Mola Ali Quotes

عادت پر غالب آنا کمال فضیلت ہے۔

ذلت اٹھانے سے بہتر ہے کہ تکلیف اٹھاؤ۔

بری عادت ایک زور آور دشمن ہے اور خواہش پرستی ہلاک کر دینے والا ساتھی۔

جس انسان کو غصہ زیادہ آتا ہے وہ انسان پیار بھی اتنا ہی زیادہ کرتا ہے
اور اتنا ہی صاف دل رکھتا ہے۔

ناہنجار لوگوں سے حاجت طلب کرنے سے حاجت کا پورا نہ ہونا بہتر ہے۔

جو آدمی مر جاتا ہے تو اس کی نماز پڑھنے کی جگہ اور آسمان کی جگہ جہاں سے
اس کے عمل چڑھا کرتے ہیں اس پر روتے ہیں۔

جو شخص اپنی قدر خود نہیں کرتا کوئی دوسرا شخص بھی اس کی قدر نہیں پہچانتا۔

خاموشی عالم کے لیے زیور اور جہالت کے لیے پردہ ہے۔

غصہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے جو پی گیا اس نے آگ بجھائی اور جو نہ پی سکا
وہ پہلے خود اس میں جلتا ہے۔

دوسروں کے حال پر غور کرنے سے نصیحت حاصل ہوتی ہے۔

اگر دشمن پر قابو پا لے تو شکریہ کے طور پر اسے معاف کردو۔

جو شخص اپنی باتوں میں شرم و حیا ساتھ رکھتا ہے وہ اپنے کاموں میں بھی اس سے دور نہیں ہوتا۔

کمینے کا سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ وہ دکھ نہ دے۔

وہ راستہ پہلے ہی بنا دیتا ہے لیکن عطا صرف بہترین وقت پر کرتا ہے۔

علم مومن کا کھویا ہوا مال ہے جہاں سے ملے لے لو۔

عقلمند ہمیشہ غم و فکر میں مبتلا رہتا ہے۔

زمانے کے پل پل کے اندر آفت پوشیدہ ہے۔

تم بڑوں کی عزت کرو چوٹے تمہاری عزت کریں گے۔

صبر کرنے والوں کا مقدمہ اللہ تعالیٰ خود لڑتا ہے۔
Mola Ali Quotes
جو انسان یہ سمجھتا ہے کہ اللہ جو کرتا ہے
وہ ہمارے لیے بہتر ہوتا ہے وہ کمال کا ایمان رکھتا ہے۔

سچا سچائی کے اس مرتبہ تک پہنچ جاتا ہے جسے جھوٹا مکر و فریب سے نہیں پا سکتا۔

نا ممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے
جب کوئی ہاتھ اٹھا کر اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہے۔

جب تو کسی پر احسان کرے تو اس کو چھپا کر رکھ۔ اور جب تیرے ساتھ کوئی احسان کرے
تو اس کو ظاہر کر۔

درود پاک اتنی تیزی سے انسان کے گناہوں کو مٹاتا ہے کہ اتنی تیزی سے پانی بھی آگ کو نہیں بجھاتا۔

جو شخص بے بسی کے وقت پانچ بار یا ربنا کہے اللہ پاک اسے جو دعا مانگتا ہے وہ عطا کرتا ہے۔

جب تمہیں ذکر اللہ سننا اچھا لگنے لگے تو جان لو کہ تمہیں اللہ سے اور اللہ کو تم سے
محبت ہو گئی ہے

جس شخص کی امیدیں چھوٹی ہوتی ہیں اس کے عمل بھی درست ہوتے ہیں

اپنے دل میں اتنی نفرتیں مت رکھو کیونکہ جس دل میں نفرت ہوتی ہے اس دل میں اللہ نہیں بستا

صبر کی دو صورتیں ہیں ;جو ناپسند ہو اسے برداشت کرنا اور جو پسند ہو اس کا انتظار کرنا

نفرت گناہ سے کرو گناہ کرنے والے سے نہیں شاید تمہاری محبت میں ا کر وہ گناہ کرنا ہی چھوڑ دے

ہمیشہ چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا استقبال کیا کرو کیونکہ انہی کے پیچھے محبتوں کا سیلاب ہوتا ہے

دوست کی غلطی ریت پر رکھو تاکہ پانی اسے مٹا دے اور دوست کے احساس پتھر پر رکھو
تاکہ کوئی اسے مٹا نہ سکے

انسان کے جسم کا سب سے خوبصورت حصہ دل ہے اگر یہی صاف نہ ہو تو چمکتا چہرہ کسی کام کا نہیں

اس دنیا میں تم بھی مہمان ہو اور تمہاری ارزوئیں بھی

جس انسان کی جان نکل جائے تو وہ زندہ نہیں رہتا اور جس انسان سے احساس نکل جائے
تو پھر وہ انسان ہی نہیں رہتا

رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں اگر احساس ہو تو اجنبی بھی اپنے ہو جاتے ہیں
اگر احساس ہی نہ ہو تو اپنے بھی اجنبی ہو جاتے ہیں

آپ کسی کو بھی دو چیزوں کے لیے زبردستی مجبور نہیں کرتے کر سکتے ایک محبت دوسرا عبادت
دونوں دل سے ہوتی ہیں اور دونوں کا رشتہ روح سے جڑا ہوتا ہے

اس سوچ کے ساتھ زندگی میں اگے بڑھو کہ اللہ نے یقینا بہترین ہی سوچا ہوگا

تکلیف میں ہمیشہ صبر سے کام لیا کرو کیونکہ سونے کو اگ سے ازمایا جاتا ہے اور مومن کو تکلیف سے

اگر تمہاری انکھیں خوبصورت ہیں تو تم دنیا سے محبت کرو گے لیکن اگر تمہاری زبان میں مٹھاس ہے
تو دنیا تم سے محبت کرے گی

جسے تمہاری اچھی یا بری عادت کی پرواہ نہیں وہ دشمن ہے جو تمہاری اصلاح کی فکر کرتا ہے
وہ سچا دوست ہے

محنت کا پھل اور مسئلے کا حل رب دے گا یہ مت سوچو کہ کب دے گا جب دے گا بے حساب دے گا

جو دل دوسروں کی تکلیف دیکھ کر بے چین ہو جائے تو جان لو کہ اس دل میں اللہ رہتا ہے

تنہا انسان کو کبھی تنہا نہ سمجھنا کیونکہ جو تنہا ہوتا ہے اس کے قریب اللہ ہوتا ہے

ہر انسان اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوا ہے اگر اسے سمجھنا ہے تو اسے بولنے دو

خیال رکھنا کہ کسی کی آنکھ تمہاری وجہ سے نم نہ ہو کیونکہ تمہیں اس کے ہر آنسو کا
حساب چکانا ہے

جہاں عزت سچائی اور خلوص نظر ائے وہاں دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ ورنہ تمہاری تنہائی تمہارا
بہترین ساتھی ہے

آج اگر زندگی مشکل ہے تو کل کی آسانی کا وعدہ بھی اللہ نے کیا ہے اللہ سے مانگو خوب مانگو
اللہ تمہیں امید سے بڑھ کر دے گا

جو حق کو چھوڑ کر عزت کا طلبگار ہوتا ہے وہ ذلیل ہو کر رہتا ہے اور جو حق کے ساتھ
دشمنی رکھتا ہے ذلت اس کا ہمیشہ کے لیے مقدر بن جاتی ہے

کسی انسان کی قیمت کا معیار کیا ہو سکتا ہے؟ جتنا اس شخص میں احساس ذمہ داری ہوگا
وہ اتنا ہی قیمتی ہوگا

صبح کی نیند انسان کے ارادوں کو کمزور کرتی ہے منزلوں کو حاصل کرنے والے کبھی
دیر تک سویا نہیں کرتے

اپنی زبان کی تیزی اس مت پر مت چلاؤ جس نے تمہیں بولنا سکھایا ہے

اپنی جوانی کے دھوکے میں مت آنا کہ یہ عنقریب تم سے چھین لی جائے گی

اللہ تعالی کو آزمانا اللہ تعالی کی جناب میں گستاخی ہے جو تباہی کا سبب بن جاتی ہے

موت انسان کی خود حفاظت کرتی ہے کہ کہیں وقت سے پہلے نہ مر جائے

جتنا تم میں صبر ہوگا اتنا تمہاری دعا میں اثر ہوگا

کسی کے برا کہہ دینے سے نہ ہم برے ہو جاتے ہیں نہ اچھے اپنی زبان سے ہر شخص
اپنا ظرف دکھاتا ہے دوسرے کا عکس نہیں

کبھی تم دوسروں کے لیے دل سے دعا مانگ کر تو دیکھو تمہیں اپنے لیے دعا مانگنے کی ضرورت
ہی نہیں پڑے گی

اللہ آزماتا ہے اس چیز سے جو تمہیں بہت پیاری ہوتی ہے تاکہ اس چیز کے ملنے کی تڑپ
تمہیں اللہ سے ملا دے

تنہا انسان کو کبھی تنہا نہ سمجھنا کیونکہ جو تنہا ہوتا ہے اس کے سب سے قریب اللہ ہوتا ہے

جو دل دوسروں کی تکلیف دیکھ کر بے چین ہو جائے تو جان لو کہ اس دل میں اللہ رہتا ہے

جس کو تم سے سچے محبت ہو گی وہ تم کو فضول اور ناجائز کاموں سے روکے گا

اس سوچ کے ساتھ زندگی میں آگے بڑھو کہ اللہ نے یقینا بہترین ہی سوچا ہوگا

اخلاق وہ موتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہوتی مگر اس سے ہر چیز خریدی جا سکتی ہے