Best 70+Badnaam Sad Shayari in Urdu | Deep Poetry on Pain and Reality

Badnaam Sad Shayari in Urdu

💔 70+ Badnaam Sad Shayari in Urdu
Introduction

Sometimes people hurt us with words. Sometimes they blame us without knowing the truth. This pain turns into silence, and silence turns into poetry.
Badnaam Sad Shayari in Urdu speaks for broken hearts, misunderstood souls, and people who stayed quiet while the world talked.

This collection of 70+ Badnaam Sad Shayari is for those who feel pain but still keep dignity.

Description

Badnaam Sad Shayari is poetry about blame, sadness, silence, and truth.
People often search for:

  • Badnaam sad shayari in Urdu
  • Sad badnaam poetry
  • 2 line badnaam shayari
  • emotional Urdu shayari
  • reality shayari in urdu
  • kisi ko badnaam karna quotes

These shayari lines are short, very deep, and understand easily. They are perfect for WhatsApp status, Instagram

captions, and Facebook posts when emotions are heavy.

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

دیوانہ کہہ کر شہر میں رسوا کیے گئے

ہم میں فقط یہ عیب تھا ہم بےوفا نہ تھے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﺍﺗﻨﯽ ﺧﺎﻣﯿﺎﮞ ﻧﮑﺎﻟﯽ ﮨﯿﮟ

ﮐﮧ ﺍﺏ مجھ ﻣﯿﮟ ﻓﻘﻂ ﺧﻮﺑﯿﺎﮞ ﮨﯽ ﺑﺎﻗﯽ ﮨﯿﮟ

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

نام ہو گا تو بدنام تو ہوں گے

اس لیے اگر نام بنانے میں کامیاب ہو جائیں تو

بدنامی سے قطعاً نہ ڈریں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کسی مضبوط پہاڑ کا اتنا بوجھ نہیں ہوتا

جتنا بے قصور پر تہمت لگانے کا ہوتا ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

لوگ چلے تھے ہمیں بدنام کرنے

الٹا انھوں نے ہی ہمیں مشہور کر دیا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

دیوانہ کہہ کر شہر میں رسوا کیے گئے

ہم میں فقط یہ عیب تھا ہم بےوفا نہ تھے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

اپنے وسائل کی حد تک ہر کوئی

مجھے بدنام کرنے میں لگا ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

میں ایک برا انسان ہوں لوگوں کے سامنے

کیونکہ اللہ تو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

چھوڑنا ہے تو نہ الزام لگا کر چھوڑو

کہیں مل جاؤ تو پھر لطف ملاقات رہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

یوں سرعام مجھے ملنے بلایا نہ کرو

لوگ کر دیتے ہیں بدنام زمانے بھر کے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

‏جس طرح آگ لفظ بول دینے سے منہ نہیں جلتا بالکل اسی طرح اچھے کو

برا کہہ دینے سے وہ برا نہیں ہوجاتا لہذا گمان اچھا رکھیں ایمان مضبوط ہوجائے گا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

عزت بنانے میں صدیاں گزر جاتی ہیں

اور لوگ بدنام کرنے میں ذرا سی بھی دیر نہیں کرتے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

‏خود سے ملنے کی بھی فرصت نہیں مجھے

اور وہ اوروں سے ملنے کا الزام لگا رہے ہیں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

تو بدنام کر کے تو دیکھ مجھے محفل میں قسم سے

مشہور میں شھر میں تجھے بھی نا کر دوں تو کہنا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ہم نے تو پھونک پھونک کر رکھا تھا ہر قدم

موسم ہی اپنے شہر میں رسوائیوں کا تھا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ہماری افواہ کا دھواں وہیں سے اٹھتا ہے

جہاں ہمارے نام سے آگ لگ جاتی ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

اتنے برے تو نہ تھے ہم جتنے الزام لگائے لوگوں نے

بس کچھ مقدر برے تھے کچھ آگ لگائی اپنوں نے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیا

اتنے ہوئے ذلیل کہ خوددار ہوگئے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کوئی تو ہو جو مجھے سرعام برا کہے

میں بھی دیکھوں حمایت کون کون کرتا ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کہاں سے لاوں اپنے جیسا بد کردار

یہاں تو سب فرشتے بنے بیٹھے ہیں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ملو تم روز ہم سے لوگ چاہے جو بھی مطلب لیں

یہاں محفوظ تہمت سے نا یوسف ہے نہ مریم ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

میں نے پھر ویسا ہی بنا لیا خود کو

جیسا ہونے کا الزام لگایا تھا اس نے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

جس دل میں بسا تھا نام تیرا

وہ دل ہی میں نے توڑ دیا

نہ ہونے دیا بدنام تجھے

تیرا نام ہی لینا چھوڑ دیا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ہماری بدنامی نے بڑا نفع بخشا ہے ہمیں

جہاں ہم گمنام تھے وہاں بھی نام کر گئے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

آپ کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہو

کسی نا کسی کی کہانی میں آپ برے ہی ہوتے ہیں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

وہ مجھ سے میرا تعارف کرانے آیا تھا

ابھی گزر جو گیا اک عظیم لمحہ تھا

سنا ہے میں نے یہاں سرخ گھاس آ گئی تھی

وہ بادشاہ یہیں اپنی جنگ ہارا تھا

ہماری رات سے بہتر تھی اگلے وقت کی رات

ہر ایک گھر میں دیا صبح تک تو جلتا تھا

عزیز مجھ کو بھی تھے نقش اپنے ماضی کے

اسے بھی شوق پرانی عمارتوں کا تھا

اب اپنے سر کا تحفظ بھی آپ خود کیجے

فضا میں آپ نے پتھر بھی خود اچھالا تھا

گیا تو اپنی اداسی بھی دے گیا مجھ کو

تمام دن جو مرے ساتھ ہنستا رہتا تھا

اب اس سے ایک بڑا نام جڑ گیا اظہرؔ

جو شاہ کار مری فکر نے بنایا تھا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

اداس اداس طبیعت جو تھی بہلنے لگی

ابھی میں رو ہی رہا تھا کہ رت بدلنے لگی

پڑوس والو! دریچوں کو مت کھلا چھوڑو

تمہارے گھر سے بہت روشنی نکلنے لگی

ذرا تھمے تھے کہ پھر ہو گئے رواں آنسو

جو رک گئی تھی وہ غم کی برات چلنے لگی

بھلا ہو شہر کے لوگوں کی خوش لباسی کا

کہ بے کسی بھی مرا پیرہن بدلنے لگی

ٹھہر گئی ہے کہاں آ کے ڈھلتے ڈھلتے رات

مری نظر بھی چراغوں کے ساتھ جلنے لگی

نظر اٹھی تو اندھیرا تھا جب قدم اٹھے

شعاع مہر مرے ساتھ ساتھ چلنے لگی

ستم ظریفیٔ فطرت تو دیکھیے اظہرؔ

شباب آیا غزل پر تو عمر ڈھلنے لگی

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

جی رہا ہوں میں اداسی بھری تصویر کے ساتھ

شور کرتا ہوں سیہ رات میں زنجیر کے ساتھ

سرخ پھولوں کی گھنی چھاؤں میں چپکے چپکے

مجھ سے ملتا تھا کوئی اک نئی تنویر کے ساتھ

اک تری یاد کہ ہر سانس کے نزدیک رہی

اک ترا درد کہ چسپاں رہا تقدیر کے ساتھ

کبھی زخموں کا بھی خندۂ گل کا موسم

ہم پہ کھلتا رہا اک درد کی تفسیر کے ساتھ

بات آپس کی ہے آپس ہی میں رہنے دیجے

ورنہ ہم سرخیاں بن جائیں گے تشہیر کے ساتھ

آپ کی میز پہ پھر ایک نیا منظر ہے

میری تصویر بھی ہے آپ کی تصویر کے ساتھ

دل کے نزدیک سر شام الم اے نیرؔ

زخم کے چاند چمک اٹھتے ہیں تنویر کے ساتھ

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

مری دنیا اکیلی ہو رہی ہے

تمنا گھر میں تنہا سو رہی ہے

صدائیں گھٹ گئیں سینے کے اندر

خموشی اپنی پتھر ہو رہی ہے

تمناؤں کے سینے پر رکھے سر

اداسی بال کھولے سو رہی ہے

سنا ہے اپنا چہرہ زندگانی

مسلسل آنسوؤں سے دھو رہی ہے

یہاں سے اور وہاں تک نا امیدی

ہمارے دل کا عنواں ہو رہی ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

چاک دامان قبا داغ جنوں ساز بہت

ہم نے پائے ہیں در یار سے اعزاز بہت

ہم سے پوچھو کہ غم فرقت یاراں کیا ہے

ہم نے دیکھے ہیں شب ہجر کے انداز بہت

رات بھر چاند سے ہوتی رہیں تیری باتیں

رات کھولے ہیں ستاروں نے ترے راز بہت

آج کیوں پہلی سی کچھ وحشت دل کوئی نہیں

آج مدھم ہے شب غم ترا آغاز بہت

ایک ہم ہی نے سمیٹی ہے اداسی تیری

شام غم ہم نے اٹھائے ہیں ترے ناز بہت

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

وہ اک نظر سے مجھے بے اساس کر دے گا

مرے یقین کو میرا قیاس کر دے گا

میں جب بھی اس کی اداسی سے اوب جاؤں گی

تو یوں ہنسے گا کہ مجھ کو اداس کر دے گا

ملا کے مجھ سے نگاہیں وہ میری نظروں کے

ذرا سی دیر میں خالی گلاس کر دے گا

پھر اس طرح سے رہے گا مرے خیالوں میں

کہ میری پیاس کو دریا کی پیاس کر دے گا

میں اس کی گرد ہٹاتے ہوئے بھی ڈرتی ہوں

وہ آئینہ ہے مجھے خود شناس کر دے گا

میں اس کے سامنے عریاں لگوں گی دنیا کو

وہ میرے جسم کو میرا لباس کر دے گا

وہ ماہتاب صفت صرف روشنی ہی نہیں

مجھی کو رات کا منظر بھی خاص کر دے گا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کس قدر کم اساس ہیں کچھ لوگ

صرف اپنا قیاس ہیں کچھ لوگ

جن کو دیوار و در بھی ڈھک نہ سکے

اس قدر بے لباس ہیں کچھ لوگ

مطمئن ہیں بہت ہی دنیا سے

پھر بھی کتنے اداس ہیں کچھ لوگ

وہ برے ہوں بھلے ہوں جیسے ہوں

کچھ ہوں لوگوں کو راس ہیں کچھ لوگ

موسموں کا کوئی اثر ہی نہیں

ان پہ جنگل کی گھاس ہیں کچھ لوگ

تیرگی میں نظر نہیں آتے

سائے کی طرح پاس ہیں کچھ لوگ

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

نقشے اسی کے دل میں ہیں اب تک کھنچے ہوئے

وہ دور عشق تھا کہ بڑے معرکے ہوئے

اتنا تو تھا کہ وہ بھی مسافر نواز تھے

مجنوں کے ساتھ تھے جو بگولے لگے ہوئے

آئی ہے اس سے پچھلے پہر گفتگو کی یاد

وہ خلوت وصال وہ پردے چھٹے ہوئے

کیوں ہم نفس چلا ہے تو ان کے سراغ میں

جس عشق بے غرض کے نشاں ہیں مٹے ہوئے

یہ مے کدہ ہے اس میں کوئی قحط مے نہیں

چلتے رہیں گے چند سبو دم کیے ہوئے

کل شب سے کچھ خیال مجھے بت کدے کا ہے

سنتا ہوں اک چراغ جلا رت جگے ہوئے

میری وفا ہے اس کی اداسی کا ایک باب

مدت ہوئی ہے جس سے مجھے اب ملے ہوئے

اللہ رے فیض بادہ پرستان پیش رو

نکلے زمیں سے شیشۂ مے کچھ دبے ہوئے

میں بھی تو ایک صبح کا تارہ ہوں تیز رو

آپ اپنی روشنی میں اکیلے چلے ہوئے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

جی ہے بہت اداس طبیعت حزیں بہت

ساقی کو پیالۂ مے آتشیں بہت

دو گز زمیں فریب وطن کے لیے ملی

ویسے تو آسماں بھی بہت ہیں زمیں بہت

ایسی بھی اس ہوا میں ہے اک کافری کی رو

بجھ بجھ گئے ہیں شعلۂ ایمان و دیں بہت

بے باکیوں میں فرد بہت تھی وہ چشم ناز

دل کی حریف ہو کے اٹھی شرمگیں بہت

پیکار خیر و شر سے گزر آئی زندگی

تیری وفا کا دور تھا عہد آفریں بہت

فریاد تھی چکیدۂ خون گلو تمام

نغمہ بھی ہم صفیر تھا کار حزیں بہت

اے دل تجھی پہ ختم نہیں داستان عشق

افسانہ خواں ملے مژہ و آستیں بہت

ایسی ہوا میں گھر سے نکلنے کی جا نہ تھی

ورنہ تمام بات کا آتا یقیں بہت

اے انقلاب رنگ طبیعت سنبھالنا

ہم بھی اٹھے ہیں بزم سے اب کے حزیں بہت

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

وفا نہ ان کے نہ اپنے ہی بس میں کیا کیجے

اسیر بحر ہیں تنکوں سے کیا گلہ کیجے

حصار سنگ سے ٹکرا کے مر تو سکتے ہیں

نجات سامنے ہے کچھ تو حوصلہ کیجے

بہت دنوں سے نہیں کوئی زندگی کا جواز

بدل کے لفظ وہی وعدہ پھر عطا کیجے

پہاڑ کاٹنے والوں کو کوئی سمجھا دے

کہ ہو سکے تو کسی دل میں راستہ کیجے

پلک پہ ٹھہری ہوئی شب پگھل کے بہہ جائے

کسی اداس فسانے کی ابتدا کیجے

نہ یوں ہو لاش کے پرزے خلا میں کھو جائیں

زمیں کا خاتمہ با لخیر ہو دعا کیجے

اسی کو اپنا کفن کیجیے اور سو رہئے

یہ شب نہ گزرے گی قیسیؔ خدا خدا کیجے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

اب کون سی متاع سفر دل کے پاس ہے

اک روشنئ صبح تھی وہ بھی اداس ہے

اک ایک کرکے فاش ہوئے جا رہے ہیں راز

شاید یہ کائنات قرین قیاس ہے

سمجھا گئی یہ تلخئ پیہم فراق کی

اک مژدۂ وصال میں کتنی مٹھاس ہے

ہر چیز آ رہی ہے نظر اپنے روپ میں

اترا ہوا فریب نظر کا لباس ہے

اک گردش دوام میں روز ازل سے ہے

وہ چشم با خبر کہ جو مردم شناس ہے

فطرت کہاں تھی اپنی تمنائیؔ شبنمی

لیکن کسی کی شعلہ نگاہی کا پاس ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

بے حد غم ہیں جن میں اول عمر گزر جانے کا غم

ہر خواہش کا دھیرے دھیرے دل سے اتر جانے کا غم

ہر تفصیل میں جانے والا ذہن سوال کی زد پر ہے

ہر تشریح کے پیچھے ہے انجام سے ڈر جانے کا غم

جانے کب کس پر کھل جائے شہر فنا کا دروازہ

جانے کب کس کو آ گھیرے اپنے مر جانے کا غم

یہ جو بھیڑ ہے بے حالوں کی دوڑ ہے چند نوالوں کی

نان و نمک کا بوجھ لیے جلدی سے گھر جانے کا غم

دریا پار اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائے

کسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم

عزمؔ اداسی کا یہ صحرا یوں قدموں سے لپٹا ہے

جلنے والوں کو مل جائے جیسے ٹھہر جانے کا غم

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

بہت دنوں سے ہمارا خوابوں سے کوئی بھی رابطہ نہیں ہے

کچھ ایسے کار جہاں میں کھوئے کہ اپنا بھی کچھ پتہ نہیں ہے

یہ ناامیدی کی انتہا ہے کہ آگہی کی ہے کوئی منزل

یہ دل کو کیا عارضہ ہوا ہے اسے کسی سے گلہ نہیں ہے

ہمیشہ سچ بولنے کی عادت ہے کیا کریں بولتے رہیں گے

قدم قدم پر ہے آزمائش کہ سہل یہ مرحلہ نہیں ہے

ہم ان کی ہر بات مان لیتے تو زندگی چین سے گزرتی

بس عزت نفس روکتی ہے انا کا یہ مسئلہ نہیں ہے

یوں ہی بھٹکتے پھریں گے کب تک خود اپنے اندر تلاش کر لیں

جہاں مکمل سکوں میسر ہو ایسی کوئی جگہ نہیں ہے

بس اک پریشاں ہجوم کے ساتھ ہم بھی شامل ہیں چل رہے ہیں

نہ کوئی نقش قدم سلامت کہیں کوئی راستہ نہیں ہے

یہ شام اتنی اداس کیوں ہے کہیں کوئی حادثہ ہوا ہے

یہ خوں کی سرخی شفق کے رنگوں میں گھل گئی بے وجہ نہیں ہے

ستارۂ صبح ڈھونڈتے ہیں غبار آلودہ موسموں میں

نظر سے اوجھل تو ہو گیا ہے مگر ابھی گمشدہ نہیں ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu

چمن ہے کیسا یہ کیسی بہار ہے ساقی

لہو سے صحن چمن لالہ زار ہے ساقی

یہ چیرہ دستیٔ اہل جنوں معاذ اللہ

قبائے لالہ و گل تار تار ہے ساقی

ہے زد میں آتش و آہن کی شہر رامش و رنگ

اداس شام سحر سوگوار ہے ساقی

یہ زخم زخم بدن اور یہ سوختہ لاشیں

عجیب مرحلۂ گیر و دار ہے ساقی

یہ کیا ستم ہے کہ قاتل ہے سرخ رو لیکن

ہوا جو قتل وہی شرمسار ہے ساقی

نہ جانے موسم گل کا شباب کیا ہوگا

اگر یہ آمد فصل بہار ہے ساقی

بجا کہ وقت تغیر پذیر ہے ہر دم

مگر حیات کا کب اعتبار ہے ساقی

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کوئی نہیں ہمارا پرسان حال اب کے

پہلے سے بھی شکستہ آیا ہے سال اب کے

ہمت تو آ گئی تھی دکھ جھیلنے کی لیکن

آیا ہے غم ہی چل کے اک اور چال اب کے

کی ہے بہت عبادت فرقت میں آنسوؤں نے

یزداں تو کر لے ان کا کچھ تو خیال اب کے

باتوں کی نغمگی سب آہوں میں ڈھل گئی ہے

پھیلا اداسیوں کا کیسا یہ جال اب کے

دو لخت ہو گیا ہے یہ دل نزار اپنا

اٹھا جو دوریوں کا پھر سے سوال اب کے

برگ و ثمر سے عاری تنہا شجر ہو جیسے

جیون کی ہے صفیؔ جی ایسی مثال اب کے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

درخت دھوپ سے لڑتا ہے اس قدر دن بھر

پھلوں سے شاخوں سے رہتا ہے بے خبر دن بھر

نہ آبشار نہ پنچھی نہ جانور نہ درخت

عجیب دشت میں کرتا رہا سفر دن بھر

ڈھلی جو شام تو بچے سا سو گیا سورج

دکھا رہا تھا کئی طرح کے ہنر دن بھر

مرے نصیب میں کیا اور کچھ لکھا ہی نہیں

سفر میں رہتا ہوں گھر پر میں رات بھر دن بھر

سویرا ہوتے ہی سب کام پر نکلتے ہیں

اداس اداس سا رہتا ہے میرا گھر دن بھر

قبول کیسے دعا ہو بھلا چراغوں کی

کہ اپنی جان بھی رہ جائے معتبر دن بھر

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

گماں کے تن پہ یقیں کا لباس رہنے دو

کہ میرے ہاتھ میں خالی گلاس رہنے دو

زمانہ گزرا ہے خوشیوں کا ساتھ چھوڑے ہوئے

مرے مزاج کو اب غم شناس رہنے دو

عمل کی رت میں پنپتی ہیں ٹہنیاں حق کی

ملاؤ سچ سے نگاہیں قیاس رہنے دو

وہ خواب کو بھی حقیقت سمجھ کے جیتے ہیں

اسی میں خوش ہیں تو یہ التباس رہنے دو

ملا کے ہاتھ شیاطیں سے دیکھتے ہو مجھے

انانیت کو تم اپنے ہی پاس رہنے دو

مجھے نہ کھینچو خوشی کے حصار میں اے اطیبؔ

اداس رہنا ہے مجھ کو اداس رہنے دو

Badnaam Sad Shayari in Urdu

یہ باتوں ہی باتوں میں باتیں بدلنا

کوئی تم سے سیکھے یہ آنکھیں بدلنا

ہم آسیب کے ڈر سے گھر کیوں بدل لیں

پرندوں پہ جچتا ہے شاخیں بدلنا

کچھ اپنا بھی کہہ لو یوں کب تک چلے گا

ردیفیں اچکنا زمینیں بدلنا

وہی غم سے عاری ہیں کار جہاں میں

جنہیں خوب آتا ہے راہیں بدلنا

یہ جینا بھی شطرنج ہی نے سکھایا

کہ چالوں کے لگنے پہ چالیں بدلنا

روایت رہی ہے یہی فی زمانہ

نظریے بدلنا کتابیں بدلنا

یہ تجھ سے ہی سیکھا ہے جان تمنا

ذرا سی اداسی میں بانہیں بدلنا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ہوس نے مجھ سے پوچھا تھا تمہارا کیا ارادہ ہے

بدن کار محبت میں برائے استفادہ ہے

کبھی پہنا نہیں اس نے مرے اشکوں کا پیراہن

اداسی میری آنکھوں میں ازل سے بے لبادہ ہے

بھڑک کر شعلہ‌ٔ وحشت لہو میں بجھ گیا ہوگا

ذرا سی آگ تھی لیکن دھواں کتنا زیادہ ہے

اگر تم غور سے دیکھو رخ مہتاب کم پڑ جائے

فلک پر اک ستارے کی جبیں اتنی کشادہ ہے

مجھے مسکن سمجھتے ہیں عجب آسیب ہیں غم کے

میں اک دو سے نمٹ بھی لوں یہ پورا خانوادہ ہے

اسے دھندے سے مطلب ہے وہ دیمک بیچنے والا

اسے وہ خاک سمجھے گا یہ خوابوں کا برادہ ہے

ہم اس سے چاہ کر بھی بچ نہیں سکتے کسی صورت

نبھانا پڑتا ہے اس کو محبت ایک وعدہ ہے

مجھے شطرنج کے خانوں میں چلنا تو سکھائے گا

میں فرضی بن چکا کب کا تو اب تک اک پیادہ ہے

نہ جانے کاتب تقدیر نے کیا لکھ دیا اس پر

مری تقدیر کا صفحہ نہ سیدھا ہے نہ سادہ ہے

میں اس حالت میں زیبؔ آخر کہاں چلتے ہوئے جاؤں

نہ مجھ میں حوصلہ باقی نہ منزل ہے نہ جادہ ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

نہتے آدمی پہ بڑھ کے خنجر تان لیتی ہے

محبت میں نہ پڑ جانا محبت جان لیتی ہے

اسے خاموش دیکھوں تو سنائی کچھ نہیں دیتا

دکھائی کچھ نہیں دیتا نظر جب کان لیتی ہے

اداسی آشنا ہے اس قدر آہٹ سے میری اب

جہاں سے بھی گزرتا ہوں مجھے پہچان لیتی ہے

خوشی تو دے ہی دیتی ہے تری دنیا مجھے لا کر

مگر بدلے میں وہ اس کے مرا ایمان لیتی ہے

بس اک لمحہ لگاتی ہے خوشی آ کر گزرنے میں

اداسی آئے تو صدیوں کی مٹی چھان لیتی ہے

برابر بانٹ دیتی ہے وہ سانسیں خاک زادوں میں

نہ جانے زندگی کس کی دکاں سے بھان لیتی ہے

اسی کے ساتھ چلتی ہے یہ منزل پر پہنچنے تک

یہ راہ غم جسے اپنا مسافر جان لیتی ہے

وہ ہر مچھلی جو مچھلی گھر کی پیداوار ہو صاحب

وہ مچھلی گھر کو ہی اپنا سمندر مان لیتی ہے

ہم اس کے ہاتھ پہ رکھ دیں زمین و آسماں لا کر

مگر وہ ہم فقیروں کا کہاں احسان لیتی ہے

سر مقتل بکھر جاتے ہیں اس میں ڈوبنے والے

محبت ہر قدم پر خون کا تاوان لیتی ہے

اگر بجھنے سے بچنا ہے تو لو سے لو جلاؤ زیبؔ

ہوا جلتے چراغوں سے یہی پیمان لیتی ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ٹوٹ کر بکھرے ہیں سپنے صحن میں

کس نے کھینچے ہیں یہ رستے صحن میں

کون دیتا ہے اداسی کو فریب

کون اگاتا ہے یہ چہرے صحن میں

کوئی سمجھا ہی نہیں اک لفظ بھی

گونجتے ہیں کتنے لہجے صحن میں

اک شجر بھی نام کو گھر میں نہیں

اڑ رہے ہیں خشک پتے صحن میں

جانے کب ٹوٹے طلسم تیرگی

جانے کب اتریں سویرے صحن میں

چھوڑ جاتا ہے کوئی آنکھیں یہاں

کھول جاتا ہے دریچے صحن میں

رات پھر اوصافؔ یاد آیا کوئی

رات جیسے پھول مہکے صحن میں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ہم کو آہ و بکا نہیں کرنا

ان کو وعدہ وفا نہیں کرنا

ہم پہ الزام ہے اداسی کا

رد اس الزام کا نہیں کرنا

تجھ سے بے شک ہمیں بچھڑنا ہے

پر تیرا دل برا نہیں کرنا

شیخ جی رند کو نہ سمجھائیں

اس کو کیا کرنا کیا نہیں کرنا

عاشقی دل لگی کا ساماں ہے

ان کو قیدی رہا نہیں کرنا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

یہ کس ادا سے چمن سے بہار گزری ہے

سلگ سلگ کے تمنا ہزار گزری ہے

حیات دل کی جو اک شب شمار کر بھی لوں

وہ ایک شب ہی بہت بے قرار گزری ہے

اڑا کے لے جو گئی دل کی سسکیاں بلبل

چمن چمن پہ قیامت ہزار گزری ہے

صبا نے چھو جو لیا خوشبوؤں کے آنچل کو

جبین گل پہ شکن ناگوار گزری ہے

یہ کس مقام پہ پہنچی ہے جستجو دل کی

وصال رت تھی مگر سوگوار گزری ہے

وفا اداس ہوئی تھی فریب کھا کھا کر

مری نگاہ سے گزری تو مشک بار گزری ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu

لہروں میں بدن اچھالتے ہیں

آؤ کہ فلک میں ڈوبتے ہیں

دنیا کی ہزار نعمتوں میں

ہم ایک تجھی کو جانتے ہیں

آنکھوں سے دکھوں کے سارے منظر

سارس کی اڑان اڑ گئے ہیں

ہنستے ہوئے بے غبار چہرے

بے وجہ اداس ہو رہے ہیں

کچھ دکھ تو خوشی کے باب میں تھے

باقی بھی نشان پا چکے ہیں

یوں بھی ہے کہ پیار کے نشے میں

کچھ سوچ کہ لوگ رو پڑے ہیں

ساون کی طرح سے لوگ آئے

خوشبو کی طرح سے گزر گئے ہیں

بہتے ہوئے دو بدن سمندر

ہونٹوں کے کنارے آ لگے ہیں

آنکھوں میں یہ کربلا کے منظر

اپنی ہی انا کے رت جگے ہیں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

آ جائے نہ رات کشتیوں میں

پھینکو نہ چراغ پانیوں میں

اک چادر غم بدن پہ لے کر

در در پھرا ہوں سردیوں میں

دھاگوں کی طرح الجھ گیا ہے

اک شخص مری برائیوں میں

اس شخص سے یوں ملا ہوں جیسے

گر جائے ندی سمندروں میں

لوہار کی بھٹی ہے یہ دنیا

بندے ہیں عذاب کی رتوں میں

اب ان کے سرے کہاں ملیں گے

ٹوٹے ہیں جو خواب زلزلوں میں

موسم پہ زوال آ رہا ہے

کھلتے تھے گلاب کھڑکیوں میں

اندر تو ہے راج رت جگوں کا

باہر کی فضا ہے آندھیوں میں

کہرہ سا بھرا ہوا ہے خاورؔ

آنکھوں کے اداس جھونپڑوں میں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

جہاں جہاں پر قدم رکھو گے تمہیں ملے گی وہیں اداسی

یہ راز کچھ اس طرح سمجھ لو مکاں مرا ہے مکیں اداسی

سمے کی آنکھوں سے دیکھیے تو ہر اک کھنڈر میں چھپے ملیں گے

کہیں پہ بچپن کہیں جوانی کہیں بڑھاپا کہیں اداسی

مرے شبستاں کے پاس کوئی بری طرح کل سسک رہا تھا

میں اس کے سینے سے لگ کے بولا نہیں اداسی نہیں اداسی

بدھائی چہکیں دعائیں گونجی تمام چہرے خوشی سے جھومے

قبول ہے تین بار بولی جب ایک پردہ نشیں اداسی

بچھڑنے والے بچھڑتے ٹائم نہ کہہ سکے کچھ نہ سن سکے کچھ

بس ایک فوٹو میں قید کر لی گئی بلا کی حسیں اداسی

شفیق سورج خموش پانی مگر ابھی بھی کمی ہے کچھ کچھ

چراغؔ صاحب کے شعر پڑھ کر کریں مکمل ہمیں اداسی

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

تصور پیار کا جو ہے پرانا کرنے والا ہوں

میں اپنی آپ بیتی کو فسانہ کرنے والا ہوں

جہاں پہ صرف وہ تھی اور میں تھا اور خوشبو تھی

اسی جھرمٹ کو اپنا آشیانہ کرنے والا ہوں

جسے میں چاہتا ہوں وہ کہیں کی شاہزادی ہے

سو اس کے واسطے خود کو شہانہ کرنے والا ہوں

اداسی دیکھ آئی ہے مکاں شہر محبت میں

جہاں میں شام کو جا کر بیانہ کرنے والا ہوں

مجھے معلوم ہے وہ کیا شکایت کرنے والی ہے

اسے معلوم ہے میں کیا بہانہ کرنے والا ہوں

تری آنکھوں تری زلفوں ترے ہونٹھوں سے وابستہ

کئی ارمان ہیں جن کو سیانا کرنے والا ہوں

اسے جو عقل مندی کی بڑی باتیں بتاتے ہیں

انہیں لوگوں کو اب اپنا دوانہ کرنے والا ہوں

چراغؔ اب کون سی مجبوریاں ہیں جو اندھیرا ہے

تمہیں کہتے تھے کہ روشن زمانہ کرنے والا ہوں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

جہاں جہاں پر قدم رکھو گے تمہیں ملے گی وہیں اداسی

یہ راز کچھ اس طرح سمجھ لو مکاں مرا ہے مکیں اداسی

سمے کی آنکھوں سے دیکھیے تو ہر ایک کھنڈر میں چھپے ملیں گے

کہیں پہ بچپن کہیں جوانی کہیں بڑھاپا کہیں اداسی

مرے شبستاں کے پاس کوئی بری طرح کل سسک رہا تھا

میں اس کے سینے سے لگ کے بولا نہیں اداسی نہیں اداسی

بدھائی چہکیں دعائیں گونجی تمام چہرے خوشی سے جھومے

قبول ہے تین بار بولی ایک پردہ نشیں اداسی

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

روح زخمی ہے جسم گھائل ہے

آپ کے انتظار کا پل ہے

غم ہے دونوں کا ضبط سے باہر

چھت پہ میں ہوں اور ایک بادل ہے

میرے ماضی کی سرخ آنکھوں میں

میری محرومیوں کا کاجل ہے

رنج ہے درد ہے اداسی ہے

زندگی ہر طرح مکمل ہے

دل کہاں ہے چراغؔ سینہ میں

ایک طوفان جیسی ہلچل ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

مزاج دوست میں کچھ برہمی نظر آئی

مرے خلوص میں شاید کمی نظر آئی

تمہارے آنے سے سارا چمن مہک اٹھا

کلی کلی پہ تر و تازگی نظر آئی

یہ انقلاب زمانہ ہے یا فسون نظر

ہنسی بھی آپ کی محبوب سی نظر آئی

یہی تو درد جدائی کا فیض ہے مجھ پر

سسکتی سانس اکھڑتی ہوئی نظر آئی

یہ زخم عشق کا احساں ہے راہ الفت میں

اداس دل میں بھی اک روشنی نظر آئی

ہے پر فریب یہ طرز عمل حسینوں کا

ذرا سی چھیڑ پہ وارفتگی نظر آئی

ہجوم ماہ وشاں میں عظیمؔ رہ کے مجھے

قدم قدم پہ بڑی بے بسی نظر آئی

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ترا خیال بھی ہے وضع غم کا پاس بھی ہے

مگر یہ بات کہ دنیا نظر شناس بھی ہے

بہار صبح ازل پھر گئی نگاہوں میں

وہی فضا ترے کوچہ کے آس پاس بھی ہے

جو ہو سکے تو چلے آؤ آج میری طرف

ملے بھی دیر ہوئی اور جی اداس بھی ہے

خلوص نیت رہ رو پہ منحصر ہے عظیمؔ

مقام عشق بہت دور بھی ہے پاس بھی ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

عجیب لگتا ہے یوں ہی بچھا ہوا بستر

یہ ایک عمر سے خالی پڑا ہوا بستر

سنا رہا ہے کہانی ہمیں مکینوں کی

مکاں کے ساتھ یہ آدھا جلا ہوا بستر

نہ جانے کون سا لمحہ بناۓ ہجرت ہو

میں کھولتا ہی نہیں ہوں بندھا ہوا بستر

اداسیاں نہ شکن در شکن نظر آتیں

ترے وجود سے ہوتا بھرا ہوا بستر

اڑا رہا ہے ہماری محبتوں کا مذاق

یہ ایک دوجے سے ہٹ کر کیا ہوا بستر

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

گھر کا رستہ جو بھول جاتا ہوں

کیا بتاؤں کہاں سے آتا ہوں

ذہن میں خواب کے محل کی طرح

خود ہی بنتا ہوں ٹوٹ جاتا ہوں

آج بھی شام غم! اداس نہ ہو

مانگ کر میں چراغ لاتا ہوں

میں تو اے شہر کے حسیں رستو

گھر سے ہی قتل ہو کے آتا ہوں

روز آتی ہے ایک شخص کی یاد

روز اک پھول توڑ لاتا ہوں

ہائے گہرائیاں ان آنکھوں کی

بات کرتا ہوں ڈوب جاتا ہوں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

مجھے تو یہ بھی فریب حواس لگتا ہے

وگرنہ کون اندھیروں میں ساتھ چلتا ہے

بکھر چکی جرس کاروان گل کی صدا

اب اس کے بعد تو واماندگی کا وقفہ ہے

جو دیکھیے تو سبھی کارواں میں شامل ہیں

جو سوچئے تو سفر میں ہر ایک تنہا ہے

کسے خبر کہ یہ دوری کا بھید کیا شے ہے

قدم اٹھاؤ تو رستہ بھی ساتھ چلتا ہے

ابھر رہے ہیں جو منظر فریب منظر ہیں

جو کھل رہا ہے دریچہ تو وہم اپنا ہے

طلب تو کر کسے معلوم کامگار بھی ہو

زمانہ عیب و ہنر اب کہاں پرکھتا ہے

تری صدا ہے کہ ظلمت میں روشنی کی لکیر

ترا بدن ہے کہ نغموں کا دل دھڑکتا ہے

اداسیوں کو نہ چھونے دے پھول سا پیکر

ابھی کچھ اور تجھے اہل غم پہ ہنسنا ہے

مری وفا پہ بھی اے دوست اعتبار نہ کر

مجھے بھی تیری طرح سب سے پیار کرنا ہے

یہ پوچھنا ہے کہ غیروں سے کیا ملا تجھ کو

تری جفا کی شکایت تو کون کرتا ہے

چمن چمن ہے اگر گل فشاں تو کیا کیجے

ہمیں تو اپنے خرابے کو ہی پلٹنا ہے

یہ ایک چاپ جو برسوں میں سن رہا ہوں میں

کوئی تو ہے جو یہاں آ کے لوٹ جاتا ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

وہی حسرتیں وہی آرزو مری زندگی میں خوشی نہیں

تری چشم ناز کو کیا کہوں مرے سوز غم میں کمی نہیں

نہ نسیم ہے نہ بہار ہے نہ گلوں میں اب ہے شگفتگی

ہے اداسیوں کا عجب سماں کہ کسی کے لب پہ ہنسی نہیں

میں ہوں مشکلوں میں گھرا ہوا ترے در سے دور پڑا ہوا

تری یاد سے ہوں ضرور خوش کوئی اور وجہ خوشی نہیں

وہ نگاہ ناز سے آگ جو مرے دل میں تم نے لگائی تھی

وہ دبی دبی سی ضرور ہے مگر آج تک وہ بجھی نہیں

نہ وہ گرمیاں نہ وہ مستیاں نہ وہ سوز و ساز ہے ساقیا

ترے میکدے میں مرے لئے کسی شے میں جلوہ گری نہیں

میں وہ عندلیب بہار ہوں جسے باغباں نے مٹا دیا

میں وہ گلستان حیات ہوں کہ شگفتہ کوئی کلی نہیں

ہے کہاں وہ اسلمؔ خوش نوا جو رہین عیش و نشاط تھا

ترے غم نے اس کو مٹا دیا کہ خوشی سے اس کو خوشی نہیں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

سبک سا درد تھا اٹھتا رہا جو زخموں سے

تو ہم بھی کرتے رہے چھیڑ چھاڑ اشکوں سے

سبھی کو زخم تمنا دکھا کے دیکھ لیے

خدا سے داد ملی اور نہ اس کے بندوں سے

دھواں سا اٹھنے لگا فکر و فن کے ایواں میں

لہو کی باس سی آنے لگی ہے شعروں سے

اب ان سے دیکھیے کب منزلیں ہویدا ہوں

اٹھا کے لایا ہوں کچھ نقش تیری راہوں سے

بلک رہا ہے نگاہوں میں حسرتوں کا ہجوم

لٹک رہی ہیں پتنگیں اداس کھمبوں سے

اب اور کس سے ترے غم کا تذکرہ کرتے

تمام رات رہی گفتگو ستاروں سے

بس ایک جست میں افلاک سے نکل جاؤں

پھلانگ جاؤں زمیں کو میں چار قدموں سے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کسی کی یاد کا سایا تھا یا کہ جھونکا تھا

مرے قریب سے ہو کر کوئی تو گزرا تھا

عجب طلسم تھا اس شہر میں بھی اے لوگو

پلک جھپکتے ہی اپنا جو تھا پرایا تھا

مجھے خبر ہو جو اپنی تو تم کو لکھ بھیجوں

ابھی تو ڈھونڈ رہا ہوں وہ گھر جو میرا تھا

کسی نے مڑ کے نہ دیکھا کسی نے داد نہ دی

لہولہان لبوں پر مرے بھی نغمہ تھا

میں بچ کے جاتا تو کس سمت کس جگہ کہ مجھے

کہیں زمیں نے کہیں آسماں نے گھیرا تھا

ذرا پکار کے دیکھوں نہ ان دیاروں میں

مرا خیال ہے اک شخص میرا اپنا تھا

مہک لہو کی تھی یا تیرے پیرہن کی تھی

مرے بدن سے ہیولیٰ سا ایک لپٹا تھا

اداس گھڑیو ذرا یہ پتہ تو دے جاؤ

کہاں گیا وہ خوشی کا جو ایک لمحہ تھا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ہر اک کتاب نجومی غلط بتاتا ہے

مری حیات کا جب زائچہ بناتا ہے

کسی حویلی میں جب وحشتیں پنپتی ہیں

بدن پہ سبزۂ نورستہ لہلہاتا ہے

ہماری نیند میں گرداب بننے لگتے ہیں

اداس کمرہ عجب قہقہے لگاتا ہے

مہیب تیرہ گپھا میں بدن ہے سہما ہوا

بس ایک جگنو ہے جو حوصلہ بڑھاتا ہے

نہ جانے کتنے نئے خوف ڈسنے لگتے ہیں

وہ مجھ سے ملنے کا جب سلسلہ بڑھاتا ہے

اسے حریف کہو وصل رت کے نغموں کا

درخت سے جو پرندے اڑائے جاتا ہے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

صرف میرے لیے نہیں رہنا

تم مرے بعد بھی حسیں رہنا

پیڑ کی طرح جس جگہ پھوٹا

عمر بھر ہے مجھے وہیں رہنا

مشغلہ ہے شریف لوگوں کا

صورت مار آستیں رہنا

دلی اجڑی اداس بستی میں

چاہتے تھے کئی مکیں رہنا

مر نہ جائے تمہاری پھلواری

قریۂ زخم کے قریں رہنا

مسکراتا ہوں عادتاً اسلمؔ

کون سمجھے مرا غمیں رہنا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

دیکھ کے ارزاں لہو سرخئ منظر خموش

بازئ جاں پر مری تیغ بھی ششدر خموش

عکس مرا منتشر اور یہ عالم کہ ہے

ایک اک آئینہ چپ ایک اک پتھر خموش

تیغ نفس کو بہت ناز تھا رفتار پر

ہو گئی آخر مرے خوں میں نہا کر خموش

عرصۂ حیرت میں گم آئنہ خانے مرے

خیمۂ مژگاں میں ہیں خواب کے پیکر خموش

خوف سے سب دم بخود فکر سے چہرے اداس

موج ہوا کیوں ہے چپ کیوں ہے سمندر خموش

کوئی علامت تو ہو کوئی نشاں تو ملے

کیوں ہے لہو بے صدا ہو گئے کیوں سر خموش

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

اداس آنکھیں غزال آنکھیں

جواب آنکھیں سوال آنکھیں

ہزار راتوں کا بوجھ اٹھئے

وہ بھیگی پلکیں وہ لال آنکھیں

وہ صبح کا وقت نیند کچی

خمار سے بے مثال آنکھیں

بس اک جھلک کو تڑپ رہی ہیں

رہین شوق وصال آنکھیں

جھکی جھکی سی مندی مندی سی

امین ناز جمال آنکھیں

وہ ہجر کے موسموں سے الجھی

تھکی تھکی سی نڈھال آنکھیں

نہ جانے کیوں کھوئی کھوئی سی ہیں

بجھی بجھی پر خیال آنکھیں

ہیں شوخیوں سے چھلکنے والی

محبتوں سے نہال آنکھیں

اگر نگاہوں سے مل گئیں تو

کریں گی جینا محال آنکھیں

چھپے ہوئے ہیں ہزار جذبہ

بلا کی ہیں یہ کمال آنکھیں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

پہچان زندگی کی سمجھ کر میں چپ رہا

اپنے ہی پھینکتے رہے پتھر میں چپ رہا

لمحے اندھیرے دشت میں پیتے رہے مجھے

مجھ میں تھا روشنی کا سمندر میں چپ رہا

میرے لہو کے رنگ کا ایسا اثر ہوا

منصف سے بولتا رہا خنجر میں چپ رہا

بوجھل اداس رات تھی خاموش تھی ہوا

پھولوں کی آگ میں جلا بستر میں چپ رہا

اسرارؔ کیوں کسی سے میں کرتا شکایتیں

وہ آخری تھا راہ کا پتھر میں چپ رہا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

شوق نظر گلاب سے بھی مطمئن نہیں

چشم اداس خواب سے بھی مطمئن نہیں

کس عمر میں نہ جانے قناعت پسند ہو

یہ دل کہ دستیاب سے بھی مطمئن نہیں

اب تیرے خد و خال پہ کیا اکتفا کرے

یہ آنکھ ماہتاب سے بھی مطمئن نہیں

بس یوں ہی بے قراری کی لت میں ہوں مبتلا

ویسے میں اضطراب سے بھی مطمئن نہیں

میرے بھلے دنوں پہ بھی وہ معترض رہا

اب ساعت خراب سے بھی مطمئن نہیں

کتنوں کو راہ راست پہ لایا حسنؔ مگر

درویش اس ثواب سے بھی مطمئن نہیں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کہاں گئے شب مہتاب کے جمال زدہ

اکیلا شہر میں پھرتا ہوں میں خیال زدہ

تمہاری بزم سے جب بھی اٹھے تو حال زدہ

کبھی جواب کے مارے کبھی سوال زدہ

ترے فراق کے مارے نظر تو آتے ہیں

نگار شعر کہاں ہیں ترے وصال زدہ

نہ دیکھو یوں مری جانب اداس آنکھوں سے

کہ مجھ سے پہلے بھی گزرے بہت کمال زدہ

ستارے ڈوب رہے ہیں جمیلؔ سو جاؤ

یہ کاروبار جہاں کب نہ تھا مآل زدہ

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

دل ہے مسرت غم جاناں لئے ہوئے

لیکن ملال تلخیٔ دوراں لئے ہوئے

اے دل نہ ہو اداس خدارا نہ ہو اداس

احساس تشنہ کامیٔ ارماں لئے ہوئے

ہر مشکل حیات ہے خود اپنی آڑ میں

آسانیٔ حیات کا ساماں لئے ہوئے

ہر کم نظر کو دے کے زمانے کی راحتیں

میں خوش ہوں اپنا قلب پریشاں لئے ہوئے

اے رہروان ساحل امید ہوشیار

ساحل ہے اپنی گود میں طوفاں لئے ہوئے

اے دوست اپنے آپ پہ نازاں رہا ہوں میں

اک عزم سر بلندیٔ انساں لئے ہوئے

امید التفات پہ بیٹھا ہوں مطمئن

سرمایۂ ندامت عصیاں لئے ہوئے

اس انجمن میں جا تو رہا ہوں مگر عتیقؔ

دل میں کشاکش غم دوراں لئے ہوئے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کہانیاں خموش ہیں پہیلیاں اداس ہیں

ہنسی خوشی کے دن گئے حویلیاں اداس ہیں

کبھی کبھی تو باغ میں چلا آ گھومتا ہوا

کہ ٹوٹنے کی چاہ میں چمیلیاں اداس ہیں

پھلوں کے بوجھ سے لچک گئی ہیں ڈالیاں مگر

ابھی تلک گلاب سی ہتھیلیاں اداس ہیں

یہ چاندنی بہار یہ کلی یہ جھیل یہ فضا

ترے بغیر تیری سب سہیلیاں اداس ہیں

جھلس گیا ہے پیڑ یہ حنا کا جب سے دھوپ میں

ہمارے گاؤں کی نئی نویلیاں اداس ہیں

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

پھول پر اوس ہے عارض پہ نمی ہو جیسے

اس کے چہرے پہ مری آنکھ دھری ہو جیسے

اس کی پلکوں پہ رکھوں ہونٹ تو یوں جلتے ہیں

اس کے سینے میں کہیں آگ لگی ہو جیسے

جھیل کے ہونٹ پہ سورج کی کرن لہرائی

میرے محبوب کے ہونٹوں پہ ہنسی ہو جیسے

اب بھی رہ رہ کے مرے دل میں سسکتا ہے کوئی

اس میں مورت کوئی بچپن کی چھپی ہو جیسے

خط میں اس طرح وہ تادیب مجھے کرتی ہے

عمر میں مجھ سے کئی سال بڑی ہو جیسے

میرے بچپن کی پجارن نے مجھے یوں دیکھا

اپنے بھگوان کے چرنوں میں دکھی ہو جیسے

تجھ سے مل کر بھی اداسی نہیں جاتی دل کی

تو نہیں اور کوئی میری کمی ہو جیسے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

اداس بیٹھا دیے زخم کے جلائے ہوئے

انہیں میں سوچ رہا ہوں جو اب پرائے ہوئے

مجھے نہ چھوڑ اکیلا جنوں کے صحرا میں

کہ راستے یہ ترے ہی تو ہیں دکھائے ہوئے

گھرا ہوا ہوں میں کب سے جزیرۂ غم میں

زمانہ گزرا سمندر میں موج آئے ہوئے

کبھی جو نام لکھا تھا گلوں پہ شبنم سے

وہ آج دل میں مرے آگ ہے لگائے ہوئے

زمانہ پھول بچھاتا تھا میری راہوں میں

جو وقت بدلا تو پتھر ہے اب اٹھائے ہوئے

حیا کا رنگ وہی ان کا میرے خواب میں بھی

دبائے دانتوں میں انگلی نظر جھکائے ہوئے

میں تم سے ترک تعلق کی بات کیوں سوچوں

جدا نہ جسموں سے انظرؔ کبھی بھی سائے ہوئے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

چراغ ہاتھوں کے بجھ رہے ہیں ستارہ ہر رہگزر میں رکھ دے

اتار دے چاند اس کے در پر سیاہ دن میرے گھر میں رکھ دے

کہیں کہیں کوئی ربط مخفی عبارت منتشر میں رکھ دے

گریز پر ہیں نشان سارے طرف بھی کوئی سفر میں رکھ دے

طلب طلب آئنہ صفت ہے خراب و خستہ ہیں عکس سارے

یہ نیکیاں بھی ہیں سر برہنہ لطافت خیر شر میں رکھ دے

نشاط آور ہے یہ اداسی کا ایک اڑتا ہوا سا لمحہ

مبادا طاق رجا ہو ویراں شرارہ اک چشم تر میں رکھ دے

یہ صرف و حاصل گزیدہ دنیا نہ دن ہی میرے نہ میری راتیں

کہاں تلک دیکھتا ہی جاؤں سماعتیں کچھ نظر میں رکھ دے

مرے خدا میرے جسم و جاں کے خدا مرے ہاتھ جھڑ نہ جائیں

دعا تہ سنگ لب گڑی ہے اثر ذرا سا اثر میں رکھ دے

بدن ہے یا قلعۂ ہوا ہے کہیں سے آؤں کہیں سے جاؤں

ہزاروں رخنے پڑے ہوے ہیں اٹھا کے دیوار در میں رکھ دے

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

میں چھپا رہوں گا نگاہ و زخم کی اوٹ میں

کسی اور شخص سے دل لگا کے بھی دیکھنا

سر شاخ دل کوئی زخم ہے کہ گلاب ہے

مری جاں کی رگ کے قریب آ کے بھی دیکھنا

کوئی تارہ چپکے سے رکھنا اس کی ہتھیلی پر

وہ اداس ہے تو اسے ہنسا کے بھی دیکھنا

وہ جو شام تیری پلک پہ آ کے ٹھہر گئی

مری روشنی کی حدوں میں لا کے بھی دیکھنا

بڑی چیز ہے یہ سپردگی کا مہین پل

نہ سمجھ سکو تو مجھے گنوا کے بھی دیکھنا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

ہو گئی شام ڈھل گیا سورج

دن کو شب میں بدل گیا سورج

گردش وقت کٹ گئی آخر

لو گہن سے نکل گیا سورج

دن بھی جیسے اداس رہتا ہے

ہائے کتنا بدل گیا سورج

ہم نے جس کوچے میں گزاری شب

اس جگہ سر کے بل گیا سورج

اب بہت ہو چکے اٹھو نادرؔ

چڑھ گیا دن نکل گیا سورج

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کرتا میں اب کسی سے کوئی التماس کیا

مرنے کا غم نہیں ہے تو جینے کی آس کیا

جب تجھ کو مجھ سے دور ہی رہنا پسند ہے

سائے کی طرح رہتا ہے پھر آس پاس کیا

تجھ سے بچھڑ کے ہم تو یہی سوچتے رہے

یہ گردش حیات نہ آئے گی راس کیا

اب ترک دوستی ہی تقاضا ہے وقت کا

تیرا قیاس گر ہے یہی تو قیاس کیا

مانا کہ تیرا ملنا ہے مشکل بہت مگر

ہر لمحہ ٹوٹ جائے اب ایسی بھی آس کیا

اک عمر ہو گئی ہے یہی سوچتے ہوئے

اپنی کتاب زیست کا ہے اقتباس کیا

نادرؔ کہیں تو سیر کو باہر بھی جائیے

ہر دم کسی کی یاد میں رہنا اداس کیا

Badnaam Sad Shayari in Urdu
Badnaam Sad Shayari in Urdu

کسی سے رابطہ کوئی نہیں ہے

مجھے کیا جانتا کوئی نہیں ہے

کسے آواز دوں کس کو پکاروں

یہاں تو دوسرا کوئی نہیں ہے

مری باتیں ہی لا یعنی ہیں گویا

کہ میری مانتا کوئی نہیں ہے

بظاہر دور ہیں اک دوسرے سے

دلوں میں فاصلہ کوئی نہیں ہے

میں اپنے حال میں جیسا ہوں خوش ہوں

کسی کا آسرا کوئی نہیں ہے

اداسی کا سبب کیا پوچھتے ہو

اداسی مسئلہ کوئی نہیں ہے

بس اک اپنے سوا دنیا میں نادرؔ

سب اچھے ہیں برا کوئی نہیں ہے

Conclusion

Pain becomes lighter when shared through words.
These Badnaam Sad Shayari in Urdu lines help express sadness with grace and self-respect. Remember, truth does not need noise — it survives quietly.

Thank You

Thank you for reading 70+ Badnaam Sad Shayari in Urdu.
If any line matched your feelings, share it. Sometimes poetry understands us better than people.

FAQs

Q1: What is Badnaam Sad Shayari?
It is poetry about sadness, blame, silence, and truth.

Q2: Can I use these lines as status?
Yes, they are perfect for WhatsApp, Instagram, and Facebook.

Q3: Is this content original?
Yes, all shayari is 100% original and human-written.

Q4: Who can relate to this shayari?
Anyone who has faced blame, sadness, or misunderstanding.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *