Most Beautiful Romantic by Jaun Elia Best Quotes– 50+Timeless Lines of Love

Jaun Elia Best Quotes

50+ Jaun Elia Best Quotes – Words That Touch the Soul

Introduction – The Genius and Pain of Jaun Elia

The few poets in the history of Urdu could communicate with the heart as Jaun Elia. His writings were naked, sincere, and very much human.

 He openly portrayed pain, love, loneliness, and the intricate beauty of existence through his verses.

This anthology of 50+ Jaun Elia Best Quotes is a roundup of his mightiest and most unforgettable lines — each being filled with the same feeling, the same wisdom, and the same hint of defiance as the previous one. No matter if it is Jaun Elia’s gloomy quotes, love poems, or thought-stimulating Urdu lines you fancy, you will find your heart beaten directly by the words of this collection.

All the messages portray an intimate relationship, for Jaun always wrote not to dazzle but to ventilate.

Description – Jaun Elia’s Magic in Words

Jaun Elia was a poet and a philosopher with emotions sharper than the very truth. He could only create quotes that mixed pain and beauty the way he did. These Jaun Elia Urdu quotes cover the entire human experience: love, heartbreak, loneliness, self-awareness, and the quest for meaning. 

In this collection, you will find:

  • Romantic Jaun Elia quotes talking about love’s fire and loss
  • Sad Urdu lines portraying heartbreak and emptiness
  • Philosophical quotes about life, time, and human nature
  • Famous Jaun Elia poetry lines that are known across generations
  • Jaun’s words are everlasting; they remind us that often, pain and poetry co-exist. 

His pen never describes emotions; rather, it evokes them.

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

یہ جو سنا اک دن وہ حویلی یکسر بے آثار گری

ہم جب بھی سائے میں بیٹھے دل پر اک دیوار گری

جوں ہی مڑ کر دیکھا میں نے بیچ اٹھی تھی اک دیوار

بس یوں سمجھو میرے اوپر بجلی سی اک بار گری

دھار پہ باڑ رکھی جائے اور ہم اس کے گھائل ٹھہریں

میں نے دیکھا اور نظروں سے ان پلکوں کی دھار گری

گرنے والی ان تعمیروں میں بھی ایک سلیقہ تھا

تم اینٹوں کی پوچھ رہے ہو مٹی تک ہموار گری

بے داری کے بستر پر میں ان کے خواب سجاتا ہوں

نیند بھی جن کی ٹاٹ کے اوپر خوابوں سے نادار گری

خوب ہی تھی وہ قوم شہیداں یعنی سب بے زخم و خراش

میں بھی اس صف میں تھا شامل وہ صف جو بے وار گری

ہر لمحہ گھمسان کا رن ہے کون اپنے اوسان میں ہے

کون ہے یہ؟ اچھا تو میں ہوں لاش تو ہاں اک یار گری

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

یاد اسے انتہائی کرتے ہیں

سو ہم اس کی برائی کرتے ہیں

پسند آتا ہے دل سے یوسف کو

وہ جو یوسف کے بھائی کرتے ہیں

ہے بدن خواب وصل کا دنگل

آؤ زور آزمائی کرتے ہیں

اس کو اور غیر کو خبر ہی نہیں

ہم لگائی بجھائی کرتے ہیں

ہم عجب ہیں کہ اس کی بانہوں میں

شکوۂ نارسائی کرتے ہیں

حالت وصل میں بھی ہم دونوں

لمحہ لمحہ جدائی کرتے ہیں

آپ جو میری جاں ہیں میں دل ہوں

مجھ سے کیسے جدائی کرتے ہیں

با وفا ایک دوسرے سے میاں

ہر نفس بے وفائی کرتے ہیں

جو ہیں سرحد کے پار سے آئے

وہ بہت خود ستائی کرتے ہیں

پل قیامت کے سود خوار ہیں جونؔ

یہ ابد کی کمائی کرتے ہیں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

یادوں کا حساب رکھ رہا ہوں

سینے میں عذاب رکھ رہا ہوں

تم کچھ کہے جاؤ کیا کہوں میں

بس دل میں جواب رکھ رہا ہوں

دامن میں کیے ہیں جمع گرداب

جیبوں میں حباب رکھ رہا ہوں

آئے گا وہ نخوتی سو میں بھی

کمرے کو خراب رکھ رہا ہوں

تم پر میں صحیفہ ہائے کہنہ

اک تازہ کتاب رکھ رہا ہوں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

وہ جو تھا وہ کبھی ملا ہی نہیں

سو گریباں کبھی سلا ہی نہیں

اس سے ہر دم معاملہ ہے مگر

درمیاں کوئی سلسلہ ہی نہیں

بے ملے ہی بچھڑ گئے ہم تو

سو گلے ہیں کوئی گلہ ہی نہیں

چشم میگوں سے ہے مغاں نے کہا

مست کر دے مگر پلا ہی نہیں

تو جو ہے جان تو جو ہے جاناں

تو ہمیں آج تک ملا ہی نہیں

مست ہوں میں مہک سے اس گل کی

جو کسی باغ میں کھلا ہی نہیں

ہائے جونؔ اس کا وہ پیالۂ ناف

جام ایسا کوئی ملا ہی نہیں

تو ہے اک عمر سے فغاں پیشہ

ابھی سینہ ترا چھلا ہی نہیں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

ٹھیک ہے خود کو ہم بدلتے ہیں

شکریہ مشورت کا چلتے ہیں

ہو رہا ہوں میں کس طرح برباد

دیکھنے والے ہاتھ ملتے ہیں

ہے وہ جان اب ہر ایک محفل کی

ہم بھی اب گھر سے کم نکلتے ہیں

کیا تکلف کریں یہ کہنے میں

جو بھی خوش ہے ہم اس سے جلتے ہیں

ہے اسے دور کا سفر در پیش

ہم سنبھالے نہیں سنبھلتے ہیں

تم بنو رنگ تم بنو خوشبو

ہم تو اپنے سخن میں ڈھلتے ہیں

میں اسی طرح تو بہلتا ہوں

اور سب جس طرح بہلتے ہیں

ہے عجب فیصلے کا صحرا بھی

چل نہ پڑیے تو پاؤں جلتے ہیں

Jaun Elia Best Quotes

خود سے رشتے رہے کہاں ان کے غم تو جانے تھے رائیگاں ان کے مست ان کو گماں میں

رہنے دے خانہ برباد ہیں گماں ان کے یار سکھ نیند ہو نصیب ان کو دکھ یہ ہے دکھ ہیں بے

اماں ان کے کتنی سرسبز تھی زمیں ان کی کتنے نیلے تھے آسماں ان کے

نوحہ خوانی ہے کیا ضرور انہیں ان کے نغمے ہیں نوحہ خواں ان کے

Jaun Elia Best Quotes

تم جب آؤگی تو کھویا ہوا پاؤگی مجھے میری تنہائی میں

خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں

میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ہے مجھ پر

ان میں اک رمز ہے جس رمز کا مارا ہوا ذہن مژدۂ عشرت انجام نہیں پا سکتا زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

کوئے جاناں میں اور کیا مانگو حالت حال یک صدا مانگو ہر نفس تم یقین منعم سے

رزق اپنے گمان کا مانگو ہے اگر وہ بہت ہی دل نزدیک اس سے دوری کا سلسلہ مانگو

در مطلب ہے کیا طلب انگیز کچھ نہیں واں سو کچھ بھی جا مانگو گوشہ گیر غبار ذات ہوں میں مجھ میں

ہو کر مرا پتا مانگو منکران خدائے بخشندہ اس سے تو اور اک خدا مانگو اس شکم رقص گر کے سائل ہو

ناف پیالے کی تم عطا مانگو لاکھ جنجال مانگنے میں ہیں کچھ نہ مانگو فقط دعا مانگو

Jaun Elia Best Quotes

نہیں شوریدگانِ شہر میں وہ سوزِ جاں اب کے ہیں شامیں سوختہ جانوں کی بے شورِ فغاں اب کے ہیں

شوقِ گرمئ آغوش کے جذبے زمستانیشب اندر شب ہو جیسے برفباری کا سماں اب کےکوئی لہجہ

یہاں شعلے پہن کے اب نہیں آتانہیں سایہ فگن محفل پہ سانسوں کا دھواں اب کےسرود و ساز ہیں

سرما فروشِ حلقۂ یاراںدلوں میں زمہریری کپکپی ہے پر فشاں اب کےستم ہے رشتہ ہائے

آشتی کی پاسداری ہےمرے یارو! تمہارے اور خدا کے درمیاں اب کےلباسِ آتشِ انکارِ ابلیسی

جلا ڈالایقیں کے ستر پوشانِ گماں نے بے گماں اب کےہوئی گم اے گروہِ دل تپاں، آتش بجاں

آخرترے احساس اور انفاس کی سوزش کہاں اب کےہے اک خورشیدِ یخ بستہ کا پرتو

خاک پر غلطاںہے زندہ دھوپ کو ترسی ہوئی یہ بستیاں اب کےسیاہی کی لپک ہے اور ہیں

آتشکدے اپنےکہاں پائیں فروغِ چشمِ جاں زردشتیاں اب کےدر و دیوار یخ ہیں اور ہوائیں

زمہریری ہیںلبِ شکوہ کھلے بھی تو صدائیں زمہریری ہیںدلوں کی فصل برفانی ہے اور

شیوے زمستانیوفائیں زمہریری ہیں، جفائیں زمہریری ہیںکسے کس سے گلہ ہو اور

گلے کا کیا صلہ ٹھہرےسماعت یخ زدہ ہے، التجائیں زمہریری ہیںکیا خونِ جگر

کا خوش گمانی میں زیاں ہم نےشفق کے رنگ لکھے داستاں در داستاں ہم نےفضا ہے

ایسی برفانی کہ سانسیں جم کے رہ جائیںنہ کی ہوتی یہاں سینے کی گرمی رائیگاں ہم نے

نفس ٹھٹھرے ہوئے ہیں شعلہ ہائے لب کے موسم میںمجھے سردی زیادہ ہی لگے گی اب کے موسم میں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

رنج ہے حالت سفر حال قیام رنج ہے صبح بہ صبح رنج ہے شام بہ شام رنج ہے اس کی شمیم زلف کا کیسے ہو

شکریہ ادا جب کہ شمیم رنج ہے جب کہ مشام رنج ہے صید تو کیا کہ صید کار خود بھی نہیں

یہ جانتا دانہ بھی رنج ہے یہاں یعنی کہ دام رنج ہے معنئ جاودان جاں کچھ بھی نہیں

مگر زیاں سارے کلیم ہیں زبوں سارا کلام رنج ہے بابا الف مری نمود رنج ہے

آپ کے بقول کیا مرا نام بھی ہے رنج ہاں ترا نام رنج ہے کاسہ گداگری کا ہے

ناف پیالہ یار کا بھوک ہے وہ بدن تمام وصل تمام رنج ہے جیت کے کوئی آئے تب ہار کے

کوئی آئے تب جوہر تیغ شرم ہے اور نیام رنج ہے دل نے پڑھا سبق تمام بود تو ہے

قلق تمام ہاں مرا نام رنج ہے ہاں ترا نام رنج ہے پیک قضا ہے دم بہ دم جونؔ

قدم قدم شمار لغزش گام رنج ہے حسن خرام رنج ہے بابا الف نے شب کہا نشہ بہ نشہ

کر گلے جرعہ بہ جرعہ رنج ہے جام بہ جام رنج ہے آن پہ ہو مدار کیا بود کے روزگار

کا دم ہمہ دم ہے دوں یہ دم وہم دوام رنج ہے رزم ہے خون کا حذر کوئی

بہائے یا بہے رستم و زال ہیں ملال یعنی کہ سام رنج ہے

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

حواس میں تو نہ تھے پھر بھی کیا نہ کر آئے کہ دار پر گئے ہم اور پھر اتر آئے عجیب حال کے

مجنوں تھے جو بہ عشوہ و ناز بہ سوئے باد یہ محمل میں بیٹھ کر آئے کبھی گئے تھے

میاں جو خبر کے صحرا کی وہ آئے بھی تو بگولوں کے ساتھ گھر آئے کوئی جنوں نہیں سودائیان

صحرا کو کہ جو عذاب بھی آئے وہ شہر پر آئے بتاؤ دام گرو چاہیے تمہیں اب کیا پرندگان ہوا

خاک پر اتر آئے عجب خلوص سے رخصت کیا گیا ہم کو خیال خام کا تاوان تھا سو بھر آئے

Jaun Elia Best Quotes

مر چکا ہے دل مگر زندہ ہوں میں زہر جیسی کچھ دوائیں چاہییں پوچھتی ہیں

آپ، آپ اچھے تو ہیں جی میں اچھا ہوں، دوائیں چاہییں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

غم کو غزلوں میں سجا کر حسن پیدا کر لیا

میں نے اپنے درد کا بھی اک تماشہ کر لیا

میں نے بھی میں ٹھیک ہوں کہہ کر نگاہیں پھیر لیں

تو نے بھی اس جھوٹ پر رسماً بھروسہ کر لیا

جستجو تیری تھی پھر کیا دھوپ کیسی تشنگی

وسعت صحرا میں ان آنکھوں کو دریا کر لیا

اک تعلق یاد کا بچتا ہے جس پر بس نہیں

باقی جیسا تو نے چاہا میں نے ویسا کر لیا

کتنی ہی بے خواب راتیں بد حواسی شاعری

خود کو تیری یاد میں جون ایلیاؔ سا کر لیا

مطرب ساز شکستہ شاعر آشفتہ سر

اک تری فرقت میں میں نے خود کو کیا کیا کر لیا

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

جی ہی جی میں وہ جل رہی ہو گی

چاندنی میں ٹہل رہی ہو گی

چاند نے تان لی ہے چادرِ ابر

اب وہ کپڑے بدل رہی ہو گی

سو گئی ہو گی وہ شفق اندام

سبز قندیل جل رہی ہو گی

سرخ اور سبز وادیوں کی طرف

وہ مرے ساتھ چل رہی ہو گی

چڑھتے چڑھتے کسی پہاڑی پر

اب وہ کروٹ بدل رہی ہو گی

پیڑ کی چھال سے رگڑ کھا کر

وہ تنے سے پھسل رہی ہو گی

نیلگوں جھیل ناف تک پہنے

صندلیں جسم مل رہی ہو گی

ہو کے وہ خوابِ عیش سے بیدار

کتنی ہی دیر شل رہی ہو گی

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

اس رایگانی میں

سو وہ ہمارے آخری آنسو تھے

جو ہم نے گلے مل کر بہائے تھے

نہ جانے وقت اُن آنکھوں سے پھر کس طور پیش آیا

مگر میری فریبِ وقت کی بہکی ہوئی آنکھوں نے

اس کے بعد بھی

آنسو بہائے ہیں

میرے دل نے بہت سے دکھ رچائے ہیں

مگر یوں ہے کہ ماہ و سال کی اس رائیگانی میں

مری آنکھیں

گلے ملتے ہوئے رشتوں کی فرقت کے وہ آنسو

پھر نہ رو پائیں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

ہر بار میرے سامنے آتی رہی ہو تم

ہر بار تم سے مل کے بچھڑتا رہا ہوں میں

تم کون ہو یہ خود بھی نہیں جانتی ہو تم

میں کون ہوں یہ خود بھی نہیں جانتا ہوں میں

تم مجھ کو جان کر ہی پڑی ہو عذاب میں

اور اِس طرح خود اپنی سزا بن گیا ہوں میں

تم جس زمین پر ہو میں اس کا خدا نہیں

پس سر بسر اذّیت و آزار ہی رہو

بیزار ہو گئی ہو بہت زندگی سے تم

جب بس میں کچھ نہیں ہے تو بیزار ہی رہو

تم کو یہاں کے سایہ و پرتو سے کیا غرض

تم اپنے حق میں بیچ کی دیوار ہی رہو

میں ابتدائے عشق سے بے مہر ہی رہا

تم انتہائے عشق کا معیار ہی رہو

تم خون تھوکتی ہو یہ سن کر خوشی ہوئی

اس رنگ اس ادا میں بھی پُرکار ہی رہو

میں نے یہ کب کہا تھا محبت میں ہے نجات

میں نے یہ کب کہا تھا وفادار ہی رہو

اپنی متاعِ ناز لُٹا کر میرے لیے

بازارِ التفات میں نادار ہی رہو

جب میں تمہیں نشاطِ محبت نہ دے سکا

غم میں کبھی سکونِ رفاقت نہ دے سکا

جب میرے سب چراغِ تمنا ہوا کے ہیں

جب میرے سارے خواب کسی بے وفا کے ہیں

پھر مجھ کو چاہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں

تنہا کراہنے کا تمہیں کوئی حق نہیں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم ،

بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

خموشی سے ادا ہو رسم دُوری

کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم

یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں

وفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم

وفا ، اخلاص ، قربانی ، محبت ،

اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم

ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم ،

تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم

کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نے

تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم

نہیں دنیا کو جب پرواہ ہماری ،

تو پھر دنیا کی پرواہ کیوں کریں ہم

Jaun Elia Best Quotes

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم

بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

خموشی سے ادا ہو رسمِ دوری

کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم

یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں

وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم

وفا، اخلاص، قربانی،مرو ّت

اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم

سنا دیں عصمتِ مریم کا قصّہ؟

پر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم

زلیخائے عزیزاں بات یہ ہے

بھلا گھاٹے کا سودا کیوں کری ہم

ہماری ہی تمنّا کیوں کرو تم

تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم

کیا تھا عہد جب لحموں میں ہم نے

تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم

اُٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیں

فقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم

جو اک نسل فرومایہ کو پہنچے

وہ سرمایہ اکٹھا کیوں کریں ہم

نہیں دُنیا کو جب پرواہ ہماری

تو پھر دُنیا کی پرواہ کیوں کریں ہم

برہنہ ہیں سرِبازار تو کیا

بھلا اندھوں سے پردا کیوں کریں ہم

ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھی

سو خود پر بھی بھروسہ کیوں کریں ہم

پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیں

زمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم

یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستی

یہاں کارِ مسیحا کیوں کریں ہم

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

ہم بصد ناز دل و جاں‌ میں بسائے بھی گئے

پھر گنوائے بھی گئے اور بھلائے بھی گئے🥀

ہم ترا ناز تھے ، پھر تیری خوشی کی خاطر

کر کے بے چارہ ترے سامنے لائے بھی گئے😢

کج ادائی سے سزا کج کُلہی کی پائی

میرِ محفل تھے سو محفل سے اٹھائے بھی گئے

کیا گلہ خون جو اب تھوک رہے ہیں‌ جاناں

ہم ترے رنگ کے پرتَو سے سجائے بھی گئے🖤

ہم سے روٹھا بھی گیا ہم کو منایا بھی گیا

پھر سبھی نقش تعلق کے مٹائے بھی گئے

جمع و تفریق تھے ہم مکتبِ جسم و جاں کی

کہ بڑھائے بھی گئے اور گھٹائے بھی گئے💔

جون! دل شہرِ حقیقت کو اجاڑا بھی گیا

اور پھر شہر تو و ہّم کے بسائے بھی گئے

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

تم اتنا مختصر کیوں بولتی ہو

کہ جیسے اک مجسم خامشی ہو

سر محفل نگاہیں کہہ چکی ہیں

مرے کانوں میں تم جو کہہ رہی ہو

مسلسل ہچکیاں آنے لگی ہیں

مرے بارے میں کتنا سوچتی ہو

مجھے کہتی ہو میں سب بھول جاؤں

خود اب بھی میری غزلیں پڑھ رہی ہو

اداسی دل میں یوں اتری ہے جیسے

کوئی جون ایلیا کی شاعری ہو

کئی دن ہو گئے بے چین ہوں میں

کئی راتوں سے تم بھی جاگتی ہو

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

ہاں یہ ٹھیک ہے میں انا کا مریض ہوں

آخر میرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی

اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر

کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی

اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے

یہ بھی قبول ہے کہ تجھے ، چھین لے کوئی

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

لکھنے میں دُکھن ھے اور پڑھنے میں دُکھ ھے۔

بولنے میں آزار ھے اور سننے میں اُداسی ھے۔

جو کچھ لکھا اور پڑھا سب رائیگاں گیا ،

جو کچھ کہا گیا اورسنا گیا سب کارِ دشت کی سیاہی ھے

اور المیہ یہ ھے کہ اُس سے فرار بھی نہیں.

آئیے اُداسی میں مزید اُداسی کو شامل کرتے ھیں اور یہ نظم پڑھتے ھیں.

”مگر یہ زخم ، یہ مرھم“

تمہارے نام ، تمہارے نشان سے بے سروکار

تمہاری یاد کے موسم گزرتے جاتے ھیں

بس ایک منظرِ بے ھجر و وصل ھے , جس میں

ھم اپنے آپ ھی , کچھ رنگ بھرتے جاتے ھیں

نہ وہ نشاط تصور ، کہ لو تم آ ھی گئے

نہ زخم دل کی ھے سوزش ، کوئی جو سہنی ھو

نہ کوئی وعدہ و پیماں کی شام ھے ، نہ سحر

نہ شوق کی ھے کوئی داستاں ، جو کہنی ھو

نہیں جو محملِ لیلائے آرزو، سرِ راہ

تو اب فضا میں ، فضا کے سوا کچھ نہیں

نہیں جو موجِ صبا میں کوئی شمیمِ پیام

تو اَب صبا میں ، صبا کے سِوا کچھ نہیں

اُتار دے جو کنارے پہ ، ھم کو کشتئ وھم

تو گرد و پیش کو ، گرداب ھی سمجھتے ھیں

تمہارے رنگ مہکتے ھیں ، خواب میں جب بھی

تو خواب میں بھی اُنہیں ، خواب ھی سمجھتے ھیں

نہ کوئی زخم ، نہ مرھم , کہ زندگی اپنی

گزر رھی ھے ، ھر احساس کو گنوانے میں

مگر یہ زخم ، یہ مرھم بھی , کم نہیں شاید

کہ ھم ھیں ایک زمیں پر ، اور ایک زمانے میں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

آج کے بعد عشرت مجلس شام غم کہاں

جی نہ لگے گا تیرے بعد ، پر ترے بعد ہم کہاں

اب یہ جبین و چشم و لب تجھ کو نظر نہ آئیں گے

غور سے دیکھ لے ہمیں ___، آج کے بعد ہم کہاں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

آپ اپنا غبار تھے ہم تو

یاد تھے یاد گار تھے ہم تو

اُڑے جاتے ہیں دھول کی مانند

آندھیوں پر سوار تھے ہم تو

ہم نے کیوں خود پہ اعتبار کیا

سخت بے اعتبار تھے ہم تو

تم نے کیسے بھلا دیا ہم کو

تم سے ہی مستعار تھے ہم تو

خوش نہ آیا ہمیں جیے جانا

لمحے لمحے پہ بار تھے ہم تو

سہہ بھی لیتے ہمارے طعنوں کو

جان ِ من جاں نثار تھے ہم تو

تم نے ہم کو بھی کر دیا برباد

نادر ِ روز گار تھے ہم تو

ہم کو یاروں نے یاد بھی نہ رکھا

جون یاروں کے یار تھے ہم تو

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

سو وہ ہمارے آخری آنسو تھے

جو ہم نے گلے مل کر بہائے تھے

نہ جانے وقت اُن آنکھوں سے پھر کس طور پیش آیا

مگر میری فریبِ وقت کی بہکی ہوئی آنکھوں نے

اس کے بعد بھی

آنسو بہائے ہیں

میرے دل نے بہت سے دکھ رچائے ہیں ۔۔

مگر یوں ہے کہ ماہ و سال کی اس رائیگانی میں

مری آنکھیں

گلے ملتے ہوئے رشتوں کی فرقت کے وہ آنسو

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم

بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم

خموشی سے ادا ہو رسمِ دوری

کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم

یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں

وفاداری کا دعویٰ کیوں کریں ہم

وفا، اخلاص، قربانی،مرو ّت

اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم

سنا دیں عصمتِ مریم کا قصّہ؟

پر اب اس باب کو وا کیوں کریں ہم

زلیخائے عزیزاں بات یہ ہے

بھلا گھاٹے کا سودا کیوں کری ہم

ہماری ہی تمنّا کیوں کرو تم

تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم

کیا تھا عہد جب لحموں میں ہم نے

تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم

اُٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیں

فقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم

جو اک نسل فرومایہ کو پہنچے

وہ سرمایہ اکٹھا کیوں کریں ہم

نہیں دُنیا کو جب پرواہ ہماری

تو پھر دُنیا کی پرواہ کیوں کریں ہم

برہنہ ہیں سرِبازار تو کیا

بھلا اندھوں سے پردا کیوں کریں ہم

ہیں باشندے اسی بستی کے ہم بھی

سو خود پر بھی بھروسہ کیوں کریں ہم

پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیں

زمیں کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم

یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستی

یہاں کارِ مسیحا کیوں کریں ہم

Jaun Elia Best Quotes

ساری دُنیا کے غم — ہمارے ہیں

اور سِتم یہ – کہ ہم تمہارے ہیں

دلِ برباد ———– یہ خیال رہے

اُس نے گیسُو نہیں سَنوارے ہیں

اُن رفیقوں سے —- شرم آتی ہے

جو مِرا ساتھ دے کے ہارے ہیں

اور تو ہم نے کیا —- کِیا اب تک

یہ کِیا ہے —- کہ دن گُزارے ہیں

اُس گلی سے جو ہو کے آئے ہوں

اب تو وہ راہرو بھی پیارے ہیں

جونؔ! ہم زندگی کی راہوں میں

اپنی — تنہا رَوی کے مارے ہیں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

یادوں کا حساب رکھ رہا ہوں

سینے میں عذاب رکھ رہا ہوں

تم کچھ کہے جاؤ کیا کہوں میں

بس دل میں جواب رکھ رہا ہوں

تم پر میں صحیفہ ہائے کہنہ

اک تازہ کتاب رکھ رہا ہوں

جون ایلیا

Jaun Elia Best Quotes

اے صبح میں اب کہاں رہا ہوں

خوابوں ہی میں صرف ہو چکا ہوں

میں جرم کا اعتراف کر کے

کچھ اور ہے جو چھپا گیا ہوں

کوئی بھی نہیں ہے مجھ سے نادم

بس طے یہ ہوا کہ میں برا ہوں

جون ایلیا

Jaun Elia Best Quotes

تم جب آؤ گی ، تو کھویا ہوا پاؤ گی مجھے

میری تنہائی میں خوابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

میرے کمرے کو سجانے کی تمنا ہے تمہیں

میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں

ان کتابوں نے بڑا ظلم کیا ھے مجھ پر

ان میں اک رمز ھے جس رمز کا مارا ہوا ذہن

مژدہ عشرتِ انجام نہیں پا سکتا

زندگی میں کبھی آرام نہیں پا سکتا

جون ایلیاء

Jaun Elia Best Quotes

دیوار جانتا تھا جسے میں وہ ریت تھی

اب مجھکو اعتماد کی دعوت نہ دے کوئی

اے شخص اب تو مجھکو سبھی کچھ قبول ہے

یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی

ثابت ہوا سکونِ دل و جاں کہیں نہیں

رشتوں میں ڈھونڈتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی

جون ایلیاء

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

لہو روتے نہ اگر ہم دم رخصت یاراں

کیا عجب تھا جو کوئی اور تماشا کرتے

چلو اچھا ہے کہ وہ بھی نہیں نزدیک اپنے

وہ جو ہوتا تو اسے بھی نہ گوارا کرتے

جون ایلیا

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

یہ تو بڑھتی ہی چلی جاتی ہے میعاد ستم

جز حریفان ستم کس کو پکارا جائے

وقت نے ایک ہی نکتہ تو کیا ہے تعلیم

حاکم وقت کو مسند سے اتارا جا ئے

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

بلا کے غم اٹھائے جا رہے ہیں

جفا کے تیر کھائے جارہے ہیں

فدا کرنے کو دین مصطفی پر

علی اکبر سجائے جا رہے ہیں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

شرم ، دہشت ، جھجک ، پریشانی

ناز سے کام کیوں نہیں لیتیں

آپ ، وہ ، جی، مگر ’ ’یہ سب کیا ہے‘‘

تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

سر میں تکمیل کا تھا اک سودا

ذات میں اپنی تھا ادھورا میں

کیا کہوں تم سے کتنا نادم ہوں

تم سے مل کر ہوا نہ پورا میں


اب میں سمجھا ہوں بے کسی کیا ہے

اب تمہیں بھی مرا خیال نہیں

ہائے یہ رشق کا زوال کہ اب

ہجر میں ہجر کا ملال نہیں


 

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

یہ کتابوں کی صف بہ صف جلدیں

کاغذوں کا فضول استعمال

روشنائی کا شاندار اسراف

سیدھے سیدھے سے کچھ سیہ دھبے

جن کی توجیہہ آج تک نہ ہوئی

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

میری عقل و ہوش کی سب حالتیں

تم نے سانچے میں جنوں کے ڈھال دیں

کر لیا تھا میں نے عہد ترک عشق

تم نے پھر بانہیں گلے میں ڈال دیں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

چارہ سازوں کی چارہ سازی سے

درد بدنام تو نہیں ہو گا

ہاں دوا دو مگر یہ بتلا دو

مجھ کو آرام تو نہیں ہو گا

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

ہے ضرورت بہت توجہ کی

یاد آؤ تو کم نہ یاد آؤ

چاہیے مجھ کو جان و دل کا سکوں

میرے حق میں عذاب بن جاؤ

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

چند خوش ذوق کم نصیبوں نے

بسر اوقات کے لیے شاید جون

یہ لکیریں بکھیر ڈالی ہیں

کتنی ہی بےقصور نسلوں نے

ان کو پڑھنے کے جرم میں تا عمر

لے کے کشکول علم و حکمت و فن

کو بہ کو جاں کی بھیک مانگی ہے

جون ایلیا

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

چند خوش ذوق کم نص

نشہ ناز نے بے حال کیا ہے تم کو

اپنے ہی زور میں کم زور ہوئی جاتی ہو

میں کوئی آگ نہیں آنچ نہیں دھوپ نہیں

کیوں پسینہ میں شرابور ہوئی جاتی ہو

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

وہ کسی دن نہ آ سکے پر اسے

پاس وعدے کو ہو نبھانے کا

ہو بسر انتظار میں ہر دن

دوسرا دن ہو اس کے آنے کا

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

تیز رو جنگلوں کی رات اور میں

جانے اس وقت کیا بجا ہو گا

اس کی دوری میں ہیں سفر درپیش

جو مری راہ دیکھتا ہو گا

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

کون سود و زیاں کی دنیا میں

درد غربت کا ساتھ دیتا ہے

جب مقابل ہوں عشق اور دولت

حسن دولت کا ساتھ دیتا ہے

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

شرابی بھول جاتے ہیں سبھی کچھ

پھر اس پر خود سے اک بیگانگی بھی

تو کیا تم تھیں مرا سرمایہء جاں

تو کیا میں نے تمہیں پر جان دی تھی

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

شرم دہشت جھجھک پریشانی

ناز سے کام کیوں نہیں لیتیں

آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے

تم مرا نام کیوں نہیں لیتیں

Jaun Elia Best Quotes

سفری ہوں میں پر یہ مشکل ہے

پاس میرے سفر کی زاد نہیں

تم مرا خواب میری ذات تھیں تم

نام کیا ہے تمہارا یاد نہیں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

مر چکا ہے دل مگر زندہ ہوں میں

زہر جیسی کچھ دوائیں چاہییں

پوچھتی ہیں آپ آپ اچھے تو ہیں

جی میں اچھا ہوں‌ دعائیں چاہییں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

تیری یادوں کے راستے کی طرف

اک قدم بھی نہیں بڑھوں گا میں

دل تڑپتا ہے تیرے خط پڑھ کر

اب تیرے خط نہیں پڑھوں گا میں

Jaun Elia Best Quotes
Jaun Elia Best Quotes

دیوار جانتا تھا جسے میں وہ ریت تھی

اب مجھکو اعتماد کی دعوت نہ دے کوئی

اے شخص اب تو مجھکو سبھی کچھ قبول ہے

یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی

ثابت ہوا سکونِ دل و جاں کہیں نہیں

رشتوں میں ڈھونڈتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی


اِک عجب حال ہے کہ اب اُس کو

یاد کرنا بھی بے وفائی ہے

اب یہ صُورت ہے جانِ جاں کہ تجھے

بُھولنے میں میری بھلائی ہے۔


Conclusion – Jaun Elia: The Voice of the Restless Heart

Jaun Elia’s work of poetry is like a mirror; it reveals the aspect of yourself that you seldom disclose to anyone. His expressions are a source of solace for the shattered, a test for the rational, and a source of upliftment for the fantasizer.

These best quotes by Jaun Elia confirm that pain can be translated into poetry, sadness can become a form of art, and love can still exist even after death.

He left a piece of truth about life, solitude, and desire in every line.

“Main bhi bahut ajeeb hoon, itna ajeeb hoon ke bas, Khud ko tabah kar liya, aur malaal bhi nahi.”

Jaun’s poetic genius is immortalized in the marriage of his words to the very language of all hearts that have ever experienced the intensity of feelings.

Thank-You Message

We appreciate your taking the time to go through our 50+ Jaun Elia Best Quotes compilation.

His phrases may have indicated to you that it is nothing to feel, to be broken, and to be reborn.

In case any of the quotes impressed your spirit, communicate it; perhaps, the other person may have the same experience of getting tranquillity through it.

Reading the poetry of Jaun Elia is not just an intellectual exercise; it is an emotional experience.

FAQs

Q1: Who was Jaun Elia?

Jaun Elia was among the main Urdu poets of Pakistan—his poetry was noted for the profoundness of the emotions expressed and the breadth of the thoughts it provoked.

Q2: What type of quotes did Jaun Elia create?

Love, heartbreak, loneliness, time, and human emotions were his major topics — and he often combined the sadness of the themes with beauty.

Q3: Are Jaun Elia’s quotes to be considered romantic or sad?

Both. His writings encapsulate every feeling: love, pain, nostalgia, and philosophy — thus making them eternal.

Q4: Can I post these Jaun Elia quotes on social media?

For sure! These quotes from Jaun Elia in Urdu are ideal for Instagram captions, WhatsApp statuses, or poetry posts.

Q5: What is Jaun Elia’s secret to popularity?

Because his poems are relatable, sincere, and raw. He simply expresses the truth that even the majority of people are afraid to admit.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *