Aqwal E Zareen in Urdu Hazrat Umar

جہنم کو اکثر یاد کیا کرو کیونکہ اس کی گرمی سخت ہے، اس کی گہرائی بے حد ہے اور
اس میں لوہے کے ہتھوڑے ہیں۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

لالچ تنگدستی اور قناعت (تھوڑی سی چیز) مالداری ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

جو لوگ مال و دولت سے نا امید رہتے ہیں وہ سب سے بے پرواہ ہو جاتے ہیں۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

طمع کا ترک فقر ہے اور لوگوں سے نہ امیدی غنا ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

کاش میں ایک تنکا ہوتا، قابل ذکر چیز نہ ہوتا کاش مجھے میری ماں نہ جنتی۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

متکبر علماء نہ بنو کہ تمہارا علم تمہاری جہالت سے آگے نہ بڑھے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

بہترین وضو شیطان کو تجھ سے دور بھگا دیتا ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

کسی پر لعن طعن نہ کیجئے ایسا کرنے سے آپ کے اندر اجتماعی خرابیاں پیدا ہو جائیں گی۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

دانش مند شخص وہ ہے جو اپنے افعال کی تکمیل نیک کر سکتا ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

آج کا کام کل پر نہ رکھو۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

جو تجھے تیرے عیب سے آگاہ کرے وہ تیرا دوست ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

نہ تمہاری محبت حد سے زیادہ ہو اور نہ ہی تمہاری نفرت۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

فتح امید سے نہیں علم اور خدا پر بھروسے سے حاصل ہوتی ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

زیادہ ہنسنا موت سے غفلت کی نشانی ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

تم جس سے نفرت کرتے ہو اس سے ہوشیار رہو۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

منہ پر تعریف کرنا ذبح کرنے کے مترادف ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

غریب کے ساتھ ہمدردی سے پیش آؤ تاکہ اس کی زبان کھلے اور ہمت بڑھی۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

زیادہ کھانے سے بچو کہ یہ دل کو اجاڑتی بیمار بناتی اور عبادت سے روکتی ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

عزتِ دنیا مال سے ہے اور عزتِ آخرت اعمال سے ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

طالب دنیا کو علم بڑھانا رہزن کے ہاتھ تلوار بیچنا ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

ظالموں کو معاف کرنا مظلوموں پر ظلم ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

سب سے زیادہ دانشمند وہ شخص ہے جو اپنی بات کو اچھی طرح ثابت کرسکے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

اللہ تعالی اس پر رحم نہیں کرتا جو دوسروں پر رحم نہ کرے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

نصیحت کے لئے موت ہی کافی ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

ایمان کے بعد نیک بخت بیوی سے زیادہ کوئی تعجب نہیں۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

انصاف مظلوم کی جنت اور ظالم کی جہنم ہے۔
(حضرت عمر فاروق اعظم)

اچھے لوگوں کو ازمانے کی کوشش نہ کریں ان کی مثال ہیرے جیسی ہوتی ہے
جو ٹھوکر لگنے سے بہت دور چلے جاتے ہیں
(حضرت عمر فاروق اعظم)

جس عالم کو دیکھو کہ وہ دنیا سے محبت رکھتا ہے تو دین کے معاملے میں اس پر اعتبار نہ کرو
(حضرت عمر فاروق اعظم)

غصے کے وقت انسان کے اخلاق کا صحیح پتہ چلتا ہے
(حضرت عمر فاروق)

جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں کے بے گناہ لوگ بڑی بے رحمی سے مرتے ہیں
(حضرت عمر فاروق اعظم)

توبہ کرنے والوں کے ساتھ بیٹھا کرو کیونکہ وہ سب سے زیادہ نرم دل ہوتے ہیں
(حضرت عمر فاروق اعظم)

جس پر نصیحت اثر نہ کرے وہ جان لے کہ میرا دل ایمان سے خالی ہے
(حضرت عمر فاروق اعظم)

بدکاروں کے ساتھ نہ رہو ورنہ تم ان سے بدکاری سیکھ لو گے
(حضرت عمر فاروق اعظم)

اچھے لوگوں کو ازمانے کی کوشش نہ کرنا تو اچھے لوگوں کی مثال ہیرے جیسی ہے
جب تم انہیں ٹھوکر مارو گے تو وہ ٹوٹیں گے نہیں لیکن پھسل کر تمہاری زندگی سے دور چلے جائیں گے
(حضرت عمر فاروق اعظم)

تم جس سے نفرت کرتے ہو اس سے ہوشیار رہو
(حضرت عمر فاروق اعظم)

مقدمات کا فیصلہ جلد کرنا چاہیے تاکہ دعوی کرنے والا دیر کے باعث کہیں اپنے دعوے
کو مجبورا ترک نہ کر دے
(حضرت عمر فاروق اعظم)

انسان سوم و صلاۃ سے نہیں بلکہ معاملات سے پہچانا جاتا ہے
(حضرت عمر فاروق اعظم)

اگر سادہ یا پرانے کپڑے پہننے سے عزت میں کمی ائی تو 17 پیوند لگی قمیض والے
حضرت عمر 22 لاکھ مربع میل کے حکمران نہ بنتے
(حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ)

جو باتیں زیادہ کرتا ہے اس کی لغزشیں زیادہ ہو جاتی ہیں
(حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ)

جس کی حیا کم ہو جاتی ہے اس کی پرہیزگاری کم ہو جاتی ہے
(حضرت عمر فاروق اعظم)

جس کی پرہیزگاری کم ہو جاتی ہے اس کا دل مردہ ہو جاتا ہے
(حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ)

کم کھانا صحت کم بولنا حکمت اور کم سونا عبادت میں داخل ہے
(حضرت عمر فاروق اعظم)

کم گوئی میں حکمت کم خوری میں صحت اور لوگوں سے کم ملنے جلنے میں عافیت
(حضرت عمر فاروق)

جو پیچھے ہٹا وہ پھر آگے نہیں بڑھے گا
(حضرت عمر فاروق اعظم)

لالچ سے زیادہ عقل کو برباد کرنے والی کوئی چیز نہیں شراب بھی نہیں
(عمر فاروق اعظم)

کسی کے لیے یہ زیبہ نہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہے اور دعا کرے
کہ اے خدا رزق دے خدا آسمان سے سیم و زر کی بارش نہیں کرتا
(حضرت عمر فاروق اعظم)