Chai Quotes in Urdu
دل کو بہلانےکے لیے کچھ تو چاہیے
چاہ نا سہی ۔۔۔ تو چائے ہی سہی
اس کے ہاتھوں کی چائے
ہائے بندہ ڈوب کے مر جائے
طلسم مصر ہے اُس کے حسین ہاتھوں میں
جو وہ بنائے تو چائے کو جام کر دے گا
جو چائے کے دیوانے ہوتے ہیں
وہ لوگ بہت سیانے ہوتے ہیں
ایک پھیکی چائے پینی ہے
تمہاری میٹھی باتوں کے ساتھ
سوچ رہا ہوں چائے پر ایک کتاب لکھوں
جو نہیں پیتے انہیں خانہ خراب لکھوں
جن پر تعویز بھی اثر نہیں کرتا ناں
ان کو ہمارے ہاتھ کی چائے پلا دی جائے
خاک ان سے محبت کی جائے
جن کو چائے سے خوف آتا ہے
دنیا کی الجھنوں سے دور رہتے ہیں
چائے پیتے ہیں سکون میں رہتے ہیں
چائے پینے کا تو کوئی وقت متعین نہیں
پھر کیوں چائے کی چاہ ہر وقت ہوتی ہے
ایک مخلص دوست، چائے
اور دل کی ساری باتیں
سنتے ہوئے اس کی میٹھی باتوں کو
میں اس کی بنائی پھیکی چائے پی گیا
کتنی پیاری باتیں ہیں اس کی
سردی کے موسم میں چائے جیسی
کچھ خواہشیں کہاں پوری ہوتی ہیں
آپ ہو، بارش ہو اور اک کپ چائے
محبت سے یہ ہونٹوں کو چومتی ہے
محسوس کرو تو چائے بھی بولتی ہے
میری شامیں مہکتی ہیں تیری یادوں سے
میری چائے میں شامل ہے محبت تیری
نہ پوچھو دل ناداں کی مرض کی دوا
بس گرما گرم چائے اور ٹھنڈی ہوا
چائے سے فرصت نہیں ملتی ورنہ
ہم کر کے بتاتے محبت کسے کہتے ہیں
چائے میں ڈال کے ہم تیز پتی
تیرے لہجے کی کڑواہٹ پیتے ہیں
آج میں نے ایک حسین خواب دیکھا
خودکو چائے پیتے تیرے ساتھ دیکھا
دل والوں کی اک خاموش صدا ہوتی ہے
اب تمہیں ہم کیا بتائیں چائے کیا ہوتی ہے
من پسند شخص کی توجہ اور چائے
جتنی بھی جائے کم ہی ہوتی ہے
زندگی وہی جیتے ہیں
جو چائے پیتے ہیں
اک کپ کو دو کپوں میں برابر بانٹ کر
اکثر کیا ہے فرض کہ تنہا نہیں ہوں میں
کچھ ذائقے کسی کے ساتھ کے بھی ہوتے ہیں
صرف چینی ڈالنے سے چائے میٹھی نہیں ہوتی
شگفتہ لہجہ لذیذ چائے کبھی بلائے تو لوٹ آنا
وہ شوقِ پرواز گر دوبارہ کبھی ستائے تو لوٹ آنا