Father Quotes in Urdu

خیال کا سفر ! سوچ رہی تھی کہ اب کہ بچھڑے تو شاید
شہر خموشاں کے مکین بن گئے ہیں میرے پیارے بابا

میری زندگی کا قصّہ تمام آپ ہو ابّو
میری زندگی کا دوسرا نام آپ ہو ابّو

بلندی کے سنہرے خواب بچوں کو دکھاتا ہے
پڑھاتا ہے لکھاتا ہے سبق روشن سکھاتا ہے

چار پیسے کماتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے
پھل محنت کا پاتا ہے، باپ تب مسکراتا ہے

ان کے ہونے سے بخت ہوتے ہیں
باپ گھر کے درخت ہوتے ہیں

دیر سے آنے پر وو خفا تھا آخر مان گیا
آج میں اپنے باپ سے ملنے قبرستان گیا

صبح سویرے ننگے پاؤں گھاس پہ چلنا ایسا ہے
جیسے باپ کا پہلا بوسہ قربت جیسے ماؤں کی

ہمیں پڑھاؤ نہ رشتوں کی کوئی اور کتاب
پڑھی ہے باپ کے چہرے کی جھریاں ہم نے

بڑی عظیم ہستی ہو تم ، باپ ہو تم
ماں کے پاؤں تلے جنّت تو جنّت کا دروازہ ہو تم

مجھ کو چھاؤں میں رکھا اور خود بھی وہ جلتا رہا
میں نے دیکھا اک فرشتہ باپ کی پرچھائیں میں

ہر ایک درد وہ چپ چاپ خود پہ سہتا تھا
تمام عمر وہ اپنوں سے کٹ کے رہتا تھ

دس کو پالے ہے باپ تنہا ہی
دس سے کیوں باپ پل نہیں سکتا

پرانے گھر کو گرایا تو باپ رونے لگا
خوشی نے دل سا دکھایا تو باپ رونے لگا
Father Quotes in Urdu
میرے بابا تو کبھی غموں کو نہ چکھے
اللہ تجھ کو ہمیشہ ہمارے سروں پہ آباد رکھے

ناز نخرے تو صرف ماں باپ اٹھاتے ہیں
لوگ تو صرف انگلیاں اٹھاتے ہیں

اے قلم ذرا رک جا ادب کا مقام ہے
تیری نوک کے نیچے میرے باپ کا نام ہے

عزیز تر وہ مجھے رکھتا تھا رگ جاں سے
یہ بات سچ ہے میرا باپ کم نہ تھا ماں سے

کچھ نہیں مانگتی تجھ سے اے میری عمرِ رواں
میرا بچپن میری گڑیا میں میرے بابا دلادے

باپ کی موجودگی سورج کی طرح ہوتی ہے
سورج گرم ضرور ہوتا ہے مگر اس کے بغیر اندھیرا چھا جاتا ہے

میرے قدم کیسے ڈگمگا سکتے ہیں
مجھے تو چلنا میرے بابا نے سیکھایا ہے

لکھتے لکھتے قلم ہی سوکھ گیا
میرے باپ کی تعریفوں کا بھی جواب نہیں

اس دنیا میں آپکا باپ وہ واحد شخص ہے
جو چاہتا ہے کہ آپ اس سے زیادہ کامیاب ہوں
