Sorry Quotes in Urdu

وہ کام ہی مت کرو جس کو کرنے کے بعد معافی مانگنا پڑے
عربی کہاوت

جب بھروسہ ٹوٹ جاتا ہے تب
معافی مانگنے کا کوئی مطلب نہیں ہوتا

میری سانس کا کیا بهروسہ کہاں ساتھ چھوڑ جائے
میری ذات سے وابستہ لوگوں مجهے معاف کر کے سونا

زبان سے معاف کرنے میں وقت نہیں لگتا
مگر دل سے معاف کرنے میں عمریں بیت جاتی ہیں

ہر معذرت کرنے والا نہ خطاوار ہوتا ہے اور نہ کمزور
یہ صفت تو وفادار لوگوں میں پائی جاتی ہے

تم اپنی ہزار غلطیوں کے باوجود اپنے آپ سے محبت کرتے ہو
لیکن دوسروں کی ایک غلطی کی وجہ سے ان سے
نفرت کیوں کرنے لگ جاتے ہو
یا خود غلطیاں کرنا چھوڑ دو
یا دوسروں کو معاف کرنا سیکھ لو

انسانوں کو بھی اتنی جلدی معاف کر دیا کرو
جتنی جلدی خدا سے معافی کی امید لگاتے ہو

عشق کی نگری میں معافی کسی کو نہیں ہوئی
عشق عمر نہیں دیکھتا اجاڑ دیتا ہے بس

حقدار تو دنیا میں ہی سزا کے تھے
لیکن ہم نے خدا پر چھوڑ دیا اپنی بے بسی دیکھ کر

معاف کر کے زندگی بھر مزہ لیجیے
بدلہ لیکر صرف دو دن کا مزہ کیا لینا

دوسروں کی غلطی کو معاف کرو
اللہ آپ کی غلطی معاف کرے گا

مجھے معاف کرنا اے خدایا
مجھ سے کچھ لوگ کبھی معاف نہیں کیے جائیں گے

جب بھی کوئی معافی مانگے تو اسے اس امید پے معاف کردو کہ میرا اللہ
بھی قیامت کے دن مجھے اسی طرح معاف فرمائے گا

کسی کو معاف کرنے کے لیے
اس کی روح نکلنے کا انتظار مت کریں

اور پھر زندگیوں میں زہر گول کر
طاق راتوں میں معافیاں مانگتے ہیں لوگ

کچھ باتوں کو اور کچھ انسانوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا چاہے آہ لگے یا بددعا

معافی مانگنا یہ ظاہر نہیں کرتا کہ آپ غلط اور دوسرا صحیح ہے
بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے رشتے کی اہمیت آپ کی انا سے بڑھ کر ہے

اذیت کے جواب میں اذیت دے کر جس تسکین کی انسان کو تلاش ہوتی ہے
وہ کبھی نہیں ملتی دل کو سکون معاف کرنے ہی سے آتا ہے

کوئی دل دکھائے تو بد دعا نہ دیا کرو
تمہارا مسلسل رونا ہی لے ڈوبا گا اسے

کردے معاف ماں مجھے جنت کا ہے سوال
جنت نہ مل سکے گی تیرے روٹھنے کے بعد

تین باتیں ہمیشہ یاد رکھو
اس سے ضرور معافی مانگو جسے تم چاہتے ہو
اسے مت چھوڑو جو تمہیں چاہتا ہے
اس سے کچھ نہ چھپاؤ جو تم پر اعتبار کرتا ہے

بے عزتی کا جواب
عزت سے دیں بدلہ نہ لیں
معاف کر دیں
یہی اعلی اخلاق ہے

غلطی تو ہو گئی ہے
اب کیا مار ڈالو گے
معاف بھی کر دو اے صنم
یہ غلط فہمی کب تک پالو گے

تمہیں آزاد کیا ہے
معاف نہیں کیا

سنا ہے موت اک پل کی مہلت نہیں دیتی
اگر میں اچانک مر جاوں تو معاف کرنا

اپنوں کو معافی کی ضرورت نہیں ہوتی معافی کی ضرورت تو غیروں کو ہوتی ہے
اپنے تو کبھی ناراض ہوا ہی نہیں کرتے

جب کوئی تمہارے ساتھ ناانصافی کرے
تو خاموش ہوجاو اور سارے فیصلے اللہ پر چھوڑ دو
بے شک اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے

معاف کرنے کے قابل نہ تھے
وہ لوگ جنہوں نے ہم کو برباد کیا

نفرت کرتے تو ان کی اہمیت بڑھ جاتی
ہم نے معاف کر کے انہیں شرمندہ کر دیا

کچھ لوگوں کو میں کبھی معاف نہیں کرونگا
بیشک ان کو میری آہ لگے یا بدعا

معافی ایک چھوٹا سا لفظ کہنے سے کوئی چھوٹا نہیں ہوتا
لیکن اکثر سننے والا خود کو بڑا سمجھتا ہے

پیار کی راہ میں مجھ کو یوں چھوڑ نے والے
جا تجھے معاف کیا دل کو توڑنے والے

بس اس طرح میں نے اپنی زندگی کو آسان کر لیا
کسی سے معافی مانگ لی کسی کو معاف کر دیا

زندگی میں اچھا انسان بننے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ اگر خود کی کوئی غلطی
ہو تو معافی مانگ لے اور کسی دوسرے کی غلطی ہو تو اسے معاف کردے

طاقتور وہ ہے جو معاف کر دیتا ہے

میرے دل سے اس کی ہر غلطی معاف ہوجاتی ہے
جب وہ مسکرا کے پوچھتے ہیں ناراض ہو مجھ سے

بدلہ تو دشمن لیتے ہیں
ہم تو معاف کر کے دل سے نکال دیتے ہیں

کمزور لوگ انتقام لیتے ہیں
مضبوط لوگ معاف کر دیتے ہیں
اور ذہین لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں

معاف کر دینے سے انسان کی اپنی روح پاک ہو جاتی ہے

حقیقی اذیتیں دے کر لوگ
مصنوعی معافی مانگتے ہیں

معافی سے بڑا کوئی اچھا عمل نہیں ہے
تم لوگوں کو معاف کرو
تاکہ اللہ تمہیں معاف فرمائے

کسی سے بدلہ لینے کا مزہ دو چار دن رہیگا
لیکن کسی کو معاف کرنے کا مزہ عمر بھر رہیگا

کبھی کبھی ہم بنا غلطی کے معافی مانگ لیتے ہیں
کیونکہ ڈر لگتا ہے کہ کوئی اپنا ہم سے روٹھ نہ جائے

زندہ کا دل دکھا کہ لوگ
میت سے معافیاں مانگتے ہیں

تمہاری سب سے بڑی جیت پتا ہے کیا ہے تم بدلہ نہ لو
معاف کر دو اسے جس نے تمہیں سب سے زیادہ تکلیف دی ہے

دوسروں کو معاف کرنا سیکھو
اللہ تعالی معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے

معاف بار بار کرو
لیکن بھروسہ ایک بار کرو

ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺍس کی ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺑﺨﺶ ﺩﯾﻨﺎ
ﺍس کی ﻗﺒﺮ ﭘﺮ ﻓﺎﺗﺤﮧ ﺧﻮﺍﻧﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﺳﮯ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ