Reading Al Quran

Reading Al Quran
Reading Al Quran

جس نے رسول کا حکم مانا بے شک اس نے اللہ کا حکم مانا۔

(سورہ النساء آیت 11)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اے ایمان والو! اگر تمھارے پاس کوئی فاسق خبر لائے تو تم تحقیق کرو۔

(سورۃ الحجرات آیت 5)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اور اللہ تعالی سے ڈرو بلاشبہ اللہ تعالی دلوں تک کی باتوں کی پوری خبر رکھتا ہے۔
(پارہ 6 سورہ المائدہ آیت 7)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

جو کچھ رسول تمہیں عطا فرمائیں اسے لے لو اور جس سے منع فرمائیں

باز رہو اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ کا عذاب سخت ہے۔
(پارہ 28 رکوع 4)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اور اللہ تعالی سے ڈرو بلاشبہ اللہ تعالی دلوں تک کی باتوں کی پوری خبر رکھتا ہے۔
(پارہ 6 سورہ المائدہ آیت 7)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہمارے احکام کا جھوٹا بتلایا ایسے لوگ دوزخ میں رہنے والے ہیں۔
(پارہ 6 سورہ المائدہ آیت 10)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔

(پارہ 11 سورہ توبہ آیت 119)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں پر ایمان نہیں لاتے

ان کو اللہ تعالی کبھی راہ پر نہ لائے گا

اور ان کے لیے درد ناک سزا ہوگی۔
(پارہ 14 سورہ نحل آیت 104)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہان والوں کاپالنے والا ہے۔

(الفاتحۃ – 1)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

بہت مہربان رحمت والا۔ جزا کے دن کامالک۔

(الفاتحہ 2-3)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔

(الفاتحہ 4)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے

احسان کیا نہ کہ ان کا راستہ جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا۔
(الفاتحہ 5-7)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

وہ بلند رتبہ کتاب جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں ۔

اس میں ڈرنے والوں کے لئے ہدایت ہے۔

(البقرہ 2)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

وہ لوگ جو بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں

اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے کچھ(ہماری راہ میں ) خرچ کرتے ہیں ۔

(اَلْبَقَرَة3)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اور وہ کہ ایمان لائیں اس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اترا

اور جو تم سے پہلے اترا اور آخرت پر یقین رکھیں ۔

(اَلْبَقَرَة4)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اوریہی لوگ کامیابی حاصل کرنے والے ہیں ۔

(اَلْبَقَرَة5)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

بیشک وہ لوگ جن کی قسمت میں کفر ہے ان کے لئے برابر ہے

کہ آپ انہیں ڈرائیں یا نہ ڈرائیں ،یہ ایمان نہیں لائیں گے۔

(اَلْبَقَرَة6)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اللہ نے ان کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر مہرلگادی ہے

اور ان کی آنکھوں پرپردہ پڑا ہواہے اور ان کے لئے بہت بڑا عذاب ہے۔

(اَلْبَقَرَة7)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اور کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر اورآخرت کے دن پر ایمان لے آئے ہیں

حالانکہ وہ ایمان والے نہیں ہیں ۔

(اَلْبَقَرَة8)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

یہ لوگ اللہ کو اور ایمان والوں کو فریب دینا چاہتے ہیں

حالانکہ یہ صرف اپنے آپ کو فریب دے رہے ہیں اور انہیں شعور نہیں

(9اَلْبَقَرَة)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

ان کے دلوں میں بیماری ہے تو اللہ نے ان کی بیماری میں اور اضافہ کردیا

اور ان کے لئے ان کے جھوٹ بولنے کی وجہ سے دردناک عذاب ہے۔

(اَلْبَقَرَة10)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اورجب ان سے کہا جائے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں

ہم توصرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔

(اَلْبَقَرَة11)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

سن لو:بیشک یہی لوگ فساد پھیلانے والے ہیں مگر انہیں (اس کا)شعور نہیں ۔

(اَلْبَقَرَة12)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اور جب ان سے کہا جائے کہ تم اسی طرح ایمان لاؤ جیسے اور لوگ ایمان لائے

توکہتے ہیں :کیا ہم بیوقوفوں کی طرح ایمان لائیں ؟ سن لو: بیشک یہی لوگ

بیوقوف ہیں مگر یہ جانتے نہیں ۔

(اَلْبَقَرَة13)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اور جب یہ ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں :ہم ایمان لاچکے ہیں

اور جب اپنے شیطانوں کے پاس تنہائی میں جاتے ہیں تو کہتے ہیں

کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ، ہم توصرف ہنسی مذاق کرتے ہیں ۔

(اَلْبَقَرَة14)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اللہ ان کی ہنسی مذاق کا انہیں بدلہ دے گا اور (ابھی)وہ انہیں مہلت دے رہا ہے

کہ یہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔

(اَلْبَقَرَة15)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی خریدلی

تو ان کی تجارت نے کوئی نفع نہ دیا اوریہ لوگ راہ جانتے ہی نہیں تھے۔

(اَلْبَقَرَة16)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

ان کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے آگ روشن کی

پھر جب اس آگ نے اس کے آس پاس کو روشن کردیا

تواللہ ان کا نور لے گیا اور انہیں تاریکیوں میں چھوڑ دیا،انہیں کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔

(اَلْبَقَرَة17)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

بہرے، گونگے، اندھے ہیں پس یہ لوٹ کر نہیں آئیں گے۔

(اَلْبَقَرَة18)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

یا (ان کی مثال) آسمان سے اترنے والی بارش کی طرح ہے

جس میں تاریکیاں اور گرج اور چمک ہے ۔ یہ زور دار کڑک کی وجہ

سے موت کے ڈر سے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس رہے ہیں

حالانکہ اللہ کافروں کو گھیرے ہوئے ہے۔

(اَلْبَقَرَة19)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

بجلی یوں معلوم ہوتی ہے کہ ان کی نگاہیں اچک کرلے جائے گی۔

(حالت یہ کہ)جب کچھ روشنی ہوئی تو اس میں چلنے لگے اور جب

ان پر اندھیرا چھا گیا تو کھڑے رہ گئے اور اگراللہ چاہتا تو

ان کے کان اور آنکھیں سلَب کر لیتا۔ بیشک اللہ ہر شے پر قادرہے۔

(اَلْبَقَرَة20)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

 اے لوگو!اپنے رب کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور

تم سے پہلے لوگوں کو پیدا کیا۔ یہ امید کرتے ہوئے

(عبادت کرو) کہ تمہیں پرہیزگاری مل جائے۔

(اَلْبَقَرَة21)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا

اور اس نے آسمان سے پانی اتاراپھر اس پانی کے ذریعے

تمہارے کھانے کے لئے کئی پھل پیدا کئے تو تم جان بوجھ کر

اللہ کے شریک نہ بناؤ۔

(اَلْبَقَرَة22)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اور اگر تمہیں اس کتاب کے بارے میں کوئی شک ہو جو

ہم نے اپنے خاص بندے پرنازل کی ہے تو تم اس جیسی

ایک سورت بنالاؤ اور اللہ کے علاوہ اپنے سب مددگاروں کو

بلالو اگر تم سچے ہو۔

(اَلْبَقَرَة23)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

پھر اگر نہ لا سکو اور ہم فرمائے دیتے ہیں کہ ہر گز نہ لا سکو گے

تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں تیار رکھی ہے کافروں کے لیے

(اَلْبَقَرَة24)

Reading Al Quran
Reading Al Quran

اور ان لوگوں کوخوشخبری دو جو ایمان لائے

اورانہوں نے اچھے عمل کئے کہ ان کے لئے ایسے باغات ہیں

جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔جب انہیں ان باغوں سے

کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے، یہ تو وہی رزق ہے

جو ہمیں پہلے دیا گیاتھا حالانکہ انہیں ملتا جلتا پھل (پہلے )دیا گیا تھا

اور ان (جنتیوں )کے لئے ان باغوں میں پاکیزہ بیویاں ہوں گی

اور وہ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے۔

(25اَلْبَقَرَة)

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here