یہ کہ آج کل وہ ہم سے کھچا ہوا ہے

کیا ذکر گل رخوں کا اس شہر کے کریں ہم

ہر شخص ہی یہاں تو قاتل بنا ہوا ہے

کس کس سے مل چکے ہیں کس کس سے اب ملیں گے

اک روگ زندگی کو یہ بھی لگا ہوا ہے

ایسی خلیلؔ آخر کیا بات ہو گئی ہے

آنکھیں اداس سی ہیں چہرہ بجھا ہوا ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

میں دیکھ بھی نہ سکا میرے گرد کیا گیا تھا

کہ جس مقام پہ میں تھا وہاں اجالا تھا

درست ہے کہ وہ جنگل کی آگ تھی لیکن

وہیں قریب ہی دریا بھی اک گزرتا تھا

تم آ گئے تو چمکنے لگی ہیں دیواریں

ابھی ابھی تو یہاں پر بڑا اندھیرا تھا

لبوں پہ خیر تبسم بکھر بکھر ہی گیا

یہ اور بات کہ ہنسنے کو دل ترستا تھا

سنا ہے لوگ بہت سے ملے تھے رستے میں

مری نظر سے تو بس ایک شخص گزرا تھا

الجھ پڑی تھی مقدر سے آرزو میری

دم فراق اسے روکنا بھی چاہا تھا

مہک رہا ہے چمن کی طرح وہ آئینہ

کہ جس میں تو نے کبھی اپنا روپ دیکھا تھا

گھٹا اٹھی ہے تو پھر یاد آ گیا انورؔ

عجیب شخص تھا اکثر اداس رہتا تھا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

نہ اپنی کہنا نہ میری سننا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

اکیلے رونا اکیلے ہنسنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

ڈھلک کے قدموں پہ آ کے گرنا یہ حالت بے خودی میں آنچل

خیال اتنا بھی اب نہ رکھنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

یہ بے جھجھک زلف کی بغاوت نگاہ و رخسار و لب پہ قبضے

سنورنے والوں کا یہ بکھرنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

سمجھ نہ سانسوں کو بوجھ اتنا اداس رہنا بھی خود کشی ہے

خود اپنی ہستی تباہ کرنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

کہو کہ اب آئے گی قیامت تمہیں نہیں ہے میری ضرورت

تمہارا یوں فیصلے سے ہٹنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

ڈھلکتے اشکوں کا راز کھولو بتاؤ کیا غم ہے کچھ تو بولو

ہمارے ہوتے اداس رہنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

ہزار چاہا منا لوں انورؔ مگر وہ اب تک خفا ہیں مجھ سے

قریب رہتے ہوئے نہ ملنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

نئی رتوں کی یہاں سے نشانیاں لے جا

کھلے نہیں ہیں ابھی پھول پتیاں لے جا

یہ دکھ یہ رنج یہ آزردہ حالیاں لے جا

تو شہر دل کی مرے سب اداسیاں لے جا

اندھیری رات بہت دور ہے تری منزل

سفر میں ساتھ اجالوں کی کرچیاں لے جا

یقین اس کو تری بات پر نہ جب آئے

لہو سے میں نے جو لکھی ہیں چٹھیاں لے جا

سنا چکا ہوں محبت کی داستاں تجھ کو

تو میرے دل میں جو ہیں بدگمانیاں لے جا

ترے نگر میں اگر ہے بہار کا موسم

ضرور شہر سے میرے تو تتلیاں لے جا

خوشی کی بات کوئی کس طرح کہے انورؔ

لہولہان دلوں کی کہانیاں لے جا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

شب فراق کی ظلمت ہے نا گوار مجھے

نقاب اٹھا کہ سحر کا ہے انتظار مجھے

قسم ہے لالہ و گل کے اداس چہروں کی

فریب دے نہ سکا موسم بہار مجھے

بصورت دل پر داغ ان کی محفل سے

عطا ہوئی ہے محبت کی یادگار مجھے

مذاق کل جو اڑاتی تھی غم کے ماروں کا

وہ آنکھ کیوں نظر آتی ہے سوگوار مجھے

جفا و جور مسلسل وفا و ضبط الم

وہ اختیار تمہیں ہے یہ اختیار مجھے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

سانسوں میں مل گئی تری سانسوں کی باس تھی

بہکی ہوئی نظر تھی کہ پھر بھی اداس تھی

بے شک شکست دل پہ وہ مبہوت رہ گیا

لیکن شکست دل میں بھی زندہ اک آس تھی

گر تو مرے حواس پہ چھایا ہوا نہ تھا

ہستی وہ کون تھی جو مرے دل کے پاس تھی

بارش سے آسمان کا چہرہ تو دھل گیا

دھرتی کے ہونٹ پر ابھی صدیوں کی پیاس تھی

کونپل نے آنکھ کھولی تو حیران رہ گئی

حد نظر تلک یہ زمیں بے لباس تھی

ہونٹوں پہ اک گلاب تھا تازہ کھلا ہوا

آنکھوں کے آئنوں میں تمنا اداس تھی

انورؔ سدید سوچتا رہتا ہوں ان دنوں

وہ کون تھا کہ جس کے لیے دل میں پیاس تھی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

تجھ کو تو قوت اظہار زمانے سے ملی

مجھ کو آزادہ روی خون جلانے سے ملی

قریۂ جاں کی طرح ان پہ اداسی تھی محیط

در و دیوار کو رونق ترے آنے سے ملی

یوں تسلی کو تو اک یاد بھی کافی تھی مگر

دل کو تسکین ترے لوٹ کے آنے سے ملی

میں خزاں دیدہ شجر کی طرح گمنام سا تھا

مجھ کو وقعت تری تصویر بنانے سے ملی

شاخ احساس پہ جو پھول کھلے ہیں ان کو

زندگی حسن کا ادراک بڑھانے سے ملی

جاگتی آنکھ سے جو خواب تھا دیکھا انورؔ

اس کی تعبیر مجھے دل کے جلانے سے ملی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

گھٹن بھی دیکھ رہی ہے مجھے حیرانی سے

کہیں میں اوب ہی جاؤں نہ اس جوانی سے

سزائے موت نہیں عمر قید کاٹو گے

یہ حکم آ ہی گیا دل کی راجدھانی سے

ذرا سا عشق کیا اور اب یہ حالت ہے

وہ بہہ رہا ہے رگوں میں عجب روانی سے

اداسیوں میں بھی شکوا بھلا کریں کس سے

بچا ہے کون محبت میں رائیگانی سے

کبھی کبھی تو مجھے خود پہ ہنسی آتی ہے

مجھے یہ عشق ہوا بھی تو اک دوانی سے

میں کوششوں میں ہوں اک جسم کو بنانے کی

ہوا سے آگ سے مٹی سے اور پانی سے

اداس ہو چکا کردار چیخ کر بولا

مجھے نکال دو اب اس دکھی کہانی سے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہے شام اداس اذیت دعا نماز اور عشق

ہے دشت چاند ہوا میں خدا نماز اور عشق

ادھر ہیں شکوے تکبر انا خدا اور حسن

ادھر ہیں اشک ندامت قضا نماز اور عشق

سکوت اندھیرا تہجد کا وقت رات چراغ

تمہارے پاؤں مرے ہونٹ ادا نماز اور عشق

یزید ظلم ستم تخت تاج بیعت فوج

حسین صبر رضا کربلا نماز اور عشق

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اداس دل ہے کہ ان کی نظر نہیں ہوتی

بغیر شمس کے تاب قمر نہیں ہوتی

کچھ ایسے لوگ بھی دنیا میں ہم نے دیکھے ہیں

سما بھی جاتے ہیں دل میں خبر نہیں ہوتی

اٹھو تو دست‌ بہ ساغر چلو تو شیشہ بہ دوش

یہ مے کدہ ہے یہاں یوں گزر نہیں ہوتی

کبھی کبھی مجھے ان کا خیال آتا ہے

کبھی کبھی مجھے اپنی خبر نہیں ہوتی

شب حیات ہے ساغر میں ڈوب جا عشرتؔ

یہ ایسی رات ہے جس کی سحر نہیں ہوتی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہم اس تمیز کے ساتھ اس کے پاس بیٹھتے ہیں

کہ جیسے شاہ کے قدموں میں داس بیٹھتے ہیں

بس ایک تو ہے جسے دوست بولتا ہوں میں

وگرنہ ساتھ میں ایسے پچاس بیٹھتے ہیں

میں اس لئے بھی کبھی کھل کے ہنس نہیں پاتا

اداس لوگ مرے آس پاس بیٹھتے ہیں

بٹھاتے وقت مجھے دل میں یہ کہا اس نے

یہ وہ جگہ ہیں جہاں لوگ خاص بیٹھتے ہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بہت پرانی ہے یہ پیاس آج کل کی نہیں

گلاس بھر کے پلاؤ ذرا ذرا سی نہیں

کسی کو مجھ سے کرانا ہو ایسا ویسا کام

تو مجھ کو تیری قسم دے کسی خدا کی نہیں

یہ کس طرح سے تعارف کرایا ہے میرا

تمہارا دوست ہوں بس دوست اور کچھ بھی نہیں

تمہارے ساتھ میں وہ لڑکا کون تھا کل شام

وہ خیر جو بھی تھا اس سے میری بنے گی نہیں

بچھڑتے وقت مجھے بد دعائیں دے کے کہا

تمہارے چہرے پہ سب جنچتا ہے اداسی نہیں

ہمیں پتہ ہے ادب کیا ہے شاعری کیا ہے

ہمیں بتایا گیا تھا غزل اٹھے گی نہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

گھپ خاموشی جیسے قبرستان میں ہوں

کیا میں زندہ لاشوں کے استھان میں ہوں

رات ڈھلے ویرانی ملنے آتی ہے

جانتی ہے میں اس کے عقد امان میں ہوں

سرد ہوائیں یاد اس کی بپھرا موسم

وحشت‌ زیست بتا میں کس کے دھیان میں ہوں

پھر سرسبز ہوئے جاتے ہیں سارے پیڑ

لگتا ہے اک میں ہی نمک کی کان میں ہوں

جانتے ہو اس وقت مری حالت ہے کیا

کالا پھول اداسی کے گلدان میں ہوں

واپس جانے والے گھر کو جاتے ہیں

میں آزاد پرندہ کس زندان میں ہوں

لو سے زیادہ تیز نگاہوں کی آندھی

میں جیون کے ایسے ریگستان میں ہوں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہماری موت کا واحد ہے یہ گواہ بدن

نہیں ہے روح پہ کوئی بھی زخم گاہ بدن

ہماری آنکھ سے ظاہر ہو روشنی کیسے

ہمارے سامنے رکھا گیا سیاہ بدن

جو گونگے لوگوں کی بستی میں کوئی نام لیا

سنائی دینے لگے مجھ کو بے پناہ بدن

ہماری روح پہ نشتر چبھے اداسی کے

ہزار آہوں پہ ماتم کدہ ہے آہ بدن

اسے مرے ہوئے گھنٹے گزر گئے کتنے

اب آگے کیا ہے نہیں ہے اگر تباہ بدن

میں اس پہ نقش بناؤں گی اپنی وحشت کے

نئی نکالوں گی تجھ سے میں کوئی راہ بدن

میں اندھے لوگوں میں شامل ہوں ان کے جیسی ہوں

سو ایک شرط ہی رکھی گئی نباہ بدن

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

درون دل جو چراغ جلتے رہے مسلسل

ہیں ان سے آنکھوں میں نور کے سلسلے مسلسل

کہیں پہ مرتے ہیں بھوک سے کچھ یتیم بچے

کہیں پہ کاسے ہیں سائلوں کے بھرے مسلسل

مری اداسی پہ اس طرح تو اداس مت ہو

کہ زخم رہتے نہیں ہیں اکثر ہرے مسلسل

وہ خواب آنکھوں میں بھر سکے یا انہیں گنوا دے

وہ اپنے ڈر پہ تو بات کھل کر کرے مسلسل

کبھی خوشی میں بھی اشک آنکھوں میں آ گئے اور

کہیں اداسی میں مسکرانا پڑے مسلسل

یہ اس کی ضد میں انعمتا نیندوں سے لڑ پڑی تھیں

ہم اپنی آنکھوں سے دیر تک شب لڑے مسلسل

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اکیرو نہ سینہ میں بچپن سے مستقبل اور کامیابی کا ڈر دل بناؤ

کسی دھول کھاتی ہوئی کار کے کانچ پر انگلیاں پھیر کر دل بناؤ

کبھی لوٹ آؤ جو شہر تمنا میں تو مجھ پہ اتنا سا احسان کرنا

یہاں تیر پہلے سے موجود ہے جو اسے توڑنا مت اگر دل بناؤ

تخت میز کرسی چمکتے ہیں کاریگروں کے لہو اور پسینے سے گھر میں

نمائش ہی کرنی ہے وحشت کی تو چھیل کر کیوں نہ جسم شجر دل بناؤ

بزرگوں نے جو بھی کیا ہے اسے بھولنا مت کبھی امتحانوں میں بچو

کتابوں میں نقشے پہ کتنے بھی بارڈر ہوں تم کاپیوں میں مگر دل بناؤ

جو خوف نظر ہے زمانہ کے دل میں وہ بڑھتی ہوئی دوریوں کا سبب ہے

ہٹا دو سبھی اپنے اپنے گھروں سے نظر بٹو اور در بدر دل بناؤ

اگر چاہتے ہو ٹھکانے لگانا بھٹکتے ہوئے عاشقوں کو یکایک

شب ہجر میں ایک اداسین تالاب پر چاندنی سے قمر دل بناؤ

اننتؔ عجلت رائیگانی کے مارے بدلتے رہے ہیں نشہ عمر بھر سے

دواؤں کے ناموں کو چھوڑو تم عاشق کے پرچے پہ بس ڈاکٹر دل بناؤ

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کیا دکھ ہے میرا یارو کیا غم ہے کیا بتاؤں

یہ آنکھ کس وجہ سے اب نم ہے کیا بتاؤں

بد حال کر چکی ہے میری اداسی مجھ کو

یہ جسم کس قدر اب بے دم ہے کیا بتاؤں

میں قہقہے لگاتا تو ہوں مگر اے یارو

ان قہقہوں میں کیا کچھ مبہم ہے کیا بتاؤں

دل کش ہے یوں تو ابر باراں سی آنکھ میری

دل میں مگر خزاں کا موسم ہے کیا بتاؤں

کیوں خواہشیں نہ پالے انسان اپنے دل میں

اس کو بھی جستجوئے دم خم ہے کیا بتاؤں

میرا بھی وقت ناقرؔ آئے گا ایک دن پر

تقدیر کا ستارا مدھم ہے کیا بتاؤں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بے کیف روز و شب بھی تمہارا خیال بھی

پہلو میں تم بھی اور دل پائمال بھی

ہم ٹوٹتے ہی جاتے ہیں ہر روز روز و شب

گو میرے سامنے ہے تمہاری مثال بھی

جینے کے طرز و طور پہ ماضی کی ہے گرفت

اب ذہن پائمال سے ماضی نکال بھی

بالائی منزلوں سے مناظر ہیں خوب تر

بنیاد پہ ہے ضرب عمارت سنبھال بھی

سکے کے دونوں رخ پہ ہمارے نشان ہیں

انگشت خوش خبر سے وہ سکہ اچھال بھی

انسان بھی پرند بھی سننے کو بے قرار

داؤدی لحن اور اذان بلال بھی

اب آ کے سرنگوں بھی ہوئی ہیں حضور میں

جب ان کے پاس کچھ نہ رہے یرغمال بھی

سبز اور نیلے رنگ کا جوڑا غضب ہوا

وہ چہرہ بھی گلاب تھا اور لب تھے لال بھی

کب تک رہیں اداس رہیں کب تلک ملول

اب تھوڑا دھول دھپا ہو تھوڑا دھمال بھی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

عجائبات محبت میں جو شمار ہوا

وہ عرش و فرش کے مابین بے کنار ہوا

کرم بھی اس کا ہوا اور بے شمار ہوا

کبھی وہ اس کا کبھی میرا غم گسار ہوا

وہ تیز تیر تھا یک لخت جان سے گزرا

خلش رہی نہ کوئی دل کے آر پار ہوا

سیاہ رات گھروں میں اداسیاں ہر سو

سپاہیوں کا مجھے خوف بار بار ہوا

وہ صبح نور تھی جنگل بھی کیسا روشن تھا

مگر یہ شہر طلب کیوں پس غبار ہوا

اسی نے مجھ کو بتایا میں کون تھا کیا تھا

میں پہلے خود پہ نہیں اس پہ آشکار ہوا

اسیر تیرہ شبی تھا کہاں کا طبل و علم

میاں ثے نکلا جو خنجر تو تابدار ہوا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بول دیتی ہے بے زبانی بھی

خاموشی کے کئی معانی بھی

وقت بے وقت ہی نکل آئے

ہے عجب آنکھ کا یہ پانی بھی

وہ سبب ہے میری اداسی کا

اس سے ہے دوستی پرانی بھی

وہ مراسم بڑھا کے چھوڑ گیا

درد ہوتا ہے جاودانی بھی

آج پھر قیس کو ہی مرنا پڑا

ہو گئی ختم یہ کہانی بھی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

واقعی اک اداس لڑکی ہے

زندگی اک اداس لڑکی ہے

کوئی کاندھے پے اس کا سر رکھ لے

رو رہی اک اداس لڑکی ہے

شہر کے خوش نما محلے میں

مر رہی اک اداس لڑکی ہے

اب کسی کو خبر نہیں کیسے

جی رہی اک اداس لڑکی ہے

تن پے کپڑا نہیں ہے بھوکی بھی

بیکسی اک اداس لڑکی ہے

بولتی ہے سبھی کے حق میں پر

خامشی اک اداس لڑکی ہے

کوئی بھی شے اسے نہیں ملتی

بندگی اک اداس لڑکی ہے

مسکراتی نقاب پہنے ہوئے

انجلیؔ اک اداس لڑکی ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ایک سودا ہے لذت غم ہے

آج پھر میری آنکھ پر نم ہے

دل کو بہلا رہے ہیں مدت سے

زندگی کیا عذاب سے کم ہے

ذرہ ذرہ اداس ہے اس کا

میرے گھر کا عجیب عالم ہے

مہر و مہ پر کمند پڑتی ہے

سوچ میں کوئی ابن آدم ہے

تجھ سے پردہ نہیں مرے غم کا

تو مری زندگی کا محرم ہے

یہ جو اک اعتبار ہے تم پر

کس قدر پائیدار و محکم ہے

کل تو دنیا بدل ہی جائے گی

آج ان کا یہ جور پیہم ہے

دل نہ کعبہ ہے نے کلیسا ہے

تیرا گھر ہے حریم مریم ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

لہجے کی اداسی کم ہوگی باتوں میں کھنک آ جائے گی

دو روز ہمارے ساتھ رہو چہرے پہ چمک آ جائے گی

یہ چاند ستاروں کی محفل معلوم نہیں کب روشن ہو

تم پاس رہو تم ساتھ رہو جذبوں میں کسک آ جائے گی

کچھ دیر میں بادل برسیں گے کچھ دیر میں ساون جھومیں گے

تم زلف یوں ہی لہرائے رہو موسم میں سنک آ جائے گی

جب اس کی ملاحت کے قصے لکھوں گا غزل کے شعروں میں

ہر روکھے پھیکے مصرعے میں تاثیر نمک آ جائے گی

سورج کو ذرا کچھ ڈھلنے دو کچھ وقت کا دریا بہنے دو

جو دھوپ ابھی تک سر پر ہے وہ پاؤں تلک آ جائے گی

یہ سوچ کے تیرے قدموں کی کچھ خاک اڑا دی گلشن میں

ہر پھول میں تیرے چہرے کی تھوڑی سی جھلک آ جائے گی

جس بات کا مطلب خوشبو ہے ہر گاؤں کے کچے رستے پر

اس بات کا مطلب بدلے گا جب پکی سڑک آ جائے گی

یہ پیار کا دن ہے پیار کا دن اقرار کرو انجمؔ صاحب

اس دن کی ذرا سی قدر کرو جیون میں مہک آ جائے گی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہر شخص وفا سے ہٹ چکا ہے

شیشوں پہ غبار اٹ چکا ہے

دل تا بہ دماغ پھٹ چکا ہے

یہ شہر کا شہر الٹ چکا ہے

چہروں پہ دمک کہاں سے آئے

سورج کا وقار گھٹ چکا ہے

رشتوں میں خلوص ہی کہاں تھا

پہلے بھی یہ دودھ پھٹ چکا ہے

اظہار خلوص کرنے والا

اندر سے بہت پلٹ چکا ہے

اتنے بھی اداس کب تھے ہم لوگ

ظاہر ہے کہ دل سمٹ چکا ہے

تاریخ وفا میں کیا ملے گا

آنکھوں میں جو وقت کٹ چکا ہے

اب سامنے بھی وہ آئیں تو کیا

دل اپنی طرف پلٹ چکا ہے

دل ہے کہ اسی کی نذر انجمؔ

جس درد کا بھاؤ گھٹ چکا ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اک آرزو یہی ہے مرے قلب‌ زار میں

کٹ جائے ساری عمر ترے انتظار میں

کیا بات ہے فضائے چمن کیوں اداس ہے

پھولوں میں زندگی نہ تڑپ ہے بہار میں

پہلے تو خیر ان کے ستم ہی کا تھا گلہ

دل بھی نہیں ہے اب تو مرے اختیار میں

للہ دیجئے نہ جدائی کا غم مجھے

اتنی جگہ کہاں ہے دل سوگوار میں

انجمؔ مری نگاہ نے دل کش بنا دیا

ورنہ کشش تو کچھ بھی نہ تھی حسن یار میں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

سخت مشکل میں کیا ہجر نے آسان مجھے

دوسرا عشق ہوا پہلے کے دوران مجھے

تیرے اندر کی اداسی کے مشابہ ہوں میں

خال و خد سے نہیں آواز سے پہچان مجھے

اجنبی شہر میں اک لقمے کو ترسا ہوا میں

میزباں جسموں نے سمجھا نہیں مہمان مجھے

ایک ہی شکل کے سب چہرے تھے لیکن پھر بھی

ایک چہرے نے تو بے حد کیا حیران مجھے

میں محبت بھی محبت کے عوض دیتا ہوں

پھر بھی ہو جاتا ہے اس کام میں نقصان مجھے

بھولے بسرے کسی نغمے کی سی شاداب آواز

رات کانوں میں پڑی کر گئی سنسان مجھے

جانے کب سونپ دوں مٹی کو یہ مٹی کا قفس

جانے کب دینا پڑے روح کا تاوان مجھے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

میں خود کو مسمار کر کے ملبہ بنا رہا ہوں

یہی بنا سکتا ہوں لہٰذا بنا رہا ہوں

کسی کے سینے میں بھر رہا ہوں میں اپنی سانسیں

کسی کے کتبے کو اپنا کتبہ بنا رہا ہوں

بہت بھلی لگتی ہے اسے بھی مری اداسی

خوشی خوشی خود کو دل گرفتہ بنا رہا ہوں

ہجوم کو میرے قہقہوں کی خبر نہیں ہے

بنا ہوا ہوں کہ میں تماشا بنا رہا ہوں

ہر ایک چہرے پہ خال و خد کی نمائشیں ہیں

میں خال و خد کے بغیر چہرہ بنا رہا ہوں

کھلی ہوئی ہے جو کوئی آسان راہ مجھ پر

میں اس سے ہٹ کے اک اور رستہ بنا رہا ہوں

فلک سے اوپر بھی ایک چھت ہے زمین ایسی

فلک کے اس پار ایک زینہ بنا رہا ہوں

مری توجہ بس ایک نقطے پہ مرتکز ہے

میں اپنی قوت کو ایک ذرہ بنا رہا ہوں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

صبح دم ہے یہ طبیعت کیسی

خیر اداسی سے شکایت کیسی

کیا کوئی خواب ابھی دیکھا تھا

آنکھ ملتی ہے حقیقت کیسی

دل نے اک وصل مسلسل پا کر

تلخ کر لی ہے محبت کیسی

بے دھڑک دل کو دکھایا کیجے

اس عنایت کی اجازت کیسی

یاد آتا ہے خدا پل پل پل

ایسی حالت میں عبادت کیسی

خود سے دو چار ہوا کرتے ہیں

ہم کو فرصت میں فراغت کیسی

دل سے اترا ہوا ہے کیوں دل بھی

ایسی باتوں کی وضاحت کیسی

خود سے منسوب کیا کیا کیا کچھ

شاعری میں ہے سہولت کیسی

اہل دل عقل کے دشمن ٹھہرے

ہم کو اے دوست نصیحت کیسی

زندگی خود میں امرؔ خوش تھی بہت

موت نے کر دی شرارت کیسی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

تمہاری یاد سے نکلی اداسی

مجھے تسلیم ہے ایسی اداسی

ملن وہ آخری بھولا نہ اپنا

نہ اس کے بعد کی پہلی اداسی

سمندر سے بھی گہرا دل ہمارا

ہمارے دل سے بھی گہری اداسی

بہت سے پیرہن بدلے ہیں دل نے

مگر آخر کو پھر پہنی اداسی

کسی نے اپنے اندر جذب کر لی

کسی نے چہرے تک رکھی اداسی

کسی کے لب پے ہے مسکان جھوٹی

کسی کی شکل پر فرضی اداسی

کوئی حرف سخن تک لے گیا ہے

کسی نے ساز پر گائی اداسی

کسی تخلیق میں ڈھل جائے جب تو

ہر اک پہلو سے ہے اچھی اداسی

ابھی شور طرب تھم جائے گا جب

ہمارے قلب سے گونجی اداسی

ذرا سی دیر خوشیوں کی فضائیں

پھر اس کے بعد اک لمبی اداسی

خود اپنے آپ تک سمٹے ہوؤں کی

بڑی ہی دور تک پھیلی اداسی

اداس اس بار میں یہ سوچ کر ہوں

ترے ہوتے ہوئے کیسی اداسی

اداسی نے بھی آخر تنگ آ کر

یہ مجھ سے کہہ دیا اتنی اداسی

امرؔ حد نظر تک دیکھتا ہوں

میں تجھ میں بس اداسی ہی اداسی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

گئے وہ دن کہ کوئی غم شناس آئے گا

جو آ گیا بھی تو کیا دل کو راس آئے گا

چلو تو راہ محبت میں بے طلب ہو کر

مزہ سفر کا تو بن بھوک پیاس آئے گا

مدد کو جس کی کھڑا ہوں میں سرنگوں ہو کر

بڑے غرور میں وہ نا سپاس آئے گا

وہ صاف گو ہے مگر بات کا ہنر سیکھے

بدن حسیں ہے تو کیا بے لباس آئے گا

عجب نہیں کہ ترے در پہ ایک روز یہ شخص

ہر ایک سمت سے ہو کر اداس آئے گا

میں دوریوں کا نیا باب کھول رکھتا ہوں

ابھی وہ شخص مرے اور پاس آئے گا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ناکام تمنا کی افسردہ دلی ہوگی

جب کچھ بھی نہیں ہوگا آخر یہ گھڑی ہوگی

گمنام کوئی دستک دروازۂ دل پر ہے

اک یاد کو آنا تھا شاید یہ وہی ہوگی

دوپہر کی خاموشی دیوار پہ گرتی دھوپ

اک روح اداسی کو پھر ڈھونڈھ رہی ہوگی

جب تیز ہوئی بارش وہ چھت پہ چلا آیا

اک شخص کو ایسے میں رونے کی پڑی ہوگی

تم سوچ بھی سکتی ہو دوران وصال یار

اک شخص کو فرقت کی خواہش بھی ہوئی ہوگی

پہلو میں ترے آ کر دل اور فسردہ ہے

اے دوست گماں یہ تھا دوبالا خوشی ہوگی

اک عمر کی بے کاری ہر کام سے مشکل ہے

اس دور میں فرصت بھی محنت سے کڑی ہوگی

بے فکر رہو یارو میں آج بھی ہوں برباد

دن پھر گئے ہیں میرے افواہ اڑی ہوگی

شاعر کی رفاقت سے محفوظ رکھو خود کو

اس ذات کی صحبت میں اچھی بھی بری ہوگی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

گئے وہ دن کہ کوئی غم شناس آئے گا

جو آ گیا بھی تو کیا دل کو راس آئے گا

چلو تو راہ محبت میں بے طلب ہو کر

مزہ سفر کا تو بن بھوک پیاس آئے گا

مدد کو جس کی کھڑا ہوں میں سرنگوں ہو کر

بڑے غرور میں وہ نا سپاس آئے گا

وہ صاف گو ہے مگر بات کا ہنر سیکھے

بدن حسیں ہے تو کیا بے لباس آئے گا

عجب نہیں کہ ترے در پے ایک روز یہ شخص

ہر ایک سمت سے ہو کر اداس آئے گا

میں دوریوں کا نیا باب کھول رکھتا ہوں

ابھی وہ شخص مرے اور پاس آئے گا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اکتا کے چلا آیا ہوں کھٹ پٹ سے بڑی دور

خود اپنے ہی گھر اپنی ہی چوکھٹ سے بڑی دور

ہر سانس اداسی کا سفر کرنا ہے مجھ کو

اک راہ بنے دل کی تھکاوٹ سے بڑی دور

کس درجہ سکوں افزا ہے یہ ہجر کا عالم

اس عشق کو رکھ وصل کے جھنجھٹ سے بڑی دور

لازم ہے کسی بات سے دل تیرا دکھا دے

تو رہیو مجھ ایسے کسی منہ پھٹ سے بڑی دور

یہ ہم جو سہاتے نہیں دنیا کو نظر بھر

کردار کے خالص ہیں بناوٹ سے بڑی دور

دنیا کوئی راس آئی تو خلوت سے پرے کی

دل جا کے بسا بھی ہے تو جمگھٹ سے بڑی دور

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اداس رہنے کی عادتوں کا شکار ہو کر

تو رہ نہ جانا اے زندگی تار تار ہو کر

فقط شرابوں کے آسرے کٹ رہے ہیں دن رات

اتر چکا ہم کو اور تو ہر خمار ہو کر

ہم اپنے ہونے کی خوش گمانی میں چور تھے جب

گزر گئی ہم سے یاد پروردگار ہو کر

یہ بے یقینی ہے آدمی تک تو ٹھیک لیکن

میں رہ نہ جاؤں خدا سے بے اعتبار ہو کر

میں کب سے قید وجود میں گھٹ رہا ہوں لیکن

مجھے سکوں بھی نہیں ہے خود سے فرار ہو کر

وہ بھولے پن کو پہن کے پھرتا ہے اس جہاں میں

تم اس سے ملنا تو بس ذرا ہوشیار ہو کر

وہ کام جس کی ہمیں توقع تھی دشمنوں سے

عمل میں کچھ لوگ لائے تو ہیں پہ یار ہو کر

ابھی تو ان کو فضا میں ہر سمت تھا مہکنا

جو خوشبوئیں رہ گئیں سپرد غبار ہو کر

امرؔ کہیں کھل نہ جائے حالت سکون دل کی

ملو ہر اک شخص سے بڑے بے قرار ہو کر

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

فیصلہ کوئی مرے حق میں ہوا ہے شاید

موسم گل مرے آنگن میں رکا ہے شاید

مدتوں بعد کیا رابطہ اس نے تو لگا

اس کو احساس پشیمانی ہوا ہے شاید

آؤ اک بار کتابوں کو کھنگالا جائے

پھول جو اس نے دیا تھا وہ رکھا ہے شاید

نغمہ زن تار نفس میں ہیں اسی کی یادیں

دھڑکنوں میں بھی وہی بول رہا ہے شاید

اس سے پہلے سا روابط میں تسلسل نہ رہا

درمیاں دونوں کے اب کوئی خلا ہے شاید

وقت رخصت بھی نہ چہرے پہ شکن تھی اس کے

صاف ظاہر تھا وہ کچھ سوچ چکا ہے شاید

رت جگے کروٹیں بے چینی اداسی الجھن

اس کی یادوں کا ورق کوئی کھلا ہے شاید

مضطرب کتنے ہی سجدے ہیں جبیں پر میری

معبد عشق میں وہ جلوہ نما ہے شاید

وادیٔ جسم برودت سے دہک اٹھی ہے

فصل باراں کی ہواؤں نے چھوا ہے شاید

بارہا مشکلیں ہو جاتی ہیں آساں عنبرؔ

تیرے حق میں بھی کسی لب پہ دعا ہے شاید

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بڑے کٹھن ہیں سبھی راستے محبت کے

کہ جان لیوا ہیں یہ حادثے محبت کے

ابھی تو تھوڑا سا کاٹا ہے یہ سفر ہم نے

کہاں گئے ہیں ترے ولولے محبت کے

وہاں وہاں ہی ملی ہیں اداسیاں ہم کو

جہاں جہاں سے ملے تبصرے محبت کے

ہمیں ہی راس نہیں آئی ہے محبت یہ

کسی سے کیا کریں شکوے گلے محبت کے

ضرور میں بھی نظر آؤں گا سر مقتل

نکل پڑے ہیں اگر قافلے محبت کے

یہ بات صرف کتابوں تلک نہیں حمزہؔ

حقیقتاً بھی بنے مقبرے محبت کے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

کیوں ہوا باب وا اداسی کا

کچھ بگاڑا ہے کیا اداسی کا

میں نے کاغذ پہ شعر لکھ کر پھر

رنگ اس میں بھرا اداسی کا

مسکراتا چلا گیا پھر میں

دل بہت تھا جلا اداسی کا

تم مرے گھر دوبارہ آئے ہو

پھول پھر سے کھلا اداسی کا

مری تشنہ لبی مٹا ساقی

ایک ساگر پلا اداسی کا

کس نے توڑا شجر مرے گھر سے

کہ پرندہ اڑا اداسی کا

نہیں معلوم تجھ کو بھی حمزہؔ

تو بھی ہے منچلا اداسی کا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

عجب ہوں میں کہ جو خود درد سر بناتا ہوں

مکان بن نہیں سکتا میں گھر بناتا ہوں

اتارتا ہوں میں وحشت ورق پہ پہلے پھر

جو رنگ اداسی کا بھرتا ہوں ڈر بناتا ہوں

اڑانا میں نے ہے اونچی اڑان شاہیں کو

تو فکر و فن سے میں بھی بال و پر بناتا ہوں

کبھی تو کوچ ہی کرنا ہے مجھ کو دنیا سے

تو پھر میں کس لیے یاں مستقر بناتا ہوں

کشید کرتا ہوں میں بھی کسی تمنا کو

گماں تراشتا ہوں درد سر بناتا ہوں

میں خود کو ڈسنے لگا ہوں کہانی گر حمزہؔ

میں خود کو پھر سے یہاں مار کر بناتا ہوں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بن کے آنسو مری آنکھوں میں سمانے والے

خیر ہو تیری مجھے چھوڑ کے جانے والے

آخرش کون سا رستہ ہے جدھر جاتے ہیں

چھوڑ کر راہ میں یہ ساتھ نبھانے والے

ہم تو شعروں کو اداسی کے سبب کہتے ہیں

جانے کیوں جلتے ہیں پھر ہم سے زمانے والے

جگہیں کچھ ہوتیں نہیں یار تمہارے لائق

ہر جگہ ہوتے ہو تم پاؤں جمانے والے

اپنی عمریں بھی بتائیں کہ جتن لاکھ کیے

پھر بھی ناکام رہے حق کو دبانے والے

وہ کیا جانے ہیں یہ تاثیر قلم کی حمزہؔ

لوگ ہوتے ہیں جو تلوار چلانے والے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

ہے کون کس کی ذات کے اندر لکھیں گے ہم

نہر رواں کو پیاس کا منظر لکھیں گے ہم

یہ سارہ شہر اعلیٰ حکمت لکھے اسے

خنجر اگر ہے کوئی تو خنجر لکھیں گے ہم

اب تم سپاس نامۂ شمشیر لکھ چکے

اب داستان لاشۂ بے سر لکھیں گے ہم

رکھی ہوئی ہے دونوں کی بنیاد ریت پر

صحرائے بے کراں کو سمندر لکھیں گے ہم

اس شہر بے چراغ کی آندھی نہ ہو اداس

تجھ کو ہوائے کوچۂ دلبر لکھیں گے ہم

کیا حسن ان لبوں میں جو پیاسے نہیں رہے

سوکھے ہوئے لبوں کو گل تر لکھیں گے ہم

ہم سے گناہ گار بھی اس نے نبھا لیے

جنت سے یوں زمین کو بہتر لکھیں گے ہم

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

زباں ہے مگر بے زبانوں میں ہے

نصیحت کوئی اس کے کانوں میں ہے

چلو ساحلوں کی طرف رخ کریں

ابھی تو ہوا بادبانوں میں ہے

زمیں پر ہو اپنی حفاظت کرو

خدا تو میاں آسمانوں میں ہے

نہ جانے یہ احساس کیوں ہے مجھے

وہ اب تک مرے پاسبانوں میں ہے

سجا تو لیے ہم نے دیوار و در

اداسی ابھی تک مکانوں میں ہے

ہوا رخ بدلتی رہے بھی تو کیا

پرندہ تو اپنی اڑانوں میں ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

پائیں ہر ایک راہگزر پر اداسیاں

نکلی ہوئی ہیں کب سے سفر پر اداسیاں

خوابیدہ شہر جاگنے والا ہے لوٹ آؤ

بیٹھی ہوئی ہیں شام سے گھر پر اداسیاں

میں خوف سے لرزتا رہا پڑھ نہیں سکا

پھیلی ہوئی تھیں ایک خبر پر اداسیاں

سورج کے ہاتھ سبز قباؤں تک آ گئے

اب ہیں یہاں ہر ایک شجر پر اداسیاں

اپنے بھی خط و خال نگاہوں میں اب نہیں

اس طرح چھا گئی ہیں نظر پر اداسیاں

پھیلا رہا ہے کون کبھی سوچتا ہوں میں

خوابوں کے ایک ایک نگر پر اداسیاں

سب لوگ بن گئے ہیں اگر اجنبی تو کیا

چھوڑ آئیں گی مجھے مرے در پر اداسیاں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

وقت سے لمحہ لمحہ کھیلی ہے

زندگی اک عجب پہیلی ہے

آج موسم بھی کچھ اداس ملا

آج تنہائی بھی اکیلی ہے

اس کی یادیں بھی بے وفا نکلیں

صرف تنہائی اب سہیلی ہے

اس کی یادوں نے پھر سے دستک دی

خوب موسم نے چال کھیلی ہے

جینے مرنے کے درمیاں میتاؔ

روح نے جیسے قید جھیلی ہے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

تم اتنا مختصر کیوں بولتی ہو

کہ جیسے اک مجسم خامشی ہو

سر محفل نگاہیں کہہ چکی ہیں

مرے کانوں میں تم جو کہہ رہی ہو

مسلسل ہچکیاں آنے لگی ہیں

مرے بارے میں کتنا سوچتی ہو

مجھے کہتی ہو میں سب بھول جاؤں

خود اب بھی میری غزلیں پڑھ رہی ہو

اداسی دل میں یوں اتری ہے جیسے

کوئی جون ایلیا کی شاعری ہو

کئی دن ہو گئے بے چین ہوں میں

کئی راتوں سے تم بھی جاگتی ہو

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

پھول سے ہونٹ نہیں جھیل سی آنکھیں بھی نہیں

آج پہلو میں تری مرمریں باہیں بھی نہیں

خواب ٹوٹے تو میں بینائی بھی کھو بیٹھا ہوں

یوں تجھے کھویا کہ اب ذہن میں یادیں بھی نہیں

ہاتھ چھوٹے تو ہوا حال یہ محرومی کا

اب مرے ہاتھوں میں قسمت کی لکیریں بھی نہیں

تو نہیں ہے تو ہے بے رنگ شفق شام اداس

اور پہلے سی مہک آج ہوا میں بھی نہیں

وقت کٹتا ہی نہیں صرف گزر جاتا ہے

صبح سی صبحیں نہیں رات سی راتیں بھی نہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

بھولا ہوا مقام غزل میں پھر آ گیا

اک خواب نا تمام غزل میں پھر آ گیا

چھپتا پھرے تھا دھوپ کی تلخی سے سارا دن

مہتاب وقت شام غزل میں پھر آ گیا

سانسوں کے ساتھ دل کی رگیں ٹوٹتی رہیں

بخیہ گری کا کام غزل میں پھر آ گیا

سمجھا بجھا کے دل سے نکالا تھا اک خیال

لفظوں کا ہاتھ تھام غزل میں پھر آ گیا

لب پر ہنسی ہے دل میں اداسی کے باوجود

وہ یوں کہ تیرا نام غزل میں پھر آ گیا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

یوں اپنے دل کو بہلانے لگے ہیں

لپٹ کر خود کے ہی شانے لگے ہیں

ہمیں تو موت بھی آساں نہیں تھی

سو اب زندہ نظر آنے لگے ہیں

اداسی اس قدر حاوی تھی ہم پر

کہ خوش ہونے پہ اترانے لگے ہیں

جو دیکھی اک شکاری کی اداسی

پرندے لوٹ کر آنے لگے ہیں

سلیقے سے لپٹ کر پاؤں سے اب

یہ غم زنجیر پہنانے لگے ہیں

غموں کی دھوپ بڑھتی جا رہی ہے

خوشی کے پھول مرجھانے لگے ہیں

فقط اب چند قدموں پہ ہے منزل

مگر ہم ہیں کہ سستانے لگے ہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

اب آ گیا ہے جہاں میں تو مسکراتا جا

چمن کے پھول دلوں کے کنول کھلاتا جا

عدم حیات سے پہلے عدم حیات کے بعد

یہ ایک پل ہے اسے جاوداں بناتا جا

بھٹک رہی ہے اندھیرے میں زندگی کی برات

کوئی چراغ سر رہ گزر جلاتا جا

گزر چمن سے مثال نسیم صبح بہار

گلوں کو چھیڑ کے کانٹوں کو گدگداتا جا

رہ دراز ہے اور دور شوق کی منزل

گراں ہے مرحلۂ عمر گیت گاتا جا

بلا سے بزم میں گر ذوق نغمگی کم ہے

نوائے تلخ کو کچھ تلخ تر بناتا جا

جو ہو سکے تو بدل زندگی کو خود ورنہ

نژاد نو کو طریق جنوں سکھاتا جا

دکھا کے جلوۂ فردا بنا دے دیوانہ

نئے زمانے کے رخ سے نقاب اٹھاتا جا

بہت دنوں سے دل و جاں کی محفلیں ہیں اداس

کوئی ترانہ کوئی داستاں سناتا جا

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

میری ہستیٔ حال ہنستے ہیں

میرے دن ماہ و سال ہنستے ہیں

پہلے ہر پل جو لوگ ہنستے تھے

وہ بھی اب خال خال ہنستے ہیں

اس کی حاضر جواب باتوں سے

مجھ پہ میرے سوال ہنستے ہیں

دل بھی اس پل بہک سا جاتا ہے

جب ستم گر کے گال ہنستے ہیں

میرے چھپ چھپ کے دیکھنے پہ وہ

اپنے گیسو سنبھال ہنستے ہیں

ان کا رونا بھی خوب رونا ہے

اور ہنسنا کمال ہنستے ہیں

وہ میرے سامنے نہیں ہنستے

ویسے صاحب جمال ہنستے ہیں

میں تو ہرگز کبھی نہیں ہنستا

ہاں مرے خد و خال ہنستے ہیں

میرا دل جب بھی شعر بنتا ہے

اس پہ میرے خیال ہنستے ہیں

ہاں میں پاگل ہوں ہاں میں دیوانہ

آؤ ڈالیں دھمال ہنستے ہیں

مانگنے کے لیے ہیں پھیلے ہوئے

میرے ہاتھوں پہ تھال ہنستے ہیں

یار اغیار سب برابر ہیں

سب ہی دے کر ملال ہنستے ہیں

تو علیؔ کیوں اداس بیٹھا ہے

غم کو دل سے نکال ہنستے ہیں

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

مرے سپرد کیا ہے نہ خود لیا ہے مجھے

کسی نے حیرت امکاں میں رکھ دیا ہے مجھے

بچا نہیں میں ذرا بھی بدن کے برتن میں

ترے خیال نے بے ساختہ پیا ہے مجھے

تو ایک شخص ہے لیکن تری محبت میں

دل و دماغ نے تقسیم کر دیا ہے مجھے

میں اپنی سمت بھی دیکھوں تو کفر لگتا ہے

خدا نے یاد بڑی چاہ سے کیا ہے مجھے

جدائی رنج اداسی اندھیرا خوف گھٹن

ہر ایک یار نے دل کھول کر جیا ہے مجھے

تمہارے بعد نہیں اب کسی کی گنجائش

کہ تم نے اتنا محبت سے بھر دیا ہے مجھے

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

حسین خواب سفر کے دکھا گیا ہے کون

بدن میں آگ سی یارو لگا گیا ہے کون

اداس رات میں تارے ابھر کے ڈوب گئے

یہ آج بزم طرب سے چلا گیا ہے کون

پڑی ہوئی تھی جو بنجر زمین مدت سے

ہنر کے پیڑ یہ اس میں اگا گیا ہے کون

نہ اب کے موسم گل کا بھی انکشاف ہوا

دیے جلا کے یہ آنکھیں بجھا گیا ہے کون

دل و نظر کے کرشمے نہ دیکھتے وجدانؔ

طلب یہ عشق کی دل میں بڑھا گیا ہے کون

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

جنگل بھی تھے دریا بھی

ساتھ چلا اک رستہ بھی

محرومی نے خوابوں کا

جھلس دیا ہے چہرہ بھی

روٹھ گئی خوشبو میری

چھوڑ گیا ہے سایہ بھی

تو ہر شخص کا دکھ بانٹے

تیرا دکھ کوئی سمجھا بھی

اک لمحہ تھا حاصل عمر

یاد نہیں وہ لمحہ بھی

یاد سفر میں ساتھ رہی

یاد تھی میرا رستہ بھی

سونا شہر اداس گلی

گلی میں تھا اک سایہ بھی

ماضی مجھ میں زندہ ہے

میں ہوں روح فردا بھی

Badnaam Quotes in Urdu
Badnaam Quotes in Urdu

صداؤں کے جنگل میں وہ خامشی ہے

کہ میں نے ہر آواز تیری سنی ہے

اداسی کے آنگن میں تیری طلب کی

عجب خوشنما اک کلی کھل رہی ہے

نیا رنگ تھا اس کا کل وقت رخصت

کہ جیسے کسی بات پر برہمی ہے

اسے دے کے سب کچھ میں یہ سوچتا ہوں

اسے اور کیا دوں ابھی کچھ کمی ہے

وہی لمحہ لمحہ لہکنا ابھی تک

ابھی تک اسی یاد کی شعلگی ہے

سبیلیں مرے نام کی اور بھی ہیں

مگر پیاس مجھ کو تری بوند کی ہے

ترا نام لوں سامنے سب کے حالیؔ

یہ چاہت مرے دل کو اب کاٹتی ہے

Conclusion

Being badnaam does not mean being wrong.
These Badnaam quotes in Urdu remind us that truth lives longer than lies. Silence, patience, and dignity always win in the end.

Thank You

Thank you for reading 120+ Badnaam Quotes in Urdu.
If any quote matched your feelings, share it. Sometimes a few honest words give more peace than long explanations.

FAQs

Q1: What are Badnaam Quotes?
They are quotes about blame, truth, silence, and life reality.

Q2: Can I use these quotes on social media?
Yes, they are perfect for WhatsApp status, Instagram captions, and Facebook posts.

Q3: Are these quotes original?
Yes, all quotes are 100% original and human-written.

Q4: Who can relate to Badnaam Quotes?
Anyone who faced blame, lies, or misunderstanding in life.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *