Best Life Quotes

زندگی کی انجمن کا بس یہی دستور ہے،
بڑھ کے ملیں اور مل کے دور ہو جائیں

تو ملا ہے تو اب یہ غم ہے،
پیار زیادہ ہے زندگی کم ہے

یہی اک سانحہ ھے اپنی زندگی کے ساتھ،
نہیں نصیب میں جو اس کی جستجو رکھنا

لوح جہاں سے پیشتر لکھا تھا کیا نصیب می
ں، کیسی تھی میری زندگی کچھ تو پتہ چلے مجھے

کیا کہوں زندگی کے بارے میں،
ایک تماشا تھا عمر بھر دیکھا

محبت رہی چار دن زندگی میں،
رہا چار دن کا اثر، زندگی بھر

لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف،
مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا

مجنوں نہ دشت میں ہے نہ فرہاد کوہ میں،
تھا جن سے لطف زندگی وہ یار مر گئے

کہاں کے عشق و محبت کہاں کے ہجر و وصال،
یہاں تو لوگ ترستے ہیں زندگی کے لیے

گزر گئے ہیں جو خوشبوئے رائگاں کی طرح،
وہ چند روز میری زندگی کا حاصل تھے

ان کا غم ان کا تصور ان کی یاد
کٹ رہی ہے زندگی آرام سے

زندگی تُو نے مجھے قبر سے کم دی ہے جگہ،
پاؤں پھیلاؤں تو دیوار سے سر لگتا ہے

نہ پوچھ کیسے اسے زندگی گزارتی ہے،
میری طرح جو مکمل بھی ہو ادھورا بھی

تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہم
ٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم

زندگی تجھ سے گلہ نہیں کوئی،
ہم کو ہم سا ملا نہیں کوئی

تمہارے پیار نے کبھی مجھے رہا نہیں کیا
،پڑا ہوا ہے مجھ پہ زندگی کے جال کی طرح

زندگی کم ہے چاہتوں کے لئے،
لوگ کیوں نفرتوں میں جیتے ہیں

زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے،
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا، یاد نہیں

زندگی کا کوئی احساں نہیں ہے مجھ پر،
میں نے اپنے ہراک سانس کی قیمت دی ہے

یہ صحرا زندگی کا ھے یہاں سائے نہیں ملتے،
بلا کی دھوپ ھے یادوں کی چھتری تان کر جائیں

زندگی برف کی مانند ہے
اسے اللہ کے حکم کے مطابق گزار لو
ورنہ یہ پگل تو رہی ہے
ختم بھی ہو جائے گی

ٹوٹنے کا مطلب ہمیشہ ختم ہونا نہیں ہوتا
کبھی کبھی ٹوٹنا زندگی کا آغاز ہوتا ہے

آجا زندگی کہیں بیٹھ کر چائے پیتے ہیں
تو بھی تھک گئی ہوگی مجھے بھگاتے بھگاتے

اچھی زندگی ہمیشہ اچھی صورت سے نہیں
بلکہ اچھی نیت سے ملتی ہے

پوچھا گیا زندگی کیا ہے؟
فرمایا گیا اذان سے نماز تک کا سفر

زندگی کے سفر میں
کبھی کبھی ایسے موڑ بھی آتے ہیں
جہاں محنت اور ڈگریاں ہار جاتی ہیں
قسمت اور دعائیں جیت جاتی ہیں

میں زندگی کو بہت غور سے دیکھ آئی ہوں
سب کچھ ہے اس میں مگر اعتبار نہیں ہے

زندگی تجھ سے گلہ نہیں کوئی
ہم کو ہم سا ملا نہیں کوئی

ایک ایسا بھی سفر کروایا زندگی نے
جس میں پاوں نہیں دل تھک گیا میرا

زندگی ایک وہ خواب ہے جو انسان جانتا بھی ہے یہ خواب ہے
پھر بھی اس خواب کے لیے اپنے آخرت تباہ کر دیتا ہے

حوصلہ بلند ہونا چاہیے عروج و زوال زندگی کا حصہ ہیں
شکوہ کم اور شکر زیادہ کرو
زندگی بہت ہی آسان ہو جائے گی

زندگی کاٹنے کو نکلے تھے
زندگی کاٹ کے کھا گئی ہم کو

کبھی کبھی زندگی کی حقیقتوں کو تسلیم کرنے کے لِیے
مضبوط نہیــــں بلکہ بےحس بننا پڑتا ہے