Parents Quotes in Urdu

کامیابیوں کی راہوں میں جس کا تذکرہ ضروری ہے
وہ ماں ہے جس کے بغیر زندگی ادھوری ہے

ماں کی خدمت سے جنت مل جاتی ہے
مگر جنت کا دروازہ اس وقت کھلتا ہے
جب باپ کی عزت کی جائے

موت کی آغوش میں جب تھک کے سو جاتی ہے ماں
تب کہیں جا کر تھوڑا سکوں پاتی ہے ماں
مانگتی کچھ نہیں اپنے لیے اللہ سے
اپنے بچوں کے لیے دامن کو پھیلاتی ہے ماں

ہر انسان اپنے لیے آسانیاں چاہتا ہے
واحد ماں اور باپ اپنی اولاد کے لیے آسانیاں چاہتے ہیں

وہ میری بدسلوکی میں بھی مجھے دعا دیتی ہے
آغوش میں لے کر سب غم بھلا دیتی ہے

دنیا میں مجھے جو بھی جتنا بھی ملا ہے یہ
سب کچھ میری ماں کی دعاؤں کا صلہ ہے

انسان کے آدھے سے زیادہ غم ماں کی ہمدرد آواز سن کر ختم ہو جاتے ہیں

کبھی جنت کا میں سوچوں تو ماں تم یاد آتی ہو
محبت لفظ جو پڑھ لوں تو ماں تم یاد آتی ہو

سونا سونا سا مجھے گھر لگتا ہے
جب ماں نہیں ہوتی مجھے ڈر لگتا ہے

باپ کی دولت نہیں
سایہ ہی کافی ہوتا ہے

والدین کی دعائیں وہ عظیم نعمت ہے
جو اپنی اولاد پر آنے والی ہر مصیبت کو روک دیتی ہیں

اپنے باپ کی قدر کرو باپ وہ ہستی ہے جو خود پھٹے پرانے کپڑے اور جوتے تو پہنتے ہیں
لیکن بچوں کو نئے پہناتے ہیں

چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے
میں نے جنت تو نہیں ماں دیکھی ہے

رہتے ہیں میرے ساتھ فرشتے دعاؤں میں
میں خوش نصیب ہوں میری ماں حیات ہے

عزت بھی ملے گی دولت بھی ملے گی
ماں کی خدمت کرو جنت بھی ملے گی

زندگی نے ایک بات ضرور سکھائی ہے
ماں کے سوا کوئی اپنا نہیں ہوتا

ماں باپ کو محبت کی نگاہ سے دیکھنا مقبول حج کا ثواب ہے

روک لیتا ہے بلاؤں کو وہ اپنے اوپر
ماں کا آنچل مجھے جبریل کا پر لگتا ہے

اس دنیا میں آپ کا باپ وہ واحد شخص ہے
جو چاہتا ہے آپ اس سے زیادہ کامیاب ہو

ماں باپ کا ہاتھ پکڑ کر رکھیں
کبھی کسی کے پاوں پکڑ نے کی ضرورت نہیں پڑے گی
اللہ تعالیٰ ہمیں والدین کی خدمت کرنے
کی توفیق عطا فرمائیں آمین

باپ ایک ایسا پہاڑ ہے
جن کے سائے میں بیٹیاں راج کرتی ہیں
اور ماں وہ ہستی ہے
جس کی دعاؤں میں رحمت برستی ہے

ماں باپ ایک میڈیکل سٹور ہوتے ہیں
جہاں ہمارے ہر دکھ درد کی دوا ملتی ہے

ماں کے بنا پورا گھر بکھر جاتا ہے پر
باپ کے بنا پوری دنیا ہی بکھر جاتی ہے

مجھے ماں اور پھول میں کوئی فرق نظر نہیں آتا
اگر دنیا آنکھیں تو ماں اس کی بینائی ہے
اگر دنیا پھول ہے تو ماں اس کی خوشبو ہے

ہمارے والدین نے ہمیں بچپن میں شہزادوں کی طرح پالا ہے
لہذا ہمارا فرض بنتا ہے کہ بڑھاپے میں ہم انہیں بادشاہوں کی طرح رکھیں

ماں باپ سے کبھی حساب نا کرنا
ورنہ رزق کے سارے دروازے تم پر بند ہو جاینگے

بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے
ماں کے بغیر تو کوئی دن ہی نہیں ہوتا

ماں کے سائے کی ناقدری نہ کیا کر
دھوپ کاٹے گی بہت جب شجر کٹ جائے گا

ستاروں جیسی روشن ہے میری پیشانی اب تک
اک بار میری ماں نے اسے محبت سے چوما تھا

ماں باپ کی باتیں کڑوی ضرور ہوتی ہیں
مگر یاد رکھیں نیم کے پتے کڑوے سہی لیکن خون صاف کرتے ہیں

سب کے لىے ماں باپ کو نہ چھوڑ
ماں باپ کے لیے سب کو چھوڑ
کیونکه
جب ماں باپ روتے ہىں تو فرشتوں کو بھى رونا آجاتا ہے

ماں کی آغوش انسان کی پہلی درسگاہ ہے
اور یہ درسگاہ بہت ہی عظیم ہے

میری ماں آج بھی ان پڑھ ہے
ایک روٹی مانگوں تو دو لے آتی ہے

خدا کے بعد جس نے مجھے پورا کیا
اہل جہاں سنو وہ میری ماں ہے

جلی ہوئی روٹی پر بہت شور مچایا تم نے
ماں کی جلی ہوئی انگلیاں دیکھ لیتے تو بھوک ہی مٹ جاتی

مت نظرانداز کرنا کبھی ماں کی تکلیفوں کو
جب یہ بچھڑتی ہیں تو ریشم کے تکیئوں پر بھی نیند نہیں آتی

باپ ایک ایسا شجر ہے جس کے ساۓ میں بیٹیاں راج کرتی ہیں

ابھی زندہ ہے میری ماں مجھے کچھ بھی نہیں ہوگا
میں گھر سے جب نکلتا ہوں دعائیں ساتھ چلتی ہیں

آپ کے والد کی ہر چیز مقدس ہے
یہاں تک کہ جوتے بھی جس کو دروازے کے سامنے دیکھ کر آپ کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے

عطا کر ہمارے ماں باپ کو عمر دراز اے اللہ
کہ ان کی دعاوں کے بنا ہماری زندگی بہت ادھوری ہے

عجب میں نے ماں کا پیار دیکھا
کھا بیٹا رہا تھا، پیٹ ماں کا بھر رہا تھا

ماں کے چہرے کو دیکھ کر مسکرا دیا کرو
ہر کسی کی قسمت میں حج نہیں ہوتا

اپنی زبان کی طاقت ان ماں باپ پر کبھی مت آزماؤ
جنہوں نے تمہیں بولنا سیکھایا ہے

دوزخ سے کہنا چھوڑ دے انتظار اس گنہگار کا
میں آغوش میں ہوں اس کے قدموں میں جس کے جنت ہے

اللہ کی رضا ماں باپ کی رضا میں ہے
اور اللہ کی سختی ماں باپ کی سختی میں ہے

میرے رب نے ماں کو ایسا رتبہ دیا
محبت سے ماں کو دیکھنا بھی عبادت بنا دیا

نوکری ماں باپ کی تنخواه رب دے گا
ماں باپ کا بےادب گناه کی طرف جلدی راغب ہو جاتا ہے

ماں جب بھی میرے لٸے دعا کرتی ہے
راستے کی ہر ٹھوکر مجھے سلام کرتی ہے

ماں جنت ہے تو باپ جنت کا دروازہ

باپ دنیا کا واحد شخص ہے جو خود سے زیادہ اپنے بیٹے کو کامیاب دیکھنا چاہتا ہے
یارب میرے بابا کو کروٹ کروٹ جنت کی بہاریں نصیب فرما آمین

دنیا بھر کی راحتیں اپنی جگہ
لیکن ہائے وہ ماں کے پہلو میں بیٹھنا

یااللہ میری ماں کو سلامت رکھنا کیونکہ جب میں گھر سے نکلتا ہو تو اللہ پاک کو کہتی ہے
اے خدا میرا بیٹا اپنی حفاظت میں رکھنا اللہ پاک سب کی ماؤں کو سلامت رکھے آمین

اپنی ماں کے ہاتھ سے بنے کھانے میں نقص نہ نکالا کرو
آپ خوش قسمت ہو کہ ماں کھانا بنا کے دیتی ہے
اس دنیا میں کچھ کے پاس کھانا نہیں کچھ کے پاس ماں نہیں

اپنے ماں باپ سے اونچی آواز میں بات مت کیا کرو
جس دن یہ خاموش ہو گئے
اس دن تم ان کی آواز سننے کو ترسو گے
اللہ سب کی اولاد پر ان کے ماں باپ کا سایہ سلامت رکھے
آمین

سات ارب مسکراہٹوں میں
مجھے پسند ہے مسکرانا ماں کا

دھوکہ دینا آج تک نہیں آیا
پیار کرنا اپنی ماں سے جو سیکھا ہے

کر لیا کرو صبح صبح ماں کے چہرے کی زیارت
پتہ نہیں کل کو تمہیں حج کرنے کا موقع ملے نہ ملے

ماں زندگی کی تاریک راتوں میں روشنی ہے
باپ ٹھوکرو سے بچانے والا مضبوط سہارا ہے

ایک ماں پانچ بچوں کو سنبھال سکتی ہے
مگر پانچ بچے ایک ماں کو سنبھال نہیں سکتے

باپ ہر چیز لاتا ہے ہر خواہش پورا کرتا ہے
بیٹی کے لیے جو نہیں بدل سکتا وہ ہے بیٹی کا نصیب

وہ نام ہی کیا جو نام نہ لگے
ماں
وہ کام ہی کیا جس میں ماں کی دعا نہ لگے

مجھے تجھ سے بے حد محبت ہے ماں
تو جنت سے بھی خوبصورت ہے ماں

پوچھتا ہے جب کوئی دنیا میں محبت ہے کہاں؟
مسکرا دیتا ہوں میں یاد آجاتی ہے ماں

دھوپ بھی تیز ہے پاس سایہ بھی نہیں
درد ایسا کہ مجھ کو رونا آیا بھی نہیں

اس کے سوا چاہا نہ میں نے کسی کو اتنا مگر
یہ سچ ہے کہ
ماں کے جیسا رب نے دوسرا بنایا نہیں

یااللہ میرے والدین کو ہمیشہ خوش تندرست لمبی عمر اور ان کا سایہ میرے سر پر ہمیشہ رکھنا
آمین

ماں کی اک دعا زندگی بنا دے گی
خود تو روے گی مگر تم کو ہنسا دے گی
بھول کر بھی نا رولانا ماں کو کبھی
کیونکہ اک چھوٹی سی بددعا عرش کو ہلا دے گی

باپ کى باتيں غور سى سنو
تاکه دوسروں کى نہ سننى پڑیں

ماں کے بغير اولاد ایسی ہے جیسے پھل کے بغير درخت ہے
سایہ تو ہے مگر سکون نہیں ہے
گھر تو ہے مگر سجانے والا نہیں ہے

مجھے اچھی لگتی ہیں میرے ہاتھ کی سبھی انگلیاں
جانے کس انگلی کو پکڑ کر میرے ماں نے چلنا سکھایا تھا مجھے

ماں باپ ان درختوں کی طرح ہے
جن کے سائے میں اولاد راج کرتی ہے

سب سے برا وقت وہ ہے جب ہمارے غصے اور ناراضگی کے خوف سے والدین اپنی ضرورت اور
نصیحت بیان کرنا چھوڑ دیں

بارش کے دنوں میں قبرستان کا چکر لگا لیا کرو
وہاں ایسے لوگ دفن ہے
جو ذرا سی بجلی چمکنے پر ہمیں اپنے سینوں سے لگا لیتے تھے

وہ دل دل نہیں ہوتا جس دل میں جان نہ ہو
وہ گھر گھر نہیں ہوتا جس گھر میں ماں نہ ہو

ماں کی آواز سکون دیتی ہے
چاہے وہ فون پر ہی کیوں نہ ہو

ماں باپ کے ساتھ تمہارا سلوک ایسی کہانی ہے جو لکھتے تم ہو لیکن تمہاری اولاد تمہیں پڑھ کر
سناتی ہے

ماں باپ کا دل جیت لو کامیاب ہو جاوگے
ورنہ ساری دنیا جیت کر بھی ہار جاؤگے

چھوٹے تھے تو لڑتے تھے ماں میری ہے ،ماں میری ہے
بڑے ہو کر لڑتے ہیں ماں تیری ہے ماں تیری ہے

سہتا رہتا ہے دکھ بتاتا نہیں
باپ میرا ہو بے زباں جیسے

کاش کہ ہو سکتی قبول میری دعا کچھ اس طرح
ماں کے نام میں پیار کی شدت ہے جس طرح

اب انہیں میرا بولنا اچھا نہیں لگتا
بچپن میں جو مجھ سے کہانیاں سنا کرتے تھے

ماں ایک ایسا بینک ہے
جہاں آپ ہر احساس اور دکھ جمع کروا سکتے ہیں

جب اولاد روٹی دینے لگ جاتی ہے ناں
تو اکثر ماں باپ کو ڈرنا پڑتا ہے
کہیں کوئی بات بری لگ گئی تو روٹی دینا بند نہ کر دیں

لاکھ ڈھونڈو پھر آغوش محبت
بعد مرنے کے پھر ماں نہیں ملتی

ماں کی محبت وہ گہرا سمندر ہے
جس کی گہرائی کوئی ناپ نہیں سکتا

ﭨﮭﻮﮐﺮﯾﮟ ﮐﮭﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﯽ ﺟﻮ ﺗﮭﮏ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ
ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﻟﭙﭧ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ

ہر مشکل آسان ہوتی ہے
جب تک زندہ ماں ہوتی ہے

سناٹا چھا گیا بٹوارے کے قصے میں
جب ماں نے پوچھا میں ہوں کس کے حصے میں

سوکھے میں سلا کر خود گھیلے سوتی ہے وہ ماں کہلاتی ہے
دو روٹی کھلا کر خود ایک روٹی کھاتی وہ ماں کہلاتی ہے

دنیا کی ہر چیز سے پیاری ہے مجھ کو میری ماں
کوئی میرے دکھ کو سمجھے نہ سمجھے پر سمجھتی ہے میرے ہر دکھ کو میری ماں

برتن مانجھ کر ماں دو چار بچے پال ہی لیتی ہے
مگر دو چار بچوں سے ایک ماں نہیں پالی جاتی

اک تیرا ہی پیار سچا ہے ماں
لوگوں کی تو شرطیں ہی بہت ہیں

لبوں پہ اس کے بد دعا نہیں ہوتی
بس اک ماں ہے جو کبھی خفا نہیں ہوتی

مفت میں صرف ماں باپ کا پیار ملتا ہے
اس کے بعد دنیا کے ہر رشتے کے لیے کچھ نہ کچھ چکانا پڑتا ہے

لکھتے لکھتے قلم ہی سوکھ گیا
میرے باپ کی تعریفوں کا جواب نہیں

جو والد کی قدر کرے وہ کبھی غریب نہیں ہوتا
جس نے ماں کی قدر کرلی وہ کبھی بدنصیب نہیں ہوتا

تم چاہو کتنے ہی پر فیوم لگا لو
لیکن جو خوشبو ماں کے آنچل میں ہے
وہ کسی پر فیوم میں کہاں

مجھ کو کیا معلوم بادشاہ کیسا ہوتا ہے
میرا خیال ہے میرے بابا جیسا ہوتا ہے

جو مجھ سے روز پريوں کی کہانی سن کے سوتے تھے
اب ان بچوں کو میرا بولنا اچھا نہیں لگتا

دنیا میں سب سے زیادہ دولت اس کے پاس ہے جس کی ماں ابھی تک زندہ ہے

باپ کے ڈانٹ کو کبھی غلط نہ سمجھنا
کیونکہ وہ ڈانٹ آپ کی تربیت کا حصہ ہے

اے قلم روک جا آدب کا مقام ہے
تیری نوک کے نیچے میرے ماں باپ کا نام ہے

والدین کی خدمت جنت کا دروازہ ہے خوش نصیب لوگ اس دروازے
کو زندگی میں اور بدنصیب ان کی موت کے بعد ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں

اپنے شہر کی تازہ ہوا لے کے چلا ہوں
ہر درد کی یاروں میں دوا لے کے چلا ہوں
مجھ کو یقین ہے کہ رہونگا میں کامیاب
کیوں کہ میں گھر سے ماں کی دعا لے کے چلا ہوں

چہرے کی سفیدی اور محلوں کی اونچائی پر مت جانا
غور کرنا جس گھر میں ماں باپ ہنستے نظر آئیں سمجھ جانا
وہ گھر امیروں کا ہے

ماں میری صدائیں دیتی رہتی ہے
آنچل سے ہوائیں دیتی رہتی ہے
میں جب بھی سفر میں رہتا ہوں
ماں مجھ کو دعائیں دیتی رہتی ہے

باپ کے ڈانٹ کو کبھی غلط نہ سمجھنا
کیونکہ وہ ڈانٹ آپ کی تربیت کا حصہ ہے

جڑی تھی اس کی ہر اک ہاں میری ہاں سے
یہ بات سچ ہے میرا باپ کم نہ تھا میری ماں سے

بخار آجائے تو اس کی تپش اسے کم کرتی
میری تکلیف کو وہ اپنے کھاتہ میں رقم کرتی
قسم اللہ کی مجھ کو بلائیں چھو نہیں سکتی
میری ماں چاروں قل پڑھ کر میرے سینہ پر دم کرتی

کوئی چاہت کوئی عزت کوئی شہرت نہیں مانگی
سوا اولاد کے اللہ سے دولت نہیں مانگی
وہ میرا باپ ہے جس نے لٹا دی زندگی مجھ پر
کبھی غصہ میں بھی احسان کی قیمت نہیں مانگی

جو رولا کے ہنسا دے وہ ہے
باپ اور
جو رولا کے خود رو پڑے وہ ہے
ماں

ماں کے بنا پورا گھر بکھر جاتا ہے پر
باپ کے بنا پوری دنیا ہی بکھر جاتی ہے

ہنستے ہوئے چہرے سے جو پہچان لے دکھ کو
سب لوگ ہی ماں جیسے تو ماہر نہیں ہوتے

بے وجہ تمہیں اگر خوشی محسوس ہو نے لگے تو اسے ماں کی دعا سمجھ لینا

والدین اس درخت کی مانند ہیں جن کے سائے تلے بچے
خود کو سب سے زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں
Conclusion
I Hope you enjoye our collection of Parents Quotes in Urdu.If you have any questions,please do not hesitate to reach out to us through the comment box.Your thoughts and opinions are valuable to us and we would love to hear from you.Also,you can share your own Urdu Shayari here below in the comment box.
Thank You very Much