Islamic Quotes in Urdu

اللہ پاک آپ کو ہمیشہ ایمان و صحت کی بہترین حالت میں رکھے آنے والا ہر دن
رحمتوں اور برکتوں والا ہو

صبح بخیر زندگی یا اللہ جب میں مایوس ہو جاؤں تو میری مدد فرما
کیونکہ میری زندگی کے بارے میں تیرے فیصلے میری خواہشوں سے بہتر ہیں
آمین ثم آمین

وہ خدا ہی ہے جو ایک سجدے سے اپنا بنا لیتا ہے
ورنہ یہ انسان تو جان لے کے بھی راضی نہیں ہوتے

دوسروں کی دنیا کو جہنم بنا کر لوگ سجدوں میں جنت ڈھونڈتے ہیں

جس نے گنہگاروں کی دنیا اتنی خوبصورت بنا دی
سوچو اس رب کی جنت کتنی حسین ہوگی

گناہ نہیں چھوٹ رہا یہ فکر کی بات ہے
مگر ضمیر، ملامت بھی نہیں کر رہا، یہ خطرے کی بات ہے

غیروں سے مانگا تو ذلت ملی
اللہ تعالیٰ سے مانگا تو عزت ملی

عقلمند وہ نہیں جسے صرف اچھائی اور برائی کی پہچان ہو
بلکہ اصل عقلمند وہ ہے
جو اچھائی کی پیروی کرے اور برائی سے اجتناب کرے

ہمیشہ سچ بولو تاکہ تمہیں قسمیں کھانے کی ضرورت نہ پڑے

اس خاک کو معاف کردے
اے اللہ
اس خاک میں ملنے سے پہلے

دوسروں کے درد مٹانے والے بن جاو
اللہ تعالی تمہارے درد مٹا دے گا

اپنا فائدہ سوچے بنا سب کے ساتھ اچھائی کرو
کیوں کے جو لوگ پھول تقسیم کرتے ہیں
ان کے ہاتھوں میں خوشبو ضرور رہ جاتی ہے

مشکل وقت بھی اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے
کہ انسان اس میں صبر اور شکر کرنا سیکھ جاتا ہے

یہ مت کہو خدا سے میری مشکلیں بڑی ہیں
یہ مشکلوں سے کہہ دو میرا خدا بڑا ہے

اگر کوئی تم کو صرف اپنی ضرورت کے وقت یاد کرتا ہے
تو پریشان مت ہونا بلکہ فخر کرنا کہ اس کو اندھیروں میں روشنی کی کرن میں تم نظر آئے ہو

جب سب راستے بند ہوں
تو
رب کے راستے کی طرف چل پڑو

دل کے مردہ ہونے کی علامت یہ ہے
کہ گناہوں کے زخم اسے تکلیف نہیں دیتے

اللہ کے معاملے میں اتنا نہ سوچا کرو
آنکھیں بند کر کے اعتبار کر لیا کرو
کیونکہ یہ معجزوں کا راستہ ہے

رات کو کتنا سکون دیتا ہے اس جگہ بیٹھ کے رونا
جہاں اللہ کے سوا کوئی سننے والا نہ ہو

شکر کر کے سویا کرو تم
خدا صبح اٹھنے کا موقع ہر کسی کو نہیں دیتا

اے مولا بس تو اپنی نگاہ میں بلند رکھ
دنیا نظر سے گرائے یا آسمان سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

بدلہ لینے والوں سے مت ڈرا کرو
بلکہ معاف کرنے والوں سے ڈرو
کیونکہ ان کا بدلہ اللہ خود لیتا ہے

عقل کی لاکھوں دلیلیں اللہ تعالی سے ایک گناہ بھی معاف نہیں کروا سکتیں
مگر
دعا میں ندامت کا ایک آنسو ممکن ہے زندگی بھر کے گناہ معاف کرا دے

میں اللہ تعالی سے ڈرتا ہوں اللہ تعالی کے بعد اس شخص سے ڈرتا ہوں
جو اللہ تعالی سے نہیں ڈرتا

قرآن پاک پتھر دلوں کو موم کرتا ہے
ٹوٹے دلوں کو جوڑتا ہے اور بیمار دل کی شفا ہے

اللہ پاک کو راضی کرنے
کا سب سے بہتر طریقہ نماز ہے

اللہ کے راستے پر چلنے والوں کے لیئے سب سے پہلا مقام توبہ ہے

ابتدا ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے
جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے

جب راستے اور رابطے اللہ سے جڑ جائیں
تو پھر دل نہیں ٹوٹا کرتے

میری لاکھ برائیوں کو جانتے ہوئے بھی مجھ سے بے حد محبت کرنے والا صرف میرا اللہ ہے

آنسو وہ خاموش دعائیں ہیں
جو صرف رب ہی سن سکتا ہے

وہ میرے حق میں بہتر ہے یا نہیں
یہ میرا رب جانتا ہے لوگ نہیں

دنیا کی محبت اور نفسانی خواہشات انسان کو جنت سے دور اور جھنم کے قریب کر دیتی ہیں

امید صرف اللہ سے لگاٶ
یہ انسان کچھ نہیں دے سکتے

کسی کے گھر جاؤ تو اپنی آنکھوں پر قابو رکھو
اور جب اس گھر سے نکلو تو اپنی زبان قابو میں رکھو
تاکہ وہاں کی عزت اور راز دونوں محفوظ رہیں

کبھی تم دوسروں کے لئے دل سے دعا مانگ کر تو دیکھو
تمہیں اپنے لئے مانگنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی

پیسہ آجانا یا مشہور ہوجانا کامیابی نہیں ہوتی
پانچ وقت کی نماز پڑھنا اور اپنے رب کے قریب ہو جانا کامیابی ہوتی ہے

خاموشی ایک ایسی عبادت ہے
فرشتہ اسے لکھ نہیں سکتا
شیطان اسے بگاڑ نہیں سکتا
اور رب کے سوا کوئی اسے جان نہیں سکتا

عبادتیں جھکنے سے مشروط نہیں نیتوں کی پابند ہوتی ہیں
نیتوں میں کھوٹ ہو تو برسوں کی ریاضت بیکار جاتی ہے

زندگی کی ہر مشکل اللہ کی طاقت کا ثبوت ہے
کبھی ہماری مدد کرنے کیلئے کبھی ہمیں درست کرنے کیلئے
اور کبھی ہمیں یہ یاد دلانے کیلئے کہ ہم خاک ہیں

اے گناہ کرنے والے گناہ کرتے ہو اور پھر ہنستے ہو
تمہارا یہ ہنسنا اس گناہ سے بڑا گناہ ہے

بے حد محبت کے بدلے بے حد نفرت دیتے ہیں یہاں کے لوگ
چل رب کے دروازے پہ چلتے ہیں
وہاں ایک آنسو کے بدلے خود خدا ملتا ہے

میرے اللہ میرے دل کو اتنا پاکیزہ کر دے
تیری آرزو کے سوا دل میں کوئی تمنا نہ رہے
تیری مانوں تجھے چاہوں تیری آرزو کروں
اس کے سوا زندگی میں کوئی خواہش نہ رہے

قیامت تک رہے سجدے میں سر میرا اے الّلہ
کہ یہ زندگی تیری نعمتوں کا شکر کرنے کے لیے کافی نہیں ہے

اور جو تمہیں کوئی بھلائی پہنچے تو وہ اللہ کی طرف سے ہے
اور جو تمہیں کوئی برائی پہنچے تو تمہارے اعمال کی وجہ سے

میرا عظیم رب ہمیشہ آپ کا حامی و ناصر رہے ایسے معاملات جن پہ آپکا اختیار نہیں
اور جہاں آپ بے بس ہیں ان میں پروردگار سدا آپکی مدد فرماۓ
اور کبھی تنہا نہ چھوڑے
آمين

الحمدللہ کہئیے اور یاد رکھیے
آپ کی زندگی ہزاروں لوگوں سے بہتر ہے

جہاں پانی بہتا ہے وہاں سبزہ اگتا ہے اور جہاں ندامت کے آنسو بہتے ہیں
وہاں رحمت خداوندی کا نزول ہوتا ہے

میں نے اپنی اوقات کو بہت غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ چند سانسیں ہیں وہ
بھی رب العزت کی محتاج ہیں

مجھے ایسا رب ملا جو برداشت سے زیادہ دکھ نہیں دیتا
مگر اوقات سے زیادہ سکھ ضرور دیتا ہے

نیکی کیلئے برائی کا خیال چھوڑ دو
پر کبھی بھی برائی کے خیال سے نیکی نہ چھوڑنا

ایک رات ایسی بھی آۓ گی
جس میں ساری رات اس خوشی سے نیند نہیں آئے گی
کہ صبح مدینہ کے لیے سفر کا آغاز ہو گا

جسم کو مت سنوارو بلکہ روح کو سنوارو
کیونکہ جسم کو مٹی میں مل جانا ہے
اور روح کو خدا کے پاس جانا ہے

مکانوں کے بنانے میں عمر ختم کر رہا ہے
بسیں گے دوسرے اور حساب دے گا تو

مجھے لوگوں کو نہیں اپنے اللّٰہ کو راضی کرنا ہے

کچھ ﺩﻥ ﺳﮯ میرے ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﯽ ﻃﻠﺐ ﮨﮯ
کچھ ﺩﻥ ﺳﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ خدا روٹھ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ

میرا اللّه ہی ہے جو مجھے بن مانگے دیتا ہے
یہ جان کر بھی میں خطا کار ہوں گنہگار ہوں

مجھے کسی سے کوئی امید نہیں
سوائے اللہ کی ذات کے
وہی میرا رب ہے وہی میرا سب ہے

عقل کی کروڑ دلیلیں اللہ سے ایک گناہ بھی معاف نہیں کرا سکتیں
لیکن ندامت کا ایک آنسو زندگی بھر کے گناہ معاف کرا سکتا ہے

جو شخص اللہ پر بھروسہ کرتا ہے
تو اللہ اس کے لیے کافی ہو جاتا ہے

بےشک زندگی تھکا دینے والی چیز ہے اور جب تم تھک جاؤ
تو اپنے رب کو یاد کر لیا کرو کیونکہ سکون تو صرف اللّہ کے ذکر میں ہے

دکھ دینے والے ہزار لیکن سکھ دینے والی اللہ کی ذات ہے

جب ٹھوکر کھا کر بھی نہ گرو
تو سمجھ لو دعا نے تھام لیا ہے

کبھی کبھی عبادتیں نہیں
ندامتیں قبول ہو جاتی ہیں

افسوس ناک بات یہ ہے کہ ہم نیکی اس وقت کرتے ہیں جب برائی کے قابل نہیں رہتے

جو بندا اپنے عمل کو سنوار لیتا ہے
خدا اس کی حالت کو بدل دیتا ہے

ہمسفر وہ دینا یا رب
جو مجھے تیری راہ سے غافل نہ کرے

خدا کو نہیں چاہیے تیرے ماتھے پہ محراب
اے انسان بس اس کی مخلوق کا خیال کر

سادگی سے زندگی بسر کرنے سے انسان خود بھی سکون میں رہتا ہے
اور خدا بھی اس بندے سے راضی ہوتا ہے

تجھے تیری اوقات کا اس دن پتا چلے گا
جب لوگ تجھ پہ مٹی ڈال کر ہاتھ بھی تجھ پہ ہی جھاڑیں گے

لوگ تمہیں بدنام کرنے کی لاکھ کوشش کریں
لیکن یاد رکھنا عزت اور ذلت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے

اذان فجر ایسا الارم ہے جو قسمت والوں کو ہی بیدار کرتا ہے

خدا کو بھول گئے لوگ فکر روزی میں
رزق کا خیال ہے رزاق کا نہیں

جب اپنے رب سے مانگ رہے ہوتے ہیں تب کروڑوں کی آس کرتے ہیں
پر افسوس جب اس کے نام پر اپنی جیب سکے ڈھونڈتے ہیں
نہیں ملا معاف کرو بابا جی

جب دنیا کے کاموں میں دل لگنا شروع ہو جائے
تو اس بات کی دلیل کہ تمہارا رب تم سے ناراض ہے

اگر محسوس کرو تو اللہ اور بندے کا رشتہ سب سے پیارہ ہے

اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور صلہ رحمی کرو
اللہ تم پہ رحم کرے گا

ایک غیبی اصول یہ بھی ہے جو چیز تم تقسیم کرو گے
اسی چیز کی تمہارے پاس فراوانی ہو جائے گی
پھر وہ دولت ہو علم ہو عزت ہو یا محبت ہو

جب ہمارے جینے کی وجہ اللہ ہوگی
تب ہمارے مایوس ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہوگی

مجهے شیطان کو برا کہنے کی فرصت کہاں ملتی ہے
شیطان کو تب برا کہوں
جب مجهے رحمن کو اچها کہنے سے فرصت ملے

اللہ کی راہ بظاہر کانٹوں سے بھری مگر
درحقیقت اطمینان اور سکون کی دولت سے بھری پڑی ہے

نہ کر نصیب سے اتنے گلے اے انسان
جب اللہ راضی ہوتا ہے تو ہر چیز مل جاتی ہے

مشکل اوقات میں گر گر کے سنبھلنا سیکھو
خواہ جیسے بھی ہو حالات سے لڑنا سیکھو

گناہوں کو آسان سمجھنے سے پرہیز کرو
کیونکہ گناہ تمہیں دنیا میں ذلت و خواری کا لباس پہنا دیں گے
اور آخرت میں خدا کے غضب کا لباس پہنا دیں گے

اگر خدا کی جنت چاہتے ہوں تو اس کے بندوں کی زندگی جہنم بنانا چھوڑ دو
یہی دین کا خلاصہ ہے

بدبخت ہے وہ شخص جو خود تو مرجاۓ لیکن اس کا گناہ نہ مرے

امید کبھی نا چھوڑنا کیوں کے کل کا
دن آج سے بہتر ہو ہوگا انشاء اللہ

جب ہو خدا سے سچی محبت اے لوگوں
پھر وضو کا پانی بھی ٹھنڈا نہیں لگتا

کسی نے پوچھا ہمیں کیسے پتا چلے گا کہ ہماری نماز قبول ہوئی یا نہیں
تو فرمایا گیا کہ اگر اگلی نماز کی توفیق مل جائے تو سمجھ جانا کے تمہاری پچھلی
نماز قبول ہو گئی

دنیا میں جھکنے کی بس اک ہی جگہ ہے وہ ہے اللہ کے سامنے

کھیتیاں سرسبز ہیں تیری غذا کے واسطے
چاند سورج اور ستارے ہیں ضیاء کے واسطے
بحر و بر شمس و قمر ماہ و شما کے واسطے
یہ جہاں تیرے لئے ہے تو خدا کے واسطے

رجوع اور عروج میں چاروں حروف ایک جیسے ہیں
بس تم اپنے رب کی طرف رجوع کرو
وہ تمھیں عروج عطا فرمائے گا

جسے دیکھو اسے اپنے آپ سے بہتر سمجھو
اگرچہ تم اطاعت گزار اور نیکوکار ہو اور وہ گناہ گار ہو
ہو سکتا ہے کہ یہ تمہاری آخری اطاعت و نیکی ہو اور وہ اس کا آخری گناہ ہو
تم گناہ گار ہو جاؤ اور وہ نیکو کار بن جاۓ

ڈوبتے ڈوبتے جب خدا کی طرف دھیان گیا
لے کر ساحل کی طرف خود مجھے طوفان گیا

جس نے نماز قائم کی
اس نے کامیابی حاصل کی

انسان کی سب سے مشکل رات قبر کی پہلی رات ہوتی ہے
یا اللہ ہمیں قبر کے عذاب سے بچانا
آمین

خدا کی ذات پہ ہم کو یقین ہے ورنہ
دئیے جلا کے ہواؤں میں کون رکھتا ہے

تکلیف میں صبر سے کام لو
کیونکہ
سونے کو آگ سے آزمایا جاتا ہے
اور
مومن کو تکلیف سے

اللہ میرے رزق کی برکت نہ چلی جائے
دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے

نیکیوں پر غور و فکر نیکیوں کی ترغیب دیتا ہے اور گناہوں
پرپشیمانی گناہ چھوڑنے پر آمادہ کرتی ہے

اپنے دل کو مضبوط بناؤ اور اللہ پر یقین کرو
وہ تمہاری ہر مشکل آسان کر دےگا

اللہ پر یقین سخت اندھیرے میں بھی
روشنی پیدا کر دیتا ہے

جن کا بھروسہ اللہ ہو
انکی منزل کامیابی ہے

اللہ کے ہر فیصلے میں ہماری بہتری ہوتی ہے
اس لئے شکوہ نہیں شکر ادا کیا کریں

احترام کرنا تربیت ہے کمزوری نہیں
معذرت کرنا حسن اخلاق ہے ذلت نہیں

“!!..اللّه تمہاری جھولی کو تب خالی کرتا ہے
!..جب اس کے پاس دینے کے لئے کچھ بہترین ہو

الجھنوں میں جکڑے ہیں
پریشانیوں میں پھنسے ہیں
کسی کے سامنے رونے سے بہتر ہے
بندہ سجدے میں رب کے آگے روئے