The Best Motivational 40+Dil Quotes in Urdu

Dil Quotes in Urdu

40+ Dil Quotes in Urdu – Words That Speak From the Heart

 Introduction – When the Heart Speaks, Words Follow

The heart, or Dil, is the place where all feelings are born.

At times it smiles pleasantly, and at times it hurts and moans in silence.

But it is only through Urdu that the reactions can be expressed in the most exquisite manner.

This anthology of over 40 Dil Quotes in Urdu is a capture of love, pain, hope, and connection.

Each quote is expressed in the most humble yet powerful words, the very words that resonate with your inner being.

If you are looking for romantic Urdu quotes, sad Dil lines, or emotional Urdu sayings about life and love, just take a look here, and you will definitely find something that mirrors your heart.

Description: The Emotions Hidden in Dil Quotes

Urdu is a language of emotions — it converts feelings into poetry and silence into meaning.

These Dil quotes in Urdu deliver what, at times, words alone cannot convey.

In this collection, you’ll discover:

  • Love Dil Quotes in Urdu, capturing the very essence of tenderness and love
  • Sad Urdu quotes about broken hearts reach very deep emotional levels
  • Emotional Urdu sayings regarding life and destiny
  • Beautiful Dil lines for desire, hope, and tranquility

Every saying is in its own way simple but at the same time full of power — just short enough to share and yet so profound that it will stay with you.

These Urdu heart quotes are a reminder that the heart is always speaking, even during silence — through love, through pain, and through the dreams that never fade.

میں نے سنا تھا کہ لوگ چھوڑ جاتے ہیں لیکن جب آزمایا تو معلوم ہوا کہ لوگ تو توڑ بھی جاتے ہیں چاہے

وہ کسی کا مان ہو یا دل اور اس بے دردی سے توڑتے کہ شاید سامنے والے کو کبھی کبھی ایسی حالت سے

نکلنا ناممکن لگتا ہے پر ہے نا وہ ایک زات جو ہم سے 70 ماؤں سے زیادہ محبت کرتی ہے وہ ہمیں ہر سچویشن کو

ہینڈل کرنے کا حوصلہ دیتی ہے اللہ کی کریم زات ہے جو ہمارے ہزار ہا عیب جانتے ہوۓ بھی ہم سے منہ نہیں موڑتی

ہمیں رزق فراہم کرتی ہے ہمیں سانسیں دیتی ہے اللہ کہ کتنے احسانات ہیں ہم پر اس کے لیے شکر گزار رہیں نہ کہ کسی

کے منہ موڑ لینے سے کسی کہ چھوڑ جانے سے اپنی ہستی برباد کر لیں اللہ نے آپ کو ہم سب کو بہت خوبصورت بنایا

اپنے آپ کو اون کرنا سیکھیں سر اٹھا کر چلیں اور انکے سامنے تو اتنے وقار سے چلیں جو یہ سمجھتے

کہ انہوں نے آپ کو چھوڑ دیا یا توڑ دیا تاکہ انکو پچھتاوا ہو نا کہ وہ ہمیں دیکھ کر مزاق بنائیں اللہ مجھے

آپ کو ہم سب کو اپنا گرویدہ بناۓ اور سیدھے رستے پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

کبھی پردہ کبھی چلمن کبھی ہے دل لگی کوئی

تڑپنے سے بچھڑنے تک ادائیں بھی ضروری ہیں

پکارو گے بلاؤ گے ہمیں ڈھونڈو گے تم ہر سو

کسی کو پا کے کھونے کی خطائیں بھی ضروری ہیں

بہت بے رنگ لمحوں میں بہت بے کیف ہستی میں

حسیں رنگوں میں ڈوبی کچھ ردائیں بھی ضروری ہیں

چلو اک بار پھر سے ہم محبت اوڑھ لیں خود پر

محبت کی عبادت میں عبائیں بھی ضروری ہیں

محبت مار دیتی ہے یقیں ہم کو بھی ہے لیکن

اسی سر دھڑ کی بازی میں صدائیں بھی ضروری ہیں

تمہارے عشق میں رونا تمہاری یاد میں سونا

محبت کے جہاں میں کچھ عطائیں بھی ضروری ہیں

کٹے جو سر کسی کے پیار میں یہ بھی سعادت ہے

اسی کٹنے سے مرنے تک دعائیں بھی ضروری ہیں

تمہارے دل میں اب بھی کیا آفتاب رہتا ہے

چلو جھوٹا ہی کہہ دو تم بلائیں بھی ضروری ہیں

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

ریب بھی تو نہیں ہو کہ آ کے سو جاؤ

ستاروں جاؤ کہیں اور جا کے سو جاؤ

طریق کار بدلنے سے کچھ نیا ہوگا

جو دور ہے اسے نزدیک لا کے سو جاؤ

اداس رہنے کی عادت بہت بری ہے تمہیں

لطیفے یاد کرو ہنس ہنسا کے سو جاؤ

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

سفر منزلِ شب یاد نہیں

لوگ رخصت ہوئے کب یاد نہیں

اولیں قرب کی سرشاری میں

کتنے ارماں تھے جو اب یاد نہیں

دل میں ہر وقت چبھن رہتی تھی

تھی مجھے کس کی طلب یاد نہیں

وہ ستارا تھی کہ شبنم تھی کہ پھول

ایک صورت تھی عجب یاد نہیں

کیسی ویراں ہے گزر گاہِ خیال

جب سے وہ عارض و لب یاد نہیں

بھولتے جاتے ہیں ماضی کے دیار

یاد آئیں بھی تو سب یاد نہیں

ایسا الجھا ہوں غمِ دنیا میں

ایک بھی خواب طرب یاد نہیں

رشتئہ جاں تھا کبھی جس کا خیال

اس کی صورت بھی تو اب یاد نہیں

یہ حقیقت ہے کہ احباب کو ہم

یاد ہی کب تھے جو اب یاد نہیں

یاد ہیں سب چراغاں ناصر

دل کے بجھنے کا سبب یاد نہیں

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

جب اس کی تصویر بنایا کرتا تھا

کمرا رنگوں سے بھر جایا کرتا تھا

پیڑ مجھے حسرت سے دیکھا کرتے تھے

میں جنگل میں پانی لایا کرتا تھا

تھک جاتا تھا بادل سایہ کرتے کرتے

اور پھر میں بادل پہ سایہ کرتا تھا

بیٹھا رہتا تھا ساحل پہ سارا دن

دریا مجھ سے جان چھڑایا کرتا تھا

بنت صحرا روٹھا کرتی تھی مجھ سے

میں صحرا سے ریت چرایا کرتا تھا

Dil Quotes in Urdu

سب ختم ہونے کے بعد ایک دن وہ گھر آئی

میں اٹھ کر جانے لگا تو کہنے لگی بہت کمزور ہو گۓ ہو،

خیال نہیں رکھتے کیا اپنا ؟

میں نے جواب نہیں دیا ، تو کہنے لگی خیال رکھا کرو پاگل،

آنٹی آپ ہی سمجھائیں اسے بیمار ہونا ہے کیا ؟

کمرے میں آکر اتنا رویا کہ جب فکر ہے تواحساس کیوں نہیں ؟؟؟

میں نہیں جانتا امی نے اسے کیا جواب دیا ۔

میں اس سے پہلے وہاں سے بھاگ آیا تھا ۔

کاش میں صرف اُسے اتنا کہہ پاتا کہ تمہاری فکر کی اب ضرورت نہیں

غم دے کر دلاسے کیسے ؟

یہ تسلی یہ تماشے کیسے ؟

اب جب بھی خیال آتا ہے تو گھنٹوں تک آنکھوں سے

آنسو بہتے رہتے ہیں اور چہرے پر کالی رنگت چھا جاتی ہے

اور خود پر ملال ہوتا ہے

کہ مجھ کو چنا گیا تھا وقت گزاری کیلئے ۔

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

اسیرِ حیرت و غم ہے تعجبات کا دل

بدل کے رکھ دیا کیسے علی۴ نے رات کا دل

علی کے طرزِ عمل میں ہے اصل کی تفہیم

علی کے علم سے روشن ہے پات پات کا دل

میں ایک شاعرِ غم جب بھی سوچتا ہوں اسے

مرا علی مجھے لگتا ہے کائنات کا دل

مری دعا سے مجھے منقبت کی طاقت دی

کشادہ اور کیا اس نے میری بات کا دل

کمال سی کوئی قدرت علی۴ کے ذکر میں ہے

علی کے دم سے دھڑکتا ہے معجزات کا دل

میں جب سے حیدرِ کرار کی پناہ میں ہوں

قدم قدم پہ لرزتا ہے مشکلات کا دل

مرے خدا مجھے سچ بولنے کی ہمت دے

علی کے لفظ سے بھر دے مری دوات کا دل

اسی لیے تو مری گفتگو میں ھے تاثیر

علی کے ذکر سے روشن ہے میری بات کا دل

پڑھا لکھا نہیں لیکن علی۴ شناس تو ہوں

مرے ہی دل پہ تو کھلتا ہے واقعات کا دل

بتا دوں آج کہ کیا ہے یہ سر ناد علی۴

علی کے دم سے دھڑکتا ہے معجزات کادل

میں جب سے حیدر کرار کی پناہ میں ہوں

قدم قدم پہ لرزتا ہے مشکلات کا دل

علی کی مدح سے آباد کر قلم میرا

علی کے لفظ سے بھر دے مری دوات کا دل

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

اِک موجۂ صہبائے جُنوں تیز بہت ہے

اِک سانس کا شیشہ ہے ، کہ لبریز بہت ہے

کچھ دِل کا لہو پی کے بھی فصلیں ہُوئیں شاداب

کچھ یوں بھی زمیں گاؤں کی زرخیز بہت ہے

پلکوں پہ چراغوں کو سنبھالے ہوئے رکھنا

اِس ہجر کے موسم کی ہوا تیز بہت ہے

بولے تو سہی جُھوٹ ہی بولے وہ بلا سے

ظالم کا لب و لہجہ دل آویز بہت ہے

کیا اُس کے خدوخال کھلیں اپنی غزل میں

وہ شہر کے لوگوں میں کم آمیز بہت ہے

محسنؔ ـــــ اُسے ملنا ہے تو دُکھنے دو یہ آنکھیں

کچھ اور بھی جاگو ، کہ وہ “شب خیز” بہت ہے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

دُعا کا ٹوٹا ہُوا حرف، سرد آہ میں ہے

تیری جُدائی کا منظر ابھی نگاہ میں ہے

تیرے بدلنے کے با وصف تجھ کو چاہا ہے

یہ اعتراف بھی شامل میرے گناہ میں ہے

اب دے گا تو پھر مجھ کو خواب بھی دے گا

میں مطمئن ہوں ،میرا دل تیری پناہ میں ہے

بکھر چُکا ہے مگر مُسکراکے ملتا ہے

وہ رکھ رکھاؤ ابھی میرے کج کلاہ میں ہے

جسے بہار کے مہمان خالی چھوڑ گئے

وہ اِک مکان ابھی تک مکیں کی چاہ میں ہے

یہی وہ دن تھے جب اِک دوسرے کو پایا تھا

ہماری سالگرہ ٹھیک اب کے ماہ میں ہے

میں بچ بھی جاؤں تو تنہائی مار ڈالے گی

میرے قبیلے کا ہر فرد قتل گاہ میں ہے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

لیا ہے کس قدر سختی سے اپنا امتحاں ہم نے

کہ اک تلوار رکھ دی زندگی کے درمیاں ہم نے

ہمیں تو عمر بھر رہنا تھا خوابوں کے جزیروں میں

کناروں پر پہنچ کر پھونک ڈالیں کشتیاں ہم نے

ہمارے جسم ہی کیا سائے تک جسموں کے زخمی ہیں

دلوں میں گھونپ لیں ہیں روشنی کی برچھیاں ہم نے

ہمیں دی جائے گی پھانسی ہمارے اپنے جسموں میں

اجاڑی ہیں تمناؤں کی لاکھوں بستیاں ہم نے

وفا کے نام پر تیرا کیے کچے گھڑے لے کر

ڈبویا زندگی کو داستاں در داستاں ہم نے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

بات کڑوی بھی ہو ! لگتا ہے شہابی لہجہ

تیرا اردو میں جو ہوتا ہے ! نوابی لہجہ

دل کی کہہ دوں تو تجھے ہوش نہیں رہنا ہے

تونے دیکھا ہی نہیں میرا ! شرابی لہجہ !

سنتے سنتے اسے ! پڑھنے کی لگن لگ جائے

تونے دیکھا ہے کہیں ایسا ! کتابی لہجہ ؟

بات کرتے ہوئے پھر تونے ! جھجھک جانا ہے

کھلتے کھلتے بھی وہ ایسا ہے ! حجابی لہجہ

دل پہ لگتی ہے ،لہو رستا ہے ،پر کیا کیجیے

بات نشتر سی ! مگر اس کا گلابی لہجہ !

کب تلک ہنستی رہوں گی میں ترے لہجے پر

ایک دن میرا بھی ہونا ہے ! جوابی لہجہ !

دیکھنے میں تو محبت کی غزل جیسے ہو !

تم پہ جچتا ہے بھلا ایسا ! شاعری لہجہ

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

نظر کو اُن سے ملا ۔۔۔ضیائی

ملا کے دل کو چرا ۔۔۔ضیائی

ادائیں قاتل ہے اُسکی لیکن

شریف تو بھی کہا ۔۔ضیائی

بہت سے لڑکے ہیں مرتے اُس پر

تو آ کے سب سے بچا ۔۔۔۔ضیائی

کہ دل میں تجھکو سمائے آخر

شراب ایسا پلا ۔۔۔ضیائی

وہ سنگ تیرے بسائے گی گھر

تو دل کی بات تو بتا۔۔۔ ضیائی

قبول کر لیں جو پیار تیرا

تو جلدی شادی منا ضیائی

دو چار بچے تو عام ہے اب

تو اپنی ایک ٹیم بنا ضیائی

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

مجھے لوگوں نے اپنے رویوں سے سمجھایا

وقت ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا،

چاہتوں میں شدت عمر بھر نہیں رہتی،

کسی کے لئے ہم عمر بھر تجسس کا پہلو بن کر نہیں رہتے،

کوئی ہر وقت ہمارے لئے منتظر نہیں رہتا،

کسی کے دل میں ساری عمر ہمارا وہی مقام نہیں رہتا،

ہم تاعمر اہم نہیں رہتے،

وقت بدل جاتا ہے

لوگ بدل جاتے ہیں

.ہاں لوگوں نے مجھے سمجھایا

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

کہاں یہ بس میں کہ ہم خود کو حوصلہ دیتے

یہی بہت تھا کہ ہر غم پہ مسکرا دیتے

ہوا کی ڈور الجھتی جو انگلیوں سے کبھی

ہم آسماں پہ ترا نام تک سجا دیتے !

ہمارے عکس میں ہوتی جو زخمِ دل کی جھلک

ہم آئینے کو بھی اپنی طرح رلا دیتے

ہمیں بھی روشنیوں پر جو دسترس ہوتی

کبھی چراغ جلاتے کبھی بجھا دیتے

ہمارے پاؤں ہواؤں کی زد میں تھے ورنہ

گزرتی عمر کو رک رک کے ہم صدا دیتے

اب اس کی یاد سے اُس کا بدن تراشتے ہیں

وہ خواب بھی تو نہیں تھا کہ ہم بھلا دیتے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

کڑے سفر میں اگر راستہ بدلنا تھا

تو ابتدا میں مرے ساتھ ہی نہ چلنا تھا

کچھ اس لیے بھی تو سورج زمیں پہ اترا ہے

پہاڑیوں پہ جمی برف کو پگھلنا تھا

اتر کے دل میں لہو زہر کر گیا آخر

وہ سانپ جس کو مری آستیں میں پلنا تھا

یہ کیا کہ تہمتیں آتش فشاں کے سر آئیں

زمیں کو یوں بھی خزانہ کبھی اگلنا تھا

میں لغزشوں سے اٹے راستے پہ چل نکلا

تجھے گنوا کے مجھے پھر کہاں سنبھلنا تھا

اسی کو صبح مسافت نے چُور کر ڈالا

وہ آفتاب جسے دوپہر میں ڈھلنا تھا

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

انا پہ چوٹ پڑے بھی تو کون دیکھتا ہے

دُهواں سا دل سے اُٹھے بھی تو کون دیکھتا ہے

مرے لیے کبھی مٹی پہ سردیوں کی ہٙوا

تمہارا نام لکھے بھی تو کون دیکھتا ہے

اُجاڑ گھر کے کسی بے صدا دریچے میں

کوئی چراغ جلے بھی تو کون دیکھتا ہے

ہُجوم شہر سے ہٹ کر حدودِ شہر کے بعد

وہ مسکرا کے ملے بھی تو کون دیکھتا ہے

جس آنکھ میں کوئی چہرا نہ کوئی عکسِ طلب

وہ آنکھ جل کے بُجھے بھی تو کون دیکھتا ہے

ہجومِ درد میں کیا مسکرائیے کہ یہاں

خزاں میں پُھول کِھلے بھی تو کون دیکھتا ہے

ملے بغیر جو مجھ سے بچھڑ گیا محسن

وہ راستے میں رُکے بھی تو کون دیکھتا ہے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

یہ زباں نہ کر سکے بیاں تیرے لطف و کرم کی عنایتیں

بات میری مختصر نہ کلام ھے نہ وضاحتیں

تو خالق ارض و سماں تو مالک شمس و قمر

جن و انس ملائکہ کرتے ہیں تیری عبادتیں

ستاروں کی روشنی میں تو موسموں کی جاں ہے تو

یکساں ھے ہر کسی سے تو ھیں سب سے تیری رفاقتیں

پھولوں میں تو شبنم میں تو ھواؤں پہ تیرا راج ھے

جلوے ھیں تیرے کو بہ کو ھر سو تیری قیادتیں

رنگ کائنات کے اک دوسرے سے ھیں الگ

ہر رنگ میں تو بسا ہوا بےشمار تیری عظمتیں

یہ کہسار أبشار سب تیری توحید کے گواہ

درخشندہ أفتاب کی کرنیں ھیں تیری صداقتیں

یہ بادلوں کی رونقیں اور موسموں کی شوخیاں

تیرے وجود سے ھیں سب انکی یہ نزاکتیں

نصرت ھے تیری جا بجا تو لا شریک ھے خدا

ذرہ ذرہ خاک کا کرتا ہے تیری عطاعتیں

ھے تاروں کی روشنی میں تو چاند تیرا خوشنما

اٹھکھیلیاں ھے کر رھی باد صبا کی نزاکتیں

میری خطائیں بے شمار تیری عطایئں صد ہزار

تسلیاں ھیں دے رھیں تیرے در پہ گزری ساعتیں

حرص و ھوا کا اسیر ھوں

خواہشیں میری بے جواز

میری لفزشیں ھی لغزشیں میری بے ادب سی عبادتیں

صفا و مروہ پہ دیکھیں رونقیں وہ زمانہ یاد أگیا

أب زمزم کی کوئ تلاش میں کر رہا تھا کوششیں

طواف کعبہ لکھا تھا نصیب میں تیرا لاکھ بار شکریہ

شرف اسود کی ھوئیں سعادتیں یاد ھیں وہ ساعتیں

عرب کے ریگزار سب بدل کے گلستاں ھوۓ

تیری عظمتوں کا شمار کیا بے مثل ھیں کرامتیں

بخش دے مجھے تو خدا تجھے لوح وقلم کا واسطہ

نہ بدلتا ھے تو وعدے نہ تبدیل ھوں تیری عادتیں

پیوستہ تیری ذات سے شیوہ رحم وکرم

لرزاں و ترساں ھوں اس لیۓ میری بے سبب ھیں خواہشیں

پوشیدہ نظر سےھےمیرے

اور سامنے بھی تو میرے

تیرا بھید نہ کوئ پا سکا تیری عجب ھیں بجھارتیں

تو رب عرش عظیم ھے مہربان تو کریم ھے

تیرا پیار اپنی خلق سے ھیں سب سے تیری قرابتیں

یا رب خطائیں معاف ھوں سیدھا راستہ تو

یہ زباں نہ کر سکے بیاں تیرے لطف و کرم کی عنایتیں

بات میری مختصر نہ کلام ھے نہ وضاحتیں

تو خالق ارض و سماں تو مالک شمس و قمر

جن و انس ملائکہ کرتے ہیں تیری عبادتیں

ستاروں کی روشنی میں تو موسموں کی جاں ہے تو

یکساں ھے ہر کسی سے تو ھیں سب سے تیری رفاقتیں

پھولوں میں تو شبنم میں تو ھواؤں پہ تیرا راج ھے

جلوے ھیں تیرے کو بہ کو ھر سو تیری قیادتیں

رنگ کائنات کے اک دوسرے سے ھیں الگ

ہر رنگ میں تو بسا ہوا بےشمار تیری عظمتیں

یہ کہسار أبشار سب تیری توحید کے گواہ

درخشندہ أفتاب کی کرنیں ھیں تیری صداقتیں

یہ بادلوں کی رونقیں اور موسموں کی شوخیاں

تیرے وجود سے ھیں سب انکی یہ نزاکتیں

نصرت ھے تیری جا بجا تو لا شریک ھے خدا

ذرہ ذرہ خاک کا کرتا ہے تیری عطاعتیں

ھے تاروں کی روشنی میں تو چاند تیرا خوشنما

اٹھکھیلیاں ھے کر رھی باد صبا کی نزاکتیں

میری خطائیں بے شمار تیری عطایئں صد ہزار

تسلیاں ھیں دے رھیں تیرے در پہ گزری ساعتیں

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

لوگ جو اچھے ھیں انہیں کہتےھیں برا کیوں

چلتا ھے سیاست میں اسی طور زمانہ

دیتا ھے خدا عزت مگر گر جاتا ہے انسان

ملتا نہیں پھر اسکو کہیں اور ٹھکانہ

مل جاۓ جو مسند تو بدل جاتی ھیں نظریں

ستاروں سے پرے ھوتا ھے انکا نشانہ

کرتے ھیں کرامات بہت اسکے علاوہ

اپنا بھی جو ھوتا ھے بن جاۓ بیگانہ

یہ لوگ منافق ھیں سیاست کی گلی میں

چور اور لٹیرے ھیں لوٹیں یہ خزانہ

محل بناتے ھیں کہیں پیرس کی فضا میں

زردار کچھ ایسے ھیں چرا کرکے خزانہ

قیادت جو ملی ھمکو وہ تھا قائد کا زمانہ

قائد کی قیادت کا بے مثل زمانہ

ھم بھی لندن میں بنا تے کوئ محل نرالا

مل جاتا اگر ھمکو بھی کوئ خزانہ

کاشانہ کوئ انور ھم جنت سا بناتے

قیادت گر ھوتی یہ امانت کا خزانہ

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

خواہشیں میری بے جواز

میری لفزشیں ھی لغزشیں میری بے ادب سی عبادتیں

صفا و مروہ پہ دیکھیں رونقیں وہ زمانہ یاد أگیا

أب زمزم کی کوئ تلاش میں کر رہا تھا کوششیں

طواف کعبہ لکھا تھا نصیب میں تیرا لاکھ بار شکریہ

شرف اسود کی ھوئیں سعادتیں یاد ھیں وہ ساعتیں

عرب کے ریگزار سب بدل کے گلستاں ھوۓ

تیری عظمتوں کا شمار کیا بے مثل ھیں کرامتیں

بخش دے مجھے تو خدا تجھے لوح وقلم کا واسطہ

نہ بدلتا ھے تو وعدے نہ تبدیل ھوں تیری عادتیں

پیوستہ تیری ذات سے شیوہ رحم وکرم

لرزاں و ترساں ھوں اس لیۓ میری بے سبب ھیں خواہشیں

پوشیدہ نظر سےھےمیرے

اور سامنے بھی تو میرے

تیرا بھید نہ کوئ پا سکا تیری عجب ھیں بجھارتیں

تو رب عرش عظیم ھے مہربان تو کریم ھے

تیرا پیار اپنی خلق سے ھیں سب سے تیری قرابتیں

یا رب خطائیں معاف ھوں سیدھا راستہ تو بتا مجھے

دلنواز تیری صورتیں دلربا ھیں تیری نوازشیں

ابتدا تا انتہا تیرے رحم و کرم کی ھے التجا

انور بخششوں کی نوید ھو جس وقت ھوں سماعتیں

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

نگین لگتا ہوں میں دل نشین لگتا ہوں

وہ دیکھ لے جو مجھے میں حسین لگتا ہوں

وہ تتلیوں میں بسی اپسرا سی شہزادی

جو سوچ لے وہ مجھے میں سبین لگتا ہوں

خرید لے وہ اگر کچھ کہیں بھی سستے میں

میں دل کی بستی میں بکتی زمین لگتا ہوں

وہ آب جو سی اگر رخ کرے مری جانب

میں رت جگوں کے جہاں کا مکین لگتا ہوں

وہ چاند صورت گر روک لے مجھے تنہا

میں رات اوڑھ کے چندے جبین لگتا ہوں

وہ دیکھتے ہی مرا نام بول دے جو کہیں

میں اس کے لفظ سے اعلیٰ ترین لگتا ہوں

وہ مورنی سی مجھے جب ذہین کہتی ہے

میں گڑبڑی سا خود کو فطین لگتا ہوں

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

کچھ اس طور پہ ھم نے مراسم رکھے

پھولوں سے جس طرح شبنم رکھے

تیز بارش میں ھوا بھی دشمن نکلی

رابطے ھم نے بھی اپنے پیہم رکھے

کارواں وقت تھا بڑا تیز رواں جانب منزل

حوصلے ھم نے بھی بڑے ھردم رکھے

فرصت نہ ملی کہ ھم جی بھر کر سوتے

وسوے تھے دعاؤں میں صبحدم رکھے

دکھوں کی بھیڑ تھی آنکھ نہ پرنم رکھی

موجوں کی طرح ولولے ھم نے رکھے

تسلی وہ دلاسے کچھ دیتا تھا ایسے

ھاتھ اپنا ھو کوئ ھاتھ پہ ھمدم رکھے

سناتا تھا ھمیں انور غزلیں نظمیں

آواز کے جادو میں وہ سرگم رکھے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

میں ہنستا رھا مسکراتا رھا

درد سہتارھا اورچھپاتا رھا

عشق تھا مجھکو باد صبا سے بڑا

درد اسکو میں اپنا سناتا رھا

بھینی بھینی سی خوشبو کا تھا سامنا

میں سانسسوں میں اسکو بساتا رھا

پھولوں سے تھیں قربتیں دوستی

درد انکو تھا اپنا سناتا دکھاتا رھا

بے نیازی میں اپنی وہ کھویا رھا

کشتی کاغذ کی تھا وہ چلاتا رھا

شاخ گل سے نہ توڑا کبھی پھول کو

فقط اسے دیکھ کر مسکراتا رھا

بھری انجمن میں تھا رشک قمر

کہکشاں کی طرح مسکراتا رھا

برسوں رفاقت رھی چاند سے

چہرہ بادل میں پھر بھی چھپاتا رہا

تھا ڈرتا زمانے کے دستور سے

دورسے دیکھ کر مسکراتا رھا

وہ خوابوں میں آ کے جگا کے مجھے

ھاتھ اکثر تھا مجھ سے ملاتا رھا

وہ آتا تو تھا درد دل بانٹنے

میں سوتا رھا وہ جگاتا رھا

چاندنی کو تبسم دیا چاند نے

چاند بن ٹھنکےصورت دکھاتا رھا

اک ملاقات تھی اس سے اچھی لگی

پھر نہ ملنا کبھی دل دکھاتا رھا

الوداع کہہ کے جنکو تھا رخصت کیا

وہ یادوں میں صورت دکھاتا رھا

سرد شاموں کا موسم تھا انور غضب

وہ خیالوں میں أکے ستاتا رھ

Dil Quotes in Urdu

کچھ کھو گیا ہے مجھ میں،کچھ اپنا سا لگ رہا ہے

جو ساتھ تھا برسوں سے کچھ بدلا سا لگ رہا ہے

دیکھو ڈھونڈو اسے ،شاید وہ مل جائے

درد پا لیا ہے میں نے ،سپنا سا لگ رہا ہے

زندگی کی کشمکش میں کھو سا گیا ہوں میں

نہ جانے کیوں اک طوفان برپا سا لگ رہا ہے

جس کی محبت میں میں نے سب کچھ لٹا دیا

اب روبرو جو آیا تو دھچکا سا لگ رہا ہے

Dil Quotes in Urdu

عجب زندگی میں ہر نئو رنگ دیکھے

بدلتے ہوئے اپنے لوگ، یاروں کے سنگ دیکھے

آج سے نہیں یارو 1990 سے دیکھ رہا ہوں

اپنے ہی لوگ بکتے اور بدلتے پَل پَل دیکھے

آج جو جنم کا دن دیکھا،تو مسکراہٹ کُھل کے آئی

ہم ابھی تک زندہ ہیں شاید٫ ورنہ لوگ قبر تک دیکھے

جٹا تیرے یار بھٹی کو کیا کر سکتا ہے کوئی؟

اس کی مسکراہٹ سے ہی کَئی کِھلتے پھول دیکھے

Dil Quotes in Urdu

طیش میں پیار کا رنگ دیکھا ہم نے

دوستی کا عجب ڈھنگ دیکھا ہم نے

کہتے تھے ہم جسکو اپنا ہمدم

اسکوعدو کے سنگ دیکھا ہم نے

دنیا میں جانے کیا کیا نہ دیکھا

درد کی دھوپ کا رنگ دیکھا ہم نے

بدل جاتے ھیں موسم کی طرح اپنے

انکے ہاتھوں میں سنگ دیکھا ھم نے

ا جاتے ھیں اپنی اوقات پہ اکثر لوگ

انسان کو انساں سے تنگ دیکھا ھم نے

وفا کا صلہ خواب پریشان دیکھا

اسکے اعتبار کا رنگ دیکھا ہم نے

نکلا نہ خوں جس زخم سے انور

اپنوں کا تھا سنگ دیکھا ھم نے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

بہار کے موسم کو جب عشق ستاتا ھو

وجدان کی صورت میں وہ گیت سناتا ھو

سنگیت ھوں بلبل کے کوئل کے ترانے ھوں

میخانہ اک موسم کا دلکو ترساتا ھو

ندیا کے کنارے پر اک شاعر بیٹھا ہو

بہار کے موسم کا کوئ گیت سناتا ھو

شاعر کچھ لکھتا ھو اشعار محبت کے

بیٹھا جو برابر ھو اسکو سناتا ھو

گفتار مرصع ہو شخص وہ ایسا ھو

کہتا ھو غزل شاعر چہرہ شرماتا ھو

ہنگامہ ھو ندیا میں موجوں کی روانی کا

پڑے عکس جو ندیا میں وہ چاند اتراتا ھو

وہ سامنے رھتا ھو دل أسکا سمندر ھو

انسان ھو ایسا وہ نہ پیار جتاتا ھو

جھرمٹ ھو ستاروں کا مہتاب چمکتا ھو

چاند اپنی کرنوں سے اک فرش بچھتاتا ھو

گرچتا بادل کوئ پچھم سے أتا ھو

جادو کوئ ھو اس میں پھل پھول اگاتا ھو

جگنو کوئ اڑتا ھوا لگے ننھا ستارا وہ

گھر جاتے ھوۓ ھمکو راہ دکھاتا ھو

کلی اپنے تبسم پر لٹاتی ھو شبنم کو

سرخ گلابوں سیے کوئ زلف سجاتا ہو

رات کی رانی ھو کہیں دن کا راجا ھو

أواز سریلی میں کوئ ھیر سناتا ھو

بے درد ذمانے میں ھمدرد ھے مفقود

ھمدم کوئ ایسا ھو دل میں سماتا ھو

سیلاب نہ أے کوئی رحمت کی بارش ہو

لہراتی فصلیں ہو ں دہقان کماتا ہو

ہوجائیں سنہری جب گوشے گندم کے

کسان مسرت سے بچوں کو کھلاتا ہو

لیڈر کوئی ایسا ہو ہمت کا شناور ھو

متوالہ دیانت کا امانت سے شناسا ھو

ہر گھر اک گلشن ہو پھولوں سے معطر ہو

تہوار لگے انور کوئ ساز بجاتا ھو

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

أۓ دھوپ کا موسم تو گھبرا نہ جانا تم

میرا سایہ سمجھ لینا مجھے أواز دینا تم

گدا گر در پہ أ جاۓ تو اسکو جھڑک نہ دینا

خطا ھرگز نہ کرنا یہ مجھے أواز دینا تم

نیت میں خرابی ہو تو ہوتا کام رک جائے

ھمیشہ یاد رکھنا یہ مجھے أواز دینا تم

یادوں میں تیری أکے اگر رک جاؤں رستے میں

اسی تم پیڑ کے نیچے مجھے آواز دینا تم

دل میں زھر مت رکھنا شیریں بات کرنا تم

جدا اپنوں سے مت ہونا مجھے آواز دینا تم

سماں برسات کا ھوگا گھٹائیں گھر کے أئیں گی

اسی رم جھم کے موسم میں مجھے أواز دینا تم

جوانی یاد جب أۓ یا بچپن خواب میں أۓ

جوانی پر ہنس دینا مجھے أواز دینا تم

کرنا یاد خوشیوں کو غموں کو بھول جانا تم

ہنسنا سیکھ ھی لینا مجھے آواز دینا تم

نہ لانا خوف کو دل میں اکیلے میں نہ ڈر جانا

ذرا تم حوصلہ کرنا مجھے آواز دینا تم

پریشاں حال ھو جاؤ مصیبت کوئ أ جاۓ

اکیلے خود کو مت سمجھو مجھے أواز دینا تم

زمانہ مال کو دیکھے خدا اعمال کو دیکھے

جلانا علم کی مشعل مجھے آواز دینا تم

اگر مشکل پڑے سر پر حل کر سکو نہ تم

گھبرا نہ جانا تم مجھے أواز دینا تم

کانٹے تلخیوں اور رنجشوں کے سب

سبکو کو طاق میں رکھنا مجھے آواز دینا تم

وحشت سی لگے دلکو تو نوک پر رکھنا

خدا کا نام لینا تم مجھے آواز دینا تم

ھو شکوہ گر تجھے کوئی انور بھول جانا تم

شکایت اور کچھ کرکے مجھے أواز دینا تم

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

قرینے اور سلیقے سے مجھے آواز دینا تم

محبت سے مروت سے مجھے آواز دینا تم

آواز دو مجھکو تو میرا نام لینا تم

نہ جانا بھول تم مجھکو مجھے أواز دینا تم

سناٹا رات کا ھو یا گرجے زور سے بادل

موسم برس جاۓ نہ مجھے أواز دینا تم

مشکل گزر جاۓ گی صبر سے کام لینا تم

زبر کو زیر کر دینا مجھے أواز دینا تم

علم کو تھام کر چلنا قلم کو ہاتھ میں رکھنا

قدم سنھبال کے رکھنا مجھے آواز دینا تم

ارادہ ٹھیک ھو ثو مقدر بدل جاتا ھے

کبھی یہ دیکھنا کرکے مجھے أواز دینا تم

زمانے کا نہ غم کرنا بھروسہ مجھ پہ رکھنا تم

ضرورت مشورےکی ھو مجھے أواز دینا تم

تاریک راتیں ھوں ھواؤں سے نہ ڈر جانا

ابھی جب چاند نکلے گا مجھے أواز دینا تم

جو أئے موسم گل تو خوشبو سے لپٹ جانا

جو أئیں سرد شامیں تو مجھے أواز دینا تم

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

ایسے مگن رہوں کہ مجھے ہوش ہی نہ ہو

کمرہ ہو ، تیری یاد ہو اور روشنی نہ ہو

تم خوش رہو کہ دنیا جہاں ہے تمھارے ساتھ

وہ کیا کرے کہ جس کا سہارا کوئی نہ ہو

دستک ہوئی جو رات کے پچھلے پہر تو میں

ڈر ہی گیا کہ یار کہیں نیند ہی نہ ہو

تم ہی رہو سدا مرے دل کی زمین پر

میں چاہتا ہوں یہ زمیں بنجر کبھی نہ ہو

اک یہ خوشی بھی کال کی ہے اس نے پہلی بار

اس پر یہ خوف بھی کہ کہیں آخری نہ ہو۔۔

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

دنیا میں أکے ھم نے کیا کچھ ھے پا لیا

مقدر میں جو لکھا تھا وہ ہم نے کما لیا

کون تھی وہ جس نے پریشان دیکھ کر

دامن میں اس نے مجھکو اپنے چھپا لیا

آنکھوں میں اس کے أکے آنسو چھلک پڑے

دوپٹے سے اپنا منہ تھا اس نے چھپا لیا

اٹھا کے وہ دونوں ہاتھ کرنے لگی دعا

ماں نے اٹھا کے مجھکو سینے لگا لیا

کار گاہ حیات میں برسوں کیا ھے کام

لیکن نہ گھر کو اپنے امریکا بنا لیا

کرنا پڑا ضمیر کا جب سامنا اسے

اس نے تھا اپنے منہ پر طماچہ لگا لیا

وفا نہ کر سکا جو ھو نہ وہ شرمسار

اسکو تھا ھم نے اپنا شناسا بنا لیا

سیرت و کردار تھے جس کے سدا غلام

ہم نے اس شخص کو اپنا بنا لیا

قناعت اور صبر کا ہم کو صلہ ملا

زمانے میں أکے جینا خود کو سکھا لیا

شاعر نہیں ھوں لیکن اشعار لکھ رھا ھوں

اک روگ یہ عجیب سا دل کو لگا لیا

کبھی دھوپ میں رہے ہم کبھی سایہ آ گیا

ہم نے نہ کوئی انور اثاثہ بنا لیا

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

تصویر میری دیکھ کر اپنی کتاب میں

چہرہ چھپایا اس نے اپنا نقاب میں

نظریں چرا کے اس نے شرما کے یوں کہا

تصویر آپکی ھے میری کتاب میں

رکھا تھا میں نے اسکو کتنا سنبھال کے

اس نے دیا تھا پھول جو اپنی کتاب میں

دل جس طرح سے چاھے ویسے پکارنا

رکھا کیا ھےأخر سر اور جناب میں

مدت ہوئی ہے اسکو مجھ سے جدا ہوئے

لیکن نہ گیا خیال سے آتا ھےخواب میں

تھاجسکا تذکرہ میرے سوال میں

خاموش ھو کے رہ گیا اسکے جواب میں

بسا اسطرح وہ دل اور دماغ میں

رھتی ھے جیسے خوشبو گلاب میں

کر چکا تمام میں سارے جہاں کی بات

وہ بات کر سکا نہ اپنے خطاب میں

کرتا تھا ملاقات میں وہ بات مختصر

رکھے ہوں اس نے پاؤں گویا رکاب میں

یادوں نے اسکی دل میں بسیرا بنا لیا

گزرا جو وقت اپنا عمر شباب میں

نیندوں کا جو سکون تھا جانے کہاں گیا

رکھا ھے آخر کیا اس عمر خراب میں

خدا پر یقین رکھنا ھمت نہ ھارنا

اسکو کیا ھے شامل اپنے نصاب میں

جرم و سزا کی داستان لکھتے رہے فرشتے

کچھ اور تو لکھا نہ انور حساب میں

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

محبت آس کا پنچھی

محبت باس ہے تیری

محبت دل کا مندر ہے

بسا ہے روح میں میری

محبت سوچ کا دریا

محبت راگ منگتوں کا

مناتا ہوں جسے تاعمر

وہی ہےسوگ رسموں کا

محبت چاشنی رب کی

محبت بندگی سب کی

محبت فرض جیسی ہے

محبت قرض جیسی ہے

محبت آگ جسموں کی

محبت جرم قسموں کا

محبت طوق وعدوں کا

محبت موت فرقوں کی

محبت نظم فطرت کی

محبت غزل کی صورت

محبت مرثیہ شب کا

محبت مثنویِ شام

محبت شور دریا کا

محبت خواب جھیلوں سا

محبت میگھنا کا راگ

اڑاتا ہے سروں پہ خاک

محبت صوفی کی منت

محبت سنت کا پیالہ

محبت درد کا آنگن

محبت خبط کی جنت

محبت یاد ماضی کی

محبت حال کا نوحہ

محبت فلک کا دھوکہ

محبت جوگی کا چولہ

محبت راز قدرت کا

محبت خار گلشن کا

محبت آپلہ پگ کا

محبت قافلہ سگ کا

محبت سانس خوشبو کی

محبت پھانس کانٹے سی

محبت ترس تعلق کا

محبت حرس ملنے کی

محبت سراب ہے یارو

محبت ثواب ہے یارو

جو ملنے پر نہیں ملتی

اک عذاب ہے یارو

محبت نہ ملے تو پھر

ساری قاتل خدائی ہے

محبت کی سدا منزل

میری جاں بس جدائی ہے میری جاں بس جدائی ہے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

فرض کرو ھم تارے ھوتے

عرش کے چاند ستارے ہوتے

تکتے تکتے ھم تھک جاتے

ھم کو بہت اشارے ھوتے

چاند کو تکتے تکتے ھم نے

شب اور روز گزارے ھوتے

چاند سے باتیں راز کی کرتے

چاند کے راج دلارے ھوتے

تھک جاتے ھم چمک چمک کر

ہمت نہ ھم ھارے ہارے ھوتے

کاش ھم عرش کے تارے ھوتے

دلکش عجب نظارے ھوتے

تاروں کے ھم جھرمٹ ھوتے

نہ کوئ ھمیں خسارے ھوتے

دکھ نہ ھوتے روگ نہ ھوتے

نکھرے اور نکھارے ھوتے

باتیں وعدے سچے کرتے

نہ کوی وھاں پہ لارے ھوتے

عکس ندی میں تارے ھوتے

بیٹھے لوگ کنارے ھوتے

نہ سردی نہ گر می ھوتی

نہ ھی گرم چھوارے ھوتے

جنت میں اک گھر مل جاتا

نہ کوئ لیکھ لکھارے ھوتے

میوے جنت کےھم کھاتے

پانی وھاں نہ کھارے ھوتے

دیکھ دیکھ کے دنگ رہ جاتے

اپنے خاص چوبارے ھوتے

کاش ھم عرش ستارے ھوتے

فرض کرو ھم تارے ھوتے

حسن ہمارا دیکھ کے سارے

ہم پر جاں نثار ے ہوتے

أسمان پر تکتے ھم کو

کتنے لوگ بے چارے ھوتے

چھپ جاتے ھم دن کو سارے

رات کو ہم نظارے ہوتے

صفتیں کرتے لوگ نہ تھکتے

عرش کے ھم مینارے ھوتے

پھولوں کے گلدستے لاتے

کاش کے أپ ھمارے ھوتے

بھول نہ جانا بھولنے والے

گاتے گیت ھمارے ھوتے

انمول تخیل ھے یہ کتنا

نہ ھم ھوتے خسارے ھوتے

اشعار میں لکھتے ھمکو انور

شاعر لوگ پیارے ھوتے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

دنیا کے شہروں میں اک شہر مدینہ ھے

اعزاز خدا بخشا وہ شہر نگینہ ھے

ہر سمت سے أتے ھیں طلبگار زیارت
اس شہر سے ملتا ھے جینے کا قرینہ ھے

 

حج کی سعادت تو کعبہ میں میسر ھے

اب خواہش جو دلکی وہ شہر مدینہ ھے

جس دل میں نہیں ھوتی یاد محمد کی

اس شخص کا کیا جینا وہ کیسا سینہ ھے

شمع محمدﷺ سے وہ بزم فرزاں ھے

ھیں رحمت عالم وہ رمضان کا مہینہ ھے

دل میں جو امنگیں ھیں کیوں مانگ نہیں لیتے

رمضان کو ھیں کہتے اللہ کا مہینہ ھے

جھوم کے أتے ھیں وہاں بادل رحمت کے

کہیں ھوتی مجلس ھے کہیں ھوتا شبینہ ھے

ھے رخت سفر باندھا ارادہ بھی مصمم ھے

اب لرذاں و ترساں ھوں اونچا

وہ زینہ ھے

طوفان حوادٹ سے شناسا نہیں انور تو

موجوں میں سمندر کی تیرا

Dil Quotes in Urdu

جدوں عمراں لمبیاں ھوندیاں نے

کمراں وچ درداں ھوندیاں نے

دل دھڑھک دھڑھک کے تھک جاندا

دکھاں دیاں گھڑیاں ھوندیاں نے

پھر چلنابھی مشکل ھو ندا اے

پیراں وچ چیساں ھوندیاں نے

کدی کناں دی گل ھوندی اے

کدی دنداں وچ درداں ھوندیاں نے

جد اپنے سارے چھڈ جاند ے

پھردل وچ درداں ھوندیاں نے

دن وچ سوچاں دے لنگ جاندا

تے راتاں لمبیاں ھوندیاں نے

نہ لکھ ھندا نہ پڑھ ھندا

گھٹ اکھاں دیاں نظراں ھوندیاں نے

راتاں دیاں نیندراں اڈ جاون

شاماں توں شاماں ھوندیاں نے

جدوں ہنس کےلوگ نیں گل کر دے

پھردرداں وچ درداں ہوندیاں نے

أکھاں وچ ہنجو أ جاندے

کئ یاداں أوندیاں ھوندیاں نے

بھیناں بھائی جدوں سارے ٹر جاندے

پھر کنداں ناں گلاں ھوندیاں نے

ٹر جاندیاں عقکلاں شکلاں سب

دکھاں دیاں گلاں ھوندیاں نے

شملہ بھاییا ں دی وگ دا اوچا دسے

ایہہ بھیناں دیاں سدراں

ھوندیاں نے

بھیناں بھائیاں محبتاں سنگ رھنا

گلاں انور چنگیاں ھوندیاں نے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

سراپا میں دعا بن کے مقدس شہر آیا ھوں

تہی دامن نہیں میرا خطائیں لیکے آیا ھوں

سمندر تیری رحمت کے تو اک قطرہ عطا کردے

الٰہی مانگنے تجھ سے میں تیرے در پہ آیا ھوں

میں تشنہ کام ھوں کب سے بہت دشوار راہوں پر

بجھانے تشنگی اپنی تیرے دربار آیا ھوں

اقرار جرم ھے میرا کرم کی نظر ھوتیری

ہزاروں خواہشیں ایسی چھپاکر دل میں لایا ھوں

دعائیں روز و شب مانگیں در کعبہ کی زیارت ھو

کرم کی اب نظر ہوئی تو سر کے بل میں آیا ھوں

دیکھے ہر طرف جلوے بساۓ میں نے آنکھوں میں

رہیں یہ دل کی دھڑکن میں یہی میں لینےآیا ھوں

دعاؤں پر یقین کامل کہ رد یہ ہو نہیں سکتیں

سمندر کرم کے تیرے بھروسہ کرکے أیا ھوں

امیدیں دل میں رکھتا ہوں تمنا ہے میرے لب پر

دعا مقبول ھو یا رب تیرے میں در پہ میں أیا ھوں

مجھے گر پوچھیۓ انور حرم سے کیا میں لایا ھوں

میں بخشش کے وسیلے کی بڑی سوغات لایا ھوں

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

کرم تیرا جو مرے حال پر اک بار ہو جائے

یہ سودا میرے بکنے کا تیرے دربار ہو جائے

تجسس سا لگا دل میں جو صبح و شام رہتا ھے

تماشا جینے مرنےکاسربازار ہو جائے

خزانہ قیمتی میرا تیری انمول یادوں کا

گزارش ہے نگہبانی نہ قصہ پار ھو جائے

جھلک تیری نظر أۓ کبھی اے کاش خوابوں میں

صنم کوئ اور ھو دل میں تو وہ سنگسار ھو جاۓ

سخاوت میں مجھے اپنی محبت تو عطا کر دے

نہ ایسا ہو کہیں کہ زندگی بیکار ہو جائے

مصیبت ھو اگر کوئ جو مجھ پر وار ھو جاۓ

أ کے تیری رحمت کا میرا حصار ھو جاۓ

صدقہ مانگ لےکوئی جو أکے تیری مجلس میں

تو بھر دے جھولیاں خالی بڑا غمخوار ھو جاۓ

خلوص عشق ھے میرا نہ کرنا دور قدموں سے

کبھی تو خواب میں أؤ مجھے دیدار ھو جاۓ

حشر کے روز بخشش کا میری سامان ھو جاۓ

بھروسہ تجھ پہ ھے میرا نہ میری ھار ھو جاۓ

دعا مقبول ہو جائے جو مانگی سچی نیت سے

ایسا عمل ہو مجھ سےکہ تجھ کو پیار ہو جائے

حشر جب ناگہاں ھوگا بشر ھر لرزتا ھوگا

ھو سایہ أپکا انور تو بیڑہ پار ھو جاۓ

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

زندگی وہ مستعار دیتا ھے

بینک جیسے ادھار دیتا ھے

رکھتا ھے سامنے وہ ساری شرائطیں

یاد رکھتا ھے جو ادھار دیتا ھے

نیت جو صاف ھو اور سوچیں شفاف ھوں

دیتا ھے جب صلہ وہ تو بے شمار دیتا ھے

جو بھول جاتا ھے جا کے جنت میں

زمین پہ اسکو اتار دیتا ھے

وہ جاہ و حشم کا خالق اسکا نگاہ کرم رکھنا

دلوں کو سکوں انور قرار دیتا ھے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

مجھ کو نہ دل پسند نہ وہ بے وفا پسند

دونوں ہیں خود غرض مجھے دونوں ہیں نا پسند

یہ دل وہی تو ہے جو تمہیں اب ہے نا پسند

معشوق کر چکے ہیں جسے بارہا پسند

جنس وفا کو کرتے ہیں اہل وفا پسند

دشمن کو کیا تمیز ہے دشمن کی کیا پسند

جنت کی کوئی حور نظر پر چڑھی نہیں

دنیا میں مجھ کو ایک پری زاد تھا پسند

روندی کسی نے پائے حنائی سے میری نعش

تھی زندگی میں مجھ کو جو بوئے حنا پسند

وہ بد نصیب ہے جسے آیا پسند تو

قسمت تو اس کی ہے جسے تو نے کیا پسند

چڑتے ہیں وہ سوال سے یہ ہم سمجھ گئے

ہے اس لیے انہیں دل بے مدعا پسند

صورت بھی پیش چشم ہے سیرت بھی پیش چشم

دم بھر میں تو پسند ہے دم بھر میں نا پسند

تجھ کو غرور زہد ہے شرم گنہ مجھے

زاہد کسے خبر کہ خدا کو ہو کیا پسند

چوٹیں چلیں گی خوب برابر کی جوڑ ہے

تو ہے ادا شناس تو میں ہوں ادا پسند

ہر پھر کے ان کی آنکھ عدو سے لڑے نہ کیوں

فتنہ کو کرتی ہے نگہ فتنہ زا پسند

میں خود سکھا رہا ہوں ستم کی ادا انہیں

دنیا میں کب ہوا کوئی مجھ سا جفا پسند

رکھ دیں گے آئینہ کے برابر ہم اپنا دل

یا تو یہ نا پسند ہوا ان کو یا پسند

کس درجہ سادہ لوح ہیں عاشق مزاج بھی

جو ڈھب پہ چڑھ گیا وہ انہیں آ گیا پسند

میرا ہی کیا قصور یہ مجھ پر ستم ہے کیوں

آنکھوں نے دیکھا آپ کو دل نے کیا پسند

انکار سن چکے ہیں طلب گار کیوں بنیں

ملتا نہیں کوئی تو ہے بے فائدہ پسند

بیخودؔ تو مر مٹے جو کہا اس نے ناز سے

اک شعر آ گیا ہے ہمیں آپ کا پسند

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

میرے گلے پہ جمے ہاتھ میرے اپنے ہیں

جو لڑ رہے ہیں مرے ساتھ میرے اپنے ہیں

شکست کھا کے بھی میں فتح کے جلوس میں ہوں

کہ دے گئے جو مجھے مات میرے اپنے ہیں

میری طرح سے یہ کچے گھروں میں رہتے ہیں

جو گھیر لائے ہیں برسات میرے اپنے ہیں

اگر نہیں ہیں یہ شمس و قمر مرے بس میں

یہی بہت ہے یہ دن رات میرے اپنے ہیں

کوئی سنے نہ سنے کوئی داد دے کہ نہ دے

یہی بہت ہے خیالات میرے اپنے ہیں

کسی کے دل میں بسا ہوں کسی کی آنکھوں میں

یہ ٹوٹے پھوٹے کمالات میرے اپنے ہیں

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

وہ محترم و محتشم وہ دلربا لگے

ھمدم وھمنوا وہ مجھکو سدا لگے

ھمدرد و غمگسار وہ مہرباں لگے

ماں باپ میرے مجھکو شہر وفا لگے

احسان ماں باپ کے مجھ پر ھیں بے شمار

نقش قدم جو ان کے مجھے رہنما لگے

بڑے حوصلےسے انکو کہا تھا الوداع

رخصت سے انکے دیا گھر کا بجھا لگے

ٹوٹے نہ سلسلے اور گۓ نہ واسطے

ھے چاہتوں کی ان سے یہ انتہا لگے

کرتے ھیں خواب عالم میں أکے وہ ملاقات

أتی کہیں سے انکی مجھکو صدا لگے

کشتی جو ھو میری دریا کے درمیاں

ساحل پہ ماں کھڑی کرتی دعا لگے

. .
میں ھوں ناتیرے

ساتھ تھا ماں نے کہا مجھے . . . . . . ڈر کی کیا مجال کہ تجھکو ذرا لگے

تصویر جسپاں ماں کی جو ساتھ ھے میرے

دیکھوں میں روز اسکو بڑی خوشنما لگے

کہا تھا ماں نے اک دن ھو لمبی عمر تمہاری

جو جی رھا ھوں اب تک انکی دعا لگے

احترام والدین ادا ھو کچھ اسطرح

نظریں جھکی رھیں سر بھی جھکا لگے

وہ خوش نصیب ہیں جنکے زندہ ہیں والدین . . . خدمت کریں وہ انکی گھر جنت نما لگے

کانوں میں میرے ھر گھڑی آتی ہے اک آواز

ھے لفظ لفظ ماں کا مجھے آشنا لگے

ھے میری ماں کی مجھکو دعا لگی ہوئی

کرتا ہوں میں دعا تو سنتا خدا لگے

میری طرح سے سب کو ماں کی دعا لگے

شفقت ھے انکی مجھ کو الشفا لگے

بخشش کرے خدا ھو جنت نصیب انکو

ماں باپ میرے مجھ کو خدا کی عطا لگے

جنت میں انکے نام سے اک گھر سجا ملے

مجھکو خدا کے بعد وہ میرے خدا لگے

تاریکیوں سے مجھ کو لگتا ھے خوف اکثر

ماں ھو جو میرے ساتھ تو بڑا حوصلہ لگے

لگتا ھے مجھکو ایسا کہ کہیں أس پاس ھیں

ماں باپ میرے اب بھی نہ مجھکو جدا لگے

أنکی دعاؤں سے جی تو رھا

ھوں لیکن

أنکے بغیر زندگی مجھکو سزا لگے

تصور میں چومتا ھوں انور میں ماں کے ھاتھ

ایسا کروں نہ میں تو مجھکو خطا لگے

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

صد شکر خدا کا گزر گئ امسال کی گرمی

اس سال پڑی ضد سے بےحد گرمی

ستمگر ھے بڑا نکلا یہ موسم گرما

مفلس کیلۓ بنکے رھی صد سال کی گرمی

موسم گرما نے اس سال بڑا رنگ جمایا

لباس پسینے کا لگا مزدور کی گرمی

طوفان ھے سیلاب ھے یا ھے کوئی آفت

چراغ جو روشن تھے بجھا گئ گرمی

سیلاب تو پہلے بھی کئ بار تھے أۓ

دیکھے کبھی ایسا جو دکھا گئ گرمی

فصلیں تو ڈوبی تھیں گھر بار بھی ڈوبے

گاؤں اور شہروں کو ڈبو گئ سال کی گرمی

بادل بھی بہت برسے پھر لوٹ کے برسے
دریا کو سمندر میں بدل گئ سال کی گرمی

پانی کا سمندر ھے حد نظر تک

جھیلوں کو دریا میں بدل گئ سیلاب کی گرمی

لوگ متاثر ھوۓ جو سیلاب کی زد سے

سڑکوں کے کناروں پر انکو بیٹھا گئ گرمی

اجناس نہ کھانے کو پانی نہ ھے پینے کو

بھوک اور پیاس کا روزہ ہی رکھوا گی گرمی

قیادت نہ ملی اے وطن تجھے عرصہ ھے گزرا

کھا گئ تجھکو تو لیڈر کے سر کی گرمی

لیڑر کوئ أۓ ایسا کچھ کرے دکھاۓ

تو دور ھو جاۓ گی یہ ستمگر گرمی

سورج تیری کرنوں کی تپش سے ہارے

اب دور ذرا ھو جا تو جاۓ گی گرمی

قدرت نے بڑی شان سے موسم ھیں سنوارے

أب موسم ایسا ھے انور سردی ھے نہ گرمی

Dil Quotes in Urdu
Dil Quotes in Urdu

خوش رکھے یادوں میں مدینے کا سفر میرا

لوٹا نہ مدینے سے اک دل اک سر میرا

فریاد رسول اللہﷺاک نظر کرم مجھ پر

دل میرا منور ھو جس میں ھو ذکر تیرا

ڈر خوف نہ ھو دل میں سبب ایسا بنے کوئ

کاش أپ جو فرمائیں یہ ھے بشر میرا

فرقت میں رہتی ھے پریشان یہ

پیشانی

وہ دور شہر تیرا دور ھے گھر میرا

توقیر کی حامل ھو جاگیر عطا کرنا

مجھے رکھنا نگاہوں میں جب ھو سفر میرا

رحمت کا طالب ھوں دربار تیرا عالی

خالی ھے دامن یہ تو ھے مال و زر میرا

خوابوں میں تیرے در پر رہتا ھوں سدا حاضر

پہچان میری انور ھے دیدہ تر میرا


وچھوڑے دے میں صدمے روز جھلاں یا رسول اللہ ﷺ

کراں میں تیریاں دن رات گلاں یا رسول اللہ ﷺ

جدوں ویکھاں کوئی جاندا مسافر شہر تیرے نوں

کیویں وگدے ہوئے ہنجواں نوں ٹھلاں یا رسول اللہ ﷺ

ہوائے وگدی اے لے جا مدینے اتھرو میرے

تے آکیھں ہور کی میں نذر گھلا یا رسول اللہ ﷺ

جنہاں نوں عشق تیے دا کدی پانی نہیں ملیا

دلاں دیاں اوہ سدا سک جان ولاں یا رسول اللہ ﷺ

ظہوری نوں ملے قطرہ ترے وگدے سمندر

چوں تری رحمت دیاں ہر پاسے چھلاں یا رسول اللہ ﷺ


ڈرتا ہوں موت سے مگر مرنا ضرور ہے

لرزتا ہوں کفن سے مگر پہننا ضرور ہے

ہو جاتا ہوں غمگین جنازے کو دیکھ کر

مگر میرا بھی جنازہ اٹھنا ضرور ہے

ہوتی ہے بڑی کپکپی قبروں کو دیکھ کر

مدتوں اندھیری قبر میں رہنا ضرور ہے

دنیا تو میرے دل کو لبھاتی ہے صبح وشام

پر سچ تو یہ ہے اسے چھوڑ کے جانا ضرور ہے

ایک دن ايسا آئے گا کہ سب قبرستان سے وآپس آجائیگیں اور ہم نہیں آئیگیں

اللہ ہمیں قبر کے عذاب سے محفوظ رکھے

آمین یارب العالمین

Conclusion – The Language of the Heart Never Ends

Urdu has a unique quality that makes pain sound like a poem.

These quotes about the Heart in Urdu tell us that love may hurt, but healing is also possible.

The lines quoted above represent gentle communication among hearts— 

a reminder that emotions of feeling, dreaming, and understanding the quietest language are common to us all.

In the hardships of love, when your heart feels so heavy that it cannot express with words, use these Urdu Heart quotes to represent you.

For there are times when only the heart knows what it means to love and lose.

Thank You Message

We appreciate your reading our compilation of over 40 Dil Quotes in Urdu.

Our wish is that these sayings would be an oasis of comfort, tranquility, and possibly even a little power for your soul.

In case any of these quotes spoke to you, do pass them on. It is possible that another person might need them the same way.

After all, heartfelt words always reach another heart.

FAQs

Q1: What are Dil Quotes in Urdu?

They are expressions of love, pain, and heart-touching moments through words in Urdu wisdom that are often called emotional.

Q2: Are these quotes romantic or sad?

It’s both! The variety includes romantic Dil quotes, sad Urdu lines, and emotional thoughts about life and relationships.

Q3: Can I use these quotes on social media?

Absolutely! These heart-touching Urdu quotes are very suitable for Instagram captions, WhatsApp statuses, or poetry posts.

Q4: Are these quotes written in simple Urdu?

Indeed, every line is not only easy to understand but also very meaningful in a lovely way.

Q5: What makes Urdu Dil quotes special?

Because Urdu communicates feelings very strongly and intimately — every word sounds like poetry, even in silence.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *