The World Best 75 Plus Barish Quotes in Urdu

Barish Quotes in Urdu
Share Now

Introduction

Rain has a magical way of touching our hearts. The soft drops, the cool breeze, and the rhythm of falling rain can make us feel romantic, thoughtful, and peaceful. Barish Quotes in Urdu beautifully capture these feelings, expressing love, longing, joy, and nostalgia. Whether it’s a gentle drizzle or a heavy downpour, rain inspires emotions that words alone can sometimes fail to express. Explore these quotes and let the beauty of rain and Urdu poetry fill your heart with warmth and romance.

Barish Quotes in Urdu

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

کچھ لوگ جی رہے ہیں خدا کے بغیر بھی

سناٹے گونجتے ہیں صدا کے بغیر بھی

مٹی کی مملکت میں نمو کی زکوٰۃ پر

زندہ ہیں پیڑ آب و ہوا کے بغیر بھی

یہ نفرتوں کے زرد الاؤ نہ ہوں گے سرد

پھیلے گی آگ تیز ہوا کے بغیر بھی

ربط و تعلقات کا موسم نہیں کوئی

بارش ہوئی ہے کالی گھٹا کے بغیر بھی

دنیا کے کار زار میں بچوں کو ماؤں نے

رخصت کیا ہے حرف دعا کے بغیر بھی

خوف خدا میں عمر گزاری تو کیا ملا

کچھ دن جئیں گے خوف خدا کے بغیر بھی

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

ششدر و حیران ہے جو بھی خریداروں میں ہے

اک سکوت بے کراں ہر سمت بازاروں میں ہے

نوبت قحط مسیحائی یہاں تک آ گئی

کچھ دنوں سے آرزوئے مرگ بیماروں میں ہے

وہ بھی کیا دن تھے کہ جب ہر وصف اک اعزاز تھا

آج تو عظمت قباؤں اور دستاروں میں ہے

اڑ رہے ہیں رنگ پھولوں کے فقط اس بات پر

التفات فصل گل کا ذکر کیوں خاروں میں ہے

اے مرے ناقد مرے اشعار کم پایہ سہی

کم سے کم ابلاغ تو میرے سخن پاروں میں ہے

بجھ نہیں سکتی کسی صورت ہوس کی تشنگی

بحر بے پایاں بھی بارش کے طلب گاروں میں ہے

خوبصورت شکل میں ہم سب درندے ہیں اسدؔ

آدمی کہتے ہیں جس کو وہ ابھی غاروں میں ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

حروف عرض طلب کی صورت گزرتے لمحوں کا خواب لکھنا

ہماری آنکھوں کے سامنے ہی ہمارے دل کی کتاب لکھنا

کسی کی نظروں کی نرم بارش سے جب بھی بھیگے بدن کی مٹی

سلگتی سانسوں کے پیرہن پر حدیث حسن و شباب لکھنا

ہمارے ہونٹوں کی تشنہ کامی تمہاری آنکھوں سے جب بھی لپکے

کہیں یہ تتلی کہیں پہ غنچہ کہیں شگفتہ گلاب لکھنا

کبھی حقیقت سے کھیل لینا کبھی الجھنا مجاز سے تم

کبھی کسی سے کرم کی خواہش کبھی کسی سے عذاب لکھنا

مجھے تم اتنی بلندیوں پر نہ لاؤ کہ میں خدا نہیں ہوں

مری حقیقت کے حاشیے میں مرے فسانے کا باب لکھنا

تم اپنے جیتے گھروں میں اپنے گھروں کی سازش بھی کرنا شامل

اکھڑتے خیموں کی قیمتوں میں اسدؔ فریب طناب لکھنا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

چاہے جگنو کہ ستارہ کہ گہر میں رہنا

تم بہر رنگ بہر شکل نظر میں رہنا

تھک کے رستے میں کہیں بیٹھ نہ جانا راہی

چلتے رہنا کہ مقدر ہے سفر میں رہنا

تیرے اک روز کے دیدار میں ہے کتنی کشش

روز کا کام ہوا تیری ڈگر میں رہنا

خوب صورت تو بہت ہے یہ ترا گاؤں مگر

کوئی دن آ کے ہمارے بھی نگر میں رہنا

موت کے بعد پھر اک گردش پیہم کی خبر

ٹوٹے پتوں کا ہواؤں کے بھنور میں رہنا

اژدہا بھیڑ کا پھر تم کو نگل جائے گا

دور ہونا تو بس اتنا کہ نظر میں رہنا

ایک دھڑکا سا لگا رہتا ہے بارش میں اسیرؔ

گھر میں رہتے ہوئے آساں نہیں گھر میں رہنا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اک عالم حیرت ہے فنا ہے نہ بقا ہے

حیرت بھی یہ حیرت ہے کہ کیا جانیے کیا ہے

سو بار جلا ہے تو یہ سو بار بنا ہے

ہم سوختہ جانوں کا نشیمن بھی بلا ہے

ہونٹوں پہ تبسم ہے کہ اک برق بلا ہے

آنکھوں کا اشارہ ہے کہ سیلاب فنا ہے

سنتا ہوں بڑے غور سے افسانۂ ہستی

کچھ خواب ہے کچھ اصل ہے کچھ طرز ادا ہے

ہے تیرے تصور سے یہاں نور کی بارش

یہ جان حزیں ہے کہ شبستان حرا ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اندھیرے میں تجسس کا تقاضا چھوڑ جانا ہے

کسی دن خامشی میں خود کو تنہا چھوڑ جانا ہے

سمندر ہے مگر وہ چاہتا ہے ڈوبنا مجھ میں

مجھے بھی اس کی خاطر یہ کنارہ چھوڑ جانا ہے

بہت خوش ہوں میں ساحل پر چمکتی سیپیاں چن کر

مگر مجھ کو تو اک دن یہ خزانہ چھوڑ جانا ہے

طلوع صبح کی آہٹ سے لشکر جاگ جائے گا

چلا جائے ابھی وہ جس کو خیمہ چھوڑ جانا ہے

نہ جانے کب کوئی آ کر مری تکمیل کر جائے

اسی امید پہ خود کو ادھورا چھوڑ جانا ہے

کہاں تک خاک کا پیکر لیے پھرتا رہوں گا میں

اسے بارش کے موسم میں نہتا چھوڑ جانا ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

وہ مجھ کو دستیاب بڑی دیر تک رہا

میں اس کا انتخاب بڑی دیر تک رہا

دیکھا تھا اس نے مڑ کے مجھے اک نظر تو پھر

آنکھوں میں اضطراب بڑی دیر تک رہا

خوشبو بھی قید ہو گئی لفظوں کے جال میں

خط میں وہ اک گلاب بڑی دیر تک رہا

چہرے پہ پھیلنے لگی تعبیر کی تھکن

پلکوں پہ ایک خواب بڑی دیر تک رہا

پہلے پہل تو عشق کے آداب یہ بھی تھے

میں آپ وہ جناب بڑی دیر تک رہا

بارش کی طرح مجھ پہ برستا رہا وہ شخص

بن کر وہ اک سحاب بڑی دیر تک رہا

پھر صبح تک ہی چھت پہ ستارے مقیم تھے

کھڑکی میں ماہتاب بڑی دیر تک رہا

اس کے سوال پر سبھی الفاظ مر گئے

اشکوں میں پھر جواب بڑی دیر تک رہا

گن گن کے مجھ پہ کتنے وہ احسان کر گیا

پوروں پہ پھر حساب بڑی دیر تک رہا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

محبتوں کی وسعتیں خیال اس سے پوچھنا

پھر اس کے بعد دفعتاً زوال اس سے پوچھنا

ہنسانا اس کو پہلے تم محبتوں کے ذکر سے

ہنسی میں غم کو ڈھونڈھنا ملال اس سے پوچھنا

نظر بچا کے دیکھنا وہ کپکپاتے ہونٹ تم

مری خودی پہ جب کوئی سوال اس سے پوچھنا

وہ کہہ رہی تھی تم سے تو بچھڑنا بھی محال ہے

کیا ہے کس طرح سے یہ کمال اس سے پوچھنا

دیا تھا پچھلے سال اس کو ایک تحفہ پیار سے

وہ اب بھی اوڑھتی ہے نا وہ شال اس سے پوچھنا

کبھی جو اس کے شہر میں اٹھا سوال حسن پر

زمانہ اس کی دیتا تھا مثال اس سے پوچھنا

وہ پہلا پہلا عشق تھا اسے خبر نہ ہو سکی

ہوا ہے جینا کس طرح محال اس سے پوچھنا

تھیں آنسوؤں کی بارشیں بھی قہقہوں کے درمیاں

وہ ہجر اس سے پوچھنا وصال اس سے پوچھنا

وہ لاکھ ٹال دے مگر وہ لاکھ مسکرائے بھی

جو حال دل کا ہو رہا وہ حال اس سے پوچھنا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

کسی خطا سے ہمیں انحراف تھوڑی ہے

ہمارا خود سے کوئی اختلاف تھوڑی ہے

بصارتوں کے علم دار ہیں یہاں کچھ لوگ

ہر اک نظر پہ اندھیرا غلاف تھوڑی ہے

کبھی تو ہم بھی تمہارا سراغ پا لیں گے

تمہارا شہر کوئی کوہ قاف تھوڑی ہے

یہ آئینہ تمہیں تم سا دکھا نہیں سکتا

اگرچہ صاف ہے اتنا بھی صاف تھوڑی ہے

زبان خلق کو نقارۂ خدا سمجھو

یہ جانتے ہیں سبھی انکشاف تھوڑی ہے

زمیں کا گھاؤ ہے مٹی سے بھر ہی جائے گا

ہمارے دل کی طرح کا شگاف تھوڑی ہے

ہم احتجاج بپا کر رہے ہیں اپنے خلاف

ہمارا شہر ہمارے خلاف تھوڑی ہے

اسی لیے تو نہاتا ہے بارشوں میں وجود

ہے آب دیدہ مگر اعتراف تھوڑی ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

میں نے پوچھا تھا کہ بارش بھی کہیں ہوتی ہے

کھول کے زلف وہ بولے کہ یہیں ہوتی ہے

ایک چہرہ ہے جسے دیکھ نہیں پاتا ہوں

ہار ایسی ہے کہ برداشت نہیں ہوتی ہے

ڈھونڈھنا ہم کو وہیں اس نے جہاں چھوڑا ہو

اس کی رکھی ہوئی ہر چیز وہیں ہوتی ہے

ہم مسیحا تھے سبھی کے سو رہے تنہا ہم

کیمرے کی کوئی تصویر کہیں ہوتی ہے

خواہشیں آپ کی ڈکورتھ لوئس جیسی ہیں

دل ناداں کو سمجھ اس کی نہیں ہوتی ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

رات آنکھوں میں گزری سپنے بھیگ گئے

بارش سے کھڑکی کے شیشے بھیگ گئے

بارش کی بوچھاڑ تو اندر تک آئی

خشک تنوں کے سب اندازے بھیگ گئے

بھیگ گئے سب اپنی اپنی یادوں میں

کچھ روتے کچھ ہنستے ہنستے بھیگ گئے

بھیگ گئے سب خط رکھے الماری میں

اور ان میں سب لکھے وعدے بھیگ گئے

دیکھ دیے کی لو تو نے تو دیکھے ہیں

کتنی آنکھیں کتنے تکیے بھیگ گئے

بادل کے ہم راہ سکول سے نکلے تھے

گھر تک آتے آتے بستے بھیگ گئے

اڑتے پنچھی تیری منزل دور ہے کیا

دیکھ مسافر تیرے کپڑے بھیگ گئے

رات ستارے آنگن اور اداس آنکھیں

تیری باتیں کرتے کرتے بھیگ گئے

باہر آ کر دیکھ یہ منظر شہزادی

ہم تیری دہلیز پہ بیٹھے بھیگ گئے

جانے کیسے موسم کی یہ بارش تھی

میری آنکھیں تیرے سپنے بھیگ گئے

جس بستی میں دھوپ سا روپ چمکتا تھا

اس بستی کے سارے رستے بھیگ گئے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

آنکھ جب آئنے میں پڑتی ہے

زندگی دیکھنے میں پڑتی ہے

روز کٹتی ہے فصل خوشبو کی

اور ترے تولیے میں پڑتی ہے

دن کسی معرکے میں کٹتا ہے

شب کسی مورچے میں پڑتی ہے

چھوڑ دنیا کی بات دل کی سن

چھوڑ کس وسوسے میں پڑتی ہے

تو نہیں ہے تو رات بھر بارش

جانے کس سلسلے میں پڑتی ہے

پاؤں کو لاکھ کھینچتا ہوں مگر

وہ گلی راستے میں پڑتی ہے

گردش وقت تیری آنکھ کے اس

پر کشش دائرے میں پڑتی ہے

عشق کے اور ہیں مکان و زماں

عمر اک ثانئے میں پڑتی ہے

زندگی تو وہاں بھی ہے اشرفؔ

برف جس منطقے میں پڑتی ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

دل کو اب ہجر کے لمحات میں ڈر لگتا ہے

گھر اکیلا ہو تو پھر رات میں ڈر لگتا ہے

ایک تصویر سے رہتا ہوں مخاطب گھنٹوں

جب بھی تنہائی کے حالات میں ڈر لگتا ہے

میری آنکھوں سے مرے جھوٹ عیاں ہوتے ہیں

اس لیے تجھ سے ملاقات میں ڈر لگتا ہے

لمحۂ قرب میں لگتا ہے بچھڑ جائیں گے

ہاتھ جب بھی ہو ترے ہاتھ میں ڈر لگتا ہے

آج کل میں انہیں جلدی ہی بدل دیتا ہوں

آج کل دل کے مکانات میں ڈر لگتا ہے

جسم کی آگ کو بارش سے ہوا ملتی ہے

ساتھ میں تو ہو تو برسات میں ڈر لگتا ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

لاکھوں کی بھیڑ میں بھی کوئی ہم نفس نہ ہو

اللہ تیری خلق کا مطلب قفس نہ ہو

رنگ جمال عشق سے کونچی بھری ہو پر

تصویر کھینچنے کے لیے کینوس نہ ہو

کہئے کہ کیسے دل لگے ایسی جگہ جہاں

باتیں تو بے حساب ہوں باتوں میں رس نہ ہو

میں عشق کر رہا ہوں مگر سوچتا بھی ہوں

پچھلے برس جو ہو چکا اب کے برس نہ ہو

حیرت ہے ایک عمر کی بارش کے باوجود

آنکھوں میں کوئی شکل ہے جو ٹس سے مس نہ ہو

مشراؔ جی ایسے شخص سے رہتے ہیں دوردور

جس میں کہ رنگ عشق ہو رنگ ہوس نہ ہو

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

بارش کیسی جادوگر ہے

قطرہ قطرہ نور نظر ہے

آس کا پنچھی ڈھونڈ کے لاؤ

جس کی نشانی ٹوٹا پر ہے

اس میں آنکھیں جڑ جاؤں گا

جس دیوار میں اندھا در ہے

ٹوٹی کھاٹ پہ سو جاتا ہوں

اپنا گھر پھر اپنا گھر ہے

رستے کی انجان خوشی ہے

منزل کا انجانا ڈر ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

ہمیں تعبیر پہلے دی گئی پھر خواب اترے

کتاب زندگی کے اس طرح کچھ باب اترے

مری آنکھوں سے لے لے روشنی اور نور کر دے

کسی قیمت پہ مالک منظر شب تاب اترے

کھلے برتن اٹھا کر رکھ دئے جو بارشوں میں

یہاں وہ رہ گئے خالی وہاں سیلاب اترے

تحائف کی جنہیں امید تھی وہ منتظر ہیں

مسافر آ چکا ہے اب ذرا اسباب اترے

بہت آنسو بہائے چاہتوں کی ابتدا میں

بڑی مشکل سے ہم پر عشق کے آداب اترے

سمندر نے کہانی مختصر کر کے کہا بس

بہت گرداب اترے اور بس گرداب اترے

خزاں سے نسبتیں اتنی پرانی اور پھر بھی

انہی لوگوں پہ لہجے اس قدر شاداب اترے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

ملنے کا امکان بنائے بیٹھے ہو

کس کو دل اور جان بنائے بیٹھے ہو

برسیں آخر بارش جیسے کیوں آنکھیں

تم بادل مہمان بنائے بیٹھے ہو

دشت کی خاک سمیٹی میں نے پلکوں سے

گھر اپنا دالان بنائے بیٹھے ہو

کس کے آنے کی امید میں آخر یوں

رستے کو گلدان بنائے بیٹھے ہو

کون کسی کی یاد بھلائی جانے کو

تم آنگن شمشان بنائے بیٹھے ہو

قسمیں وعدے جھوٹے جس کی خاطر تم

دل اپنا ویران بنائے بیٹھے ہو

تنہا تنہا رہتے ہو عاصمؔ تنہاؔ

یہ کیسی پہچان بنائے بیٹھے ہو

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

یہ معجزہ بھی مقدر مجھے دکھائے کہیں

وہ اب کے آئے تو جانے کی رہ نہ پائے کہیں

چھپا چھپا کے رکھا میں نے جس کو خود سے بھی

وہ تیرا ذکر کتابوں میں اب نہ آئے کہیں

ہوئی ہے عمر نبھاتے ہوئے ترے غم سے

یہ حوصلہ بھی مگر اب نہ مات کھائے کہیں

عجیب جشن بہاراں ہے باغ سب اجڑے

مکان تب یہ گلوں سے گئے سجائے کہیں

تمام فصل کروں نذر ابر کی عاصمؔ

جو بارشوں میں مرا کھیت بھی نہائے کہیں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

ہر اک سانس سے سینے میں گھاؤ لگتا ہے

فضا میں آج بھی کل سا تناؤ لگتا ہے

یہ ٹھیک ہے یہ سمندر ہے پر سکوں سا مگر

نہیں ادھر کا جدھر کا بہاؤ لگتا ہے

موافقت ہی بنا اہلیت کی ہو جس میں

مجھے تو ڈھونگ وہ سارا چناؤ لگتا ہے

میں جس سحر کے تقاضے سے جاگ اٹھا اس کا

کچھ اب بھی شب کے سفر میں پڑاؤ لگتا ہے

یہ بارشوں کی نہیں رت اگر تو کیوں عاصمؔ

ہوا میں ایسا نمی کا دباؤ لگتا ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

شکستہ پائی سے بچ کر مری نکل بھی گیا

جو راہ بر تھا مرا راستہ بدل بھی گیا

کروں گا کیا جو ہوئی پھر بھی آتشیں بارش

جو سائباں تھا مرے سر پہ وہ تو جل بھی گیا

ہوا شدید ہے اتنی یہ جھونپڑے ہی نہیں

امیر شہر ترا خوش نما محل بھی گیا

کمان کھینچنے والا ہدف شناس نہ تھا

شکار زد میں نہیں تھا کہ تیر چل بھی گیا

میں سوچتا ہی رہا راستے ہیں پیچیدہ

جو میرے ساتھ چلا تھا کہیں نکل بھی گیا

جو تیرنا ہی نہیں جانتا وہ ڈوبے گا

ذرا سی دیر کو کیا ہے اگر سنبھل بھی گیا

بڑا ہی بپھرا ہوا دست شاہ ہے عاصمؔ

بچاؤ روح وہ جسموں کو تو کچل بھی گیا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

لاکھ دُوری ہو مگر عہد نبھاتے رہنا
.
جب بھی بارش ہو میرا سوگ مناتے رہنا
.
تم گئے ہو تو سرِ شام یہ عادت ٹھہری
.
بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا
.
ایک مدت سے یہ معمول ہوا ہے اب تو
.
آپ ہی روٹھنا اور آپ ہی مناتے رہنا
.
تم کو معلوم ہے فرحت یہ پاگل پن ہے
.
دُور جاتے ہوئے لوگوں کو بُلاتے رہنا…

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

عجیب سی اُداسیوں کا موسم ہے…
.
ہنسنے کا دل اور نہ بولنے کا من ہے…
.
باہر جاری ہے موسم کی بارش شاید…
.
ہمارے اندر تو آوارگی کا موسم ہے …

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

چل خواب نگر میں چلتے ہیں

تتلی کے رنگ پکڑتے ہیں

بھنوروں سے ریس لگاتے ہیں

بارش میں بھیگ کے آتے ہیں

چل خواب نگر میں چلتے ہیں

پھولوں سے باتیں کرتے ہیں

کلیوں کے ناز اٹھاتے ہیں

جو روشن کر دیں تن من کو

وہ جگنو ﮈھونڈکے لاتے ہیں

چل خواب نگر میں چلتے ہیں

کچھ سپنے بُن کر آتے ہیں

چل پیار کے نغمے گاتے ہیں

دنیا کے ہر اک جھنجھٹ کو

ہم یہیں پہ چھوڑ کے چلتے ہیں

چل خواب نگر میں چلتے ہیں

چل خواب نگر میں چلتے ہیں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

“ہاں میں وہی لڑکی ہوں”

جو اپنی دنیا میں جیتی ہے ❣

جو زندگی کی تلخیوں پہ ہنستی ہے

جو چاند تاروں سے باتیں کرتی ہے

جو پھولوں کو اپنا دوست رکھتی ہے

❤جس کا دل کالے رنگ کا دیوانہ ہے❤

جو پیڑوں اور پودوں کے ساتھ کھیلتی ہے، ☘

جو بچوں کے ساتھ بچی ہو جاتی ہے

جو بارش کی دیوانی ہے ♥

“ہاں میں وہی لڑکی ہوں”

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

محبت بھی بارش کی طرح ہوتی ہیںہ

جس کے چھونے کی ہوائش میں

ہتھیلی تو گیلی ہو جاتی ہیں

مگر ہاتھ ہمیشہ کے لیے خالی رہ جاتے ہیں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

دسمبر کی پہلی بارش،

مٹی کی خوشبو،

سنہری یادیں،

سردی کی خبر دیتی ہواؤں کی سنسناہٹ،

کھڑکی پر دستک دیتی

بارش کی بوندیں،

میرے کمرے میں بکھری ادھوری شاعری،

اور چائے کا

ایک بھاپ اڑاتا کپ…….

میں اور تیری یاد

خیالوں میں تیرا ساتھ

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

کھڑکیاں کھول رہا تھا کہ ہوا آئے گی

کیا خبر تھی کہ چراغوں کو نگل جائے گی

مجھ کو اِس واسطے بارش نہیں اچھی لگتی

جب بھی آئے گی کوئی یاد اُٹھا لائے گی

اُس نے ہنستے ہوئے کر لی ہیں علیحدہ راہیں

میں سمجھتا تھا کہ بچھڑے گی تو مر جائے گی

میں مسافر ہوں بہر طور چلا جاوں گا

تُو میرے بعد بھلا کیسے سنبھل پائے گی

میری آواز کو ترسے گی سماعت تیری

عمر بھر تجھ کو مِری کال نہیں آئے گی☎

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

خدا کرے میری ارضِ پاک پر اُترے

وہ فصلِ گُل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو

یہاں جو پھول کِھلے وہ کِھلا رہے برسوں

یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو

یہاں جو سبزہ اُگے وہ ہمیشہ سبز رہے

اور ایسا سبز کہ جس کی کوئی مثال نہ ہو

گھنی گھٹائیں یہاں ایسی بارش برسائیں

کہ پتھروں کو بھی روئیدگی محال نہ ہو

خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن

اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو

ہر ایک خود ہو تہذیب و فن کا اوجِ کمال

کوئی ملول نہ ہو کوئی خستہ حال نہ ہو

خدا کرے کہ مِرے اِک بھی ہم وطن کے لئے

حیات جُرم نہ ہو ، زندگی وبال نہ ہو

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

تیز بارش میں کبھی سرد ہواؤں میں رہا

اک ترا ذکر تھا جو میری صداؤں میں رہا

کتنے لوگوں سے میرے گہرے مراسم تھے مگر

تیرا چہرہ ہی فقط میری دعاؤں میں رہا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

بارش ، بادل ،

تم اور میں .

خوشبو ، موسم ،

تم اور میں

کالے بادل ، رم جھم بارش ،

نیلا آنچل

تم اور میں

تُم_اور_میں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

یہ موسم کی بارش،

یہ بارش کا پانی،
:-
یہ پانی کی بوندیں _

تجھے ہی تو ڈھونڈیں،

یہ ملنے کی خواہش

یہ خواہش پرانی

ہو پوری تجھ ہی سے _

میری یہ کہانی ….

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

آج ہلکی ہلکی بارش ہے ۔

آج سرد ہوا کا رقص بھی ہے ۔

آج پھول بھی نکھرے نکھرے ہیں ۔

آج ان میں تیرا عکس بھی ہے ۔

آج بادل کالے گہرے ہیں ۔

آج چاند پہ لاکھوں پہرے ہیں

۔کچھ ٹکڑے تیری یادوں کے بڑی دیر سے دل میں ٹھہرے ہیں

آج دل کے ہر ایک گوشے میں بس تم ہی تم سمائے ہو۔

آج یاد بہت تم آئے ہو ۔آج یاد بہت تم آئے ہو ۔

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

جب میں نے اس سے پوچھا تھا

کیا دھوپ میں بارش ھوتی ھے

وہ ھنستے ھنستے رونے لگی

اور دھوپ میں بارش ھونے لگی

نازک سی کلی مرجھا سی گئ

اور رو کر مجھ سے کہنے لگی

تم چھوڑ نہ جانا او ساجن

دل توڑ نہ جانا او ساجن

تم کیا جانو دھوپ کی بارش

تم کیا جانو ہجر کا غم

جب تم دور تھے مجھ سے ساجن

میرے ہاتھ کی چوڑی اورکنگن

جب گیت تمہارے گاتے تھے

مجھے یاد بہت تم آتے تھے

میں ہنستے ہنستے روتی تھی

اور دھوپ میں بارش ہوتی تھی

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

برس گئ ہیں میرے سرد آرمانوں پہ بارشیں

اندھیرا بڑھ رہاہےتم ابھی آئے کیوں نہیں

یہ ٹوٹے شیشے گھٹنوں کہ بل گر رہے ہیں

دیوار ان کی سہارا تھی ابھی وہ کیوں نہیں

اُداس ہوا کہ دوش پر جلتیں تھی سرد شمیں

ذریعےتھی جو جلنےکی ابھی وہ ہوا کیوں نہیں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

میرا بچپن
جانے بچن میرا وہ کہاں رہ گیا

اس کی یادیں رہیں وہ کہاں رہ گیا

میرے اپنے پیارے کہاں چل بسے

میرے گھر کا چمن وہ کہاں رہ گیا

میرا چھوٹا سا بستہ تختی و قلم

پڑھنے لکھنے کا سامان کہاں رہ گیا

اپنا سبق وہ فرفر سنانا

بھلانا سنانا کہاں رہ گیا

کبھی بارش میں آنااسکول سے

کچے راستوں پر چلنا کہاں رہ گیا

سب کھلونے میرے تھے خزانہ میرا

وہ خزانہ و ساماں کہاں رہ گیا

یاد آتی ھے شدت سے بچپن کی اب

جانے رستے میں رک کر کہاں رہ گیا

وہ چڑیوں کا آنا میرے صحن میں

دانہ دنکأ کھلانا کہاں رہ گیا

لاکھ چاہا میں اس کو بھلا دوں مگر

وہ خیالوں میں آ کر کہاں رہ گیا

فقط یادوں میں اب رونقیں رہ گئیں

لکھنا پڑھنا پڑھانا کہاں رہ گیا

رفتہ رفتہ ھی بڑھتے رھے فاصلے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یادوں میں ان کا گماں رہ گیا

سال پر سال گنتے چلے آئے ہیں

زندگی کا سفر اب کہاں رہ گیا

وہ رستے ؤہ گلیاں وہ پگڈنڈیاں

میرے گھر کا شجر وہ کہا ں رہ گیأ

لہلہاتے گلابوں کا موسم کہاں

ڑرد پھولون کا منظر کہا ں رہ گیا

میرا بچپن کوئی مجھ کو لا دے ذرا

انور جانے وہ پیچھے کہاں رہ گیا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

فراقِ یار کی بارش، ملال کا موسم

ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم

وہ اک دعا میری، جو نامراد لوٹ آئی

زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم

بہت دنوں سے میرے نیم وا دریچوں میں

ٹھہر گیا ہے تمہارے خیال کا موسم

جو بے یقیں ہو بہاریں اجڑ بھی سکتی ہیں

تو آ کے دیکھ لے میرے زوال کا موسم

محبتیں بھی تیری دھوپ چھاؤں جیسی ہیں

کبھی یہ ہجر، کبھی یہ وصال کا موسم

کوئ ملا ہی نہیں جس کو سونپتے محسنؔ

ہم اپنے خواب کی خوشبو، خیال کا موسم☔☔

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اسے میں نے ہی لکھا تھا

کہ لہجے برف ہو جائیں

تو پگھلا نہیں کرتے

اسے میں نے ہی لکھا تھا

گر یقین اٹھ جائے

تو شاید کبھی واپس نہیں آتا

ہواؤں کا کوئی طوفان

کبھی بارش نہیں لاتا

اسے میں نے ہی لکھا تھا

آئینہ جب ٹوٹ جائے

پھر کبھی جڑ نہیں پاتا

وابستہ جن سے امید ہو

وہ بدل جائیں

تو جیا نہیں جاتا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

رات آنکھوں میں گزری سپنے بھیگ گئے

بارش سے کھڑکی کے شیشے بھیگ گئے

بھیگ گئے سب اپنی اپنی یادوں میں

کچھ روتے کچھ ہنستے ہنستے بھیگ گئے

رات ستارے آنگن اور اداس آنکھیں

تیری باتیں کرتے کرتے بھیگ گئے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

سنو جاناں !

تمہیں بھی پسند ہے ناں

میری طرح

بارش کا موسم

ہاتھ میں چاۓ کا کپ

ساتھ تمھارا

خیال ہمارا

ہونٹ تمھارا

زائقہ ہمارا

سنو جانان !

سچ کہو ناں

تمہیں بھی پسند ہے ناں

ساتھ ہمارا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

ہوا تھی ٹھنڈی ٹھنڈی چاندنی تھی اور دریا تھا

کہیں نزدیک ہی جنگل میں کوئی گیت گاتا تھا

فضا میں رس بھرے نغموں کی ہلکی ہلکی بارش تھی

مرے دامن میں چھم چھم آنسوؤں کا مینہ برستا تھا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

کسی خیال میں مدہوش جا رہا تھا میں

اندھیری رات تھی تاریکیوں کی بارش تھی

نکل گئی کوئی دوشیزہ دل کو چھوتی ہوئی

یہ میرے ساز جوانی کی پہلی لرزش تھی

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

چیخ سن کے بھی کسی نے مڑ کے نہیں دیکھا

بے حسی نے شہر کے لوگوں کو بہرہ کر دیا

بارشوں میں بھیگ کر سب پیڑ اجلے ہو گئے

رات بھر رونے نے کچھ مجھ کو بھی ہلکا کر دیا

روز ملتا تھا میں تم سے، روز جدا ہوتا تھا

اس طرح کے حادثوں نے زخم گہرا کر دیا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

ھم نےدریا کی موجوں سے الجھتے دیکھا

اس شخص کو صحرا میں بھٹکتے دیکھا

ٹھکرایا زمانے نے توسمجھا وہ حقیقت

اپنوں نے بھی تھا اسکو اجڑتے دیکھا

وہ پرندے تھے انسان تو نہیں تھے

أشیاں کی سمت لوٹے جو بھڑکتے دیکھا

چہرے پہ جو اسکے نیا جہرہ دیکھا

دلکو بے ھنگم سا دھڑکتے دیکھا

یاد آیا جو جوانی میں دسمبر کا مہینہ

سرد شاموں میں خود کو ٹہلتے دیکھا

سو گیا لال میرا بھوک کی چادر اوڑھے

ماں نے تھا بچےکو تھپکتے دیکھا

برسی نہ یہ بارش کچھ اعمال تھے ایسے

بادل تھا گرجتا بجلی کو چمکتے دیکھا

باتوں باتوں میں آئینہ جو وفا کا دیکھا

اسکو محفل سے کھسکتے دیکھا

یاد أیا جو اداسی کا سبب انور

دل میں اک کانٹا سا کھٹکتے دیکھا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

ہجر کے موسم میں یہ بارش کا برسنا کیسا

اک صحرا سے سمندر کا گزرنا کیسا

اے میرے دل نہ پریشاں ہو تنہا ہوکر

وہ تیرے ساتھ چلا کب تھا، بچھڑنا کیسا

لوگ تو کہتے ہیں گلشن کی تباہی دیکھو

میں تو اک ویران سا جنگل تھا،اجڑنا کیسا

دیکھنے میں تو کوئی درد نہیں دکھ بھی نہیں

پھر یہ آنکھوں میں یوں اشکوں کا ابھرنا کیسا

بے وفا کہنے کی کبھی جرات نہ کرنا

اس نے اقرار کیا کب تھا مکرنا کیسا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

بھلا یہ کون ہے میرے ہی اندر مجھ سے رنجش میں

وہ مجھ کو ہی گنوا بیٹھا نہ جانے کس کی خواہش میں

سمندر ایک ٹھہرا سا ابھی تک ہے ترے اندر

ندی بن کر مرا بہنا تجھے ملنے کی کوشش میں

دریچے پر کھڑے ہو کر تجھے بس سوچتے رہنا

بہت سے کام باقی ہے بہت تھوڑی سی بارش میں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

سنا ہو گا بہت تم نے

کہیں آنکھوں کی رم جھم کا

کہیں پلکوں کی شبنم کا

پڑھا ہوگا بہت تم نے

کہیں لہجے کی بارش کا

کہیں ساگر کے آنسو کا

مگر تم نے کبھی ہم دم

کہیں دیکھے کہیں پڑھے

کسی تحریر کے آنسو

مجھے تو اس جدائی نے

یہی معراج بخشی ہے

کہ میں جو لفظ لکھتا ہوں

وہ سارے لفظ روتے ہیں

کہ میں جو حرف بنتا ہوں

وہ سارے باتیں کرتے ہیں

میرے سنگ اس جدائی میں

میرے الفاظ مرتے ہیں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

میرے ہمسفر میرے ساتھ تم

سبھی موسموں میں رہا کرو

کبھی دھواں بن کے اڑا کرو

کبھی پھول بن کے اگا کرو

کبھی دھوپ بن کے گرا کرو

کبھی شام بن کے چھایا کرو

میرے ہمسفر میرے ساتھ تم

کبھی چاندبن کے دیکھا کرو

کبھی تاروں میں ہنسا کرو

کبھی سانسوں میں تم بسا کرو

کبھی آنسو میں بہا کرو

میرے ہمسفر میرے ساتھ تم

کبھی رنگوں میں تم دیکھا کرو

کبھی خوشبو سے چھوا کرو

کبھی نظروں سے تم چھپا کرو

کبھی سپنوں میں بھی ملا کرو

میرے ہمسفر میرے ساتھ تم

کبھی آس بن کے دعا کرو

کبھی حوصلہ بھی بنا کرو

کبھی انتظار بھی بنا کرو

کبھی ساتھ ساتھ میرے چلا کرو

میرے ہمسفر میرے ساتھ تم

کبھی بارشوں میں ملا کرو

کبھی بادلوں میں چھپا کرو

کبھی ہم سے تم کچھ گلہ کرو

کبھی شروع اک نیا سلسلہ کرو

میرے ہمسفر میرے ساتھ تم

کبھی لہروں میں بہا کرو

کبھی ساحلوں پہ ملا کرو

کبھی یو ہی یاد آیا کرو

کبھی خیالوں سے نہ جایا کرو

میرے ہمسفر میرے ساتھ تم

سبھی موسموں میں رہا کرو

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

یہ شیشے یہ سپنے یہ رشتے یہ دھاگے

کسے کیا خبر ہے کہاں ٹوٹ جائیں

محبت کے دریا میں تنکے وفا کے

نہ جانے یہ کس موڑ پر ڈوب جائیں

عجب دل کی بستی عجب دل کی وادی

ہر اک موڑ موسم نئی خواہشوں کا

لگائے ہیں ہم نے بھی سپنوں کے پودے

مگر کیا بھروسہ یہاں بارشوں کا

مرادوں کی منزل کے سپنوں میں کھوئے

محبت کی راہوں پہ ہم چل پڑے تھے

ذرا دور چل کے جب آنکھیں کھلیں تو

کڑی دھوپ میں ہم اکیلے کھڑے تھے

جنہیں دل سے چاہا جنہیں دل سے پوجا

نظر آ رہے ہیں وہی اجنبی سے

روایت ہے شاید یہ صدیوں پرانی

شکایت نہیں ہے کوئی زندگی سے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اک روز تو کوئی تو سوچے گا

اک روز کوئی تو سوچے گا

اک روز کوئی تو سوچے گا

فرزانوں کی اس بستی میں

اک شخص تھا پاگل پاگل سا

پر باتیں ٹھیک ہی کہتا تھا

بارش کی طرح پر شور تھا

دریا کی طرح چپ رہتا تھا

جن سے اسے پیار بلا کا تھا

طعنے بھی انہیں کے سنتا تھا

اک شخص تھا پاگل پاگل سا

پر باتیں ٹھیک ہی کہتا تھا

اک روز کوئی تو سوچے گا

دنیا نے اسے کچھ بھی نہ دیا

پر اس نے جگ کو پیاردیا

جاں روتے روتے کھو بیٹھا

دل ہنستے ہنستے ہار دیا

جونظم لکھی بھرپور لکھی

جو شعر دیا شہکار دیا

کیوں جیتے جی درگور ہوا

کس چاہ میں تن من واردیا

تھا دشمن کون بےچارے کا

کس رنج نے اس کو مار دیا

اک روز کوئی تو سوچے گا

اور پہروں بیٹھ کے روئے گا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اُسے میں نے ہی لکھا تھا

کہ لہجے برف ہوجائیں

تو پھر پگھلا نہیں کرتے

پرندے ڈر کر اڑ جائیں

…تو پھر لوٹا نہیں کرتے

یقیں اک بار اٹھ جائے

کبھی واپس نہیں آتا

ہواؤں کا کوئی طوفاں

بارش نہیں لاتا

اسے میں نے ہی لکھا تھا

جو شیشہ ٹوٹ جائے تو

کبھی پھر جڑ نہیں پاتا

جو راستے سے بھٹک جائیں

وہ واپس مڑ نہیں پاتا

اُسے کہنا وہ بے معنی ادھورا خط

اُسے میں نے ہی لکھا تھا

اُسے کہنا کے دیوانے مکمل خط نہیں لکھتے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

محبت ایسا نغمہ ہے

ذرا بھی جھول ہے لَے میں

تو سُر قائم نہیں ہوتا

محبت ایسا شعلہ ہے

ہوا جیسی بھی چلتی ہو

کبھی مدھم نہیں ہوتا

محبت ایسا رشتہ ہے

کہ جس میں بندھنے والوں کے

دلوں میں غم نہیں ہوتا

محبت ایسا پودا ہے

جو تب بھی سبز رہتا ہے

کہ جب موسم نہیں ہوتا

محبت ایسا دریا ہے

کہ بارش روٹھ بھی جائے

تو پانی کم نہیں ہوتا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اے دوست بتا تو کیسا ہے

کیا اب بھی محلّہ ویسا ہے ؟

وہ لوگ پرانےکیسے ہیں ؟

کیا اب بھی وہاں سب رہتے ہیں ؟

جن کو میں تب چھوڑ گیا

دوکان تھی جوایک چھوٹی سی

کیا بوڑھا چاچا ہوتا ہے ؟

کیا چیزیں اب بھی ہیں ملتی

بسکٹ ، پاپڑ اور گولی

اور گولی کھٹی میٹھی سی ؟

بیری والے گھر میں اب بھی

کیا بچّے پتھر مارتے ہیں ؟

اوربوڑھی امّاں کیا اس پر

اب بھی شور مچاتی ہے ؟

بجلی جانے پر اب بھی

کیا خوشی منائی جاتی ہے

پھر چھپن چھپائی ہوتی ہے ؟

کیا پاس کسی کے ہونے پر

مٹھائی بھی بانٹی جاتی ہے ؟

بارش کے پہلے قطرے پر

کیا ہلّہ گلّہ ہوتا ہے ؟

اور غم میں کسی کے اب بھی

کیا پورا محلّہ روتا ہے ؟

گلی کے کونے میں بیٹھے

کیا دنیا کی سیاست ہوتی ہے ؟

گڈے گڑیوں کی کیااب بھی

بچوں میں شادی ہوتی ہے ؟

اے دوست بتا سب کیسا ہے

کیا محلّہ اب بھی ویسا ہے ؟

کیا اب بھی شام کو سب سکھیاں

دن بھر کی کہانی کہتی ہیں ؟

پرلی چھت سے چھپ چھپ کر

کیا اب بھی انہیں کوئی دیکھتا ہے ؟

کیا اب بھی چھپ چھپ کر ان میں

کوی خط و کتابت ہوتی ہے ؟

وہ عید پہ بکروں بیلو ں کا

کیا گھر گھرمیلہ سجتا ہے ؟

خاموش ہےتو کیوں دوست میرے

کیوں سر جھکا کر روتا ہے ؟

ہلکے ہلکے لفظ دبا کر کہتا ہے

سب لوگ پرانے چلے گئے

سب بوڑھے چاچا ، ماما ، خالو

خالہ ، چاچی ، امّاں

سب ملک عدم کو لوٹ گئے

گھر بکے اور تقسیم ہوئے

اپنےحصّے لے کر سب

اپنے مکاں بنا بیٹھے

انجانوں کی بستی ہے وہ

اب لوٹ کے تو کیا جائے گا

دل تیرا بھر بھر آئے گا….

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

درد کے پھول بھی کھلتے ہیں بکھر جاتے ہیں

زخم کیسے بھی ہوں کچھ روز میں بھر جاتے ہیں

نرم الفاظ بھلی باتیں مہذب لہجے

پہلی بارش ہی میں یہ رنگ اتر جاتے ہیں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

دل میرا دھڑکتا ہے یوں

جیسے بارش میں آندھی ہو کوئی

دل میرا تڑپتا ہے یو

جیسے تپتی دھوپ میں ننگے پاؤں کھڑا ہو کوئی

دل میرا ملنے کو چاہتا ہے یوں

جیسے مردہ قبر سے باہر نکلنے کو ہو کوئی

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

فراق یار کی بارش ملال کا موسم

ہمارے شہر میں اترا کمال کا موسم

وہ ایک دعا جو میری نا مراد لوٹ آئی

زباں سے روٹھ گیا پھر سوال کا موسم

بہت دنوں سے میرے ذہن کے دریچوں میں

ٹھہر گیا ہے تمہارے خیال کا موسم

جو بے یقین ہوں بہاریں اجڑ بھی سکتی ہیں

تو آ کے دیکھ لے میرے زوال کا موسم

محبتیں بھی تیری دھوپ چھاوں جیسی ہیں

کبھی یہ ہجر کبھی یہ وصال کا موسم

کوئی ملا ہی نہیں جس کو سونپتے محسن

ہم اپنے خواب کی خوشبو خیال کا موسم

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

لہریں اٹھ اٹھ کےمگر اس کا بدن چومتی تھیں

وہ جو دریا پہ گیا خوب ہی دریا چمکا

یوں تو ہر رات چمکتے ہیں ستارے لیکن

وصل کی رات بہت صبح کا تارا چمکا

جیسے بارش سے دھلے صحن گلستاں امجد

آنکھ جب خشک ہوئی اور بھی چہرا چمکا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

میں اور تم ہوں بارش ہو

اور ایک چھتری ہو

پھر تم کو چھتری دے کر

میں خود بارش میں بھیگ جائوں

تم سے یہ امید لگائوں

مجھے پھر سے تم بلا لو

اور چھتری مجھے تھما دو

پر تم نے تو منہ ہی موڑ لیا

اور مجھ کو بھیگتا چھوڑ دیا

اس دن جو میں ہوا ہوں تنہا

آج تلک اشکوں میں ہوں بھیگ رہا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اے مرے ابر کرم دیکھ یہ ویرانۂ جاں

کیا کسی دشت پہ تو نے کبھی بارش نہیں کی

کٹ مرے اپنے قبیلے کی حفاظت کے لیے

مقتل شہر میں ٹھہرے رہے جنبش نہیں کی

وہ ہمیں بھول گیا ہو تو عجب کیا ہے فرازؔ

ہم نے بھی میل ملاقات کی کوشش نہیں کی

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

خواب کی کچی ململ میں جب آنکھیں لپٹی ہوں

یادیں اوڑھ کے سوتے رہنا اچھا لگتا ہے

سانجھ سویرے کھلتے ہیں جب تیتریوں کے پر

اس منظر میں منظر ہونا اچھا لگتا ہے

بارش آ کر برس رہے گی موسم آنے پر

پھر بھی اپنا درد چھپانا اچھا لگتا ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

یہ بارشیں بھی تم سی ہیں

جو برس گئی تو بہار ہیں

جو ٹھہر گئی تو قرار ہیں
،
کبھی آ گئی یونہی بے سبب

کبھی چھا گئی یوں ہی روزِ و شب

کبھی شور ہیں، کبھی چپ سی ہیں

یہ بارشیں بھی تم سی ہیں
۔
کسی یاد میں کسی رات کو

اک دبی ہوئی سی راکھ کو

کبھی یوں ہوا کہ بجھا دیا

کبھی خود سے خود کو جلا دیا

کبھی بوند بوند میں گم سی ہیں
،
یہ بارشیں بھی تم سی ہیں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

وہ اکثر کہا کرتی تھی،،،

محبت کا رنگ نیلا ہوتا ہے۔

ایک دن میں نے اس سے پوچھا،،،

مجھے تمہاری بات کی سمجھ نہیں آئی۔

میں نے تو سنا ہے محبت کا رنگ سرخ ہوتا ہے،،،

وہ مسکرا کے بولی۔

تم نے کبھی آسماں کو دیکھا ہے،،،؟

آسماں بھی تو نیلا ہے۔

سمندر بھی تو نیلا ہے، پرسکون، گہرا، نمکین،،،

محبت میٹھی نہیں ہوتی۔ نمکین ہوتی ہے۔

محبت تو آنسو دیتی ہے، آنسو بھی تو نمکین ہوتے ہیں،،،

محبت بھی تو بارش کی صورت ہوتی ہے۔

تھوڑی برسے کم لگتی ہے،،،

زیادہ برس جائے تو سب برباد کر دیتی ہے۔

وہ اکثر کہا کرتی تھی محبت کا رنگ نیلا ہوتا ہے،،،

پچھلے سال اس کی بھی موت ہو گئی تھی۔!!!

کسی زہریلی چیز کے کاٹنے سے،،،

دیکھنے والے کہتے ہیں کے مرنے کے بعد اس کا رنگ بھی نیلا ہو گیا تھا۔!!!

وہ اکثر کہا کرتی تھی محبت کا رنگ نیلا ہوتا ہے۔

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

بہت یاد آتا ہے گُزرا زمانہ،

وہ گاؤں کی گلیوں میں پیپل پُرانا۔

وہ گرمی کی چُھٹّی مزے سے بِتانا،

وہ نانی کا قِصّہ کہانی سُنانا۔

وہ باغوں میں پیڑوں پہ ٹائر کے جھولے،

وہ بارش کی بوندوں میں چھت پر نہانا۔

وہ گاؤں کے میلے میں گُڑ کی جلیبی،

وہ سرکس میں خوش ہو کے تالی بجانا۔

وہ اِملی کے پیڑوں پہ پتّھر چلانا،

جو پتّھر کسی کو لگے بھاگ جانا۔ ‍♂

وہ اُنگلی چُھپا کر پہیلی بُجھانا،

وہ پیچھے سے ہو کر کے سب کو ڈرانا۔

چُھپا کر کے سب کی نظر سے ہمیشہ،

وہ ماں کے دوپٹے سے سِکّے چُرانا۔

وہ کاغذ کے ٹکڑوں پہ چور اور سپاہی، ‍♂

وہ شادی میں اُڑتا ہوا شامیانہ۔

وہ سائیکل کے پہیے کی گاڑی بنانا،

بڑے فخر سے دوسروں کو سکھانا۔

مگر یادِ بچپن کہیں سو گئی ہے،

کہ خوابوں کی جیسے سحر ہو گئی ہے۔

وہ ماں کی محبت وہ والد کی شفقت،

وہ ماتھے پہ کاجل کا ٹیکہ لگانا۔

یہ نفرت کی آندھی عداوت کے شعلے،

یہ سیاست دلوں میں زہر بو گئی ہے۔

وہ کاغذ کی چڑیا بنا کر اُڑانا،

وہ پڑھنے کے ڈر سے کتابیں چُھپانا۔

زبان بند رکھنے کا آیا زمانہ،

لبوں پہ نہ آئے امن کا ترانہ۔

وہ نرقل کی قلموں سے تختی پہ لکھنا،

وہ گھر سے سبق یاد کر کے نہ جانا۔✍

کہ جب مل کے رہتے تھے سارے مسلماں،

نہیں آئے گا اب وہ موسم سُہانا_”

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اسکی باتوں سے مہک آتی ہے

ایسا لگتا ہے پھول کھاتی ہے

بادلوں میں گرج نہیں ہوتی

جب بھی بارش میں وہ نہاتی ہے

دردِ سر کم نہ ہو رہا ہو تو

اپنے ہاتھوں کی چائے پلاتی ہے

میں بھی ویسے سنورنے لگتا ہوں

جیسے جیسے وہ مسکراتی ہے

پوچھ بیٹھوں جو پیار کا مطلب

شعر میرے مجھے سناتی ہے

نام لکھتی ہے میرا ہاتھوں پر

اور پھر چوم کر دکھاتی ہے

اس سے ہوتی ہیں رات بھر باتیں

دن کو پھر میں جہاں جاؤں نیند آتی ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اسکی باتوں سے مہک آتی ہے

ایسا لگتا ہے پھول کھاتی ہے

بادلوں میں گرج نہیں ہوتی

جب بھی بارش میں وہ نہاتی ہے

دردِ سر کم نہ ہو رہا ہو تو

اپنے ہاتھوں کی چائے پلاتی ہے

میں بھی ویسے سنورنے لگتا ہوں

جیسے جیسے وہ مسکراتی ہے

پوچھ بیٹھوں جو پیار کا مطلب

شعر میرے مجھے سناتی ہے

نام لکھتی ہے میرا ہاتھوں پر

اور پھر چوم کر دکھاتی ہے

اس سے ہوتی ہیں رات بھر باتیں

دن کو دفتر میں نیند آتی ہے ❤

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اسکی باتوں سے مہک آتی ہے

ایسا لگتا ہے پھول کھاتی ہے

بادلوں میں گرج نہیں ہوتی

جب بھی بارش میں وہ نہاتی ہے

دردِ سر کم نہ ہو رہا ہو تو

اپنے ہاتھوں کی چائے پلاتی ہے

میں بھی ویسے سنورنے لگتا ہوں

جیسے جیسے وہ مسکراتی ہے

پوچھ بیٹھوں جو پیار کا مطلب

شعر میرے مجھے سناتی ہے

نام لکھتی ہے میرا ہاتھوں پر

اور پھر چوم کر دکھاتی ہے

اس سے ہوتی ہیں رات بھر باتیں

دن کو پھر میں جہاں جاؤں نیند آتی ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اسکی باتوں سے مہک آتی ہے

ایسا لگتا ہے پھول کھاتی ہے

بادلوں میں گرج نہیں ہوتی

جب بھی بارش میں وہ نہاتی ہے

دردِ سر کم نہ ہو رہا ہو تو

اپنے ہاتھوں کی چائے پلاتی ہے

میں بھی ویسے سنورنے لگتا ہوں

جیسے جیسے وہ مسکراتی ہے

پوچھ بیٹھوں جو پیار کا مطلب

شعر میرے مجھے سناتی ہے

نام لکھتی ہے میرا ہاتھوں پر

اور پھر چوم کر دکھاتی ہے

اس سے ہوتی ہیں رات بھر باتیں

دن کو پھر میں جہاں جاؤں نیند آتی ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

ہر عیب چھپاتے ہیں قباؤں کی طرح ہیں

مخلص ہیں مرے یار وفاؤں کی طرح ہیں ۔

کچھ لوگ بچھڑ کر بھی مرے ساتھ رھے ہیں

ہونٹوں پہ کئی نام دعاؤں کی طرح ہیں

چہرے سے ذرا سخت نظر آتے ہیں تم کو

ہم لوگ تو معصوم دعاؤں کی طرح ہیں ۔۔

سامان میں چھتری کی طرح ساتھ رہیں گے

ہم تپتی ہوئی دھوپ میں چھاؤں کی طرح ہیں

لفظوں میں اثر ہے تو کئی لہجے شفا ہیں

کچھ لمس اذیت میں دواؤں کی طرح ہیں

کچھ ہم بھی محبت میں اصولوں کے تھے قائل

کچھ ان کے رویے بھی اناؤں کی طرح ہیں

بارش کی طرح شور مچائیں گے کسی دن

خاموش تعلق جو ہواؤں کی طرح ہیں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

اب کے بارش کو بھی تو آنے دے

کچھ ستم موسموں کو ڈھانے دے

ہر کوئی مجھ کو آزماتا ہے

اب مجھے اس کو آزمانے دے

دل کو اس سے سکون ملتا ہے

درد کی محفلیں سجانے دے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

وہ کیسی، کہاں کی زندگی تھی

جو تیرے بغیر کَٹ رہی تھی

اُس کو جب پہلی بار دیکھا

میں تو حیران رہ گئی تھی

وہ چَشم تھی سِحر کار بے حد

اور مُجھ پہ طلِسم کر رہی تھی

لَوٹا ہے وہ پچھلے موسموں کو

مُجھ میں کِسی رنگ کی کمی تھی

صحرا کی طرح تھیں خُشک آنکھیں

بارش کہیں دِل میں ہو رہی تھی

آنسُو مِرے چُومتا تھا کوئی

دُکھ کا حاصل یہی گھڑی تھی

سُنتی ہُوں کہ میرے تَذکرے پر

ہَلکی سی اُس آنکھ میں نَمی تھی

غُربت کے بہت کَڑے دِنوں میں

اُس دِل نے مُجھے پناہ دی تھی

سب گِرد تھے اُس کے، اور ہم نے

بَس دُور سے اِک نگاہ کی تھی
———————– ✍

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

چلو خوابوں میں ملتے ہیں

کہ نیندیں بانٹ لیتے ہیں

زمانے کی نظر سے دور جا کر گھوم آتے ہیں

نئی دنیا بساتے ہیں

جہاں

نہ کوئی روکنے والا

نہ کوئی ٹوکنے والا

نہ کوئی خوف دنیا کا

نہ کوئی ڈر زمانے کا

جہاں بارش محبت کی

ہمیں مدہوش کر جائے

تمھارے سامنے میں ہوں

ہمارے سامنے تم ہو

چلو اس زندگی میں

امر کرلیں اس کہانی کو

تو پھر خوابوں میں ملتے ہیں

محبت اوڑھ لیتے ہیں ۔ ۔✍

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

آ جا ، کہ ابھی ضبط کا ، موسم نہیں گزرا


آ جا ، کہ پہاڑوں پہ ابھی برف جمی ھے​ !

خوشبو کے جزیروں سے ، ستاروں کی حدوں تک


اِس شہر میں سب کچھ ھے ، بس تیری کمی ھے​

حالات دنیا نے کب چاک کیا دل…….؟

تیرے ہجر کے غم میں میری سانس تھمی ہے

تو بہار، تو ہی بارش، تو ہی موسم ہے گرم و سرد

یہ دنیا تو تیرے بن دنیا ہی نہیں ہے

محسن یہ تیرے لفظ ہیں یا پاگل کا حال دل

تیرے لفظوں میں میرا درد، اور ایک شخص کی کمی ہے

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

چلو خواب میں ملتے ہیں!. اور اُسی خواب میں پھر سے اِک نیا خواب بنتے ہیں

خواب میں تتلیاں ہیں، جُگنوں، چاند اور تارے ہیں…خواب میں تم میرے ہو اور یہ سب تمہارے ہیں !

خواب میں ہم بھیگتے ہیں جیسے کوئی بارش ہو ! خواب اِک دُھندلی وادی ہے جیسے بادلوں کی سازش ہو! خواب میں سب خواب سہ ہے ہر اک چہرہ جناب سہ ہے !

خواب جیسے کوئی پھول نگر ہے کچھ موتیا تھوڑا گلاب سہ ہے…

تو چلو نا اس خواب میں چلتے ہیں!!!

صبر کے کچھ گھونٹ اتنے کڑوے ہوتے ہیں کہ پوری زندگی کی مٹھاس چھین لیتے ہیں.___

ساری خوشیاں مل جاونڑ تے

پچھے کی رہ جانڑاں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

پتھر کی بارشوں کا اثر دیکھتے چلیں

کیسے بچا ہے شیشے کا گھر دیکھتے چلیں

گھر کی تباہیوں سے جو مغموم تھے بہت

اجڑے ہوئے وہ دل کے نگر دیکھتے چلیں

انورؔ جو لوگ شام مسرت میں مست تھے

ان سے کہو کہ غم کی سحر دیکھتے چلیں

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

آج ہلکی ہلکی__________ بارش ہے_

اور سرد ہوا_________ کا رقص بھی ھے

آج پھول بھی____ بکھرے بکھرے ہیں_

اور ان میں تیرا_____ عکس بھی ہے،

آج بادل ______گہرے گہرے ہیں

اور چاند_______ پہ لاکھوں پہرے ہیں

کچھ ٹکڑے_____ تمھاری یادوں کے_

بڑی دیر سے_____ دل میں ٹھرے ہیں

میرے دل پہ ______یوں تم چھائے ہو

آج یاد بہت _______ تم آئے ہو

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

سنو! تم دیر مت کرنا

کوئی آنسو، کوئی آنکھیں

کوئی چہرہ، کوئی لہجہ

کوئی آواز تم کو جس قدر رو کے

مگر تم دیر مت کرنا

کسی کی یاد کی آنکھیں

تمہیں ہر لمحہ تکتی ہیں

کسی کی آنکھ میں جاناں

تمہاری یاد کی بارش

ہر اک لمحہ برستی ہے

تمہیں بس سوچتے رہنا

کسی کا کام رہتا ہے

سنو! تم دیر مت کرنا

کوئی آنسو، کوئی آنکھیں

کوئی چہرہ، کوئی لہجہ

کوئی آواز تم کو جس قدر روکے

مگر تم دیر مت کرنا

تمہاری یاد کا موسم

تو صبح و شام رہتا ہے

کسی کے ہونٹ پر ہر دم

تمہارا نام رہتا ہے

سنوا تم دیر مت کرنا

کوئی آنسو کوئی آنکھیں،

کوئی چہرہ، کوئی لہجہ

کوئی آواز تم کو جس قدر روکے

مگر تم دیر مت کرنا

سنو! تم دیر مت کرنا

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

راہوں کا خوف ہے نہ مجھے فاصلوں کا ڈر

اُس کو سفر کا شوق ، مجھے رہبروں کا ڈر

جب سر پہ دھوپ تھی تو رہی بادلوں کی آس

اب سر پہ چھت ہوئی تو مجھے بارشوں کا ڈر

اک شخص جاتے جاتے بہت خامشی کے ساتھ

کانوں پہ رکھ گیا ہے دبی آہٹوں کا ڈر

محتاط چل رہا ہوں کہ چاروں طرف مرے

شیشہ مزاج لوگ ہیں اور کرچیوں کا ڈر

دیکھے ہیں میری آنکھ نے سورج کے جب سے داغ

دل سے نکل گیا ہے مرے آئنوں کا ڈر

Barish Quotes in Urdu
Barish Quotes in Urdu

بجھتی یادوں کو ہوا دیتی ہیں

بارشیں اور جلا دیتی ہیں

بوندیں مٹی پہ پڑیں تو تیرے

نقش خوشبو سے بنا دیتی ہیں

بیتی گھڑیاں بھی ہیں بارش جیسی

یوں برستی ہیں بہا دیتی ہیں

ایسے موسم میں ہماری انکھیں

سارے منظر کو رلا دیتی ہیں

یونہی دل بارشوں پر مرتا ہے

کیا یہ حسرت کے سوا دیتی ہیں

Conclusion

We hope these Barish Quotes in Urdu bring a smile to your face and warmth to your heart. Rain has a way of making moments memorable, and these quotes help you express those feelings beautifully. Whether you’re sharing them with someone special or enjoying them alone, let the magic of rain and the charm of Urdu words create unforgettable moments for you.

Thank You

Thank you for visiting our collection of Barish Quotes in Urdu. We hope you enjoyed reading them as much as we loved sharing them. May these quotes bring peace, love, and inspiration to your day. Don’t forget to share your favorites with your friends and loved ones!

FAQs

1. What are Barish Quotes in Urdu?
Barish Quotes in Urdu are short and beautiful sayings that describe feelings, thoughts, and emotions inspired by rain. They often reflect love, romance, memories, and life’s gentle moments.

2. Can I share these quotes on social media?
Yes! These quotes are perfect for WhatsApp, Instagram, Facebook, and other social media platforms. Share them to express your emotions or spread the beauty of rain with your friends.

3. Are these quotes suitable for romantic messages?
Absolutely! Many of these quotes capture the romance and charm of rain, making them perfect for sending to someone special.

4. How often do you add new Barish Quotes?
We regularly update our collection with fresh and unique quotes, so you can enjoy new rain-inspired poetry anytime.

5. Can I contribute my own Barish Quotes?
Yes, we love hearing from our readers! If you have a beautiful rain-inspired quote in Urdu, you can share it with us, and we may feature it on our website.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *